🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. بَابُ وَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14777
وَعَنْ جَابِرٍ - يَعْنِي ابْنَ سَمُرَةَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ:" مَنْ أَشْقَى ثَمُودَ؟". قَالَ: مَنْ عَقَرَ النَّاقَةَ قَالَ:" فَمَنْ أَشْقَى هَذِهِ الْأُمَّةِ؟". قَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ قَالَ:" قَاتِلُكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَاصِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: قوم ثمود کا سب سے زیادہ بدنصیب شخص کون تھا؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جس نے اونٹنی کے پاؤں کاٹے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس امت میں سب سے زیادہ بدنصیب شخص کون ہو گا؟ انہوں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا قاتل۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ناصح بن عبداللہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14777]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2037)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2037»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14778
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -:" إِنَّكَ امْرُؤٌ مُسْتَخْلَفٌ، وَإِنَّكَ مَقْتُولٌ، وَهَذِهِ مَخْضُوبَةٌ مِنْ هَذِهِ". - يَعْنِي لِحْيَتَهُ مِنْ رَأْسِهِ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ نَاصِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم ایک ایسے شخص ہو جسے خلیفہ بنایا جائے گا، اور تم قتل کر دیے جاؤ گے اور یہ اس سے رنگین ہو جائے گی۔“ یعنی ان کی داڑھی ان کے سر (کے خون کے ذریعے رنگین ہو جائے گی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ناصح بن عبداللہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14778]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2038)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2038، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7314»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14779
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ أَبِي فَضَالَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِي عَائِدًا لِعَلِيٍّ وَكَانَ مَرِيضًا، فَقَالَ لَهُ أَبِي: مَا يُقِيمُكَ بِهَذَا الْمَنْزِلِ لَوْ هَلَكْتَ بِهِ لَمْ يَلِكَ إِلَّا أَعْرَابُ جُهَيْنَةَ، فَلَوْ دَخَلْتَ الْمَدِينَةَ كُنْتَ بَيْنَ أَصْحَابِكَ، فَإِنْ أَصَابَكَ مَا تَخَافُ أَوْ نَخَافُ عَلَيْكَ وَلِيَكَ أَصْحَابُكَ. وَكَانَ أَبُو فَضَالَةَ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ. فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: إِنِّي لَسْتُ مَيِّتًا مِنْ مَرَضِي هَذَا - أَوْ مِنْ وَجَعِي هَذَا - إِنَّهُ عَهِدَ إِلَيَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنِّي لَا أَمُوتُ حَتَّى - أَحْسَبَهُ - قَالَ: أُضْرَبُ أَوْ تُخَضَّبُ هَذِهِ مِنْ هَذِهِ - يَعْنِي ضَارِبَهُ - فَقُتِلَ أَبُو فَضَالَةَ مَعَهُ بِصِفِّينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
فضالہ بن ابوفضالہ انصاری بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے گیا، وہ بیمار تھے، میرے والد نے ان سے فرمایا: آپ اس جگہ پر کیوں ٹھہرے ہوئے ہیں، اگر آپ یہاں ہلاکت کا شکار ہو گئے تو صرف جہینہ قبیلے کے دیہاتی لوگ ہی آپ کے کفن دفن کا انتظام کر سکیں گے، اور اگر آپ شہر میں داخل ہو جائیں گے تو آپ اپنے ساتھیوں کے درمیان موجود رہیں گے، اگر آپ کو کوئی چیز لاحق ہوئی، جس کا آپ کو اندیشہ ہے، یا ہمیں آپ کے حوالے سے کسی چیز کا اندیشہ ہوا تو آپ کے ساتھی آپ کی دیکھ بھال کریں گے، راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوفضالہ انصاری رضی اللہ عنہ اہل بدر میں سے ایک تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میں اپنی اس بیماری کی وجہ سے نہیں مروں گا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) میں اپنی اس تکلیف کی وجہ سے نہیں مروں گا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بتایا تھا کہ میں اس وقت تک نہیں مروں گا۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: جب تک مجھے ضرب نہیں لگائی جائے گی اور یہ اس کے ذریعے رنگین نہیں ہو جائے گی۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوفضالہ رضی اللہ عنہ جنگ صفین میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14779]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 804، وأخرجه مسند البزار برقم: 927»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14780
وَعَنْ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيِّ: أَنَّهُ عَادَ عَلِيًّا فِي شَكْوَى اشْتَكَاهَا، فَقَالَ لَهُ: لَقَدْ تَخَوَّفْنَا عَلَيْكَ فِي شَكْوَاكَ هَذِهِ. فَقَالَ: وَلَكِنِّي وَاللَّهِ مَا تَخَوَّفْتُ عَلَى نَفْسِي مِنْهُ ؛ لِأَنِّي سَمِعْتُ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّكَ سَتُضْرَبُ ضَرْبَةً هُنَا، وَضَرْبَةً هَاهُنَا - وَأَشَارَ إِلَى صُدْغِهِ - فَيَسِيلُ دَمُهَا حَتَّى يُخَضِّبَ لِحْيَتَكَ، وَيَكُونَ صَاحِبُهَا أَشْقَاهَا كَمَا كَانَ عَاقِرُ النَّاقَةِ أَشْقَى ثَمُودَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوسنان دؤلی بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بیماری کے دوران ان کی عیادت کرنے کے لئے گئے، تو انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمیں آپ کی اس بیماری کے حوالے سے آپ کے بارے میں اندیشہ ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لیکن اللہ کی قسم! مجھے اس بیماری کے حوالے سے اپنی ذات کے بارے میں کوئی خوف نہیں ہے، کیونکہ میں نے سیدنا صادق و مصدوق صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم پر یہاں ضرب لگائی جائے گی اور یہاں ضرب لگائی جائے گی۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی کنپٹی کی طرف اشارہ کیا کہ یہاں سے خون بہے گا اور تمہاری داڑھی کو رنگین کر دے گا۔ ”اور ایسا کرنے والا شخص سب سے زیادہ بدنصیب ہو گا، جس طرح اونٹنی کے پاؤں کاٹنے والا شخص قوم ثمود کا سب سے زیادہ بدنصیب شخص تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14780]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (173)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4647، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 173»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14781
وَعَنْ أَبِي سِنَانٍ يَزِيدَ بْنِ مُرَّةَ الدِّيلِيِّ قَالَ: مَرِضَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مَرَضًا شَدِيدًا حَتَّى أَدْنَفَ، وَخِفْنَا عَلَيْهِ، ثُمَّ إِنَّهُ بَرَأَ وَنَقِهَ، فَقُلْنَا: هَنِيئًا لَكَ أَبَا الْحَسَنِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَاكَ، قَدْ كُنَّا تَخَوَّفْنَا عَلَيْكَ. قَالَ: لَكِنِّي لَمْ أَخَفْ عَلَى نَفْسِي، أَخْبَرَنِي الصَّادِقُ الْمَصْدُوقُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنِّي لَا أَمُوتُ حَتَّى أُضْرَبَ عَلَى هَذِهِ - وَأَشَارَ إِلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ الْأَيْسَرِ - فَتُخَضَّبَ هَذِهِ مِنْهَا بِدَمٍ، وَأَخَذَ بِلِحْيَتِهِ وَقَالَ:" يَقْتُلُكَ أَشْقَى هَذِهِ الْأُمَّةِ، كَمَا عَقَرَ نَاقَةَ اللَّهِ أَشْقَى بَنِي فُلَانٍ مِنْ ثَمُودَ". قَالَ: فَنَسَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى فَخِذِهِ الدُّنْيَا دُونَ ثَمُودَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوسنان یزید بن مرہ دیلی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ شدید بیمار ہو گئے، یہاں تک کہ وہ مستقل بیمار رہے، تو ہمیں ان کے حوالے سے اندیشہ ہوا پھر وہ تندرست اور صحت یاب ہو گئے، تو ہم نے کہا: اے ابوالحسن! آپ کو مبارک باد ہو، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے آپ کو عافیت عطا کی ہے، ہمیں تو آپ کے بارے میں اندیشہ ہو چلا تھا، تو انہوں نے فرمایا: لیکن مجھے اپنی ذات کے بارے میں اندیشہ نہیں تھا، سیدنا صادق و مصدوق صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ میں اس وقت تک نہیں مروں گا جب تک میرے یہاں ضرب نہیں لگائی جائے گی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے سر کے آگے والے بائیں حصے کی طرف اشارہ کر کے یہ بات بیان کی اور خون کے ذریعے یہ جگہ رنگین نہیں ہو گی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی داڑھی پکڑ کر یہ بات بیان کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: تمہیں وہ شخص قتل کرے گا جو اس امت کا سب سے زیادہ بدنصیب ہو گا، جس طرح اللہ کی بھیجی ہوئی اونٹنی کے پاؤں کاٹنے والا شخص قوم ثمود میں سے بنو فلاں کا سب سے زیادہ بدنصیب شخص تھا، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نسبت قوم ثمود کی ذیلی شاخ کی طرف کر کے بیان کی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں علی بن مدینی کا والد موجود ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14781]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (569)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 792، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6693/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14782
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُبَيْعٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا - عَلَيْهِ السَّلَامُ - يَقُولُ: لَتُخَضَّبَنَّ هَذِهِ مِنْ هَذِهِ، فَمَا يَنْتَظِرُ بِيَ الْأَشْقَى؟ قَالُوا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَأَخْبِرْنَا بِهِ نُبِيرُ عِتْرَتَهُ قَالَ: إِذًا تَقْتُلُونَ بِي غَيْرَ قَاتِلِي. قَالُوا: فَاسْتَخْلِفْ عَلَيْنَا قَالَ: لَا وَلَكِنْ أَتْرُكُكُمْ إِلَى مَا تَرَكَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا: فَمَاذَا تَقُولُ لِرَبِّكَ إِذَا أَتَيْتَهُ؟ قَالَ: أَقُولُ: اللَّهُمَّ تَرَكْتَنِي فِيهِمْ مَا بَدَا لَكَ، ثُمَّ قَبَضْتَنِي إِلَيْكَ وَأَنْتَ فِيهِمْ ؛ فَإِنْ شِئْتَ أَصْلَحْتَهُمْ، وَإِنْ شِئْتَ أَفْسَدْتَهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُبَيْعٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
عبداللہ بن سبیع بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: یہ اس کے ذریعے رنگین ہو جائے گی اور میرا انتظار صرف بدنصیب ترین شخص کرے گا، لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ ہمیں اس کے بارے میں بتائیے، ہم اس کی نسل ہی فنا کر دیں گے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایسی صورت میں تم میرے قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرو گے، لوگوں نے کہا: آپ ہم پر کسی کو اپنا نائب مقرر کر دیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں بلکہ میں تمہیں اسی طرح چھوڑ دوں گا، جس طرح کی صورت حال میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم لوگوں کو چھوڑا تھا، لوگوں نے دریافت کیا: جب آپ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں جائیں گے، تو آپ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں کیا کہیں گے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں یہ کہوں گا کہ اے اللہ! تو نے مجھے ان کے درمیان اس وقت تک رہنے دیا جب تک تو نے مناسب سمجھا، پھر تو نے مجھے اپنی طرف قبض کر لیا، لیکن تو ان کے درمیان موجود ہے، اگر تو چاہے، تو ان کو ٹھیک رکھ اور اگر تو چاہے تو انہیں خراب کر دے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ عبداللہ بن سبیع کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14782]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (590) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1078)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14783
وَعَنْ ثَعْلَبَةَ: أَنَّهُ قَالَ عَلَى الْمِنْبَرِ: وَاللَّهِ إِنَّهُ لَعَهْدُ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيَّ أَنَّ الْأُمَّةَ سَتَغْدِرُ بِي.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ قَادِمٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَضُعِّفَ.
ثعلبہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے منبر پر ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! اُمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بتائی تھی کہ یہ امت عنقریب میرے ساتھ غداری کرے گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن قادم ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اسے ضعیف بھی قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14783]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2569)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14784
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْتَزَمَ عَلِيًّا وَقَبَّلَهُ وَيَقُولُ:" بِأَبِي الْوَحِيدُ الشَّهِيدُ!! بِأَبِي الْوَحِيدُ الشَّهِيدُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اپنے ساتھ لپٹا لیا، ان کا بوسہ لیا اور یہ ارشاد فرمایا: میرا باپ اس پر قربان ہو! یہ اکیلا ہو گا، اور شہید ہو گا، میرا باپ اس پر قربان ہو! ایہ اکیلا ہو گا اور شہید ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14784]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4576)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3937، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6700، 6667»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14785
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ قَبْلَ مَوْتِهِ:" تُبَرِّئُ ذِمَّتِي وَتُقْتَلُ عَلَى سُنَّتِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ ضُعَفَاءُ وَقَدْ وُثِّقُوا.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال سے پہلے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”تم میرے ذمہ کو پورا کرو گے، اور تمہیں میری سنت پر قتل کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ضعیف راویوں کی ایک جماعت ہے جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14785]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2570)، أخرجه مسند البزار برقم: 3873»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
78. بَابُ السَّيْفِ . قَالَ عَلِيٌّ: وَايْمُ اللَّهِ لَقَدْ أَخْبَرَنِي بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . قَالَ أَبُو الْأَسْوَدِ: فَمَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ قَطُّ مُحَارِبًا يُخْبِرُ بِذَا عَنْ نَفْسِهِ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14786
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَتَانِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ وَقَدْ وَضَعْتُ قَدَمِي فِي الْغَرْزِ، فَقَالَ لِي: لَا تَقْدَمِ الْعِرَاقَ فَإِنِّي أَخْشَى أَنْ يُصِيبَكَ بِهَا ذُبَابُ السَّيْفِ. قَالَ عَلِيٌّ: وَايْمُ اللَّهِ لَقَدْ أَخْبَرَنِي بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ أَبُو الْأَسْوَدِ: فَمَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ قَطُّ مُحَارِبًا يُخْبِرُ بِذَا عَنْ نَفْسِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي إِسْرَائِيلَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عبداللہ بن سلام میرے پاس آئے، میں اس وقت اپنا پاؤں رکاب میں رکھ چکا تھا، انہوں نے مجھ سے کہا: آپ عراق نہ جائیں کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ تلوار کی نوک آپ کو نقصان پہنچا دے گی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! اس کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا ہے۔ ابواسود کہتے ہیں: میں نے آج جیسا دن نہیں دیکھا، ایک جنگجو شخص اپنی ذات کے بارے میں اس طرح کی بات بیان کر رہا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف اسحاق بن ابواسرائیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14786]
تخریج الحدیث: «الخرجه أبو يعلى فى المسند (491)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں