الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ، وَغَيْرِهِمْ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر خلفاء اور دیگر لوگوں کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14358
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا نَجْلِسُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَنَّمَا عَلَى رُءُوسِنَا الطَّيْرُ، مَا يَتَكَلَّمُ أَحَدٌ مِنَّا إِلَّا أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَحْمَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَحْمَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یوں بیٹھا کرتے تھے جیسے ہمارے سروں پر پرندے موجود ہیں۔ ہم میں سے کوئی بات چیت نہیں کرتا تھا صرف سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بات چیت کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رحمت بن مصعب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14358]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رحمت بن مصعب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14358]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7778»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14359
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ:" هَذَانِ سَيِّدَا كُهُولِ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ فرمایا: ”یہ دونوں اہل جنت کے تمام پہلے والے اور بعد والے عمر رسیدہ افراد کے سردار ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عابس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14359]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عابس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14359]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2492)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14360
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ سَيِّدَا كُهُولِ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ، لَا تُخْبِرْهُمَا يَا عَلِيُّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَقَدْ قَالَ ابْنُ دَقِيقِ الْعِيدِ: إِنَّهُ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابوبکر اور عمر اہل جنت کے پہلے والے اور بعد والے عمر رسیدہ افراد کے سردار ہیں اے علی! تم ان دونوں کو یہ نہ بتانا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے، ابن دقیق العید کہتے ہیں اس کو ثقہ قرار دیا گیا ہے، امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14360]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 490، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8803»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14361
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ بِمِثْلِ حَدِيثٍ مَتْنُهُ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ سَيِّدَا كُهُولِ الْجَنَّةِ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ إِلَّا النَّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ، لَا تُخْبِرْهُمَا يَا عَلِيُّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ رَوَاهُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، قُلْتُ: وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ رَوَاهُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، قُلْتُ: وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، جس کا متن یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابوبکر اور عمر انبیاء و مرسلین کے علاوہ اہل جنت کے (تمام) پہلے والے اور بعد والے عمر رسیدہ افراد کے سردار ہیں، اے علی! تم اُن دونوں کو یہ نہ بتانا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ یہ کہتے ہیں۔ ہمارے علم کے مطابق عبیداللہ بن عمر نامی راوی کے حوالے سے اس روایت کو صرف عبدالرحمن بن مالک بن مغول نے نقل کیا ہے، میں یہ کہتا ہوں یہ راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14361]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ یہ کہتے ہیں۔ ہمارے علم کے مطابق عبیداللہ بن عمر نامی راوی کے حوالے سے اس روایت کو صرف عبدالرحمن بن مالک بن مغول نے نقل کیا ہے، میں یہ کہتا ہوں یہ راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14361]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2492)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14362
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، فَقَالَ:" هَكَذَا نُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے درمیان چلتے ہوئے تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ہمیں اسی طرح اٹھایا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14362]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14362]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8254»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14363
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: مَنْ فَضَّلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدْ أَزْرَى عَلَى الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، وَاثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَازِمُ بْنُ جَبَلَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَازِمُ بْنُ جَبَلَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جو شخص صحابہ کرام میں سے کسی کو بھی سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما پر فضیلت دیتا ہے، وہ مہاجرین و انصار اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ ہزار صحابہ کرام پر عیب لگاتا ہے (یا ان پر اعتراض کرتا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حازم بن جبلہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14363]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (836)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14364
وَعَنِ ابْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، فَقَالَ: مَا كَانَ مَنْزِلَةُ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: كَمَنْزِلَتِهِمَا السَّاعَةَ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَابْنُ أَبِي حَازِمٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَشَيْخُ عَبْدِ اللَّهِ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَابْنُ أَبِي حَازِمٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَشَيْخُ عَبْدِ اللَّهِ ثِقَةٌ.
ابن ابوحازم بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا علی بن حسین (یعنی امام زین العابدین) کے پاس آیا اور دریافت کیا: سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں کیا منزلت حاصل تھی؟ تو انہوں نے فرمایا: وہی منزلت جو ان دونوں کو آج حاصل ہے۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، اور ابن ابوحازم نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اور عبداللہ کا استاد ثقہ شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14364]
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، اور ابن ابوحازم نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اور عبداللہ کا استاد ثقہ شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14364]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14365
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: سَبَقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ، وَثَلَّثَ عُمَرُ، ثُمَّ خَبَطَتْنَا فِتْنَةٌ - أَوْ أَصَابَتْنَا فِتْنَةٌ - يَعْفُو اللَّهُ عَمَّنْ يَشَاءُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: ثُمَّ خَبَطَتْنَا فِتْنَةٌ، يُرِيدُ أَنْ يَتَوَاضَعَ بِذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: ثُمَّ خَبَطَتْنَا فِتْنَةٌ، يُرِيدُ أَنْ يَتَوَاضَعَ بِذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سبقت لے گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دوسرے فرد ہیں، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تیسرے فرد ہیں، پھر فتنے نے ہمیں مخبوط الحواس کر دیا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) پھر ہمیں فتنہ لاحق ہوا تو اللہ تعالیٰ جس سے چاہے گا درگزر کرے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ کہا: ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا کہ پھر فتنے نے ہمیں مخبوط الحواس کر دیا، وہ اس کے ذریعے تواضع کا اظہار کر رہے تھے، یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14365]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (895)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14366
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: خَطَبَ رَجُلٌ يَوْمَ الْبَصْرَةِ حِينَ ظَهَرَ عَلِيٌّ، فَقَالَ عَلِيٌّ: هَذَا الْخَطِيبُ الشَّحْشَحُ. وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: جنگ بصرہ کے دن ایک شخص نے خطبہ دیا، یہ اس وقت کی بات ہے جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ غالب آ گئے تھے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یہ ایک قادر الکلام خطیب ہے۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14366]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1255)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14367
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَهْلَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى يَرَاهُمْ مَنْ هُوَ أَسْفَلُ مِنْهُمْ كَمَا تُرَى الْكَوَاكِبُ فِي أُفُقِ السَّمَاءِ، وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ مِنْهُمْ وَأَنْعَمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(جنت میں) اوپر کے درجات والے لوگوں کو نیچے والے لوگ اس طرح دیکھیں گے، جس طرح آسمان کے افق میں موجود ستاروں کو دیکھا جاتا ہے، اور ابوبکر اور عمر ان (بالائی درجوں والے افراد) میں سے ہیں، اور یہ دونوں اچھے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن سہل واسطی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14367]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن سہل واسطی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14367]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2065)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2065»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف