الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14568
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: أُخِذَ الْفَاسِقُ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ فِي شِعْبٍ مِنْ شِعَابِ مِصْرَ، فَأُدْخِلَ فِي جَوْفِ حِمَارٍ فَأُحْرِقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حسن فرماتے ہیں: فاسق محمد بن ابوبکر کو مصر کی ایک گھاٹی میں پکڑ لیا گیا، اسے گدھے کی کھال میں ڈال کر جلا دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14568]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14568]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (123)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14569
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ: اجْتَمَعْنَا فِي دَارِ مَخْرَمَةَ - بَعْدَمَا قُتِلَ عُثْمَانُ - نُرِيدُ الْبَيْعَةَ، فَقَالَ أَبُو جَهْمِ بْنُ حُذَيْفَةَ: إِنَّا مَنْ بَايَعْنَا مِنْكُمْ فَإِنَّا لَا نَحُولُ دُونَ قَصَاصٍ، فَقَالَ عَمَّارٌ: أَمَّا مِنْ دَمِ عُثْمَانَ فَلَا، فَقَالَ أَبُو جَهْمٍ: اللَّهَ يَا ابْنَ سُمَيَّةَ!! اللَّهَ لَتُقَادَنَّ مِنْ جَلَدَاتٍ جُلِدْتَهَا وَلَا يُقَادُ مِنْ دَمِ عُثْمَانَ؟ قَالَ: فَانْصَرَفْنَا يَوْمَئِذٍ عَلَى غَيْرِ بَيْعَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
علقمہ بن وقاص بیان کرتے ہیں: ہم لوگ دار مخرمہ میں اکٹھے ہوئے، یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد کی بات ہے، ہمارا ارادہ بیعت کرنے کا تھا، تو سیدنا ابوجہم بن حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم لوگ بیعت اس صورت میں کریں گے کہ جب قصاص کے لئے کوئی رکاوٹ نہ بنے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: جہاں تک سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کا تعلق ہے، تو پھر یہ نہیں ہو گا، تو سیدنا ابوجہم رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کا واسطہ ہے، اے ابن سمیہ! اللہ کا واسطہ ہے، تمہیں چند کوڑے لگائے گئے تو تمہیں ان کا بدلہ دیدیا جائے، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کا قصاص نہیں لیا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں: تو اس دن ہم بیعت کیے بغیر واپس چلے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14569]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14569]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (115)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14570
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ رُودِيٍّ قَالَ: خَطَبَ عَلِيٌّ النَّاسَ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ وَاللَّهُ لَئِنْ لَمْ يَدْخُلِ النَّارَ إِلَّا مَنْ قَتَلَ عُثْمَانَ لَا أَدْخُلُهَا، وَلَئِنْ لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ قَتَلَ عُثْمَانَ لَا أَدْخُلُهَا. قَالَ: فَلَمَّا نَزَلَ قِيلَ لَهُ: تَكَلَّمْتَ بِكَلِمَةٍ فَرَّقْتَ بِهَا عَنْكَ أَصْحَابَكَ، فَخَطَبَهُمْ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَا إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَتَلَ عُثْمَانَ وَأَنَا مَعَهُ..
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ: كَلِمَةٌ قُرَشِيَّةٌ لَهَا وَجْهَانِ.
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: كَأَنَّهُ يَعْنِي أَنَّ اللَّهَ قَتَلَهُ وَأَنَا مَعَهُ مَقْتُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدٌ، وَالْأَكْثَرُونَ عَلَى تَضْعِيفِهِ، وَعُمَيْرٌ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ: كَلِمَةٌ قُرَشِيَّةٌ لَهَا وَجْهَانِ.
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: كَأَنَّهُ يَعْنِي أَنَّ اللَّهَ قَتَلَهُ وَأَنَا مَعَهُ مَقْتُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدٌ، وَالْأَكْثَرُونَ عَلَى تَضْعِيفِهِ، وَعُمَيْرٌ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمیر رودی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے لوگو اگر جہنم میں صرف وہ شخص داخل ہو جس نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا ہو، تو میں جہنم میں داخل نہیں ہوں گا (یعنی میں انہیں شہید کرنے والوں میں شامل نہیں ہوں) اور اگر جنت میں صرف وہ شخص داخل ہو جس نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا تھا، تو میں اس میں داخل نہیں ہوؤں گا (یعنی میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلین میں شامل نہیں ہوں)۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ منبر سے نیچے اترے تو ان سے کہا: گیا آپ نے ایک ایسی بات کہہ دی ہے، جس کی وجہ سے آپ کے ساتھی آپ کو چھوڑ کے جا سکتے ہیں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے لوگو! خبردار! اللہ تعالیٰ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کروایا ہے، اور میں ان کے ساتھ ہوں۔ محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: یہ قریشیوں کا مخصوص انداز خطاب ہے، جس میں دو پہلو پائے جاتے ہیں۔ امام طبرانی کہتے ہیں: گویا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مراد یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل کروایا ہے، میں بھی ان کے ساتھ مارا گیا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے، زیادہ تر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ایک راوی عمیر ہے۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14570]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے، زیادہ تر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ایک راوی عمیر ہے۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14570]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (112)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14571
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: خَطَبَهُمْ عَلِيٌّ فَقَطَعُوا عَلَيْهِ خُطْبَتَهُ، فَقَالَ: إِنَّمَا وَهَنْتُ يَوْمَ قَتْلِ عُثْمَانَ، وَضَرَبَ لَهُمْ مَثَلًا ; مَثَلَ ثَلَاثَةِ أَثْوَارٍ وَأَسَدًا اجْتَمَعُوا فِي أَجَمَةٍ: أَسْوَدُ وَأَحْمَرُ وَأَبْيَضُ، وَكَانَ الْأَسَدُ إِذَا أَرَادَ وَاحِدًا مِنْهُمُ اجْتَمَعْنَ عَلَيْهِ، فَامْتَنَعْنَ مِنْهُ، فَقَالَ الْأَسَدُ لِلْأَسْوَدِ وَالْأَحْمَرِ: إِنَّمَا يَفْضَحُنَا فِي أَجَمَتِنَا هَذِهِ وَيَشْهَرُنَا هَذَا الْأَبْيَضُ، فَدَعَانِي حَتَّى آكُلَهُ، فَلَوْنِي عَلَى لَوْنِكُمَا وَلَوْنُكُمَا عَلَى لَوْنِي، فَحَمَلَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ قَتَلَهُ، ثُمَّ قَالَ لِلْأَسْوَدِ: إِنَّمَا يَفْضَحُنَا وَيَشْهَرُنَا فِي أَجَمَتِنَا هَذَا الْأَحْمَرُ، فَدَعْنِي حَتَّى آكُلَهُ فَلَوْنِي عَلَى لَوْنِكَ وَلَوْنُكَ عَلَى لَوْنِي، فَحَمَلَ عَلَيْهِ فَقَتَلَهُ، فَقَالَ لِلْأَسْوَدِ: إِنِّي آكُلُكَ قَالَ: دَعْنِي أُصَوِّتْ ثَلَاثَةَ أَصْوَاتٍ، فَقَالَ: أَلَا إِنَّمَا أُكِلْتُ يَوْمَ أُكِلَ الْأَبْيَضُ، أَلَا إِنَّمَا أُكِلْتُ يَوْمَ أُكِلَ الْأَبْيَضُ، أَلَا إِنَّمَا أُكِلْتُ يَوْمَ أُكِلَ الْأَبْيَضُ. أَلَا إِنَّمَا وَهَنْتُ يَوْمَ قُتِلَ عُثْمَانُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ.
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیا، تو لوگوں نے ان کا خطبہ درمیان میں رکوا دیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے دن میں کمزور ہو گیا تھا، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کے سامنے مثال بیان کی کہ تین بیل ہوتے ہیں، اور ایک شیر ہوتا ہے وہ ایک جگہ پر اکٹھے ہو جاتے ہیں، ایک بیل کا رنگ سیاہ ہے، ایک سرخ ہے اور ایک کا سفید ہے، شیر جب بھی ان میں سے کسی ایک پر حملہ کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو وہ تینوں شیر کے خلاف اکٹھے ہو جاتے ہیں، اور اسے اپنے پاس آنے سے روک دیتے ہیں، پھر شیر سیاہ اور سرخ بیل سے یہ کہتا ہے کہ ہمارے اس علاقے میں یہ والا سفید بیل ہمیں رسوائی کا شکار کر رہا ہے، تم مجھے موقع دو میں اسے کھا لیتا ہوں، کیونکہ میری اور تمہاری رنگت ایک جیسی ہے، اور تم دونوں کی رنگت میری طرح کی ہے، پھر وہ شیر اس پر حملہ کر کے اسے مار دیتا ہے اس کو مار دینے کے کچھ عرصہ بعد وہ سیاہ بیل سے کہتا ہے، یہ سرخ بیل ہمارے اس علاقے میں ہمیں رسوائی اور شرمندگی کا شکار کر رہا ہے، تم مجھے موقع دو کہ میں اسے کھا لوں کیونکہ میرا رنگ تمہارے رنگ کی مانند ہے، تمہارا رنگ میرے رنگ کی مانند ہے، پھر وہ دوسرے بیل پر حملہ کر کے اسے بھی مار دیتا ہے، پھر وہ سیاہ بیل سے یہ کہتا ہے کہ اب میں تمہیں کھاؤں گا، تو وہ سیاہ بیل کہتا ہے: تم مجھے موقع دو کہ میں تین مرتبہ بلند آواز میں پکار کر کچھ کہوں، پھر وہ بیل کہتا ہے: خبردار! میں اسی دن کھا لیا گیا تھا جس دن سفید بیل کو کھا لیا گیا تھا، خبردار! میں اسی دن کھا لیا گیا تھا، جس دن سفید بیل کو کھا لیا گیا تھا، خبردار! میں اسی دن کھا لیا گیا تھا، جس دن سفید بیل کو کھا لیا گیا تھا، (پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) خبردار! میں اس دن کمزور ہو گیا تھا جس دن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اس سند کے ساتھ نقل کی ہے، جو اس سے پہلے والی روایت کی سند ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14571]
یہ روایت امام طبرانی نے اس سند کے ساتھ نقل کی ہے، جو اس سے پہلے والی روایت کی سند ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14571]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (113)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14572
وَعَنْ مُغِيرَةَ قَالَ: خَرَجَ مِنَ الْكُوفَةِ جَرِيرٌ، وَعَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ، وَحَنْظَلَةُ الْكَاتِبُ، إِلَى قَرْقِيسْيَا، وَقَالُوا: لَا نُقِيمُ فِي بَلْدَةٍ يُشْتَمُ فِيهَا عُثْمَانُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُغِيَرَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الصَّحَابَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُغِيَرَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الصَّحَابَةِ.
مغیرہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ اور سیدنا حنظلہ کاتب رضی اللہ عنہ کوفہ سے نکل کر قرقیسیا کی طرف چلے گئے۔ انہوں نے کہا: ہم ایسے شہر میں مقیم نہیں رہیں گے جہاں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو برا کہا: جاتا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ مغیرہ نامی راوی نے صحابہ کرام سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14572]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ مغیرہ نامی راوی نے صحابہ کرام سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14572]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2217)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 14573
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: كَانَتِ الشُّورَى، فَاجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَى عُثْمَانَ لِثَلَاثٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ، وَقُتِلَ عُثْمَانُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ لِثَمَانِ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ [ تَمَامَ ] سَنَةَ خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ وَسِنُّهُ ثَمَانٍ وَثَمَانُونَ سَنَةً. وَكَانَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ، وَكَانَتْ وِلَايَةُ عُثْمَانَ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد) شوریٰ کے لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے انتخاب پر متفق ہوئے تھے، یہ اس وقت کی بات ہے جب ذوالحج کے تین دن باقی رہ گئے تھے اور یہ سن 23 ہجری کی بات ہے جبکہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو جمعہ کے دن 18 ذوالحج سن 35 ہجری میں 88 برس کی عمر میں شہید کیا گیا، وہ اپنی داڑھی پر زرد خضاب لگاتے تھے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت بارہ سال رہی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14573]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14573]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (107)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14574
وَعَنْ قَتَادَةَ: أَنَّ عُثْمَانَ قُتِلَ وَهُوَ ابْنُ تِسْعِينَ أَوْ ثَمَانٍ وَثَمَانِينَ سَنَةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَتَادَةَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَتَادَةَ ثِقَاتٌ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا، اس وقت ان کی عمر نوے سال یا شاید اٹھاسی سال تھی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور قتادہ تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14574]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور قتادہ تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14574]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (108 و 104) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (547)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14575
وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: كَانَتْ خِلَافَةُ عُثْمَانَ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت بارہ سال تک رہی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14575]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14575]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (106)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14576
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ قَالَ: قُتِلَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ لِثَمَانِ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ سِتٍّ وَثَلَاثِينَ بَعْدَ الْعَصْرِ، وَهُوَ ابْنُ اثْنَتَيْنِ وَثَمَانِينَ سَنَةً، وَكَانَ يَوْمَهُ صَائِمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو جمعہ کے دن اٹھارہ ذوالج چھتیس ہجری میں عصر کے بعد شہید کیا گیا، اس وقت ان کی عمر بیاسی سال تھی اور اس دن انہوں نے روزہ رکھا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14576]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14576]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (101)»
حدیث نمبر: 14577
وَعَنْ أَبِي قِلَابَةَ: أَنَّ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ يُقَالُ لَهُ: ثُمَامَةُ كَانَ عَلَى صَنْعَاءَ، فَلَمَّا جَاءَهُ قَتْلُ عُثْمَانَ، خَطَبَ فَبَكَى بُكَاءً شَدِيدًا، فَلَمَّا أَفَاقَ وَاسْتَفَاقَ قَالَ: الْيَوْمَ انْتُزِعَتْ خِلَافَةُ النُّبُوَّةِ مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَارَتْ مُلْكًا وَجَبْرِيَّةً، مَنْ أَخَذَ شَيْئًا غَلَبَ عَلَيْهِ.
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں: قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس کا نام ثمامہ تھا، وہ صنعاء کا حکمران تھا، جب اُسے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کی اطلاع ملی تو وہ خطبہ دیتے ہوئے بہت زیادہ رویا، جب اس کی طبیعت کچھ سنبھلی تو اس نے کہا: آج سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی امت سے نبوت کے منہاج والی خلافت الگ ہو گئی ہے، اب بادشاہی اور آمریت ہو گی، جو شخص کوئی چیز پکڑے گا، وہ اس پر غالب آ جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14577]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1404)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح