الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ فِي إِسْلَامِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
حدیث نمبر: 14407
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: خَرَجْتُ أَبْغِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ أُسْلِمَ، فَوَجَدْتُهُ قَدْ سَبَقَنِي إِلَى الْمَسْجِدِ، فَقُمْتُ خَلْفَهُ، فَاسْتَفْتَحَ سُورَةَ الْحَاقَّةِ، فَجَعَلْتُ أَعْجَبُ مِنْ تَأْلِيفِ الْقُرْآنِ. قَالَ: فَقُلْتُ: هَذَا وَاللَّهِ شَاعِرٌ كَمَا قَالَتْ قُرَيْشٌ. قَالَ: فَقَرَأَ: (إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَا تُؤْمِنُونَ) قُلْتُ: كَاهِنٌ. قَالَ: (وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ) إِلَى آخِرِ السُّورَةِ. قَالَ: فَوَقَعَ الْإِسْلَامُ مِنْ قَلْبِي كُلَّ مَوْقِعٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ شُرَيْحَ بْنَ عُبَيْدٍ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ شُرَيْحَ بْنَ عُبَيْدٍ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اسلام قبول کرنے سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلا، آپ مجھ سے پہلے مسجد میں پہنچے ہوئے تھے، میں آپ کے پیچھے کھڑا ہو گیا، آپ نے سورت حاقہ پڑھنی شروع کی، تو قرآن کے نظم کے حوالے سے میں بہت حیران ہوا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سوچا اللہ کی قسم! یہ صاحب شاعر ہیں، جس طرح قریش یہ بات کہتے ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”یہ معزز رسول کا (نقل کیا ہوا) کلام ہے، یہ شاعر کا کلام نہیں ہے (مگر) تم کم ہی یقین رکھتے ہو۔“ میں نے سوچا کہ یہ کاہن ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”یہ کسی کاہن کا کلام نہیں ہے (مگر) تم کم ہی نصیحت حاصل کرتے ہو، یہ تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے۔“ آپ نے سورت کے آخر تک تلاوت کی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو اس وقت اسلام مکمل طور پر میرے دل میں گھر کر گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ شریح بن عبید نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14407]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ شریح بن عبید نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14407]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (107)، أخرجه مسند أحمد برقم: 108»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 14407 in Urdu