الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ فِي إِسْلَامِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
حدیث نمبر: 14408
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ أَعِزَّ الْإِسْلَامَ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ".
وَقَدْ ضَرَبَ أُخْتَهُ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَهِيَ تَقْرَأُ: (اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ) حَتَّى ظَنَّ أَنَّهُ قَتَلَهَا، ثُمَّ قَامَ فِي السَّحَرِ، فَسَمِعَ صَوْتَهَا تَقْرَأُ: (اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ) فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا هَذَا بِشِعْرٍ وَلَا هَمْهَمَةٍ، فَذَهَبَ حَتَّى أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَ بِلَالًا عَلَى الْبَابِ، فَدَفَعَ الْبَابَ، فَقَالَ بِلَالٌ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالَ: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ. فَقَالَ: حَتَّى أَسْتَأْذِنَ لَكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ بِلَالٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عُمَرُ بِالْبَابِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ يُرِدِ اللَّهُ بِعُمَرَ خَيْرًا يُدْخِلْهُ فِي الدِّينِ". فَقَالَ لِبِلَالٍ:" افْتَحْ". وَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ بِضَبْعَيْهِ وَهَزَّهُ، وَقَالَ:" مَا الَّذِي تُرِيدُ؟ وَمَا الَّذِي جِئْتَ؟". فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: اعْرِضْ عَلَيَّ الَّذِي تَدْعُو إِلَيْهِ. فَقَالَ:" تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ". فَأَسْلَمَ عُمَرُ مَكَانَهُ وَقَالَ: اخْرُجْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الرَّحَبِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! عمر بن خطاب کے ذریعے اسلام کو غلبہ عطا فرما“ (راوی بیان کرتے ہیں:) رات کے ابتدائی حصے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی بہن کی پٹائی کی تھی، جو یہ آیت پڑھ رہی تھیں: ”تم اپنے پروردگار کے اسم کے ہمراہ پڑھو جس نے پیدا کیا ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی اتنی پٹائی کی کہ انہیں یہ لگا کہ شاید وہ اس خاتون کو قتل کر دیں گے، پھر وہ صبح کے وقت اٹھے تو انہوں نے اس خاتون کو یہ پڑھتے ہوئے سنا: ”تم اپنے پروردگار کے اسم کے ہمراہ پڑھو جس نے پیدا کیا ہے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! یہ نہ تو شعر ہے، اور نہ ہی ہمہمہ (یعنی نغمہ) ہے، پھر وہ گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو دروازے پر پایا، انہوں نے دروازے پر دستک دی، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا: عمر بن خطاب، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے کہا: پہلے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لے لوں، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! دروازے پر عمر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے عمر کے بارے میں اگر بھلائی کا ارادہ کر لیا ہے، تو وہ اسے دین میں داخل کروا دے گا، آپ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: دروازہ کھول دو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دونوں پہلوؤں کو پکڑ کر انہیں ہلایا اور بولے: تم کیا چاہتے ہو اور کس لئے آئے ہو؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: آپ میرے سامنے وہ چیز بیان کیجئے جس کی طرف آپ دعوت دیتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی جگہ اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اب تم چلے جاؤ (یا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا میں چلا جاؤں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ رحبی ہے، اور وہ متروک ہے، ابن عدی کہتے ہیں، مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14408]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1428)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1428»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 14408 in Urdu