الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ وَفَاةِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14468
وَفِي رِوَايَةٍ: وَكَانَ - يَعْنِي عُمَرَ - إِذَا سَلَكَ طَرِيقًا وَجَدْنَاهُ سَهْلًا، فَإِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّهَلَا بِعُمَرَ، كَانَ فَضْلٌ مَا بَيْنَ الزِّيَادَةِ وَالنُّقْصَانِ، وَاللَّهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي أَخْدِمُ مِثْلَهُ حَتَّى أَمُوتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب کسی راستے پر چلتے تھے، تو ہم اسے ہموار پاتے تھے، جب نیک لوگوں کا ذکر ہو گا، تو اس میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا اہتمام کے ساتھ ذکر ہو گا، وہ زیادہ ہونے اور کمی کے دوران، فصل (یعنی حد فاصل) تھے، اللہ کی قسم! میری یہ خواہش ہے کہ میں مرتے دم تک ان جیسے کی خدمت کرتا رہتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14468]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14468]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8807)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14469
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَيْضًا قَالَ: إِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّهَلَا بِعُمَرَ، إِنَّ إِسْلَامَ عُمَرَ كَانَ نَصْرًا، وَإِنَّ إِمَارَتَهُ كَانَتْ فَتْحًا، وَايْمُ اللَّهِ مَا أَعْلَمُ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ أَحَدًا إِلَّا وَجَدَ فَقْدَ عُمَرَ حَتَّى الْعِضَاةِ، وَايْمُ اللَّهِ إِنِّي لَأَحْسَبُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَلَكًا يُسَدِّدُهُ، وَايْمُ اللَّهِ إِنِّي لَأَحْسَبُ الشَّيْطَانُ يَفْرَقُ مِنْهُ أَنْ يُحْدِثَ فِي الْإِسْلَامِ حَدَثًا فَيَرُدَّ عَلَيْهِ عُمَرُ، وَايْمُ اللَّهِ لَوْ أَعْلَمُ كَلْبًا يُحِبُّ عُمَرَ لَأَحْبَبْتُهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب نیک لوگوں کا ذکر ہو گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر بھی نمایاں طور پر ہو گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا مدد کا باعث تھا، ان کی حکومت فتح کا باعث تھی، اللہ کی قسم! مجھے یہ پتہ ہے کہ روئے زمین پر موجود ہر چیز نے، یہاں تک کہ کانٹے دار درختوں نے بھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی غیر موجودگی کو محسوس کیا، اللہ کی قسم! میں یہ سمجھتا ہوں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی دونوں آنکھوں کے درمیان ایک فرشتہ موجود تھا، جو انہیں سیدھی راہ پر رکھتا تھا اور ان کی رہنمائی کرتا تھا، اللہ کی قسم! میں یہ سمجھتا ہوں کہ شیطان ان سے ڈر کے بھاگ جاتا تھا کہ اگر وہ اسلام میں کوئی نئی چیز پیدا کرے گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسے ختم کر دیں گے، اللہ کی قسم! اگر مجھے کسی کتے بارے میں پتہ ہو کہ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے، تو میں اس کتے سے بھی محبت رکھوں گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14469]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8813)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14470
وَفِي رِوَايَةٍ: لَقَدْ أَحْبَبْتُ عُمَرَ حَتَّى لَقَدْ خِفْتُ اللَّهَ، وَوَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ خَادِمًا لِعُمَرَ حَتَّى أَمُوتَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ”میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہوں، یہاں تک کہ مجھے اللہ تعالیٰ سے ڈر لگتا ہے، میری یہ خواہش ہے کہ میں مرتے دم تک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خدمت گزار رہتا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14470]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8814)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14471
وَفِي رِوَايَةٍ: لَوْ أَنَّ عُمَرَ أَحَبَّ كَلْبًا كَانَ أَحَبَّ الْكِلَابِ إِلَيَّ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ”اگر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کسی کتے سے محبت رکھتے ہوتے، تو وہ میرے نزدیک کتوں میں سب سے زیادہ محبوب ہوتا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14471]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8815)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14472
وَفِي رِوَايَةٍ: لَقَدْ خَشِيتُ اللَّهَ فِي حُبِّي عُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ، وَفِي بَعْضِهَا عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَبَعْضُهَا مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهَا ثِقَاتٌ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے محبت کی وجہ سے مجھے اللہ تعالیٰ سے ڈر لگتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے بعض کی اسناد میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، ان میں سے بعض روایات سند کے اعتبار سے منقطع ہیں، اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14472]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8816)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14473
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ قَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَيْنَ هُوَ؟ قَالَ: فِي الْجَنَّةِ. قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ فَأَيْنَ هُوَ؟ قَالَ: ذَاكَ الْأَوَّاهُ عِنْدَ كُلِّ خَيْرٍ يُبْتَغَى. قَالَ: تُوُفِّيَ عُمَرُ فَأَيْنَ هُوَ؟ قَالَ: إِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّهَلَا بِعُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جب وصال ہوا تو وہ کہاں ہوں گے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جنت میں انہوں نے دریافت کیا: جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو وہ کہاں ہوں گے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: وہ ایک مہربان (یا رقیق القلب) شخص تھے، جو ہر بھلائی کے پاس موجود ہوتے تھے، جس (بھلائی) کو تلاش کیا جاتا تھا (یعنی اس بھلائی کو کرنے کی کوشش کی جاتی تھی) انہوں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ہے، وہ کہاں ہوں گے؟ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جب نیک لوگوں کا ذکر ہو گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا بطور خاص ذکر ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14473]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14473]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8811)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14474
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا طُعِنَ عُمَرُ أَرْسَلُوا إِلَى طَبِيبٍ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَسَقَاهُ لَبَنًا، فَخَرَجَ اللَّبَنُ مِنَ الطَّعْنَةِ الَّتِي تَحْتَ السُّرَّةِ، فَقَالَ لَهُ الطَّبِيبُ: اعْهَدْ عَهْدَكَ فَلَا أُرَاكَ تُمْسِي، فَقَالَ: صَدَقْتَنِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا گیا، تو لوگوں نے طبیب کو بلوایا، انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا، اس نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دودھ پلایا، تو وہ دودھ ان کے زخم میں سے باہر نکل آیا، جو ناف کے نیچے زخم موجود تھا، تو طبیب نے ان سے کہا: آپ نے جو تلقین کرنی ہے کر دیں، میں نہیں سمجھتا کہ آپ شام دیکھ پائیں گے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے میرے ساتھ سچ بیانی کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14474]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14474]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (78)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14475
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: شَهِدْتُ مَوْتَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَانْكَسَفَتِ الشَّمْسُ يَوْمَئِذٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن یسار بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے انتقال کے وقت موجود تھا، اس دن سورج گرہن ہو گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14475]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14475]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (79)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14476
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ عُمَرُ مَحَا الزُّبَيْرُ اسْمَهُ مِنَ الدِّيوَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے دیوان میں سے اپنا نام مٹا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14476]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14476]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (240)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14477
وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: وُلِّيَ عُمَرُ عَشْرَ سِنِينَ، ثُمَّ تُوُفِّيَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دس سال تک حکمران رہے تھے پھر ان کا انتقال ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14477]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14477]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (63)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن