الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ شِدَّتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي اللَّهِ وَكَرَاهِيَتِهِ لِلْبَاطِلِ .
اللہ تعالیٰ کے بارے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شدت اور ان کا باطل کو ناپسند کرنا
حدیث نمبر: 14418
عَنْ عُمَرَ بْنِ رَبِيعَةَ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرْسَلَ إِلَى كَعْبِ الْأَحْبَارِ فَقَالَ: يَا كَعْبُ، كَيْفَ تَجِدُ نَعْتِي؟ قَالَ: أَجِدُ نَعْتَكَ قَرْنًا مِنْ حَدِيدٍ قَالَ: وَمَا قَرْنٌ مِنْ حَدِيدٍ؟ قَالَ: أَمِيرٌ شَدِيدٌ لَا تَأْخُذُهُ فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ قَالَ: ثُمَّ مَهْ؟ قَالَ: ثُمَّ يَكُونُ مِنْ بَعْدِكَ خَلِيفَةٌ تَقْتُلُهُ فِئَةٌ ظَالِمَةٌ. ثُمَّ قَالَ: مَهْ؟ قَالَ: ثُمَّ يَكُونُ الْبَلَاءُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عمر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کعب احبار کو پیغام بھیج کر دریافت کیا: اے کعب! تم نے میری صفات کیسی پائی ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے آپ کی صفت یہ پائی ہے کہ یہ لوہے کا ایک سینگ ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: لوہے کے سینگ سے مراد کیا ہے؟ کعب نے بتایا: ایک ایسا حکمران جو مضبوط ہو گا، اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت اسے گرفت میں نہیں لے گی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اور کیا ہے۔ انہوں نے بتایا: اور یہ ہے کہ آپ کے بعد ایک خلیفہ آئے گا، جسے ظالم گروہ قتل کر دے گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر کیا ہو گا؟ کعب نے بتایا: اس کے بعد آزمائش ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14418]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14418]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (120)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14418 in Urdu