الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابٌ فِي إِسْلَامِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
حدیث نمبر: 14417
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَرَبَ صَدْرَ عُمَرَ بِيَدِهِ حِينَ أَسْلَمَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَهُوَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَخْرِجْ مَا فِي صَدْرِ عُمَرَ مِنْ غِلٍّ، وَأَبْدِلْهُ إِيمَانًا". يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سینے پر تین مرتبہ ہاتھ مارا، جب انہوں نے اسلام قبول کیا تھا اور یہ فرمایا: ”اے اللہ! عمر کے سینے میں جو کھوٹ ہے اسے نکال دے، اور اسے ایمان میں تبدیل کر دے“ یہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14417]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14417]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1100) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13191)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14417 in Urdu