الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ مَنَاقِبِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان ان کے نسب کا بیان
حدیث نمبر: 14398
عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بْنِ نُفَيْلِ بْنِ عَبَدِ الْعُزَّى بْنِ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُرْطِ بْنِ رُزَاحِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكٍ، يُكَنَّى: أَبَا حَفْصٍ، وَأُمُّهُ: حَنْتَمَةُ بِنْتُ هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مَخْزُومٍ، وَأُمُّ حَنْتَمَةَ: الشِّفَاءُ بِنْتُ [ عَبْدِ ] قَيْسِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَهْمِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هَصِيصِ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ صَحِيحٌ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ صَحِيحٌ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ.
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا نام و نسب یہ ہے) عمر بن خطاب بن نفیل بن عبدالعزیٰ بن رباح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوحفص تھی، ان کی والدہ کا نام حنتمہ بنت ہشام بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمرو بن مخزوم ہے حنتمہ کی والدہ کا نام شفاء بنت عبدالقیس بن عدی بن سعید بن سہم بن عمرو بن ہصیص بن کعب بن لؤی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابن اسحاق سے منقول ہونے کے حوالے سے یہ حدیث مستند ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14398]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابن اسحاق سے منقول ہونے کے حوالے سے یہ حدیث مستند ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14398]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (49)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
10. بَابُ تَسْمِيَتِهِ بِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا امیرالمومنین کا لقب اختیار کرنا
حدیث نمبر: 14399
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ لِأَبِي بَكْرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ: مَنْ أَوَّلُ مَنْ كَتَبَ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ: أَخْبَرَتْنِي الشِّفَاءُ بِنْتُ عَبْدِ اللَّهِ - وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ الْأُوَلِ - أَنَّ لَبِيدَ بْنَ رَبِيعَةَ، وَعَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ، قَدِمَا الْمَدِينَةَ، فَأَتَيَا الْمَسْجِدَ، فَوَجَدَا عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ فَقَالَا: يَا ابْنَ الْعَاصِ، اسْتَأْذِنْ لَنَا عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: أَنْتُمَا وَاللَّهِ أَصَبْتُمَا اسْمَهُ ; فَهُوَ الْأَمِيرُ، وَنَحْنُ الْمُؤْمِنُونَ.
فَدَخَلَ عَمْرٌو عَلَى عُمَرَ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. فَقَالَ عُمَرُ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ: أَنْتَ الْأَمِيرُ، وَنَحْنُ الْمُؤْمِنُونَ. فَجَرَى الْكِتَابُ مِنْ يَوْمِئِذٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ابن شہاب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن عبدالعزیز نے ابوبکر بن سلیمان بن ابوحثمہ سے دریافت کیا: سب سے پہلے کس نے یہ تحریر لکھوائی تھی کہ یہ اللہ کے بندے امیر المؤمنین کی طرف سے ہے، تو ابوبکر بن سلیمان نے جواب دیا: شفاء بنت عبداللہ جو ابتداء میں ہجرت کرنے والی خواتین میں سے ایک ہیں، انہوں نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ لبید بن ربیعہ اور عدی بن حاتم، یہ دونوں مدینہ منورہ آئے، یہ دونوں مسجد میں آئے، ان دونوں نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو وہاں پایا، تو ان دونوں نے یہ کہا: اے سیدنا ابن العاص! آپ امیر المؤمنین سے ہمارے لئے اندر آنے کی اجازت لے لیں، تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! تم دونوں نے ان دونوں کا بالکل ٹھیک نام لیا ہے، وہ امیر ہیں اور ہم مومنین ہیں۔ اس کے بعد سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: اے امیر المؤمنین آپ پر سلام ہو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہ کیا نام ہوا؟ انہوں نے کہا: آپ امیر ہیں، اور ہم مومنین ہیں، تو اس دن سے تحریر میں یہ نام جاری ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14399]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14399]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (48)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
11. بَابٌ فِي صِفَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا حلیہ
حدیث نمبر: 14400
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: رَكِبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَرَسًا، فَرَكَضَهُ فَانْكَشَفَ فَخِذُهُ، فَرَأَى أَهْلُ نَجْرَانُ عَلَى فَخِذِهِ شَامَةً سَوْدَاءَ قَالُوا: هَذَا الَّذِي نَجِدُ فِي كِتَابِنَا: إِنَّهُ يُخْرِجُنَا مِنْ أَرْضِنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ گھوڑے پر سوار ہوئے، انہوں نے اسے ایڑ لگائی، تو ان کے زانوں سے کپڑا ہٹ گیا، اہل نجران نے ان کے زانوں پر سیاہ رنگ کا تل دیکھا، تو بولے: یہ وہی صاحب ہیں جن کا ذکر ہم نے اپنی کتاب میں پایا ہے، کہ یہ ہمیں ہماری سرزمین سے نکال دیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14400]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14400]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (53)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14401
وَعَنْ زِرٍّ قَالَ: كُنْتُ بِالْمَدِينَةِ، فَإِذَا رَجُلٌ آدَمُ، أَعْسَرُ أَيْسَرُ، ضَخْمٌ، إِذَا أَشْرَفَ عَلَى النَّاسِ كَأَنَّهُ عَلَى دَابَّةٍ، فَإِذَا هُوَ عُمَرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
زر بن حبیش بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ میں موجود تھا وہاں ایک گندمی رنگ کے صاحب موجود تھے جو دونوں ہاتھوں سے یکساں کام کرتے تھے، وہ بھاری بھرکم شخصیت کے مالک تھے، وہ جب لوگوں کے درمیان ہوتے تو یوں محسوس ہوتا، جیسے کسی سواری پر سوار ہیں۔ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14401]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14401]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (49)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14402
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ رَجُلًا ضَخْمًا، كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ سَدُوسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن ہلال بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ایک بھاری بھرکم شخص تھے، یوں جیسے وہ سدوس سے تعلق رکھنے والے فرد ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14402]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14402]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (60)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14403
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: كَانَ عُمَرُ أَصْلَعَ شَدِيدَ الصَّلَعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْخِضَابِ بَعْضُ صِفَاتِهِ وَصِفَاتِ غَيْرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْخِضَابِ بَعْضُ صِفَاتِهِ وَصِفَاتِ غَيْرِهِ.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بال آگے کی طرف سے بالکل اڑے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے خضاب سے متعلق باب میں ان کا اور دیگر لوگوں کا کچھ حلیہ بیان ہو چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14403]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (52)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
12. بَابٌ فِي إِسْلَامِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
حدیث نمبر: 14404
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ أَعِزَّ الْإِسْلَامَ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَوْ بِأَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ". فَجَعَلَ اللَّهُ دَعْوَةَ رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَبَنَى عَلَيْهِ الْإِسْلَامَ، وَهَدَمَ بِهِ الْأَوْثَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ، وَقَالَ:" أَيِّدِ الْإِسْلَامَ".
وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ، وَقَالَ:" أَيِّدِ الْإِسْلَامَ".
وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! تو عمر بن خطاب یا ابوجہل بن ہشام کے ذریعے اسلام کو غلبہ عطا فرما۔“ تو اللہ تعالیٰ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے حق میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کو قبول کیا اور ان کے ذریعے اسلام کو مضبوط کیا اور بتوں کو منہدم کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور معجم اوسط میں اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”اسلام کی تائید فرما۔“ معجم کبیر کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف مجالد بن سعید کا معاملہ مختلف ہے، اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14404]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10314)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10314»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14405
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اشْدُدِ الْإِسْلَامَ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! عمر بن خطاب کے ذریعے اسلام کو مضبوط کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14405]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14405]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6449»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14406
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا عَشِيَّةَ الْخَمِيسِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَعِزَّ الْإِسْلَامَ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَوْ بِعَمْرِو بْنِ هِشَامٍ". فَأَصْبَحَ عُمَرُ يَوْمَ الْجُمْعَةِ، فَأَسْلَمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعرات کی شام دعا کرتے ہوئے یہ کہا: ”اے اللہ! عمر بن خطاب یا عمرو بن ہشام کے ذریعے اسلام کو غلبہ عطا فرما۔“ تو اگلے دن جمعہ کے دن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عثمان بصری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14406]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عثمان بصری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14406]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1881)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1881»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14407
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: خَرَجْتُ أَبْغِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ أُسْلِمَ، فَوَجَدْتُهُ قَدْ سَبَقَنِي إِلَى الْمَسْجِدِ، فَقُمْتُ خَلْفَهُ، فَاسْتَفْتَحَ سُورَةَ الْحَاقَّةِ، فَجَعَلْتُ أَعْجَبُ مِنْ تَأْلِيفِ الْقُرْآنِ. قَالَ: فَقُلْتُ: هَذَا وَاللَّهِ شَاعِرٌ كَمَا قَالَتْ قُرَيْشٌ. قَالَ: فَقَرَأَ: (إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَا تُؤْمِنُونَ) قُلْتُ: كَاهِنٌ. قَالَ: (وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ) إِلَى آخِرِ السُّورَةِ. قَالَ: فَوَقَعَ الْإِسْلَامُ مِنْ قَلْبِي كُلَّ مَوْقِعٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ شُرَيْحَ بْنَ عُبَيْدٍ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ شُرَيْحَ بْنَ عُبَيْدٍ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اسلام قبول کرنے سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلا، آپ مجھ سے پہلے مسجد میں پہنچے ہوئے تھے، میں آپ کے پیچھے کھڑا ہو گیا، آپ نے سورت حاقہ پڑھنی شروع کی، تو قرآن کے نظم کے حوالے سے میں بہت حیران ہوا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سوچا اللہ کی قسم! یہ صاحب شاعر ہیں، جس طرح قریش یہ بات کہتے ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”یہ معزز رسول کا (نقل کیا ہوا) کلام ہے، یہ شاعر کا کلام نہیں ہے (مگر) تم کم ہی یقین رکھتے ہو۔“ میں نے سوچا کہ یہ کاہن ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”یہ کسی کاہن کا کلام نہیں ہے (مگر) تم کم ہی نصیحت حاصل کرتے ہو، یہ تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے۔“ آپ نے سورت کے آخر تک تلاوت کی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو اس وقت اسلام مکمل طور پر میرے دل میں گھر کر گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ شریح بن عبید نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14407]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (107)، أخرجه مسند أحمد برقم: 108»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع