🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. بَابُ فَتْحِ بَابِهِ الَّذِي فِي الْمَسْجِدِ .
مسجد میں موجود حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مخصوص دروازے کو کھلا رکھا جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14678
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ مُرْسَلًا قَالَ: كَانَ قَوْمٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ عَلِيٌّ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلِيٌّ خَرَجُوا، فَمَا خَرَجُوا تَلَاوَمُوا، فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: وَاللَّهِ مَا أَخْرَجَنَا فَارْجِعُوا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَاللَّهِ مَا أَدْخَلْتُهُ وَأَخْرَجْتُكُمْ، وَلَكِنَّ اللَّهَ أَدْخَلَهُ وَأَخْرَجَكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن علی نے ابراہیم بن سعد کے حوالے سے ان کے والد سے روایت نقل کی ہے، اور محمد بن علی کے حوالے سے یہ مرسل روایت بھی منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ اندر آئے، تو وہ لوگ باہر چلے گئے، جب وہ لوگ باہر چلے گئے، تو انہوں نے ایک دوسرے کو ملامت کی اور ایک دوسرے سے کہا: اللہ کی قسم! ہمیں نکالا نہیں گیا، تو تم لوگ واپس چلو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! نہ تو میں نے اسے اندر داخل کروایا اور نہ ہی تم لوگوں کو نکالا بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسے اندر داخل کروایا اور تم لوگوں کو نکال دیا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14678]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2556)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
59. بَابُ مَا يَحِلُّ لَهُ فِي الْمَسْجِدِ .
مسجد میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لئے کیا چیز جائز تھی؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14679
عَنْ خَارِجَةَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ:" لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يُجْنِبَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ غَيْرِي وَغَيْرُكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَخَارِجَةُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
خارجہ بن سعد اپنے والد سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”میرے اور تمہارے علاوہ اور کسی کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ مسجد میں جنابت کی حالت میں آئے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، خارجہ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14679]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2557)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
60. بَابٌ فِي أَفْضَلِيَّتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی افضلیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14680
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ أَفْضَلَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ صَالِحٌ جَزَرَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم لوگ یہ بات چیت کیا کرتے تھے کہ اہل مدینہ میں سب سے زیادہ فضیلت والے فرد سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سکن ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور صالح جزرہ نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14680]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2550)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14681
وَعَنْهُ قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبْعِينَ سُورَةً، وَخَتَمْتُ الْقُرْآنَ عَلَى خَيْرِ النَّاسِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا مِنْ قَوْلِهِ: وَخَتَمْتُ إِلَى آخِرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ فرماتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ستر سورتیں تلاوت کی ہیں، اور میں نے لوگوں میں سب سے بہتر سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے سامنے پورا قرآن ختم کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے، تاہم اس میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے پورا قرآن ختم کرنے والا حصہ نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14681]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8446)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8437، 8446»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14682
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَيِّدُ الْعَرَبِ؟". قَالُوا: أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ، وَعَلِيٌّ سَيِّدُ الْعَرَبِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَاقَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَهْتَمِ ضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: عربوں کا سردار کون ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اولاد آدم کا سردار ہوں اور علی، عربوں کا سردار ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خاقان بن عبداللہ بن اہتم ہے، جسے امام ابوداؤد نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14682]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1491)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1491»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
61. بَابُ مُرَاعَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مراعات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14683
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا غَضِبَ لَمْ يَجْتَرِئْ أَحَدٌ أَنْ يُكَلِّمَهُ إِلَّا عَلِيٌّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَسَقَطَ مِنْهُ التَّابِعِيُّ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ حَسَنٍ الْأَشْقَرُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب غصے میں ہوتے تھے تو کسی کو آپ سے بات کرنے کی جرأت نہیں ہوتی تھی البتہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند سے تابعی کا نام ساقط ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن حسن اشقر ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14683]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14684
عَنْ زَاذَانَ: أَنَّ عَلِيًّا حَدَّثَ بِحَدِيثٍ فَكَذَّبَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَدْعُو عَلَيْكَ إِنْ كُنْتَ كَاذِبًا قَالَ: ادْعُ، فَدَعَا عَلَيْهِ، فَلَمْ يَبْرَحْ حَتَّى ذَهَبَ بَصَرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمَّارٌ الْحَضْرَمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
زاذان بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک بات بیان کی، ایک شخص نے انہیں جھٹلا دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: اگر تم جھوٹے ہوئے تو میں تمہارے لئے دعائے ضرر کروں گا، اس نے کہا: آپ کر دیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کے خلاف دعائے ضرر کی، تو کچھ ہی عرصہ گزرنے کے بعد اس شخص کی بینائی رخصت ہو گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمار حضرمی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14684]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
62. بَابُ تَزْوِيجِهِ بِفَاطِمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا . يَأْتِي فِي فَضْلِ فَاطِمَةَ .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: N16
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: N16]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
63. بَابُ بِشَارَتِهِ بِالْجَنَّةِ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جنت کی خوشخبری ملنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14685
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". قَالَ: فَطَلَعَ أَبُو بَكْرٍ، فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ لَبِثَ هُنَيْهَةً، ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَطَلَعَ عُمَرُ، فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهُ عَلِيًّا". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ: فَطَلَعَ عَلِيٌّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کھجوروں کے ان درختوں کے نیچے سے تمہارے سامنے اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آئے گا، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سامنے آئے، ہم نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے حوالے سے مبارک باد دی، پھر کچھ دیر گزرنے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھجور کے ان درختوں کے نیچے سے اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سامنے آئے گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سامنے آئے، ہم نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے حوالے سے مبارک باد دی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بھجور کے ان درختوں کے نیچے سے اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سامنے آئے گا، اے اللہ! اگر تو چاہے تو اسے علی بنا دے! یہ بات آپ نے تین مرتبہ کہی تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سامنے آ گئے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14685]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14424»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14686
وَفِي رِوَايَةٍ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ عَلِيًّا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اے اللہ! تو اسے علی بنا دے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14686]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں