الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بَابُ صِفَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14588
وَعَنْ شُعْبَةَ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا إِسْحَاقَ: أَنْتَ أَكْبَرُ مِنَ الشَّعْبِيِّ؟ قَالَ: الشَّعْبِيُّ أَكْبَرُ مِنِّي بِسَنَةٍ أَوْ سَنَتَيْنِ.
قَالَ: وَرَأَى أَبُو إِسْحَاقَ عَلِيًّا، وَكَانَ يَصِفُهُ لَنَا: عَظِيمَ الْبَطْنِ، أَجْلَحَ.
قَالَ شُعْبَةُ: وَكَانَ أَبُو إِسْحَاقَ أَكْبَرَ مِنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، وَلَمْ يُدْرِكْ أَبُو الْبَخْتَرِيِّ عَلِيًّا وَلَمْ يَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

شعبہ بیان کرتے ہیں: میں نے ابواسحاق سے دریافت کیا: آپ شعبی سے بڑے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: شعبی مجھ سے ایک یا دو سال بڑے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: ابواسحاق نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی زیارت کی تھی، وہ ہمارے سامنے ان کا حلیہ یہ بیان کرتے تھے کہ ان کا پیٹ بڑا تھا اور ان کے سر کے اطراف کے بال اڑ گئے تھے۔ شعبہ بیان کرتے ہیں: ابواسحاق ابوبختری سے بڑے تھے، ابوسختری نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا اور ان کی زیارت نہیں کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14588]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14588]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (159)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14589
وَعَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا سَمْتًا أَصْلَعَ الشَّعْرِ، كَأَنَّ بِجَانِبِهِ إِهَابَ شَاةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابورجاء عطاردی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ باوقار تھے، اور ان کے آگے کے بال نہیں تھے، یوں لگتا تھا جیسے ان کے پہلو پر بکری کی کھال ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14589]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14589]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (161)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14590
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا عَلَى الْمِنْبَرِ، أَبْيَضَ اللِّحْيَةِ، قَدْ مَلَأَتْ مَا بَيْنَ مَنْكِبَيْهِ.
زَادَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ فِي حَدِيثِهِ: عَلَى رَأْسِهِ زُغَيْبَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زَادَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ فِي حَدِيثِهِ: عَلَى رَأْسِهِ زُغَيْبَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو منبر پر دیکھا ان کی داڑھی سفید تھی اور اس نے ان کے سینے کو بھرا ہوا تھا۔ یحیی بن سعید نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ان کے سر پر تھوڑے سے بال تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14590]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14590]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (157)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14591
عَنِ الْوَاقِدِيِّ قَالَ: يُقَالُ: كَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ آدَمَ، رَبْعَةً، مُسَمَّنًا، ضَخْمَ الْمَنْكِبَيْنِ، طَوِيلَ اللِّحْيَةِ، أَصْلَعَ، عَظِيمَ الْبَطْنِ، غَلِيظَ الْعَيْنَيْنِ، أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى الْوَاقِدِيِّ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى الْوَاقِدِيِّ ثِقَاتٌ.
واقدی بیان کرتے ہیں: یہ بات کہی جاتی ہے: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ گندمی رنگت کے درمیانے قد کے آدمی تھے وہ بھاری بھرکم شخص تھے۔ ان کے کندھے چوڑے تھے، داڑھی لمبی تھی، سر کے اگلے حصے پر بال نہیں تھے، پیٹ بڑھا ہوا تھا، آنکھیں موٹی تھیں، سر اور داڑھی کے بال سفید تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور واقدی تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14591]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور واقدی تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14591]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (158)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14592
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: ذُكِرَ لِأَبِي مَسْعُودٍ قَوْلُ عَلِيٍّ، فَقَالَ: أَلَمْ تَرَ إِلَى رَأْسِهِ كَالطَّسْتِ، وَإِنَّمَا حَوْلَهُ كَالْخِفَافِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوطفیل بیان کرتے ہیں: سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا قول بیان کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: کیا تم نے ان کے سر کی طرف نہیں دیکھا جو طشت کی مانند تھا اور اس کے اردگرد کا حصہ خفاف کی مانند تھا (یعنی سر کے درمیانی حصے میں بال نہیں تھے اور اطراف میں بال تھے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14592]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14592]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (160)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
50. بَابٌ فِي كُنْيَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی کنیت کا بیان
حدیث نمبر: 14593
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - نَائِمٌ فِي التُّرَابِ، فَقَالَ:" إِنَّ أَحَقَّ أَسْمَائِكَ أَبُو تُرَابٍ، أَنْتِ أَبُو تُرَابٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوطفیل بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، اس وقت سیدنا علی رضی اللہ عنہ مٹی پر سوئے ہوئے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے ناموں میں سب سے زیادہ موزوں نام ابوتراب ہے، تم ابوتراب ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14593]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14593]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (779)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 779»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14594
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَنَّى عَلِيًّا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِأَبِي تُرَابٍ فَكَانَتْ مِنْ أَحَبِّ كُنَاهُ إِلَيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي وَفَاتِهِ وَقَاتِلِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي وَفَاتِهِ وَقَاتِلِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوتراب تجویز کی تھی اور یہ کنیت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے،
یہ روایت امام أحمد اور دیگر حضرات نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو آگے چل کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی وفات اور ان کے قاتل سے متعلق باب میں آئے گی، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14594]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2558)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
51. بَابُ إِسْلَامِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
حدیث نمبر: 14595
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: وَضَّأْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ:" هَلْ لَكَ فِي فَاطِمَةَ تَعُودُهَا؟". فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَامَ مُتَوَكِّئًا عَلَيَّ فَقَالَ:" أَمَا إِنَّهُ سَيَحْمِلُ ثِقْلَهَا غَيْرُكَ وَيَكُونُ أَجْرُهَا لَكَ". قَالَ: فَكَأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيَّ شَيْءٌ حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى فَاطِمَةَ عَلَيْهَا السَّلَامُ، فَقَالَ:" كَيْفَ تَجِدُكِ؟". فَقَالَتْ: وَاللَّهِ لَقَدِ اشْتَدَّ حُزْنِي، وَاشْتَدَّتْ فَاقَتِي، وَطَالَ سَقَمِي.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّ يَدِهِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ: قَالَ:" أَمَا تَرْضَيْنَ أَنْ أُزَوِّجَكِ أَقْدَمَ أُمَّتِي سِلْمًا، وَأَكْثَرَهُمْ عِلْمًا، وَأَعْظَمَهُمْ حِلْمًا؟".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ طَهْمَانَ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کروا رہا تھا، آپ نے دریافت کیا: کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو کہ تم فاطمہ کی عیادت کے لئے جاؤ؟ میں نے عرض کی: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے ٹیک لگا کے اٹھے، آپ نے ارشاد فرمایا: عنقریب اس کا بوجھ تمہارے علاوہ اور اٹھائے گا، اور اس کا اجر تمہیں ملے گا، راوی کہتے ہیں: یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے مجھ پر کوئی چیز نہیں ہے، یہاں تک کہ ہم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا کیا حال ہے؟ انہوں نے عرض کی: اللہ کی قسم! میری پریشانی شدید ہو چکی ہے، میرا فاقہ طویل ہو چکا ہے، میری بیماری طویل ہو چکی ہے۔ عبداللہ کہتے ہیں: میں نے اپنے والد کی تحریر میں ان کے ہاتھ کے ساتھ یہ حدیث لکھی ہوئی پائی ہے کہ جس میں یہ الفاظ ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ میں نے تمہاری شادی اس شخص کے ساتھ کی ہے، جو میری امت میں اسلام قبول کرنے میں سب سے پہلے ہے، علم میں سب سے زیادہ ہے، اور بردباری کے حوالے سے سب سے بڑا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن طہمان ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14595]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (26/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14596
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ: أَنَّ عَلِيًّا لَمَّا تَزَوَّجَ فَاطِمَةَ قَالَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: زَوَّجْتَنِيهِ أُعَيْمِشَ، عَظِيمَ الْبَطْنِ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ زَوَّجْتُكِهِ وَإِنَّهُ لَأَوَّلُ أَصْحَابِي سِلْمًا، وَأَكْثَرُهُمْ عِلْمًا، وَأَعْظَمُهُمْ حِلْمًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شادی جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ہوئی، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: آپ نے میری شادی ایک ایسے شخص سے کر دی ہے، جس کی نظر کمزور ہے، اور پیٹ بڑھا ہوا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہاری شادی اس شخص کے ساتھ کی ہے، جو اسلام قبول کرنے میں میرا سب سے پہلا ساتھی ہے، علم کے اعتبار سے ان سب میں زیادہ ہے، اور حلم کے اعتبار سے ان سب میں بڑا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور
یہ روایت مرسل ہے، اور سند کے اعتبار سے صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14596]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور
یہ روایت مرسل ہے، اور سند کے اعتبار سے صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14596]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (156)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 156»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
حدیث نمبر: 14597
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ وَسَلْمَانَ قَالَا: أَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِ عَلِيٍّ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا أَوَّلُ مَنْ آمَنَ بِي، وَهَذَا أَوَّلُ مَنْ يُصَافِحُنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَهَذَا الصِّدِّيقُ الْأَكْبَرُ، وَهَذَا فَارُوقُ هَذِهِ الْأُمَّةِ يُفَرِّقُ بَيْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ، وَهَذَا يَعْسُوبُ الْمُؤْمِنِينَ، وَالْمَالُ يَعْسُوبُ الظَّالِمِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ وَحْدَهُ، وَقَالَ فِيهِ:" أَنْتَ أَوَّلُ مَنْ آمَنَ بِي". وَقَالَ فِيهِ:" وَالْمَالُ يَعْسُوبُ الْكُفَّارِ".
وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ سَعِيدٍ الْمِصْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا: ”یہ مجھ پر ایمان لانے والا سب سے پہلا فرد ہے، اور قیامت کے دن یہ سب سے پہلے میرے ساتھ مصافحہ کرے گا، یہ صدیق اکبر ہے، یہ اس امت کا فاروق ہے، جو حق اور باطل کے درمیان فرق کرے گا، یہ مومنین کا امیر ہے، اور مال ظالموں کا امیر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اسے صرف سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے اور اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم مجھ پر ایمان لانے والے سب سے پہلے فرد ہو۔“ انہوں نے اس روایت میں یہ الفاظ بھی نقل کیے ہیں: ”مال کافروں کا امیر ہے۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عمرو بن سعید مصری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14597]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6184)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6184، وأخرجه مسند البزار برقم: 3898»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف