🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
393. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الشَّامِ .
شام کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16654
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُجَنِّدُونَ أَجْنَادًا". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خِرْ لِي؟ فَقَالَ:" عَلَيْكَ بِالشَّامِ ; فَإِنَّهَا صَفْوَةُ اللَّهِ مِنْ بِلَادِهِ، فِيهَا خِيرَتُهُ مِنْ عِبَادِهِ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ ذَلِكَ فَلْيَلْحَقْ بِيَمَنِهِ، وَلْيُسْقَ بِغَدْرِهِ ; فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَمَنْ رَغِبَ عَنْ ذَلِكَ فَلْيَلْحَقْ بِنَجْدِهِ". وَفِي إِسْنَادَيْهِمَا مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ مختلف لشکروں میں تقسیم ہو جاؤ گے، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے تجویز کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر شام جانا لازم ہے، کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے شہروں میں سے، اللہ تعالیٰ کا منتخب شدہ ہے، اور اس میں اللہ تعالیٰ اپنے بہتر بندوں کو رکھے گا، جو شخص اس سے منہ موڑتا ہے اُسے یمن چلے جانا چاہیے اور وہاں کے کنووں سے سیرابی حاصل کرنی چاہیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے شام اور اہل شام کے بارے میں ضمانت دی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”اوسط“ میں نقل کی ہے اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جو شخص اُس سے منہ موڑتا ہے وہ اپنے نجد چلا جائے۔۔۔۔۔۔“۔ ان دونوں کی اسناد میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16654]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3863»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16655
وَعَنْ خُرَيْمِ بْنِ فَاتِكٍ الْأَسَدِيِّ - صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَهْلُ الشَّامِ سَوْطُ اللَّهِ فِي أَرْضِهِ، يَنْتَقِمُ بِهِمْ مِمَّنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ، وَحَرَامٌ عَلَى مُنَافِقِيهِمْ أَنْ يَظْهَرُوا عَلَى مُؤْمِنِيهِمْ، وَلَا يَمُوتُوا إِلَّا هَمًّا وَغَمًّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ مَوْقُوفًا عَلَى خُرَيْمٍ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا خریم بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اہل شام زمین میں اللہ کی لاٹھی ہیں، ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس سے چاہے گا انتقام لے گا اور اہل شام کے منافقین پر یہ بات حرام ہے کہ وہ وہاں کے مومنین پر غالب آ جائیں، اور وہ (یعنی منافقین) صرف پریشانی اور غم کے عالم میں ہی مریں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد نے اسے سیدنا خریم رضی اللہ عنہ پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، ان دونوں روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16655]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15635، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4163»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16656
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُفَيْلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عُقْرُ دَارِ الْإِسْلَامِ بِالشَّامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمہ بن نفیل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلامی سلطنت کی بنیاد شام میں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16656]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6359»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16657
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ عِنْدُهُ:" طُوبَى لِلشَّامِ". قُلْنَا: مَا لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّ الرَّحْمَنَ لَبَاسِطٌ رَحْمَتَهُ عَلَيْهِ".
قُلْتُ لَهُ، عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ:" إِنَّ مَلَائِكَةَ الرَّحْمَنِ لَبَاسِطَةٌ أَجْنِحَتِهَا عَلَى الشَّامِ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہم اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شام کے لیے مبارکباد ہے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! کس حوالے سے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رحمن نے اپنی رحمت اُس پر پھیلائی ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے ان صحابی کے حوالے سے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”رحمان کے فرشتوں نے اپنے پر، شام پر پھیلائے ہوئے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16657]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4935)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4935، 4934، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21096»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16658
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - اسْتَقْبَلَ بِي الشَّامَ، وَوَلَّى ظَهْرِي الْيَمَنَ، وَقَالَ لِي: يَا مُحَمَّدُ، قَدْ جَعَلْتُ مَا تُجَاهَكَ غَنِيمَةً وَرِزْقًا، وَمَا خَلَفَ ظَهْرِكَ مَدَدًا، وَلَا يَزَالُ الْإِسْلَامُ يَزِيدُ وَيَنْقُصُ الشِّرْكُ، حَتَّى تَسِيرَ الْمَرْأَتَانِ لَا يَخْشَيَانِ جَوَرًا". ثُمَّ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا تَذْهَبُ الْأَيَّامُ وَاللَّيَالِي حَتَّى يَبْلُغَ هَذَا الدِّينُ مَبْلَغَ هَذَا النَّجْمِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَانِئٍ الْمُتَأَخِّرُ إِلَى زَمَنِ أَبِي حَاتِمٍ، وَهُوَ مُتَّهَمٌ بِالْكَذِبِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے میرا رخ شام کی طرف رکھا ہے اور میری پشت کی طرف یمن کو رکھا اور اس نے مجھ سے فرمایا: اے محمد! میں نے تمہارے سامنے کی طرف غنیمت اور رزق رکھا ہے اور تمہاری پشت کی طرف مدد رکھی ہے، اسلام مسلسل بڑھتا جائے گا اور شرک کم ہوتا جائے گا، یہاں تک کہ دو عورتیں چلتی ہوئی جائیں گی اور انہیں کسی ظلم کا خوف نہیں ہو گا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، رات اور دن کا سلسلہ اُس وقت تک ختم نہیں ہو گا، جب تک یہ دین وہاں تک نہیں پہنچ جائے گا جہاں یہ ستارہ پہنچتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہانی ہے جو ابوحاتم کے زمانے کا ہے اور اس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16658]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7642»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16659
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" دَخَلَ إِبْلِيسُ الْعِرَاقَ فَقَضَى فِيهِ حَاجَتَهُ، ثُمَّ دَخَلَ الشَّامَ فَطَرَدُوهُ، ثُمَّ دَخَلَ مِصْرَ فَبَاضَ فِيهَا وَفَرَّخَ، وَبَسَطَ عَبْقَرَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ فِيهِ:" فَطَرَدُوهُ حَتَّى بَلَغَ بَيسَانَ". مِنْ رِوَايَةِ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابلیس، عراق میں داخل ہوا، وہاں اس نے اپنی حاجت پوری کی، پھر وہ شام میں داخل ہوا تو ان لوگوں نے اسے نکال دیا، پھر وہ مصر میں داخل ہوا، وہاں اُس نے انڈے دیے اور بچے دیے اور اپنی نسل کو پھیلایا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے وہاں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تو انہوں نے اسے نکال دیا یہاں تک کہ وہ ”بیسان“ پہنچ گیا۔“
یہ روایت یعقوب بن عبداللہ بن عتبہ بن اخنس نے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کی ہے حالانکہ انہوں نے اُن سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16659]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7642)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13290، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6427»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16660
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضِرَارِ بْنِ عَمْرٍو الْأَسَدِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَسَّمَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْخَيْرَ فَجَعَلَهُ عَشَرَةَ أَعْشَارٍ، فَجَعَلَ تِسْعَةَ أَعْشَارٍ بِالشَّامِ، وَبَقِيَّتُهُ فِي سَائِرِ الْأَرْضِ. وَقَسَّمَ الشَّرَّ عَشَرَةَ أَعْشَارٍ، فَجَعَلَ جُزْءًا مِنْهُ بِالشَّامِ، وَبَقِيَّتُهُ فِي سَائِرِ الْأَرْضِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ ضِرَارٍ ضَعِيفٌ.
عبداللہ بن ضرار اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے بھلائی کو تقسیم کیا، اس نے اُس (بھلائی) کے دس حصے بنائے، تو دس میں سے نو حصے شام میں رکھ دیے، اور باقی کا ایک حصہ پوری زمین میں رکھا، اللہ تعالیٰ نے برائی کو دس حصوں میں تقسیم کیا تو اس (برائی) کا ایک حصہ شام میں رکھا اور باقی کے تمام حصے پوری روئے زمین میں رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور عبداللہ بن ضرار نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16660]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8881)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16661
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَهْلُ الشَّامِ وَأَزْوَاجُهُمْ وَذَرَارِيُّهِمْ وَعَبِيدُهُمْ وَإِمَاؤُهُمْ إِلَى مُنْتَهَى الْجَزِيرَةِ مُرَابِطُونَ، فَمَنْ نَزَلَ مَدِينَةً مِنَ الشَّامِ، فَهُوَ فِي رِبَاطٍ، أَوْ ثَغْرٍ مِنَ الثُّغُورِ، فَهُوَ مُجَاهِدٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ أَرْطَاةَ بْنِ الْمُنْذِرِ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَلَمْ يُسَمِّهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل شام، ان کی بیویاں، ان کے بال بچے، ان کے غلام، ان کی کنیزیں، جزیرہ کی آخری حد تک پہریداری کرنے والے شمار ہوں گے، جو شخص شام کے کسی شہر میں ٹھہرے گا وہ پہریداری کرنے والا ہو گا، اور جو کسی سرحدی چوکی میں ٹھہرے گا، وہ مجاہد ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ارطاۃ بن منذر کی ایک فرد کے حوالے سے، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، انہوں نے اس شخص کا نام بیان نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16661]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16662
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَزَالُ عِصَابَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى أَبْوَابِ دِمَشْقَ وَمَا حَوْلَهُ، وَعَلَى أَبْوَابِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ وَمَا حَوْلَهُ، لَا يَضُرُّهُمْ خِذْلَانُ مَنْ خَذَلَهُمْ، ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ إِلَى أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کا ایک گروہ ”دمشق“ کے دروازوں کے پاس اور اس کے اردگرد، اور بیت المقدس کے دروازوں کے پاس اور اس کے اردگرد مسلسل جنگ کرتا رہے گا، جو شخص انہیں رسوا کرنے کی کوشش کرے گا، اس کی کوشش اُنہیں (یعنی مسلمانوں کو) کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی، اور وہ لوگ قیامت قائم ہونے ایک مسلسل حق پر گامزن رہیں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16662]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6417)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 47، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 198، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7056، 7433»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16663
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَخْرُجُ نَارٌ مِنْ بَحْرِ حَضْرَمَوْتَ - أَوْ مِنْ حَضْرَمَوْتَ - تَسُوقُ النَّاسَ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالشَّامِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”حضرموت کے سمندر سے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) حضرموت سے ایک آگ نکلے گی، جو لوگوں کو ہانک کر لے جائے گی، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر شام میں رہنا لازم ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16663]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5551) اخرجه احمد فى المسند (58/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4522»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں