🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابُ إِسْلَامِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14608
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيٌّ. قَالَ عَمْرٌو: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِإِبْرَاهِيمَ فَأَنْكَرَهُ، وَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کرنے والے سب سے پہلے فرد سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں۔ عمرو بیان کرتے ہیں: میں نے اس بات کا تذکرہ ابراہیم نخعی کے سامنے کیا، تو انہوں نے انکار کیا اور بولے: وہ پہلے فرد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14608]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5002) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (368/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14609
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: نُبِّئَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْإِثْنَيْنِ، وَأَسْلَمَ عَلِيٌّ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیر کے دن مبعوث ہوئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے منگل کے دن اسلام قبول کر لیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن ابورافع ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14609]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2519)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
52. بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ " .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”میں جس کا مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14610
عَنْ رَبَاحِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: جَاءَ رَهْطٌ إِلَى عَلِيٍّ بِالرَّحْبَةِ قَالُوا: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَوْلَانَا، فَقَالَ: كَيْفَ أَكُونُ مَوْلَاكُمْ وَأَنْتُمْ قَوْمٌ عَرَبٌ؟ قَالُوا: سَمِعَنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ يَقُولُ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ".
قَالَ رَبَاحٌ: فَلَمَّا مَضَوْا تَبِعْتُهُمْ، فَقُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالُوا: نَفَرٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فِيهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالُوا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
وَهَذَا أَبُو أَيُّوبَ بَيْنَنَا، فَحَسِرَ أَبُو أَيُّوبَ الْعِمَامَةَ عَنْ وَجْهِهِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رباح بن حارث بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ رحبہ کے مقام پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: آپ پر سلام ہو، اے ہمارے مولیٰ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہارا مولیٰ کیسے ہو سکتا ہوں؟ جبکہ تم لوگ عرب ہو تو ان لوگوں نے بتایا: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا: ”میں جس کا مولیٰ ہوں یہ (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ) بھی اس کا مولیٰ ہے۔“ رباح کہتے ہیں جب وہ لوگ چلے گئے، تو میں ان کے پیچھے گیا۔ میں نے دریافت کیا: یہ لوگ کون ہیں؟ تو انہوں نے بتایا: یہ انصار سے تعلق رکھنے والے افراد تھے جن میں سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ان لوگوں نے بتایا: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھتا ہے، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھتا ہے، تو اس سے دشمنی رکھنا۔“ ان لوگوں نے بتایا: یہاں سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی موجود ہیں، تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے اپنے چہرے سے عمامہ ہٹایا اور پھر انہوں نے یہ بات بیان کی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو شخص اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا جو شخص اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا۔“ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14610]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4052) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (419/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23051»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14611
وَعَنْ عَمْرٍو ذِي مُرٍّ، وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَا: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ، فَقَالَ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ، وَانْصُرْ مَنْ نَصَرَهُ، وَأَعِنْ مَنْ أَعَانَهُ".
قُلْتُ: لِزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ". فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ عَنْ زَيْدٍ وَحْدَهُ بِاخْتِصَارٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي أَوَّلِهِ: نَزَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِوَادٍ يُقَالُ لَهُ: خُمٌّ، فَأَمَرَ بِالصَّلَاةِ فَصَلَّاهَا بِهَجِيرٍ قَالَ: فَخَطَبَ وَظَلَّلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى شَجَرَةٍ مِنَ الشَّمْسِ، فَقَالَ:" أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ - أَوْ أَلَسْتُمْ تَشْهَدُونَ - أَنِّي أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ؟". قَالُوا: بَلَى. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَيْمُونٌ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمروذی مر رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ، یہ دونوں بیان کرتے ہیں: غدیر خم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو شخص اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا اور جو شخص اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا، جو شخص اس کی مدد کرے، تو اس کی مدد کرنا، جو شخص اس کی اعانت کرے، تو اس کی اعانت کرنا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا زید بن ارقم کی نقل کردہ حدیث امام ترمذی نے نقل کی ہے، جس میں صرف یہ الفاظ ہیں: ”میں جس کا مولیٰ ہو، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام أحمد نے صرف سیدنا زید رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک وادی میں پڑاؤ کیا جس کا نام خم تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے بارے میں حکم دیا، آپ نے نماز جلدی ادا کر لی، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک درخت کے ذریعے سایہ موجود تھا جو دھوپ سے بچنے کے لئے تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) کیا تم لوگ اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو کہ میں ہر مومن کے نزدیک اس کی جان سے زیادہ قریب ہوں؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ اس روایت کو امام بزار نے بھی نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی میمون ابوعبداللہ بصری ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14611]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2539) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5092)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 156، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18838»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14612
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: جَمَعَ عَلِيٌّ النَّاسَ فِي الرَّحْبَةِ، ثُمَّ قَالَ لَهُمْ: أَنْشُدُ بِاللَّهِ كُلَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ مَا قَالَ لَمَا قَامَ، فَقَامَ إِلَيْهِ ثَلَاثُونَ مِنَ النَّاسِ.
قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ: فَقَامَ نَاسٌ كَثِيرٌ فَشَهِدُوا حِينَ أَخَذَ بِيَدِهِ، فَقَالَ:" أَتَعْلَمُونَ أَنِّي أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
قَالَ: فَخَرَجْتُ كَأَنَّ فِي نَفْسِي شَيْئًا، فَلَقِيتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنِّي سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ كَذَا وَكَذَا قَالَ: فَمَا تُنْكِرُ قَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوطفیل بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو رحبہ کے مقام پر (یا کھلے میدان میں) جمع کیا اور پھر ان سے فرمایا: میں ہر اس مسلمان شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن ایک بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا، کہ وہ شخص کھڑا ہو جائے، راوی کہتے ہیں: تو تیس افراد ان کے سامنے کھڑے ہوئے، ابونعیم نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ بہت سے لوگ کھڑے ہو گئے اور ان لوگوں نے یہ بات گواہی دے کر بیان کی، جب انہوں نے ان کا ہاتھ پکڑا تھا (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر) یہ ارشاد فرمایا تھا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو؟ میں مومنین کے نزدیک ان کی جان سے زیادہ قریب ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو میں جس کا مولیٰ ہوں یہ بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو شخص اس سے محبت رکھتا ہو، تو اس سے محبت رکھنا اور جو شخص اس سے دشمنی رکھتا ہو، تو اس سے دشمنی رکھنا۔“ راوی کہتے ہیں: میں وہاں سے نکلا میرے من میں کچھ الجھن تھی، میری ملاقات سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے ان سے کہا: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے، تو انہوں نے فرمایا: تمہیں کس بات پر اعتراض ہے؟ میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف فطر بن خلیفہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14612]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2544) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4968)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18815، وأخرجه مسند البزار برقم: 492، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1987، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14613
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: نَشَدَ عَلِيٌّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - النَّاسَ، فَقَامَ خَمْسَةٌ أَوْ سِتَّةٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَهِدُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن وہب بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو واسطہ دے کر دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے پانچ یا چھ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14613]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (366/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14614
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ ذِي مُرٍّ، وَسَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، وَعَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ قَالُوا: سَمِعْنَا عَلِيًّا يَقُولُ: نَشَدْتُ اللَّهَ رَجُلًا سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ لَمَا قَامَ، فَقَامَ ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا فَشَهِدُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ فَقَالَ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ، وَأَحِبَّ مَنْ أَحَبَّهُ، وَأَبْغِضْ مَنْ يُبْغِضُهُ، وَانْصُرْ مَنْ نَصَرَهُ، وَاخْذُلْ مَنْ خَذَلَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
عمرو بن ذی مر اور سعید بن وہب اور زید بن یثیع کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، یہ حضرات بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: میں اس شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا: وہ کھڑا ہو جائے تو تیرہ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا: کیا میں مومنین کے نزدیک ان کی جان سے زیادہ قریب نہیں ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں رسول اللہ! راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں تو یہ بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا، اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا، جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا، جو اس سے بغض رکھے، تو اس سے بغض رکھنا، جو اس کی مدد کرے، تو اس کی مدد کرنا، جو اسے رسوا کرنے کی کوشش کرے، تو اسے رسوا کرنا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف فطر بن خلیفہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14614]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2542)، أخرجه مسند أحمد برقم: 953، وأخرجه مسند البزار برقم: 786، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1761»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14615
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا فِي الرَّحْبَةِ يُنَاشِدُ النَّاسَ: أَنْشُدُ اللَّهَ مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِيَّ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ". لَمَا قَامَ فَشَهِدَ.
قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَحَدِهِمْ عَلَيْهِ سَرَاوِيلُ، فَقَالُوا: نَشْهَدُ أَنَا سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ:" أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، وَأَزْوَاجِي أُمَّهَاتُهُمْ؟". قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" فَمَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ.
عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا جب وہ رحبہ میں تھے (یہ کسی جگہ کا نام ہے یا شاید اس سے مراد کھلی جگہ ہے) انہوں نے لوگوں کو واسطہ دے کر دریافت کیا کہ میں اس شخص کو واسطہ دے کر پوچھتا ہوں کہ جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔“ تو ایسا شخص کھڑا ہو اور اس بات کی گواہی دے، عبدالرحمن نامی راوی کہتے ہیں: تو بارہ بدری صحابہ کرام کھڑے ہو گئے۔ ان میں سے ایک کا منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے کہ انہوں نے شلوار پہنی ہوئی تھی، ان لوگوں نے یہ بات بیان کی کہ ہم لوگ یہ گواہی دیتے ہیں کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: کیا میں مومنین کے نزدیک ان کی جان سے زیادہ قریب نہیں ہوں اور میری بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور اسے عبداللہ بن أحمد نے بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14615]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (567)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14616
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالشَّجَرَاتِ فَقُمَّ مَا تَحْتَهَا وَرُشَّ، ثُمَّ خَطَبَنَا، فَوَاللَّهِ مَا مِنْ شَيْءٍ يَكُونُ إِلَى يَوْمِ السَّاعَةِ إِلَّا قَدْ أَخْبَرَنَا بِهِ يَوْمَئِذٍ. ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ أَوْلَى بِكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَوْلَى بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا قَالَ:" فَمَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ". يَعْنِي عَلِيًّا، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ فَبَسَطَهَا، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ". فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ خَلَّادٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ أَتَمَّ مِنْهُ، وَفِيهِ مَيْمُونٌ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درختوں کے بارے میں حکم دیا، تو ان کے نیچے جھاڑو دی گئی، وہاں پانی چھڑکا گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا: اللہ کی قسم! قیامت قائم ہونے تک جو کچھ بھی ہونا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں ہمیں بتا دیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! کون تمہارے جان سے زیادہ تمہارے قریب ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول ہماری جان سے زیادہ ہمارے قریب ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کا میں مولیٰ ہوں، یہ بھی اس کا مولیٰ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑ کر اسے پھیلایا اور پھر فرمایا: ”اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے اس روایت میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: ”میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن خلاد انصاری ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اسے امام بزار نے اس سے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی میمون ابوعبداللہ بصری ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14616]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2537) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5128)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 156»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14617
وَعَنْ دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ الْأَوْدِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: دَخَلَ أَبُو هُرَيْرَةَ الْمَسْجِدَ، فَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ النَّاسُ، فَقَامَ إِلَيْهِ شَابٌّ، فَقَالَ: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ، سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ"؟. قَالَ: فَقَالَ: إِنِّي أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي أَحَدِ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رَجُلٌ غَيْرُ مُسَمًّى، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ فِي الْآخَرِ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
داؤد بن یزید اؤدی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے، لوگ ان کے پاس اکٹھے ہو گئے، ایک نوجوان اٹھ کر ان کے پاس آیا اور بولا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں جس کا مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں جس کا مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا، اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، اور دوسری سند کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14617]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2531) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6423)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1115، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6691»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں