الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابٌ مِنْهُ جَامِعٌ فِيمَنْ يُحِبُّهُ وَمَنْ يُبْغِضُهُ .
اس شخص کا بیان، جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے، یا جو ان سے بغض رکھتا ہے
حدیث نمبر: 14747
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ:" مَنْ أَحَبَّهُ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَحَبَّنِي فَقَدْ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَهُ فَقَدْ أَبْغَضَنِي، وَمَنْ أَبْغَضَنِي فَقَدْ أَبْغَضَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ حَرْبِ بْنِ الْحَسَنِ الطَّحَّانِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْلَى، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ حَرْبِ بْنِ الْحَسَنِ الطَّحَّانِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْلَى، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرمایا: ”بے شک جس نے علی سے محبت رکھی، اس نے مجھ سے محبت رکھی، اور جس نے مجھ سے محبت رکھی، اللہ تعالیٰ اس سے محبت رکھے گا، اور جو شخص اس سے بغض رکھے گا اس نے مجھ سے بغض رکھا، اور جو مجھ سے بغض رکھے گا، وہ اللہ تعالیٰ سے بغض رکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے حرب بن حسن طحان کی یحییٰ بن یعلیٰ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14747]
یہ روایت امام طبرانی نے حرب بن حسن طحان کی یحییٰ بن یعلیٰ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14747]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (947)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14748
وَبِسَنَدِهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ عَلِيًّا مَبْعَثًا، فَلَمَّا قَدِمَ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَجِبْرِيلُ عَنْكَ رَاضُونَ".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ایک مہم پر بھیجا، جب وہ واپس آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اللہ اور اس کا رسول اور جبرائیل، تم سے راضی ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14748]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (946)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14749
وَبِسَنَدِهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ:" أَنْتَ وَشِيعَتُكَ تَرِدُونَ عَلَى الْحَوْضِ رُوَاةً مَرْوِيِّينَ، مُبْيَضَّةٌ وُجُوهُكُمْ، وَإِنَّ عَدُوَّكَ يَرِدُونَ عَلَى الْحَوْضِ ظِمَاءً مُقْمَحِينَ".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم اور تمہارے ساتھی حوض پر میرے پاس ایسی حالت میں آئیں گے کہ تم لوگ سیر ہو جاؤ گے، اور تمہارے چہرے روشن ہوں گے، اور تمہارا دشمن حوض پر میرے پاس ایسی حالت میں آئے گا کہ وہ پیاسے ہوں گے، اور ان کے سر اوپر کی طرف اٹھے ہوئے ہوں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14749]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (948)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 14750
وَبِسَنَدِهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ:" أَمَا تَرْضَى أَنَّكَ أَخِي وَأَنَا أَخُوكَ".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تم میرے بھائی ہو اور میں تمہارا بھائی ہوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14750]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (949)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14751
وَبِسَنَدِهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ أَرْبَعَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ: أَنَا، وَأَنْتَ، وَالْحَسَنُ، وَالْحُسَيْنُ، وَذَرَارِينَا خَلْفَ ظُهُورِنَا، وَأَزْوَاجُنَا خَلْفَ ذَرَارِينَا، وَشِيعَتُنَا عَنْ أَيْمَانِنَا وَعَنْ شَمَائِلِنَا".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہونے والے پہلے چار افراد میں ایک ہوں، میں ہوؤں گا، تم ہو گے، حسن ہو گا، حسین ہو گا اور ہماری اولاد ہماری پشت کے پیچھے ہو گی اور ہماری بیویاں ہماری اولاد کے پیچھے ہوں گی اور ہمارے ساتھی ہمارے دائیں طرف اور بائیں طرف ہوں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14751]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (950)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14752
وَبِسَنَدِهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْلَا أَنْ يَقُولَ فِيكَ طَوَائِفُ مِنْ أُمَّتِي بِمَا قَالَتِ النَّصَارَى فِي عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ لَقُلْتُ فِيكَ الْيَوْمَ مَقَالًا لَا تَمُرُّ بِأَحَدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا أَخَذَ التُّرَابَ مِنْ أَثَرِ قَدَمَيْكَ يَطْلُبُ بِهِ الْبَرَكَةَ".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے کہ اگر ایسا نہ ہوتا کہ تمہارے بارے میں میری امت کے مختلف گروہ وہ بات کریں گے جو عیسائی سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے بارے میں کہتے تھے، تو میں نے تمہارے بارے میں ایک بات کہنی تھی کہ مسلمانوں میں جو بھی شخص گزرتا، وہ تمہارے قدموں کے نیچے سے مٹی لے لیتا اور اس کے ذریعے برکت حاصل کرتا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14752]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (951)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 14753
عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَنَسُ، انْطَلِقْ فَادْعُ لِي سَيِّدَ الْعَرَبِ". - يَعْنِي عَلِيًّا - فَقَالَتْ عَائِشَةُ: أَلَسْتَ سَيِّدَ الْعَرَبِ؟ قَالَ:" أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ، وَعَلِيٌّ سَيِّدُ الْعَرَبِ". فَلَمَّا جَاءَ، أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْأَنْصَارِ فَأَتَوْهُ، فَقَالَ لَهُمْ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا إِنْ تَمَسَّكْتُمْ بِهِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ أَبَدًا؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" هَذَا عَلِيٌّ فَأَحِبُّوهُ بِحُبِّي، وَأَكْرِمُوهُ بِكَرَامَتِي ؛ فَإِنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنِي بِالَّذِي قُلْتُ لَكُمْ عَنِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصِّينِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصِّينِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انس! جاؤ عربوں کے سردار کو میرے پاس بلا کے لاؤ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: کیا آپ عربوں کے سردار نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اولاد آدم کا سردار ہوں اور علی، عربوں کا سردار ہے۔“ جب وہ آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو پیغام بھیجا، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے انصار کے گروہ! کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں کہ جب تم اسے مضبوطی سے تھام لو گے، تو اس کے بعد تم کبھی گمراہ نہیں ہو گے، ان لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ علی ہے، تم میرے ساتھ محبت کی وجہ سے اس سے محبت رکھو اور میری عزت کی وجہ سے اس کی عزت افزائی کرو، کیونکہ جبرائیل نے مجھے یہ کہا: ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہیں یہ بات بتا دوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم ضبی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14753]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم ضبی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14753]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2779)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2749»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14754
وَعَنْ سَلْمَانَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ:" مُحِبُّكَ مُحِبِّي، وَمُبْغِضُكَ مُبْغِضِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ الطَّوِيلُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ الطَّوِيلُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم سے محبت رکھنے والا مجھ سے محبت رکھنے والا ہو گا، اور تم سے بغض رکھنے والا مجھ سے بغض رکھنے والا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک طویل ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، ازدی نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14754]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک طویل ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، ازدی نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14754]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (697)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6097، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1533»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14755
وَعَنْ أَبِي مَرْيَمَ الثَّقَفِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعَلِيٍّ:" يَا عَلِيُّ، طُوبَى لِمَنْ أَحَبَّكَ وَصَدَقَ فِيكَ، وَوَيْلٌ لِمَنْ أَبْغَضَكَ وَكَذَبَ فِيكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابومریم ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: اے علی! اس شخص کے لئے مبارک باد ہے جو تم سے محبت رکھے اور تمہارے بارے میں سچ کہے اور اس شخص کے لئے بربادی ہے، جو تم سے بغض رکھے اور تمہارے بارے میں جھوٹ کہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن حزور ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14755]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن حزور ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14755]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1602)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4713، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6677»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14756
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - زَيَّنَكَ بِزِينَةٍ لَمْ يُزَيِّنِ الْعِبَادَ بِزِينَةٍ مِثْلِهَا، إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى حَبَّبَ إِلَيْكَ الْمَسَاكِينَ وَالدُّنُوَّ مِنْهُمْ، وَجَعَلَكَ لَهُمْ إِمَامًا تَرْضَى بِهِمْ، وَجَعَلَهُمْ لَكَ أَتْبَاعًا يَرْضَوْنَ بِكَ، فَطُوبَى لِمَنْ أَحَبَّكَ وَصَدَّقَ عَلَيْكَ، وَوَيْلٌ لِمَنْ أَبْغَضَكَ وَكَذَبَ عَلَيْكَ. فَأَمَّا مَنْ أَحَبَّكَ وَصَدَّقَ عَلَيْكَ فَهُمْ جِيرَانُكَ فِي دَارِكَ، وَرُفَقَاؤُكَ فِي جَنَّتِكَ، وَأَمَّا مَنْ أَبْغَضَكَ وَكَذَبَ عَلَيْكَ فَإِنَّهُ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يُوقِفَهُمْ مَوَاقِفَ الْكَذَّابِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایک ایسی زینت کے ذریعے آراستہ کیا ہے کہ اس نے اس جیسی زینت کے ذریعے اپنے بندوں کو آراستہ نہیں کیا، بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے نزدیک مسکینوں کو محبوب کر دیا ہے، اور ان کے قریب رہنا محبوب کر دیا ہے، اس نے تمہیں ان لوگوں کے لئے امام بنایا ہے، تم ان سے راضی ہو اور اس نے ان لوگوں کو تمہارا پیروکار بنایا ہے، اور وہ تم سے راضی ہیں، تو اس شخص کے لئے مبارک باد ہے، جو تم سے محبت رکھتا ہے، اور تمہارے بارے میں سچ بولتا ہے، اور اس شخص کے لئے بربادی ہے، جو تم سے بغض رکھتا ہے، اور تمہارے بارے میں جھوٹ بولتا ہے، جہاں تک اس شخص کا تعلق ہے جو تم سے محبت رکھتا ہے اور تمہارے بارے میں سچ بولتا ہے، تو ایسے لوگ تمہاری جگہ پر تمہارے پڑوسی ہوں گے، اور جنت میں تمہارے ساتھی ہوں گے، جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو تم سے بغض رکھتے ہیں، اور جو تمہارے خلاف جھوٹ بولتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ انہیں جھوٹے لوگوں کے مقام پر ٹھہرائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن حزور ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14756]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن حزور ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14756]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2178»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً