الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ شِدَّتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي اللَّهِ وَكَرَاهِيَتِهِ لِلْبَاطِلِ .
اللہ تعالیٰ کے بارے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شدت اور ان کا باطل کو ناپسند کرنا
حدیث نمبر: 14418
عَنْ عُمَرَ بْنِ رَبِيعَةَ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرْسَلَ إِلَى كَعْبِ الْأَحْبَارِ فَقَالَ: يَا كَعْبُ، كَيْفَ تَجِدُ نَعْتِي؟ قَالَ: أَجِدُ نَعْتَكَ قَرْنًا مِنْ حَدِيدٍ قَالَ: وَمَا قَرْنٌ مِنْ حَدِيدٍ؟ قَالَ: أَمِيرٌ شَدِيدٌ لَا تَأْخُذُهُ فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ قَالَ: ثُمَّ مَهْ؟ قَالَ: ثُمَّ يَكُونُ مِنْ بَعْدِكَ خَلِيفَةٌ تَقْتُلُهُ فِئَةٌ ظَالِمَةٌ. ثُمَّ قَالَ: مَهْ؟ قَالَ: ثُمَّ يَكُونُ الْبَلَاءُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عمر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کعب احبار کو پیغام بھیج کر دریافت کیا: اے کعب! تم نے میری صفات کیسی پائی ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے آپ کی صفت یہ پائی ہے کہ یہ لوہے کا ایک سینگ ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: لوہے کے سینگ سے مراد کیا ہے؟ کعب نے بتایا: ایک ایسا حکمران جو مضبوط ہو گا، اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت اسے گرفت میں نہیں لے گی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اور کیا ہے۔ انہوں نے بتایا: اور یہ ہے کہ آپ کے بعد ایک خلیفہ آئے گا، جسے ظالم گروہ قتل کر دے گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر کیا ہو گا؟ کعب نے بتایا: اس کے بعد آزمائش ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14418]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14418]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (120)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14419
وَعَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي حَمَدْتُ رَبِّي - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بِمَحَامِدَ وَمَدْحٍ، وَإِيَّاكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا إِنَّ رَبَّكَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يُحِبُّ الْمَدْحَ، هَاتِ مَا امْتَدَحْتَ بِهِ رَبَّكَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -". قَالَ: فَجَعَلْتُ أُنْشِدُهُ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَأْذَنَ، آدَمُ، طِوَالٌ، أَصْلَعُ، أَيْسَرُ أَعْسَرُ، فَاسْتَنْصَتَنِي لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَصَفَ لَنَا أَبُو سَلَمَةَ كَيْفَ اسْتَنْصَتَهُ لَهُ قَالَ: كَمَا يَصْنَعُ الْهِرُّ - فَخَرَجَ الرَّجُلُ فَتَكَلَّمَ سَاعَةً ثُمَّ خَرَجَ، ثُمَّ أَخَذْتُ أُنْشِدُهُ أَيْضًا، ثُمَّ رَجَعَ بَعْدُ فَاسْتَنْصَتَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَصَفَهُ أَيْضًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنِ الَّذِي تَسْتَنْصِتُنِي لَهُ؟ فَقَالَ:" هَذَا رَجُلٌ لَا يُحِبُّ الْبَاطِلَ، هَذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ: فَدَخَلَ رَجُلٌ طِوَالٌ أَقْنَى، فَقَالَ لِيَ:" اسْكُتْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ: فَدَخَلَ رَجُلٌ طِوَالٌ أَقْنَى، فَقَالَ لِيَ:" اسْكُتْ".
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے کچھ کلمات کے ہمراہ اپنے پروردگار کی حمد بیان کی ہے، اور کچھ کلمات آپ کی تعریف میں کہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک تمہارے پروردگار کی تعریف کا معاملہ ہے، تو وہ تعریف کو پسند کرتا ہے، تم وہ کلمات پیش کرو جن کے ذریعے تم نے اپنے پروردگار کی تعریف بیان کی ہے، راوی کہتے ہیں: تو میں نے اپنے اشعار سنانے شروع کیے، اسی دوران ایک شخص آیا اور اس نے اندر آنے کی اجازت مانگی، وہ شخص گندمی رنگت کا طویل القامت شخص تھا، جس کے بال اُڑے ہوئے تھے اور وہ دائیں ہاتھ کی بہ نسبت بایاں ہاتھ زیادہ استعمال کرتا تھا، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خاموش ہونے کے لئے کہا:، یہاں پر ابوسلمہ نامی راوی نے یہ بات کر کے دکھائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کیسے خاموش کروایا تھا، یوں جس طرح بلی کے ساتھ کیا جاتا ہے، پھر وہ شخص آیا، اس نے کچھ بات چیت کی، پھر وہ چلا گیا، پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اشعار سنانا شروع کیے، کچھ دیر بعد وہ شخص واپس آیا، تو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خاموش کروا دیا، راوی نے یہاں بھی کر کے دکھایا کہ کس طرح خاموش کروایا تھا، میں نے عرض کی: یہ شخص کون تھا؟ جس کی خاطر آپ نے مجھے خاموش کروایا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ شخص ہے، جو باطل کو پسند نہیں کرتا، یہ عمر بن خطاب ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس میں ان کے یہ الفاظ ہیں: ایک شخص اندر داخل ہوا جو طویل القامت تھا اور اس کی ناک اٹھی ہوئی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: خاموش ہو جاؤ۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14419]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (50) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (345/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14420
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا: حَتَّى دَخَلَ رَجُلٌ بَعِيدُ مَا بَيْنَ الْمَنَاكِبِ. وَزَادَ: فَقِيلَ لِي: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَعَرَفْتُ وَاللَّهِ بَعْدُ أَنَّهُ كَانَ يَهُونُ عَلَيْهِ لَوْ سَمِعَنِي أَنْ لَا يُكَلِّمَنِي حَتَّى يَأْخُذَ بِرِجْلِي فَيَسْحَبَنِي إِلَى الْبَقِيعِ.
وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک شخص اندر آیا جس کا سینہ چوڑا تھا، اس روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: مجھے بتایا گیا کہ یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں، اللہ کی قسم! بعد میں مجھے یہ بات پتہ چل گئی کہ ان کے لئے یہ بات مشکل نہیں ہے کہ اگر وہ مجھے کوئی (غلط بات) کہتے ہوئے سنیں تو مجھ سے کوئی بات چیت کیے بغیر مجھے پاؤں سے پکڑیں اور مجھے کھینچ کر بقیع کی طرف لے جائیں۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14420]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (819)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
15. بَابُ أَنَّ اللَّهَ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ .
اس بات کا بیان کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زبان اور دل پر حق کو رکھ دیا ہے
حدیث نمبر: 14421
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ الْجَهْمِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ الْجَهْمِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان اور اس کے دل پر حق کو رکھ دیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف جہم بن ابوجہم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14421]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (401/2)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3682، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8960، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 291»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14422
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ، يَقُولُ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ الْعَكَّاوِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ الْعَكَّاوِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان اور اس کے دل پر حق کو رکھ دیا ہے وہ اس (حق) کے مطابق بات کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن سعید مقرء عکاوی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14422]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21032، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6688»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14423
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ - كَاتِبِ اللَّيْثِ - وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ - كَاتِبِ اللَّيْثِ - وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان اور اس کے دل پر حق کو رکھ دیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن صالح کا معاملہ مختلف ہے، جو لیث کا کاتب ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14423]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (249 و 291) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (53/2)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3682، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8960، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 291»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14424
وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان اور اس کے دل پر حق کو رکھ دیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14424]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14424]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1077)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3682، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8960، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 291»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14425
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ، سُلَيْمَانُ الشَّاذَكُونِيُّ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ، سُلَيْمَانُ الشَّاذَكُونِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان اور اس کے دل پر حق کو رکھ دیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ضعیف راوی، سلیمان شاذ کونی اور دیگر لوگ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14425]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ضعیف راوی، سلیمان شاذ کونی اور دیگر لوگ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14425]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (312/19)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3682، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8960، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 291»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14426
وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا كَانَ نَبِيٌّ إِلَّا فِي أُمَّتِهِ مُعَلِّمٌ أَوْ مُعَلِّمَانِ، وَإِنْ يَكُنْ فِي أُمَّتِي مِنْهُمْ أَحَدٌ فَهُوَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ; إِنَّ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو بھی نبی ہوا اس کی امت میں ایک یا دو معلم ہوتے ہیں، اور اگر میری امت میں ان میں سے کوئی ہوا تو وہ عمر بن خطاب ہو گا، بے شک حق عمر کی زبان اور دل پر موجود ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14426]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14426]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9133»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14427
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: إِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّهَلَا بِعُمَرَ، مَا كُنَّا نُبْعِدُ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ السَّكِينَةَ تَنْطِقُ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب نیک لوگوں کا ذکر کیا جائے گا، تو ان میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر بھی ہو گا، اور ہم لوگ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب اس بات کو بعید نہیں سمجھتے تھے کہ سکینت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زبان پر کلام کرتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14427]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14427]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔