🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
80. بَابٌ فِي مَوْلِدِهِ وَوَفَاتِهِ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی پیدائش اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14797
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ: قُتِلَ عَلِيٌّ سَنَةَ أَرْبَعِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
عبدالله بن محمد بن عقیل بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سن چالیس ہجری میں شہید کیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14797]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (171)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
81. بَابُ خُطْبَةِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - .
حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کا خطبہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14798
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: خَطَبَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَذَكَرَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيًّا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - خَاتَمَ الْأَوْصِيَاءِ، وَوَصِيَّ الْأَنْبِيَاءِ، وَأَمِينَ الصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ، ثُمَّ قَالَ:
يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لَقَدْ فَارَقَكُمْ رَجُلٌ مَا سَبَقَهُ الْأَوَّلُونَ، وَلَا يُدْرِكُهُ الْآخِرُونَ، لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْطِيهِ الرَّايَةَ، فَيُقَاتِلُ جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِهِ وَمِيكَائِيلُ عَنْ يَسَارِهِ، فَمَا يَرْجِعُ حَتَّى يَفْتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَلَقَدْ قَبَضَهُ اللَّهُ فِي اللَّيْلَةِ الَّتِي قُبِضَ فِيهَا وَصِيُّ مُوسَى، وَعُرِجَ بِرُوحِهِ فِي اللَّيْلَةِ الَّتِي عُرِجَ فِيهَا بِرُوحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، وَفِي اللَّيْلَةِ الَّتِي أَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِيهَا الْفُرْقَانَ، وَاللَّهِ مَا تَرَكَ ذَهَبًا وَلَا فِضَّةً، وَمَا فِي بَيْتِ مَالِهِ إِلَّا سَبْعُمِائَةٍ وَخَمْسُونَ دِرْهَمًا فَضَلَتْ مِنْ عَطَائِهِ، أَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَ بِهَا خَادِمًا لِأُمِّ كُلْثُومٍ.
ثُمَّ قَالَ: مَنْ عَرَفَنِي فَقَدْ عَرَفَنِي، وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ قَوْلُ يُوسُفَ: (وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ)
ثُمَّ أَخَذَ فِي كِتَابِ اللَّهِ، ثُمَّ قَالَ: أَنَا ابْنُ الْبَشِيرِ، أَنَا ابْنُ النَّذِيرِ، وَأَنَا ابْنُ النَّبِيِّ، أَنَا ابْنُ الدَّاعِي إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ، وَأَنَا ابْنُ السَّرَاجِ الْمُنِيرِ، وَأَنَا ابْنُ الَّذِي أُرْسِلَ رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ الَّذِينَ أَذْهَبَ اللَّهُ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهَّرَهُمْ تَطْهِيرًا، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ الَّذِينَ افْتَرَضَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مَوَدَّتَهُمْ وَوِلَايَتَهُمْ ؛ فَقَالَ فِيمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى)
ابوطفیل بیان کرتے ہیں: سیدنا امام حسن بن علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہما نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی انہوں نے امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا کہ وہ خاتم الاوصیاء ہیں، اور انبیاء کے وصی ہیں، صدیقین اور شہداء کے امین ہیں، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: ”اے لوگو تم سے ایک ایسا شخص جدا ہو گیا ہے پہلے والے لوگ اس سے سبقت نہیں لے جا سکتے اور بعد والے لوگ اس تک پہنچ نہیں سکتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے جھنڈا دیتے تھے اور جبرائیل اس کے دائیں طرف اور میکائیل اس کے بائیں طرف لڑائی میں حصہ میں لیتے تھے، تو وہ اس وقت تک واپس نہیں آتا تھا جب تک اللہ تعالیٰ اسے فتح نصیب نہیں کر دیتا تھا، اللہ تعالیٰ نے ان کی روح ایسی رات میں قبض کی ہے جس رات میں اس نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے وصی کی روح قبض کی تھی اور ان کی روح کو اس رات میں اوپر لے گیا ہے، جس رات میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی روح اوپر گئی تھی اور اس رات میں جس میں اللہ تعالیٰ نے فرقان نازل کیا اللہ کی قسم! انہوں نے کوئی سونا یا چاندی نہیں چھوڑا ان کے گھر میں صرف سات سو پچاس درہم تھے جو ان کی تنخواہ میں سے بچے ہوئے تھے اور ان کا ارادہ یہ تھا کہ وہ اس کے ذریعے ام کلثوم کے لئے کوئی خادم خرید لیں گے۔“ پھر امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص مجھے پہچانتا ہے وہ پہچانتا ہے، اور جو مجھے نہیں پہچانتا تو میں سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا نواسہ حسن ہوں، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی جو سیدنا یوسف علیہ السلام کا قول ہے: ”اور میں نے اپنے آباء ابراہیم اسحاق اور یعقوب کی پیروی کی۔“ پھر سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے اللہ کی کتاب کے الفاظ استعمال کرنا شروع کیے، میں بشیر کا بیٹا ہوں، نذیر کا بیٹا ہوں، نبی کا بیٹا ہوں، اللہ کے اذن سے اللہ کی طرف دعوت دینے والے کا بیٹا ہوں، میں سراج منیر کا بیٹا ہوں، میں اس شخص کا بیٹا ہوں جسے تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا، میں اس گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں جن سے اللہ تعالیٰ نے گندگی کو دور کر دیا اور انہیں اچھی طرح سے پاک کر دیا، میں اس گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں جن سے محبت رکھنا اور دوستی رکھنا اللہ تعالیٰ نے لازم قرار دیا ہے، اس نے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جو چیز نازل کی ہے۔ اس میں یہ ارشاد فرمایا ہے: ”تم یہ فرما دو کہ میں اس بارے میں تم سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا ہوں، البتہ رشتے کے حوالے سے محبت مانگتا ہوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14798]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2575) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1720)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14799
وَفِي رِوَايَةٍ: وَفِيهَا قُتِلَ يُوشَعُ بْنُ نُونٍ فَتَى مُوسَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ مِنْ رَمَضَانَ.
وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَيُعْطِيهِ الرَّايَةَ، فَإِذَا حُمَّ الْوَغَى فَقَاتَلَ جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِهِ، وَقَالَ: وَكَانَتْ إِحْدَى وَعِشْرِينَ مِنْ رَمَضَانَ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ، وَبَعْضُ طُرُقِ الْبَزَّارِ، وَالطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ، حِسَانٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: اسی رات میں سیدنا یوشع بن نون علیہ السلام کو شہید کیا گیا تھا، جو سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے ساتھی تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: رمضان کی ستائیسویں رات۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں جھنڈا دے دیتے تھے جب جنگ چھڑ جاتی تھی، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام ان کے دائیں طرف جنگ کرتے تھے، اور اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: یہ رمضان کی اکیسویں رات تھی (جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ شہید ہوئے)۔
یہ روایت امام أحمد نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کی سند اور امام بزار کی سند کے بعض طرق اور معجم کبیر میں امام طبرانی کی سند یہ سب حسن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14799]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6758 و 6757)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
82. بَابُ مَنَاقِبِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان ان کے نسب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14800
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ مَعْمَرِ بْنِ الْمُثَنَّى قَالَ: طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَامِرِ بْنِ كَعْبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ تَيْمِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكٍ.
وَأُمُّهُ: الصَّعْبَةُ بِنْتُ الْحَضْرَمِيِّ، وَإِنَّمَا قِيلَ لَهُ: الْحَضْرَمِيُّ ؛ لِأَنَّهُ كَانَ بِبِلَادِ حَضْرَمَوْتَ، قَتَلَ بِهَا: عَمْرَو بْنَ نَاهِضٍ الْحِمْيَرِيَّ، ثُمَّ هَرَبَ إِلَى مَكَّةَ فَحَالَفَ حَرْبَ بْنَ أُمَيَّةَ.
وَاسْمُ الْحَضْرَمِيِّ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ أَكْبَرَ بْنِ بُكَيْرِ بْنِ عَوْفِ بْنِ مَالِكِ بْنِ عَرِيفِ بْنِ الْخَزْرَجِ بْنِ إِيَادِ بْنِ الصَّدِفِ بْنِ حَضْرَمَوْتَ بْنِ قَحْطَانَ مِنْ كِنْدَةَ.
وَالصَّعْبَةُ: أُخْتُ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ، وَأُمُّهَا عَاتِكَةُ بِنْتُ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ بْنِ قُصَيِّ بْنِ كِلَابِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوعبیدہ معمر بن مثنی بیان کرتے ہیں: (سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کا نسب یہ ہے:) ”سیدنا طلحہ بن عبیداللہ بن عثمان بن عامر بن كعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک۔“ ان کی والدہ کا نام صعبہ بنت حضری ہے ان صاحب کے لئے لفظ حضرمی استعمال کیا گیا ہے، کیونکہ وہ حضرموت کے رہنے والے تھے اور اس علاقے میں انہوں نے عمرو بن ناہض حمیری کو قتل کر دیا تھا، پھر وہ صاحب بھاگ کر مکہ آ گئے اور وہاں انہوں نے حرب بن امیہ کے ساتھ حلیف ہونے کا معاہدہ کیا۔ حضرمی نامی صاحب کا نام عبداللہ بن عامر بن ربیعہ بن اکبر بن بکیر بن عوف بن مالک عریف بن خزرج بن ایاد بن صدف بن حضرموت بن قحطان ہے، اور وہ کندہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ صعبہ نامی خاتون سیدنا علاء بن حضری کی بہن ہیں اس خاتون کی والدہ کا نام عاتکہ بنت وہب بن عبد بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14800]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (187)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
83. بَابُ صِفَتِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے حلیہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14801
عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: كَانَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ أَبْيَضَ يَضْرِبُ إِلَى الْحُمْرَةِ مَرْبُوعًا، هُوَ إِلَى الْقِصَرِ أَقْرَبُ، رَحْبَ الصَّدْرِ، عَرِيضَ الْمَنْكِبَيْنِ، إِذَا الْتَقَتِ الْتَفَّتْ جَمِيعًا، ضَخْمَ الْقَدَمَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سفید رنگت کے مالک تھے جو سرخی مائل تھی وہ درمیانے قد کے مالک تھے تاہم وہ کچھ کوتاہ قامت محسوس ہوتے تھے۔ ان کا سینہ چوڑا تھا، دونوں کندھے کشادہ تھے جب وہ توجہ کرتے تھے تو مکمل طور پر متوجہ ہو جاتے تھے۔ ان کے دونوں پاؤں بڑے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14801]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (191/1)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14802
وَعَنِ الْوَاقِدِيِّ قَالَ: كَانَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ آدَمَ كَثِيرَ الشِّعْرِ، لَيْسَ بِالْجَعْدِ وَلَا بِالسَّبْطِ، حَسَنَ الْوَجْهِ، دَقِيقَ الْعِرْنَيْنِ، إِذَا مَشَى أَسْرَعَ، وَكَانَ لَا يُغَيِّرُ شَيْبَةَ، قُتِلَ يَوْمَ الْجَمَلِ فِي جُمَادَى سَنَةَ سِتٍّ وَثَلَاثِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى الْوَاقِدِيِّ ثِقَاتٌ.
واقدی بیان کرتے ہیں: سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ گندمی رنگت کے مالک تھے۔ ان کے بال زیادہ تھے۔ ان کے بال نہ بالکل گھنگریالے تھے اور نہ ہی بالکل سیدھے تھے وہ خوبصورت چہرے کے مالک تھے۔ ان کی ناک پتلی تھی، جب وہ چلتے تھے تو تیزی سے چلتے تھے، وہ سفید بالوں پر خضاب نہیں لگاتے تھے۔ جمادی کے مہینے میں، سن چھتیس ہجری میں وہ جنگ جمل میں شہید ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور واقدی تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14802]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (192/2)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
84. بَابٌ فِي كَرَمِهِ وَمَا سُمِّيَ بِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
ان کی کرم نوازی کا بیان، اور انہیں جو نام دیا گیا اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14803
عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَجُلًا قَطُّ أَعْطَى الْجَزِيلَ مِنَ الْمَالِ مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ مِنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ.
قَالَ سُفْيَانُ: وَكَانَ أَهْلُهُ يَقُولُونَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّاهُ الْفَيَّاضُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قبیصہ بن جابر بیان کرتے ہیں: میں نے کبھی کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا جس نے (کسی کو) مانگے بغیر سیدنا طلحہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے زیادہ مال دیا ہو۔ سفیان کہتے ہیں ان کے اہل خانہ کا یہ بیان ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ”فیاض“ کا نام دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14803]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (194)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14804
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ أُحُدٍ:" طَلْحَةَ الْخَيْرِ". وَفِي غَزْوَةِ تَبُوكَ ذِي الْعَشِيرَةِ:" طَلْحَةَ الْفَيَّاضَ". وَيَوْمَ حُنَيْنَ:" طَلْحَةَ الْجُودِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: بِالسِّينِ وَالشِّينِ جَمِيعًا، فَالسِّينُ مِنَ الْعُسْرَةِ وَبِالشِّينِ مَوْضِعٌ. وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ الطَّلْحِيُّ وُثِّقَ وَضُعِّفَ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ احد کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ”طلحہ الخیر“ کا نام دیا تھا اور غزوہ تبوک ذوالعشیرہ میں ”طلحہ فیاض“ کا نام دیا تھا اور جنگ حنین میں ”طلحہ الجود“ کا نام دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ کہا: ہے کہ یہ لفظ (ذوالعشیرہ) سین اور شین دونوں کے ساتھ منقول ہے، اگر سین ہو تو یہ لفظ عسرت سے منقول ہو گا اور اگر شین ہو تو یہ ایک جگہ کا نام ہے۔ اس روایت میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی سلیمان بن ایوب طلحی ہے اسے ثقہ قرار دیا گیا ہے، اور ضعیف بھی قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14804]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (218 و 197)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5658، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 197، 218، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 831»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14805
وَعَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ: أَنَّ طَلْحَةً نَحَرَ جَزُورًا، وَحَفَرَ بِئْرًا، يَوْمَ ذِي قَرَدٍ، فَأَطْعَمَهُمْ وَسَقَاهُمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا طَلْحَةُ الْفَيَّاضُ". فَسُمِّيَ: طَلْحَةَ الْفَيَّاضَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے ایک اونٹ قربان کیا انہوں نے غزوہ ذی قرد کے موقع پر ایک کنواں کھدوایا انہوں نے لوگوں کو کھانا کھلایا اور پانی پلایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے طلحہ الفیاض! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ”طلحہ فیاض“ کا نام دیا (یا سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کا نام فیاض رکھا گیا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحیی بن طلحہ ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14805]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (198)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14806
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: ابْتَاعَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بِئْرًا بِنَاحِيَةِ الْجَبَلِ، فَنَحَرَ جَزُورًا، فَأَطْعَمَ النَّاسَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتَ يَا طَلْحَةُ الْفَيَّاضُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے پہاڑ کے دامن میں ایک کنواں خریدا انہوں نے ایک اونٹ قربان کیا اور لوگوں کو کھانا کھلایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے طلحہ! تم فیاض ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14806]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6224)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6224»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں