🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ أَنَّ اللَّهَ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ .
اس بات کا بیان کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زبان اور دل پر حق کو رکھ دیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14428
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا كُنَّا نُبْعِدُ أَنَّ السَّكِينَةَ تَنْطِقُ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم اس بات کو بعید نہیں سمجھتے تھے کہ سکینت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زبان پر کلام کرتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14428]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8827)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14429
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ السَّكِينَةَ تَنْزِلُ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: ہم لوگ یہ بات چیت کیا کرتے تھے کہ سکینت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زبان پر نازل ہوتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14429]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8202)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ مَا وَرَدَ لَهُ مِنَ الْفَضْلِ مِنْ مُوَافَقَتِهِ لِلْقُرْآنِ، وَنَحْوَ ذَلِكَ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی جو یہ فضیلت منقول ہے کہ ان کی رائے قرآن کے مطابق ہوتی تھی اور اس حوالے سے دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14430
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: فَضَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ النَّاسَ بِأَرْبَعٍ: بِذِكْرِ الْأَسْرَى يَوْمَ بَدْرٍ ; أَمَرَ بِقَتْلِهِمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ. وَبِذِكْرِ الْحِجَابِ ; أَمَرَ نِسَاءَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَحْتَجِبْنَ، فَقَالَتْ لَهُ زَيْنَبُ: وَإِنَّكَ عَلَيْنَا يَا ابْنَ الْخَطَّابِ وَالْوَحْيُ يَنْزِلُ فِي بُيُوتِنَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ. وَبِدَعْوَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ أَيِّدِ الْإِسْلَامَ بِعُمَرَ". وَبِرَأْيِهِ فِي أَبِي بَكْرٍ كَانَ أَوَّلَ مَنْ بَايَعَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو نَهْشَلٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیگر لوگوں پر چار حوالوں سے فضیلت حاصل ہے۔ انہوں نے غزوہ بدر کے قیدیوں کے بارے میں انہیں قتل کرنے کا کہا: تھا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے سے یہ طے شدہ نہ ہوتا تو تم نے جو کیا ہے اس کے حوالے سے تمہیں بڑا عذاب لاحق ہونا تھا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے حجاب کا تذکرہ کیا، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کو یہ کہا: وہ حجاب کریں، تو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا: اے ابن خطاب! تم ہمیں یہ کہہ رہے ہو جبکہ وحی ہمارے گھروں میں نازل ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور جب تم لوگ ان خواتین سے کچھ مانگو تو پردے کے پیچھے سے ان سے مانگو۔“ اور (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی ایک فضیلت) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے حوالے سے ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا: تھا: ”اے اللہ! عمر کے ذریعے اسلام کی تائید فرما۔“ (اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی ایک فضیلت) ان کی اس رائے کے بارے میں ہے، جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں تھی کہ انہوں نے سب سے پہلے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابونہشل ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14430]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2505) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4062)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4349، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8828»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14431
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ قَالَ لَهُ أَبُوهُ: أَيْ بُنَيَّ، اطْلُبْ لِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَوْبًا مِنْ ثِيَابِهِ، فَكَفِّنِّي فِيهِ، وَمُرْهُ يُصَلِّي عَلَيَّ. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَرَفْتَ شَرَفَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ، وَإِنَّهُ أَمَرَنِي أَنْ أَطْلُبَ إِلَيْكَ ثَوْبًا نُكَفِّنُهُ فِيهِ، وَأَنْ تُصَلِّيَ عَلَيْهِ، فَأَعْطَاهُ ثَوْبًا مِنْ ثِيَابِهِ، وَأَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَرَفْتَ عَبْدَ اللَّهِ وَنِفَاقَهُ، وَقَدْ نَهَاكَ اللَّهُ أَنْ تُصْلِيَ عَلَيْهِ. قَالَ:" وَأَيْنَ؟". قَالَ: إِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَإِنِّي سَأَزِيدُهُ". فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَلَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا. وَأَنْزَلَ اللَّهُ: سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ لَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ.
قَالَ: وَدَخَلَ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَطَالَ الْجُلُوسُ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا لِكَيْ يَتْبَعَهُ فَلَمْ يَفْعَلْ، فَدَخَلَ عُمَرُ فَرَأَى الْكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَقْعَدِهِ، فَقَالَ: لَعَلَّكَ آذَيْتَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَفَطِنَ الرَّجُلُ فَقَامَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ قُمْتُ ثَلَاثًا لِكَيْ تَتْبَعَنِي فَلَمْ تَفْعَلْ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ حِجَابًا ; فَإِنَّ نِسَاءَكَ لَسْنَ كَسَائِرِ النِّسَاءِ، وَهُوَ أَطْهَرُ لِقُلُوبِهِنَّ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ: (يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ) الْآيَةَ. فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عُمَرَ فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ.
قَالَ: وَاسْتَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي الْأُسَارَى، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَحْيِي قَوْمَكَ وَخُذْ مِنْهُمُ الْفِدَاءَ، فَاسْتَعِنْ بِهِ. وَقَالَ عُمَرُ: اقْتُلْهُمْ، فَقَالَ:" لَوِ اجْتَمَعْتُمَا مَا عَصَيْنَاكُمَا". فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَوْلِ أَبِي بَكْرٍ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُثْخِنَ فِي الْأَرْضِ تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا وَاللَّهُ يُرِيدُ الْآخِرَةَ. قَالَ: وَنَزَلَتْ: (وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ طِينٍ ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَكِينٍ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. فَقَالَ عُمَرُ: تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ. فَأُنْزِلَتْ: فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ:" لَوِ اجْتَمَعْتُمَا مَا عَصَيْتُكُمَا". وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْفُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ، وَهُوَ لَيِّنٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عبداللہ بن عبداللہ بن اُبی کے والد (یعنی عبداللہ بن ابی) نے ان سے کہا: اے میرے بیٹے تم اللہ کے رسول سے میرے لئے ان کے کپڑوں میں سے کوئی کپڑا مانگ لو اور مجھے اس کپڑے میں کفن دینا اور ان سے یہ بھی درخواست کرنا کہ وہ میری نماز جنازہ پڑھائیں، تو عبداللہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ عبداللہ بن ابی کی نمایاں حیثیت سے واقف ہیں، انہوں نے مجھ سے یہ کہا: ہے کہ میں آپ سے کپڑا مانگوں، جس میں ہم انہیں کفن دیں اور آپ ان کی نماز جنازہ بھی ادا کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑوں میں سے ایک کپڑا انہیں دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کا ارادہ کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ عبداللہ اور اس کی منافقت سے واقف ہیں، اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس کی نماز جنازہ پڑھنے سے منع کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیسے؟ انہوں نے عرض کی: (اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:) ”اگر تم ان لوگوں کے لئے ستر مرتبہ دعائے مغفرت کرو، تو اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت نہیں کرے گا۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس سے زیادہ مرتبہ کر لوں گا، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”جب ان میں سے کوئی ایک مر جائے تو تم نے کبھی بھی اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کرنی“۔ اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیت بھی نازل کی: ”ان کے لئے برابر ہے خواہ تم ان کے لئے دعائے مغفرت کرو یا تم ان کے لئے دعائے مغفرت نہ کرو اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت نہیں کرے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ کافی دیر آپ کے پاس بیٹھا رہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس دوران تین مرتبہ باہر تشریف لے گئے تاکہ وہ بھی آپ کے پیچھے باہر آ جائے، لیکن اس نے ایسا نہیں کیا، اسی دوران سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے، انہوں نے اس شخص کے بیٹھنے کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ناگواری کے اثرات محسوس کیے، تو انہوں نے کہا: شاید تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچائی ہے، وہ شخص بات سمجھ گیا اور اٹھ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تین مرتبہ اٹھا تاکہ تم میرے پیچھے جاؤ اور تم نے ایسا نہیں کیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ حجاب اختیار کر لیں تو یہ مناسب ہو گا، کیونکہ آپ کی ازواج دیگر خواتین کی طرح نہیں ہیں۔ یہ چیز ان کے دلوں کے لئے زیادہ طہارت کا باعث ہو گی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اے ایمان والو! تم نبی کے گھروں میں داخل نہ ہو، البتہ جب تمہیں کھانے کے لئے اجازت دی جائے تو حکم مختلف ہے اور اس صورت میں بھی تم برتن کی طرف دیکھنے والے نہ ہو۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر انہیں اس بارے میں بتایا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے قیدیوں کے بارے میں مشورہ لیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنی قوم (کے قیدیوں) کو زندہ رہنے دیں اور ان سے فدیہ لے لیں، اس حوالے سے آپ مدد حاصل کریں (یعنی آپ اس فدیہ کو مختلف کاموں میں استعمال کریں) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے گزارش کی کہ آپ انہیں قتل کروا دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم دونوں کی ایک رائے ہوتی تو ہم نے تمہاری رائے کی خلاف ورزی نہیں کرنی تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے قول کو اختیار کیا، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”نبی کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ اس کے پاس (کفار) قیدی ہوں (اور وہ انہیں فدیہ لے کر آزاد کر دے) اس کو زمین میں (ان کافروں کا) اچھی طرح خون بہانا چاہیے، تم لوگ دنیاوی مال و اسباب چاہتے ہو اور اللہ تعالیٰ آخرت (کی بھلائی) کا ارادہ کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ راوی بیان کرتے ہیں: یہ آیت نازل ہوئی: ”اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصہ سے تخلیق کیا ہے، اور پھر اسے ایک مضبوط (یا محفوظ) جگہ (یعنی رحم) میں نطفہ کی شکل میں رکھا۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہ (اگلی) آیت کے آخر تک ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے، جو سب سے اچھا خالق ہے، تو یہ آیت نازل ہوئی: ”اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے، جو سب سے اچھا خالق ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر تم دونوں کی رائے ایک ہوتی تو میں نے تمہاری رائے کے خلاف نہیں کرنا تھا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ بن فضیل بن عیاض ہے، اور وہ کمزور ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14431]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12244)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12244، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5658»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14432
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عُمَرُ، أَتَانِي جِبْرِيلُ آنِفًا، فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، حَدِّثْنِي بِفَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِي السَّمَاءِ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، لَوْ حَدَّثْتُكَ بِفَضَائِلِ عُمَرَ مَا لَبِثَ نُوحٌ فِي قَوْمِهِ - أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا - مَا نَفِدَتْ فَضَائِلُ عُمَرَ، وَإِنَّ عُمَرَ لَحَسَنَةٌ مِنْ حَسَنَاتِ أَبِي بَكْرٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ الْفَضْلِ الْعَنْزِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمر! ابھی جبرائیل میرے پاس آیا تو میں نے کہا: اے جبرائیل تم مجھے آسمان میں عمر بن خطاب کے فضائل کے بارے میں بتاؤ، تو اس نے جواب دیا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اگر میں آپ کو اتنے عرصے تک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے فضائل بیان کرتا رہوں، جتنے عرصے تک سیدنا نوح علیہ السلام اپنی قوم میں موجود رہے تھے، یعنی ایک ہزار سال سے پچاس سال کم، تو بھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے فضائل ختم نہیں ہوں گے (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یا شاید سیدنا جبرائیل نے یہ کہا:) کہ عمر، ابوبکر کی نیکیوں میں سے ایک نیکی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن فضل عنزی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14432]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1603) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1593)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لَوْ كَانَ بَعْدِي نَبِيٌّ " .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14433
عَنْ عِصْمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ بَعْدِي نَبِيٌّ لَكَانَ عُمَرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14433]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (180/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14434
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ اللَّهُ بَاعِثًا رَسُولًا بَعْدِي لَبَعَثَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ بَشِيرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ نے میرے بعد کسی رسول کو بھیجنا ہوتا تو اس نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو مبعوث کرنا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن بشیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14434]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابٌ فِي غَضَبِهِ وَرِضَاهُ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے غضب اور ان کی رضامندی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14435
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَانِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: أَقْرِئْ عُمَرَ السَّلَامَ، وَقُلْ لَهُ: إِنَّ رِضَاهُ حُكْمٌ، وَإِنَّ غَضَبَهُ عِزٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ زَيْدٍ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: عمر کو سلام کہیں، اور ان سے یہ کہیں کہ ان کی رضامندی حکم (یعنی انصاف) ہے، اور ان کا غصہ غلبے کا باعث ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن زید عمری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14435]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (152472)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12472، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6293»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابٌ فِي عِلْمِهِ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے علم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14436
عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَوْ أَنَّ عِلْمَ عُمَرَ وُضِعَ فِي كِفَّةِ الْمِيزَانِ، وَوُضِعَ عِلْمُ أَهْلِ الْأَرْضِ فِي كِفَّةٍ ; لَرَجَحَ عِلْمُهُ بِعِلْمِهِمْ..
قَالَ وَكِيعٌ: قَالَ الْأَعْمَشُ: فَأَنْكَرْتُ ذَلِكَ، فَأَتَيْتُ إِبْرَاهِيمَ فَذَكَرْتُهُ لَهُ، فَقَالَ: وَمَا أَنْكَرْتَ مِنْ ذَلِكَ؟!! فَوَاللَّهِ لَقَدْ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ: إِنِّي لَأَحْسَبُ تِسْعَةَ أَعْشَارِ الْعِلْمِ ذَهَبَ يَوْمَ ذَهَبَ عُمَرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ هَذَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ أَسَدِ بْنِ مُوسَى، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابووائل بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علم کو میزان کے ایک پلڑے میں رکھا جائے اور تمام اہل زمین کے علم کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے، تو ان لوگوں کے علم کے مقابلے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علم کا پلڑا بھاری ہو گا۔ وکیع بیان کرتے ہیں: اعمش نے یہ بات بیان کی ہے کہ میں نے اس روایت کا انکار کیا، میں ابراہیم نخعی کے پاس آیا اور میں نے ان کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو انہوں نے فرمایا: تم اس بات کا کیوں انکار کر رہے ہو؟ اللہ کی قسم! سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے تو اس سے بھی زیادہ فضیلت والی بات کی ہے۔ انہوں نے یہ فرمایا ہے: میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دنیا سے رخصت ہوئے تھے، اس وقت علم کے دس حصوں میں سے نو حصے رخصت ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسد بن موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14436]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8809)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14437
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رَأَيْتُ فِي النَّوْمِ أَنِّي أُعْطِيتُ عُسًّا مَمْلُوءًا لَبَنًا، فَشَرِبْتُ حَتَّى تَمَلَّأْتُ، حَتَّى رَأَيْتُهُ يَجْرِي فِي عُرُوقِي بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ، فَفَضَلَتْ فَضْلَةٌ فَأَعْطَيْتُهَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ". فَأَوَّلُوهَا قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، هَذَا عِلْمٌ أَعْطَاكَهُ اللَّهُ فَمَلَأَكَ مِنْهُ، فَفَضَلَتْ فَضْلَةٌ فَأَعْطَيْتَهَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ. فَقَالَ:" أَصَبْتُمْ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھے ایک بڑا پیالہ دیا گیا جو دودھ سے بھرا ہوا تھا، میں نے اسے پیا، یہاں تک کہ میں سیر ہو گیا، یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ اس کے اثرات مجھے اپنی جلد اور گوشت کے درمیان رگوں کے اندر چلتے ہوئے محسوس ہو رہے ہیں، جو دودھ بچا تھا، وہ میں نے عمر بن خطاب کو دے دیا۔“ لوگوں نے اس کی تعبیر بیان کی اور عرض کی: اے اللہ کے نبی! اس سے مراد وہ علم ہو گا جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کیا تھا اور آپ اس سے سیر ہو گئے اور اس میں سے کچھ بچ گیا، تو آپ نے وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دے دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں نے ٹھیک بیان کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں یہ روایت اس سیاق کے بغیر منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14437]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13155)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4552، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13155، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6854»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں