🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. بَابُ تَزْوِيجِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شادی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14508
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَوْحَى إِلَيَّ أَنْ أُزَوِّجَ كَرِيمَتِي مِنْ عُثْمَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَيْرُ بْنُ عِمْرَانَ الْحَنَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میری طرف یہ وحی کی ہے کہ میں اپنی بیٹی کی شادی عثمان سے کروا دوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمیر بن عمران حنفی ہے، اور وہ اس حدیث اور دیگر حدیثوں کے حوالے سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14508]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (414)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3525»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14509
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَبْرِ ابْنَتِهِ الثَّانِيَةِ الَّتِي كَانَتْ عِنْدَ عُثْمَانَ، فَقَالَ:" أَلَا أَبَا أَيِّمٍ؟ أَلَا أَخَا أَيِّمٍ يُزَوَّجُهَا عُثْمَانَ؟ فَلَوْ كُنَّ عَشْرًا لَزَوَّجْتُهُنَّ عُثْمَانَ، وَمَا زَوَّجْتُهُ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ السَّمَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دوسری صاحبزادی کی قبر کے پاس ٹھہرے جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا کسی بیوہ یا طلاق یافتہ کا کوئی باپ یا بھائی نہیں ہے، جو اس بیوہ کی شادی عثمان سے کروا دے، اگر یہ (یعنی میری بیٹیاں) دس ہوتیں، تو میں (یکے بعد دیگرے) عثمان کے ساتھ ان کی شادی کروا دیتا اور میں نے (اپنی بیٹیوں کی) اس کے ساتھ شادی صرف آسمان سے آنے والی وحی کی وجہ سے کروانی تھی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ کمزور ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14509]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (436/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14510
عَنْ عُثْمَانَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ زَوَّجَنِي ابْنَتَهُ الْأُخْرَى:" لَوْ أَنَّ عِنْدِي عَشْرًا لَزَوَّجْتُكَهُنَّ وَاحِدَةً بَعْدَ وَاحِدَةٍ ; فَإِنِّي عَنْكَ رَاضٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَابِيُّ قَالَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ: يُعْتَبَرُ بِحَدِيثِهِ إِذَا رَوَى عَنِ الثِّقَاتِ. وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَرَوَى هَذَا عَمَّنْ لَمْ أَعْرِفُهُ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنی دوسری صاحبزادی سے میری شادی کروائی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اگر میری دس بیٹیاں ہوتیں، تو میں یکے بعد دیگرے ان کے ساتھ تمہاری شادی کروا دیتا کیونکہ میں تم سے راضی ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن زکریا غلابی ہے، ابن حبان نے کتاب الثقات میں یہ بات بیان کی ہے کہ جب وہ ثقہ راویوں سے روایت نقل کرے تو اس کی حدیث کا اعتبار کیا جائے گا، جمہور نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے، اس راوی نے
یہ روایت ایک ایسے شخص سے نقل کی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14510]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6112»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14511
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: لَمَّا مَاتَتْ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي تَحْتَ عُثْمَانَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" زَوِّجُوا عُثْمَانَ، لَوْ كَانَتْ عِنْدِي ثَالِثَةٌ لَزَوَّجْتُهُ، وَمَا زَوَّجْتُهُ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کا انتقال ہوا جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عثمان کی شادی کروا دو، اگر میری تیسری بیٹی ہوتی تو میں نے اس کے ساتھ عثمان کی شادی کروا دینی تھی اور میں نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی وحی کی وجہ سے اس کے ساتھ شادی کروانی تھی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14511]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (184/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14512
وَعَنْ أُمِّ عَيَّاشٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا زَوَّجْتُ عُثْمَانَ أُمَّ كُلْثُومٍ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ السَّمَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ لِمَا تَقَدَّمَهُ مِنَ الشَّوَاهِدِ.
سیدہ ام عیاش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میں نے عثمان کی شادی ام کلثوم سے وحی کی وجہ سے کروائی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے، اس کی وجہ اس سے پہلے گزرے ہوئے شواہد ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14512]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (92/25)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5265»

الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14513
قَالَتْ: وَلَدَتْ رُقَيَّةُ لِعُثْمَانَ غُلَامًا، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ اللَّهِ، وَكَنَّى عُثْمَانَ بِأَبِي عَبْدِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبِلَهُ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ عَائِشَةَ وَغَيْرِهَا فِي تَزْوِيجِهِ بَعْدُ.
سیدہ ام عیاش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کا نام عبداللہ رکھا تھا، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعبداللہ مقرر کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے، جو اس سے پہلے والی روایت کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں آگے چل کر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی نقل کردہ حدیث اور دیگر احادیث آئیں گی، جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شادی کے بارے میں ہیں، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14513]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
38. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ وَالْحُدَيْبِيَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شادی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14514
عَنْ شَقِيقٍ قَالَ: لَقِيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ، فَقَالَ لَهُ الْوَلِيدُ: مَا لِي أَرَاكَ قَدْ جَفَوْتَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ؟ قَالَ [ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ] : أَبْلِغْهُ عَنِّي أَنِّي لَمْ أَفِرَّ يَوْمَ عَيْنَيْنِ - قَالَ عَاصِمٌ: يَوْمَ أُحُدٍ - وَلَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ بَدْرٍ، وَلَمْ أَتْرُكْ سُنَّةَ عُمَرَ. قَالَ: فَانْطَلَقَ، فَخَبَّرَ ذَلِكَ عُثْمَانَ. قَالَ: فَقَالَ: أَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي لَمْ أَفِرَّ يَوْمَ عَيْنَيْنِ فَكَيْفَ يُعَيِّرُنِي بِذَنْبٍ قَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُ. قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: (إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ) . وَأَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي لَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ بَدْرٍ ; فَإِنِّي كُنْتُ أُمَرِّضُ رُقَيَّةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى مَاتَتْ، وَقَدْ ضَرَبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمٍ، وَمَنْ ضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمٍ فَقَدْ شَهِدَ. وَأَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي لَمْ أَتْرُكْ سُنَّةَ عُمَرَ ; فَإِنِّي لَا أُطِيقُهَا أَنَا وَلَا هُوَ فَائْتِهِ فَحَدِّثْهُ بِذَلِكَ..
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ بِطُولِهِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
شقیق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی ملاقات ولید بن عقبہ سے ہوئی، تو ولید نے ان سے کہا: کیا وجہ ہے کہ میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے امیر المؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے بے رخی اختیار کی، تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: انہیں میری طرف سے یہ پیغام بھیج دو کہ میں یوم عینین۔ عاصم راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یوم احد ہے۔ کے دن فرار نہیں ہوا تھا اور میں غزوہ بدر سے پیچھے نہیں رہا تھا اور میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے طریقے کو ترک نہیں کیا۔ راوی کہتے ہیں: ولید گیا، اور اس نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جہاں تک ان کی اس بات کا تعلق ہے کہ میں یوم عینین میں فرار نہیں ہوا تھا، تو وہ کسی ایسے گناہ کے حوالے سے مجھے کیسے عار دلا سکتے ہیں؟ جس سے اللہ تعالیٰ درگزر کیا ہے، اور اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”بیشک تم میں سے جو لوگ اس دن پیٹھ پھیر گئے تھے جب دو گروہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئے تھے، تو ان کے کیے ہوئے کسی عمل کی وجہ سے، شیطان نے انہیں پھسلا دیا تھا، تحقیق اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کر دیا۔“ جہاں تک ان کی اس بات کا تعلق ہے کہ میں غزوہ بدر سے پیچھے نہیں رہا تھا، تو (میرے معاملے کی وجہ یہ ہے) کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی تیمار داری کرتا رہا، یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا، اسی لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے حصہ مقرر کیا تھا اور جس شخص کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حصہ مقرر کیا ہو وہ گویا جنگ میں شریک ہوا تھا، جہاں تک ان (یعنی سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ) کی اس بات کا تعلق ہے، میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے طریقے کو ترک نہیں کیا، تو نہ تو میں اس بات کی طاقت رکھتا ہوں اور نہ وہ اس بات کی طاقت رکھتے ہیں (کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے طریقے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوں) تو ان کے پاس جاؤ اور انہیں یہ بات بتا دو۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اور امام بزار نے اسے اسی کی مانند طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14514]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14515
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ ابْنَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اشْتَكَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَقِمْ عَلَيْهَا فَإِنَّهُ لَا بُدَّ لَهَا مِنِّي أَوْ مِنْكَ، وَأَنْتَ أَحَقُّ". فَخَلَفَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْهَا، فَلَمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُبَشِّرُهُ أَنَّ اللَّهَ قَدْ أَتَمَّ عِدَّتَهُمْ بِكَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی بیمار ہو گئیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے) ارشاد فرمایا: تم اس کی دیکھ بھال کرو کیونکہ اس کے لئے میرے یا تمہارے میں سے کسی ایک کا ہونا ضروری ہے، اور تم اس بات کے زیادہ حق دار ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اس خاتون کے لئے پیچھے چھوڑ دیا تھا، جب اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح نصیب کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور انہیں یہ خوشخبری دی کہ اللہ تعالیٰ نے تم سمیت ان کی تعداد کو مکمل کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14515]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3616»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14516
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ تَخَلَّفَ بِالْمَدِينَةِ عَلَى امْرَأَتِهِ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَتْ مِعَزَّةً وَجِعَةً، فَضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمِهِ قَالَ: وَأَجْرِي يَا رَسُولَ اللَّهِ،؟ قَالَ:" وَأَجْرُكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ حَسَنُ الْإِسْنَادِ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ (غزوہ بدر کے موقع پر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی، جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں، ان کی خاطر مدینہ منورہ میں رہ گئے تھے، وہ خاتون شدید بیمار تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے لئے (غزوہ بدر کے مال غنیمت میں سے) حصہ مقرر کیا تھا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے اجر کا کیا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں اجر بھی ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے،
یہ روایت مرسل ہے، اور سند کے اعتبار سے حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14516]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (126)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 338»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14517
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا بَعَثَ عُثْمَانَ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ فَبَايَعَ أَصْحَابَهُ بَيْعَةَ الرِّضْوَانِ، بَايَعَ لِعُثْمَانَ بِإِحْدَى يَدَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى، فَقَالَ النَّاسُ: هَنِيئًا لِأَبِي عَبْدِ اللَّهِ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ آمِنًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ مَكَثَ كَذَا وَكَذَا مَا طَافَ بِالْبَيْتِ حَتَّى أَطُوفَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (صلح حدیبیہ کے موقع پر) سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو اہل مکہ کی طرف بھیج دیا، پھر آپ نے اپنے اصحاب سے بیعت رضوان لی، تو آپ نے دو ہاتھوں میں سے ایک کو دوسرے پر رکھ کر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف سے بیعت لی، لوگوں نے کہا: ابوعبداللہ کو مبارک باد ہو کہ وہ امن کی حالت میں بیت اللہ کا طواف کر رہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ اتنے اتنے عرصے تک بھی (مکہ میں) ٹھہرا رہے، تو بھی وہ اس وقت تک بیت اللہ کا طواف نہیں کرے گا جب تک میں طواف نہیں کر لیتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14517]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6263 و 144)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 144»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں