الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
402. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَرَهُ .
ان لوگوں کے بارے میں جو منقول ہے، جو نبی اکرم ﷺ پر ایمان لائیں گے لیکن انہوں نے آپ کو دیکھا نہیں ہو گا
حدیث نمبر: 16693
وَعَنْ أَبِي جُمُعَةَ قَالَ: تَغَدَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَدٌ خَيْرٌ مِنَّا؟ أَسْلَمْنَا مَعَكَ، وَجَاهَدْنَا مَعَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ. قَوْمٌ يَكُونُونَ مِنْ بَعْدِي، يُؤْمِنُونَ بِي وَلَمْ يَرَوْنِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوجمعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ناشتہ کیا ہمارے ساتھ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ موجود تھے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا کوئی ہم سے بہتر بھی ہو گا؟ جبکہ ہم نے آپ کے ہمراہ اسلام قبول کیا اور آپ کے ہمراہ جہاد میں حصہ لیا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں! ایک قوم ہے، جو میرے بعد آئے گی، وہ مجھ پر ایمان لائیں گے، حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے امام أحمد کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16693]
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے امام أحمد کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16693]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1559) اخرجه احمد فى المسند (106/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16528، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2744، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7016»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16694
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ: أَنَّ أَبَا ذَرٍّ أَخْبَرَهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشَدُّ أُمَّتِي لِي حُبًّا قَوْمٌ يَكُونُونَ - أَوْ يَخْرُجُونَ - بَعْدِي، يَوَدُّ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ أَعْطَى أَهْلَهُ وَمَالَهُ وَأَنَّهُ يَرَانِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَلَمْ يُسَمِّ التَّابِعِيَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ إِحْدَى الطَّرِيقَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
بنو اسد سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت میں مجھ سے سب سے زیادہ شدید محبت رکھنے والے وہ لوگ ہیں جو میرے بعد ہوں گے۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:)۔ وہ میرے بعد آئیں گے، ان میں سے کوئی شخص یہ خواہش کرے گا کہ وہ اپنے اہل خانہ اور مال کو دیدیتا اور اس کے عوض میں اس نے میری زیارت کر لی ہوتی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، انہوں نے تابعی کا نام بیان نہیں کیا ہے، اس کے دو طریقوں میں سے ایک کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16694]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، انہوں نے تابعی کا نام بیان نہیں کیا ہے، اس کے دو طریقوں میں سے ایک کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16694]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (156/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20877، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2692»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16695
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِي يَوَدُّ أَحَدُهُمْ أَنْ يَفْتَدِيَ بِرُؤْيَتِي أَهْلَهُ وَمَالَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد ایک قوم آئے گی، ان میں سے کوئی ایک شخص یہ خواہش کرے گا کہ اس نے میری زیارت کے لئے فدیے کے طور پر اپنے اہل خانہ اور مال کو دے دیا ہوتا۔“ (یعنی کاش اس کے بس میں ہوتا کہ وہ یہ فدیہ ادا کر کے میری زیارت کا شرف حاصل کر لیتا)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16695]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2841)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16696
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: وَاللَّهِ لَأَنْتُمْ أَشَدُّ حُبًّا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّنْ رَآهُ، أَوْ مِنْ عَامَّةِ مَنْ رَآهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ أَخُو عَبْدِ الْغَفَّارِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ إِسْنَادِ الْبَزَّارِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اللہ کی قسم! تم لوگ اُن لوگوں سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہو، جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں)۔ جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے، ان میں سے زیادہ تر لوگوں (کے مقابلے میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے، تم زیادہ محبت کرتے ہو)۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن داود حرانی ہے، جو عبدالغفار کا بھائی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، امام بزار کی سند کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16696]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2842)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16697
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَدِدْتُ أَنِّي لَقِيتُ إِخْوَانِي قَالَ فَقَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوَلَيْسَ نَحْنُ إِخْوَانَكَ؟ قَالَ: أنَتُمْ أَصْحَابِي وَلَكَنْ إِخْوَانِي الَّذِينَ آمَنُوا بِي وَلَمْ يَرَوْنِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَلَفْظُهُ:" وَمَتَى أَلْقَى إِخْوَانِي؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَسْنَا إِخْوَانَكَ؟ قَالَ:" بَلْ أَنْتُمْ أَصْحَابِي، وَإِخْوَانِي الَّذِينَ آمَنُوا بِي وَلَمْ يَرَوْنِي".
وَفِي رِجَالِ أَبِي يَعْلَى مُحْتَسِبٌ: أَبُو عَائِذٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْفَضْلِ بْنِ الصَّبَاحِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ جِسْرٌ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحْتَسِبٍ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”میری یہ خواہش تھی کہ میں اپنے بھائیوں سے ملاقات کر لیتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے عرض کی: کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ میرے اصحاب ہو، میرے بھائی وہ لوگ ہوں گے، جو مجھ پر ایمان لائیں گے، حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں:
”میں کب اپنے بھائیوں سے ملوں گا؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”بلکہ تم میرے اصحاب ہو، میرے بھائی وہ لوگ ہوں گے جو مجھ پر ایمان لائیں گے، حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہو گا۔“
امام ابویعلیٰ کے رجال میں ایک راوی محتسب ابوعائذ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ابن عدی نے اسے ضعیف کہا: ہے، ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف فضل بن صباح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، امام أحمد کی سند میں ایک راوی ”جسر“ ہے اور وہ ضعیف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف ”محتسب“ کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16697]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3390) اخرجه احمد فى المسند (155/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12169، 7933، 9037، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5490»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16698
وَبِسَنَدِ أَبِي يَعْلَى إِلَى أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي، وَطُوبَى لِمَنْ آمَنَ بِي وَلَمْ يَرَنِي سَبْعَ مَرَّاتٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى كَمَا تَقَدَّمَ حَسَنٌ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ فِيهِ جِسْرٌ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
امام ابویعلیٰ کی سند کے ساتھ، یہ بات منقول ہے: سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جس نے مجھے دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا اور اس شخص کے لیے سات مرتبہ مبارکباد ہے، جو مجھ پر ایمان لایا اور اس نے مجھے نہ دیکھا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ کی سند حسن ہے، جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے، امام أحمد کی سند میں ایک راوی ”جسر“ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16698]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ کی سند حسن ہے، جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے، امام أحمد کی سند میں ایک راوی ”جسر“ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16698]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3391) اخرجه احمد فى المسند (155/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16699
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ رَجُلًا قَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، طُوبَى لِمَنْ رَآكَ وَآمَنَ بِكَ، قَالَ:" طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي، ثُمَّ طُوبَى، ثُمَّ طُوبَى، ثُمَّ طُوبَى لِمَنْ آمَنَ بِي وَلَمْ يَرَنِي". قَالَ لَهُ رَجُلٌ: وَمَا طُوبَى؟ قَالَ:" شَجَرَةٌ فِي الْجَنَّةِ مَسِيرَةُ مِائَةِ عَامٍ، ثِيَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ تَخْرُجُ مِنْ أَكْمَامِهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ”ایک شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جس نے آپ کی زیارت کی اور وہ آپ پر ایمان لایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کے لیے مبارکباد ہے، جس نے میری زیارت کی اور مجھ پر ایمان لایا اور اس کے لیے مبارکباد ہے، اور مزید مبارکباد ہے، اور مزید مبارکباد ہے، جو مجھ پر ایمان لایا اور اس نے مجھے نہ دیکھا ہو، اس شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی: طوبیٰ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں موجود ایک درخت ہے، جس کی مسافت 100 سال کی ہے، اور اہل جنت کے کپڑے اس کی ٹہنیوں سے نکلتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16699]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16699]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1374) اخرجه احمد فى المسند (71/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11276، وأخرجه فتح الباري برقم: 6186، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7230، 7413»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
حدیث نمبر: 16700
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي، وَطُوبَى لِمَنْ آمَنَ بِي وَلَمْ يَرَنِي. سَبْعَ مَرَّاتٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَيْمَنَ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کے لیے مبارکباد ہے جس نے میری زیارت کی اور جو مجھ پر ایمان لایا اور اس شخص کے لیے سات مرتبہ مبارکباد ہے، جو مجھ پر ایمان لایا اور اس نے مجھے نہیں دیکھا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف ایمن بن مالک اشعری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16700]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8009) اخرجه احمد فى المسند (248/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21711، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8009، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7232، 7233»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16701
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُهَنِيِّ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلَعَ رَاكِبَانِ، فَلَمَّا رَآهُمَا قَالَ:" كِنْدِيَّانِ مَذْحَجِيَّانِ". حَتَّى إِذَا أَتَيَاهُ فَإِذَا رِجَالٌ مِنْ مَذْحِِجٍ قَالَ: فَدَنَا إِلَيْهِ أَحَدُهُمَا لِيُبَايِعَهُ، قَالَ: فَلَمَّا أَخَذَ بِيَدِهِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ مَنْ رَآكَ فَآمَنَ بِكَ وَصَدَّقَكَ وَاتَّبَعَكَ، مَاذَا لَهُ؟ قَالَ:" طُوبَى لَهُ". فَمَسَحَ عَلَى يَدِهِ وَانْصَرَفَ، ثُمَّ أَقْبَلَ الْآخَرُ حَتَّى أَخَذَ بِيَدِهِ لِيُبَايِعَهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ، مَنْ آمَنَ بِكَ وَصَدَّقَكَ وَاتَّبَعَكَ وَلَمْ يَرَكَ؟ قَالَ:" طُوبَى لَهُ، ثُمَّ طُوبَى لَهُ ثُمَّ طُوبَى لَهُ". قَالَ: فَمَسَحَ عَلَى يَدِهِ وَانْصَرَفَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا ابوعبدالرحمن جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اسی دوران دو سوار سامنے آئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو دیکھا تو آپ نے فرمایا: یہ دونوں کندی اور مذحجی ہیں، یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے پاس آ گئے تو ان کا تعلق مذحج قبیلے سے تھا، راوی بیان کرتے ہیں: ان دونوں میں سے ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا، تاکہ آپ کی بیعت کرے، جب اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیا تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ جو شخص آپ کو دیکھے، آپ پر ایمان لائے اور آپ کی تصدیق کرے اور آپ کی پیروی کرے تو اسے کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لیے مبارکباد ہے، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر ہاتھ پھیرا اور واپس چلا گیا، پھر دوسرا شخص آگے آیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرنے کے لئے آپ کا ہاتھ پکڑا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ جو شخص آپ پر ایمان لائے آپ کی تصدیق کرے اور آپ کی پیروی کرے اور اس نے آپ کو نہ دیکھا ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے لیے مبارکباد ہے، اس کے لیے مزید مبارکباد ہے، اس کے لیے مزید مبارکباد ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر ہاتھ پھیرا، اور واپس چلا گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16701]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16701]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (152/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16937»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16702
وَعَنْ أَبِي عَمْرَةَ أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَرَأَيْتَ مَنْ آمَنَ بِكَ وَلَمْ يَرَكَ وَصَدَّقَكَ وَلَمْ يَرَكَ؟ قَالَ:" طُوبَى لَهُمْ، ثُمَّ طُوبَى لَهُمْ، أُولَئِكَ مِنَّا، أُولَئِكَ مَعَنَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ بَيْهَسٌ الثَّقَفِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَابْنُ لَهِيعَةَ فِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوعمره رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ جو شخص آپ پر ایمان لائے اور اس نے آپ کو نہ دیکھا ہو اور وہ آپ کی تصدیق کرے، اور اس نے آپ کو نہ دیکھا ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے لئے مبارکباد ہے اور ان کے لیے مزید مبارکباد ہے، وہ لوگ ہم میں سے ہیں اور وہ لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بیہس ثقفی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، کبیر کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16702]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 576، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8619»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف