الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ، وَغَيْرِهِمْ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر خلفاء اور دیگر لوگوں کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14368
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ عِلِّيِّينَ يُشْرِفُ عَلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ كَأَنَّهُ كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ مِنْهُمْ وَأَنْعَمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ سَلْمِ بْنِ قُتَيْبَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ سَلْمِ بْنِ قُتَيْبَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بالائی درجہ والے لوگوں میں سے کوئی شخص جھانک کر اہل جنت کی طرف یوں دیکھے گا جیسے وہ چمکتا ہوا ستارہ ہوتا ہے، اور ابوبکر اور عمر ان (بالائی درجات والے افراد) میں سے ہیں اور یہ دونوں اچھے بندے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ مسلم بن قتیبہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14368]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ مسلم بن قتیبہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14368]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6003»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14369
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَتْمَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" إِذَا أَنَا مِتُّ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَمُوتَ فَمِتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلْمُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَوَّاصُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِغَفْلَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلْمُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَوَّاصُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِغَفْلَتِهِ.
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”جب میں، ابوبکر اور عمر انتقال کر جائیں تو اس وقت اگر تم سے ہو سکے کہ تم مر جاؤ تو تم مر جانا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلم بن میمون خواص ہے، اور وہ اپنی غفلت کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14369]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلم بن میمون خواص ہے، اور وہ اپنی غفلت کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14369]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6914»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14370
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمْ يَجْلِسْ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ فِي مَجْلِسِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ، وَلَمْ يَجْلِسْ عُمَرُ فِي مَجْلِسِ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ، وَلَمْ يَجْلِسْ عُثْمَانُ فِي مَجْلِسِ عُمَرَ حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونے تک کبھی بھی منبر میں اس درجہ پر نہیں بیٹھے، جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوتے تھے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونے تک اس درجہ پر نہیں بیٹھے جس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیٹھتے تھے اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونے تک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بیٹھنے کے مقام پر نہیں بیٹھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14370]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14370]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14371
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ النَّاسَ ذَاتَ يَوْمٍ عَلَى مِنْبَرِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ فِي خُطْبَتِهِ: إِنَّ فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ قَصْرًا لَهُ خَمْسُمِائَةُ بَابٍ، عَلَى كُلِّ بَابٍ خَمْسَةُ آلَافٍ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ لَا يَدْخُلُهُ إِلَّا نَبِيٌّ. ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى قَبْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: هَنِيئًا لَكَ يَا صَاحِبَ هَذَا الْقَبْرِ، ثُمَّ قَالَ: أَوْ صَدِيقٌ. ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى قَبْرِ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ: هَنِيئًا لَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ. ثُمَّ قَالَ: أَوْ شَهِيدٌ. ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى نَفْسِهِ فَقَالَ: وَأَنَّى لَكَ الشَّهَادَةُ يَا عُمَرُ؟ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ الَّذِي أَخْرَجَنِي مِنْ مَكَّةَ إِلَى هِجْرَةِ الْمَدِينَةِ قَادِرٌ أَنْ يَسُوقَ إِلَيَّ الشَّهَادَةَ. قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: فَسَاقَهَا اللَّهُ إِلَيْهِ عَلَى يَدِ شَرِّ خَلْقِهِ: عَبْدٍ مَمْلُوكٍ لِلْمُغِيرَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ شَرِيكٍ النَّخَعِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ شَرِيكٍ النَّخَعِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ خِلَافٌ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: ایک دن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مدینہ منورہ کے منبر پر لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے اپنے خطبے کے دوران یہ ارشاد فرمایا: ”بے شک جنات عدن میں ایسا مل ہے کہ جس کے پانچ سو دروازے ہوں گے، اور ہر ایک دروازے پر پانچ ہزار حورعین ہوں گی، اس محل میں صرف نبی داخل ہو سکیں گے، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: اے اس قبر والی ہستی! آپ کو مبارک باد ہو، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا کوئی صدیق داخل ہو گا پھر وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی قبر کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: اے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کو مبارک باد ہو، پھر انہوں نے کہا: یا کوئی شہید داخل ہو گا، پھر انہوں نے اپنی طرف رخ کیا اور بولے: اے عمر تمہیں کہاں شہادت نصیب ہو گی۔ پھر انہوں نے یہ کہا: جس ذات نے مجھے مکہ سے نکال کر مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کروائی تھی، وہ اس بات پر بھی قادر ہے کہ وہ شہادت کو مجھ تک لے آئے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ نے ایک بدترین شخص کے ہاتھ کے ذریعے ان کو شہادت نصیب کی، وہ شخص سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کا غلام تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شریک نخعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14371]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شریک نخعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14371]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14372
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ أُحُدًا ارْتَجَّ وَعَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اثْبُتْ أُحُدُ ; فَمَا عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صَدِيقٌ، أَوْ شَهِيدَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ احد پہاڑ میں ارتعاش پیدا ہوا، اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم موجود تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے احد! اپنی جگہ پر جمے رہو، تم پر ایک نبی ایک صدیق اور دو شہید موجود ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14372]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14372]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (146) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (331/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22304، وأخرجه شرح السنة برقم: 3902، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6574»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14373
وَعَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ جَالِسًا عَلَى حِرَاءَ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ، فَتَحَرَّكَ الْجَبَلُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اثْبُتْ حِرَاءُ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صَدِيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حراء پہاڑ پر بیٹھے ہوئے تھے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم تھے، پہاڑ نے حرکت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے حراء تم جمے رہو! تم پر ایک نبی ایک صدیق اور ایک شہید موجود ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14373]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14373]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (346/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22427»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14374
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" انْطَلِقْ حَتَّى تَأْتِيَ أَبَا بَكْرٍ فَتَجِدَهُ فِي دَارِهِ جَالِسًا مُحْتَبِيًا، فَقُلْ لَهُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ. ثُمَّ انْطَلِقْ حَتَّى تَأْتِيَ الثَّنِيَّةَ فَتَلْقَى عُمَرَ فِيهَا عَلَى حِمَارٍ تَلُوحُ صَلْعَتُهُ، فَقُلْ لَهُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ. ثُمَّ انْطَلِقْ حَتَّى تَأْتِيَ السُّوقَ فَتَلْقَى عُثْمَانَ فِيهَا يَبِيعُ وَيَبْتَاعُ، فَقُلْ لَهُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ بَعْدَ بَلَاءٍ شَدِيدٍ". فَانْطَلَقْتُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَوَجَدْتُهُ فِي بَيْتِهِ جَالِسًا مُحْتَبِيًا كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ:" أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ". فَقَالَ: وَأَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: فِي مَكَانِ كَذَا وَكَذَا، فَقَامَ إِلَيْهِ.
ثُمَّ أَتَيْتُ الثَّنِيَّةَ فَإِذَا فِيهَا عُمَرُ عَلَى حِمَارٍ تَلُوحُ صَلْعَتُهُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ:" أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ". فَقَالَ: وَأَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: فِي مَكَانِ كَذَا وَكَذَا، فَانْطَلَقَ. ثُمَّ انْطَلَقْتُ حَتَّى أَتَيْتُ السُّوقَ فَلَقِيتُ عُثْمَانَ فِيهَا يَبِيعُ وَيَبْتَاعُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ:" أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ بَعْدَ بَلَاءٍ شَدِيدٍ". فَقَالَ: وَأَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَأَخَذَ بِيَدِي، فَجِئْنَا جَمِيعًا حَتَّى أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ زَيْدًا أَتَانِي فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ:" أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ بَعْدَ بَلَاءٍ شَدِيدٍ". فَأَيُّ بَلَاءٍ يُصِيبُنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا تَغَنَّيْتُ، وَلَا تَمَنَّيْتُ، وَلَا مَسَسْتُ ذَكَرِي بِيَمِينِي مُنْذُ بَايَعْتُكَ. فَقَالَ:" هُوَ ذَاكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَزَادَ فِيهِ:" إِنَّ اللَّهَ مُقَمِّصُكَ قَمِيصًا، فَإِذَا أَرَادَكَ الْمُنَافِقُونَ عَلَى خَلْعِهِ فَلَا تَخْلَعْهُ". وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوُثِّقَ فِي رِوَايَةٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ مَعِينٍ، وَالْمَشْهُورُ عَنْهُ تَضْعِيفُهُ.

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا اور ارشاد فرمایا: تم جاؤ، یہاں تک کہ تم ابوبکر کے پاس پہنچ جاؤ، تم اسے اپنے گھر میں احتباء کی حالت میں بیٹھا ہوا پاؤ گے، تم اسے کہنا کہ اللہ کے رسول نے تمہیں سلام کہا: ہے، اور وہ تم سے یہ فرما رہے ہیں کہ تم جنت کی خوشخبری قبول کرو، پھر تم جانا، یہاں تک کہ تم گھاٹی کے پاس آؤ گے وہاں تمہاری ملاقات عمر سے ہو گی، جو ایک گدھے پر سوار ہو گا، اور اس کی پیشانی چمک رہی ہو گی (یعنی آگے کے حصے پر بال نہیں ہوں گے) تم اس سے کہنا کہ اللہ کے رسول نے تمہیں سلام کہا: ہے اور وہ تم سے یہ فرما رہے ہیں کہ تم جنت کی خوشخبری قبول کرو، پھر تم جانا یہاں تک کہ تم بازار آؤ گے، وہاں تم عثمان کو خرید و فروخت کرتے ہوئے پاؤ گے، تم اس سے یہ کہنا کہ اللہ کے رسول نے تمہیں سلام کہا: ہے اور وہ یہ فرما رہے تھے کہ تم ایک زبردست آزمائش کے بعد جنت کی خوشخبری قبول کرو۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) میں روانہ ہوا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے انہیں اپنے گھر میں احتباء کے طور پر بیٹھے ہوئے پایا، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا، تو میں نے انہیں کہا: اللہ کے رسول نے آپ کو سلام بھیجا ہے، اور یہ فرمایا ہے کہ آپ جنت کی خوشخبری قبول کریں، تو انہوں نے دریافت کیا: اللہ کے رسول کہاں ہیں؟ میں نے بتایا: فلاں فلاں جگہ پر ہیں، تو وہ اٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلے گئے، پھر میں گھاٹی کے پاس آیا، وہاں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ موجود تھے جو ایک گدھے پر سوار تھے اور ان کے سر کے آگے والا حصہ چمک رہا تھا جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، میں نے کہا: اللہ کے رسول نے آپ کو سلام کہا: ہے، اور یہ فرمایا ہے کہ آپ جنت کی خوشخبری قبول کریں، تو انہوں نے دریافت کیا: اللہ کے رسول کہاں ہیں؟ میں نے جواب دیا: فلاں جگہ پر ہیں، پھر وہ بھی چلے گئے، پھر میں روانہ ہوا، یہاں تک کہ بازار آیا، وہاں میری ملاقات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے ہوئی، جو خرید و فروخت کر رہے تھے، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا، میں نے کہا: اللہ کے رسول نے آپ کو سلام کہا: ہے اور یہ فرمایا ہے کہ ایک زبردست آزمائش کے بعد آپ جنت کی خوشخبری قبول کریں، انہوں نے دریافت کیا: اللہ کے رسول کہاں ہیں؟ میں نے بتایا فلاں جگہ پر ہیں، تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور پھر ہم سب لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گئے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں گزارش کی: یا رسول اللہ! زید میرے پاس آیا اور اس نے یہ کہا: اللہ کے رسول نے آپ کو سلام کہا: ہے اور یہ فرمایا ہے کہ آپ ایک زبردست آزمائش کے بعد جنت کی خوشخبری قبول کریں، یا رسول اللہ! مجھے کون سی آزمائش لاحق ہو گی؟ اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، نہ تو میں نے کبھی گانا گایا ہے، نہ میں نے اس کی آرزو کی ہے، اور جب سے میں نے آپ کی بیعت کی ہے، میں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنی شرمگاہ کو کبھی نہیں چھوا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا ہی ہو گا (یعنی تمہیں آزمائش کا سامنا کرنا ہو گا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائے گا جب منافقین اسے اتروانے کا ارادہ کریں تو تم اسے نہ اتارنا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالاعلی بن ابومساور ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور یحیی بن معین سے منقول ایک روایت اس کی، توثیق کی ہے، جبکہ ان سے مشہور روایت یہی منقول ہے کہ انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14374]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (872) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5061)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 872، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5061»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14375
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَشٍّ مِنْ حِشَّانِ الْمَدِينَةِ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ:" قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ". فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ، فَإِذَا هُوَ أَبُو بَكْرٍ فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَجَعَلَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ. ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ:" قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ". فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ، فَإِذَا هُوَ عَمَرُ فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَجَعَلَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ. ثُمَّ جَاءَ خَفِيضُ الصَّوْتِ فَقَالَ:" قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ فِي بَلْوَى تُصِيبُهُ". فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى تُصِيبُهُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ صَبْرًا، حَتَّى جَلَسَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيْنَ أَنَا؟ قَالَ:" أَنْتَ مَعَ أَبِيكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ بِأَسَانِيدَ، وَبَعْضُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ وَأَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي أَوَاخِرَ مَنَاقِبِ عُمَرَ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ منورہ کے ایک باغ میں موجود تھا، اسی دوران ایک شخص آیا اس نے اندر آنے کی اجازت مانگی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اٹھ کر اسے اندر آنے کی اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری دو۔ راوی کہتے ہیں: میں اٹھا، میں نے ان صاحب کو اندر آنے کے لئے کہا: تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی خوشخبری دی، تو انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی اور تشریف فرما ہو گئے، پھر ایک صاحب آئے انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اٹھ کر اسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری دو، میں اٹھا، میں نے انہیں اندر آنے کے لئے کہا:، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انھیں اندر آنے کے لئے کہا: اور انہیں جنت کی خوشخبری دی، تو انہوں نے بھی اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرنا شروع کی، یہاں تک کہ وہ بھی تشریف فرما ہوئے، پھر ایک دھیمی آواز والے صاحب آئے، انہوں نے بھی اندر آنے کی اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اٹھو اور اسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری دو اور یہ بتانا کہ اسے ایک آزمائش لاحق ہو گی، میں اٹھا، میں نے انہیں اندر آنے کے لئے کہا:، وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی خوشخبری دی اور یہ بتایا: انہیں ایک آزمائش لاحق ہو گی، تو انہوں نے یہ کہا: اے اللہ! صبر کا سوال ہے، یہاں تک کہ وہ تشریف فرما ہوئے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کہاں ہوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے باپ کے ساتھ ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام طبرانی کی بعض اسانید اور امام أحمد کی بعض اسانید کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب کے آخر میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14375]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (6548)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6512»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
7. بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ، وَغَيْرِهِمْ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر خلفاء اور دیگر لوگوں کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14376
وَعَنْ نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى دَخَلَ حَائِطًا، فَقَالَ:" أَمْسِكْ عَلَيَّ الْبَابَ". فَجَاءَ حَتَّى جَلَسَ عَلَى الْقُفِّ، وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ، وَضُرِبَ الْبَابُ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ:" ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ". قَالَ: فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ. قَالَ: فَدَخَلَ فَجَلَسَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْقُفَّةِ، وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ. ثُمَّ ضُرِبَ الْبَابُ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالَ: عُمَرُ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا عُمَرُ. قَالَ:" ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ". قَالَ: فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ. قَالَ: فَدَخَلَ فَجَلَسَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْقُفِّ، وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ [ قَالَ: ثُمَّ ضَرَبَ الْبَابَ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا قَالَ: عُثْمَانُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا عُثْمَانُ، قَالَ:" ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ مَعَهَا بَلَاءٌ" فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَجَلَسَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْقُفِّ وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ ] .
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نافع بن عبدالحارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا، آپ ایک باغ میں تشریف لائے، آپ نے فرمایا: تم دروازے کا خیال رکھنا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لے آئے، آپ کنویں کے منڈیر پر بیٹھ گئے اور آپ نے اپنی دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں، دروازے پر دستک ہوئی، میں نے دریافت کیا: کون ہے؟ ان صاحب نے بتایا: ابوبکر، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اجازت دو اور اسے خوشخبری دے دو۔ راوی کہتے ہیں: یعنی جنت کی خوشخبری دے دو۔ راوی کہتے ہیں: میں نے انہیں اجازت دی اور میں نے انہیں جنت کی خوشخبری دی، راوی بیان کرتے ہیں: وہ اندر آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منڈیر پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے بھی اپنی ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں، پھر دروازے پر دستک ہوئی، میں نے دریافت کیا: کون ہے؟ تو ان صاحب نے کہا: عمر، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری دو۔ راوی کہتے ہیں: میں نے انہیں اجازت دی اور انہیں جنت کی خوشخبری دی، راوی بیان کرتے ہیں: وہ بھی اندر آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منڈیر پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے بھی اپنی دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں، راوی کہتے ہیں: پھر دروازے پر دستک ہوئی، میں نے دریافت کیا: کون ہے؟ انہوں نے بتایا: عثمان، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اجازت دو، اسے جنت کی خوشخبری دے دو اور اسے ایک آزمائش کا سامنا بھی ہو گا، میں نے انہیں اندر آنے کی اجازت دی، انہیں جنت کی خوشخبری دی وہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منڈیر پر بیٹھ گئے اور انہوں نے بھی دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں۔“ (علامہ ہیثمی) فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں، امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14376]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14376]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (408/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14949»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14377
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْأَسْوَافِ وَبِلَالٌ مَعَهُ، فَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ:" يَا بِلَالُ، ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ". فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ فَجَلَسَ عَنْ يَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ، وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ. ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ يَا بِلَالُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ". فَدَخَلَ فَجَلَسَ عَنْ يَسَارِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ، وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ. ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ يَا بِلَالُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى تُصِيبُهُ". فَدَخَلَ عُثْمَانُ فَجَلَسَ قُبَالَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ، وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسواف کے مقام پر ٹھہرے، آپ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں اور زانوں سے کپڑا ہٹا لیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے اجازت مانگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! تم اسے اجازت دو اور تم اسے جنت کی خوشخبری دو، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اندر آئے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف آ کے بیٹھ گئے۔ انہوں نے بھی ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں اور زانوں سے کپڑا ہٹا لیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! اسے اجازت دے دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو، وہ اندر آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف آ کے بیٹھ گئے۔ انہوں نے بھی کنویں میں ٹانگیں لٹکا لیں اور زانوں سے کپڑا ہٹا لیا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے اجازت مانگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو اور اسے یہ بتانا کہ اُسے ایک آزمائش کا سامنا کرنا ہو گا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مدمقابل بیٹھ گئے۔ انہوں نے بھی دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں اور زانوں سے کپڑا ہٹا لیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد علی بن سعید کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14377]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 4000»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔