🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ " .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”میں جس کا مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14638
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سِرِيَّةٍ، فَاسْتَعْمَلَ عَلَيْنَا عَلِيًّا، فَلَمَّا جِئْنَا قَالَ:" كَيْفَ رَأَيْتُمْ صَاحِبَكُمْ؟". فَإِمَّا شَكْوَتُهُ وَإِمَّا شَكَاهُ غَيْرِي قَالَ: فَرَفَعَ رَأْسَهُ، وَكُنْتُ رَجُلًا مِكْبَابًا، فَإِذَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِ احْمَرَّ وَجْهُهُ يَقُولُ:" مَنْ كُنْتُ وَلِيُّهُ فَعَلِيٌّ وَلِيُّهُ". فَقُلْتُ: لَا أَسُوءُكَ فِيهِ أَبَدًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم لوگوں کو ایک جنگی مہم پر بھیجا، آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ہمارا امیر مقرر کیا، جب ہم لوگ واپس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے اپنے متعلقہ فرد کو کیسا پایا؟ راوی کہتے ہیں: تو شاید میں نے ان کی شکایت کی یا میرے علاوہ کسی اور نے ان کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا، میں ایک ایسا شخص تھا، جو زیادہ تر زمین کی طرف نظر رکھتا تھا (جب میں نے نظر اٹھا کر دیکھا، تو) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ سرخ ہو چکا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کا میں ولی ہوں، تو علی بھی اس کا ولی ہے۔“ تو میں نے کہا: اب میں اُن کے بارے میں، میں دوبارہ کبھی بھی، آپ کو کوئی بات بری نہیں لگنے دوں گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14638]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (191) أخرجه البزار فى المسند (2535) أخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (348)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14639
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ مُطَرِّفٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ - وَرُبَّمَا لَمْ يَذْكُرْ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَحْيَا حَيَاتِي، وَيَمُوتَ مَمَاتِي، وَيَسْكُنَ جَنَّةَ الْخُلْدِ الَّذِي وَعَدَنِي رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - غَرَسَ قُضْبَانَهَا بِيَدِهِ ; فَلْيَتَوَلَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ; فَإِنَّهُ لَنْ يُخْرِجَكُمْ مِنْ هُدًى، وَلَنْ يُدْخِلَكُمْ فِي ضَلَالَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
زیاد بن مطرف نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے، اور بعض اوقات وہ اس میں سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کرتے ہیں۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ میری حیات کے مطابق زندگی بسر کرے اور میری موت کے مطابق مرے اور اس جنت الخلد میں سکونت اختیار کرے، جس کا میرے پروردگار نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہے، جس کی شاخیں اس نے اپنے ہاتھ سے لگائی ہیں، تو اسے علی بن ابوطالب سے محبت رکھنی چاہیے، کیونکہ وہ تمہیں ہدایت سے نکالے گا نہیں، اور وہ تمہیں گمراہی میں داخل نہیں کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ اسلمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14639]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5067)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4697، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5067»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14640
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُوصِي مَنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي بِوِلَايَةِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، مَنْ تَوَلَّاهُ فَقَدْ تَوَلَّانِي، وَمَنْ تَوَلَّانِي فَقَدْ تَوَلَّى اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَنْ أَحَبَّهُ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَحَبَّنِي فَقَدْ أَحَبَّ اللَّهَ تَعَالَى، وَمَنْ أَبْغَضَهُ فَقَدْ أَبْغَضَنِي، وَمَنْ أَبْغَضَنِي فَقَدْ أَبْغَضَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ أَحْسَنُهَا فِيهِ جَمَاعَةٌ ضُعَفَاءُ وَقَدْ وُثِّقُوا.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اس شخص کو یہ تلقین کرتا ہوں، جو مجھ پر ایمان رکھتا ہے، اور میری تصدیق کرتا ہے، وہ علی بن ابوطالب سے ولاء (یعنی دوستی) رکھے، جو شخص اس سے ولاء رکھے گا، وہ مجھ سے ولاء رکھے گا، اور جو مجھ سے ولاء رکھے گا، وہ اللہ تعالیٰ سے ولاء رکھے گا، جو شخص اُس سے محبت رکھے گا، وہ مجھ سے محبت رکھے گا، اور جو مجھ سے محبت رکھے گا، وہ اللہ تعالیٰ سے محبت رکھے گا، جو اس سے بغض رکھے گا، وہ مجھ سے بغض رکھے گا، اور جو مجھ سے بغض رکھے گا، وہ اللہ تعالیٰ سے بغض رکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے زیادہ بہتر سند میں ضعیف راویوں کی ایک جماعت موجود ہے جن کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14640]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14641
وَعَنْ وَهْبِ بْنِ حَمْزَةَ قَالَ: صَحِبْتُ عَلِيًّا [ مِنَ الْمَدِينَةِ ] إِلَى مَكَّةَ فَرَأَيْتُ مِنْهُ بَعْضَ مَا أَكْرَهُ، فَقُلْتُ: لَئِنْ رَجَعْتُ لَأَشْكُوَنَّكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَدِمْتُ لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: رَأَيْتُ مِنْ عَلِيٍّ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ:" لَا تَقُلْ هَذَا ; فَهُوَ أَوْلَى النَّاسِ بِكُمْ بَعْدِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دُكَيْنٌ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
وہب بن حمزہ بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ سے مکہ تک کے راستے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا، میں نے ان کی طرف سے چند ایسی چیزیں دیکھیں جو مجھے اچھی نہیں لگیں، تو میں نے کہا: جب میں واپس جاؤں گا، تو میں آپ کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کروں گا، جب میں آیا اور میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، تو میں نے عرض کی: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے یہ یہ چیزیں دیکھی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم یہ بات نہ کہو کیونکہ میرے بعد وہ تم لوگوں کے سب سے زیادہ قریب ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی دکین ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، کسی نے اس کو ضعیف قرار نہیں دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14641]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (135/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
53. بَابُ مَنْزِلَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی قدر و منزلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14642
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ:" أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى، إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ:" خَلَّفْتُكَ فِي أَهْلِي". قَالَ عَلِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَكْرَهُ أَنْ تَقُولَ الْعَرَبُ: خَذَلَ ابْنَ عَمِّهِ وَتَخَلَّفَ عَنْهُ. قَالَ:" أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي".
وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہے، جو سیدنا ہارون علیہ السلام کی سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے تھی، البتہ یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک کے موقع پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: میں تمہیں اپنے اہلخانہ میں اپنا نائب چھوڑ رہا ہوں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ عرب یہ کہیں کہ اس شخص نے اپنے چچا زاد کو رسوائی کا شکار کر دیا اور ان سے پیچھے رہ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہو، جو سیدنا ہارون علیہ السلام کی سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے تھی، البتہ یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14642]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2526) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (32/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10879»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14643
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ:" أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلَّا أَنَّهُ لَيْسَ بَعْدِي نَبِيٌّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فَاطِمَةَ بِنْتِ عَلِيٍّ، وَهِيَ ثِقَةٌ.
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہے، جو سیدنا ہارون علیہ السلام کی سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے تھی، البتہ یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف فاطمہ بنت علی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ خاتون ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14643]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (246/24) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (369/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26541، 26921»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14644
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ:" أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى؟ غَيْرَ أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَالَ: عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ. وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ. فَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہو، جو سیدنا ہارون علیہ السلام کی سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے تھی، البتہ یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی محمد بن سلمہ بن کہیل ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ وہ یہ کہتے ہیں عامر بن سعد کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے۔ امام طبرانی نے یہ بات کہی ہے کہ یہ روایت عامر بن سعد کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14644]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6883)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14645
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ:" أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى؟ إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ".
وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي بَلْجٍ الْكَبِيرِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہو جو سیدنا ہارون علیہ السلام کی سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے تھی البتہ یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہے، جو سیدنا ہارون کی تھی۔“ امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف ابوبلج کبیر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14645]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2525) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11087)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14646
وَعَنْ حَبَشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ السَّلُولِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ:" أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حبشی بن جنادہ سلولی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہے، جو سیدنا ہارون علیہ السلام کی سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے تھی البتہ یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14646]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (918) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3514)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10879»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14647
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ:" أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى؟ إِلَّا أَنَّهُ لَا نُبُوَّةَ بَعْدِي وَلَا وِرَاثَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي الْأَوْسَطِ عَبْدُ الْغَفُورِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہو جو سیدنا ہارون علیہ السلام کی سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے تھی البتہ یہ ہے کہ میرے بعد نبوت نہیں ہے، اور وراثت نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے معجم کبیر کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے، اور معجم اوسط کی سند میں ایک راوی عبدالغفور ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14647]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1488)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1488»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں