الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابُ مَنَاقِبِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14837
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ وَحَوَارِيِّي الزُّبَيْرُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے اور میرا حواری زبیر ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14837]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14837]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2593) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (225)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14838
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ رَجُلًا يَقُولُ: يَا ابْنَ حَوَارِيِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنْ كُنْتُ مِنْ آلِ الزُّبَيْرِ وَإِلَّا فَلَا؟!.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: اے اللہ کے رسول کے حواری کے بیٹے! تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اگر تو یہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی اولاد سے تعلق رکھتا ہے تو پھر ٹھیک ہے، اگر نہیں، تو پھر یہ نہیں کہا: جا سکتا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14838]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14838]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2594)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14839
وَعَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ - أَوْ فِي غَدَاةٍ بَارِدَةٍ - فَذَهَبْتُ، ثُمَّ جِئْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهُ بَعْضُ نِسَائِهِ فِي لِحَافٍ، فَطَرَحَ عَلَيَّ طَرَفَ ثَوْبٍ أَوْ طَرَفَ الثَّوْبِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک سرد رات میں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) سرد صبح میں بھیجا، جب میں واپس آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ایک زوجہ محترمہ کے ساتھ لحاف میں تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑے کا ایک کنارہ مجھ پر ڈال دیا (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14839]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14839]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2595)، أخرجه مسند البزار برقم: 968»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14840
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ الزُّبَيْرَ اسْتَأْذَنَ عُمَرَ فِي الْجِهَادِ، فَقَالَ: اجْلِسْ ؛ فَقَدْ جَاهَدْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے جہاد میں حصہ لینے کی اجازت مانگی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ بیٹھے رہیں آپ اللہ کے رسول کے ساتھ جہاد کر چکے ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14840]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14840]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2596)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14841
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: دَعَا لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلِوَلَدِي وَلِوَلَدِ وَلَدِي، فَسَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ لِأُخْتٍ لِي كَانَتْ أَسَنَّ مِنِّي: يَا بُنَيَّةُ - يَعْنِي: إِنَّكِ مِمَّنْ أَصَابَتْهُ دَعْوَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے، میری اولاد کے لئے، میری اولاد کی اولاد کے لئے دعا کی تھی، میں نے اپنے والد کو اپنی بہن سے یہ کہتے ہوئے سنا: جو عمر میں مجھ سے بڑی تھیں، اے میری بیٹی! راوی کہتے ہیں: ان کی مراد یہ ہے کہ تم بھی ان افراد میں شامل ہو جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا ملی تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14841]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14841]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (682)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6705»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14842
وَعَنِ ابْنِ عَوْنٍ قَالَ: هَؤُلَاءِ الْأَخْيَارُ قُتِلُوا قَتْلًا، ثُمَّ بَكَى فَقَالَ قَاتِلُ الزُّبَيْرِ حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ مِرَارًا فَقَالَ قَاتِلُ الزُّبَيْرِ: أَقْبَلَ عَلَى الزُّبَيْرِ، فَأَقْبَلَ الزُّبَيْرُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: أُذَكِّرُكَ اللَّهَ، فَكَفَّ عَنْهُ الزُّبَيْرُ حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ مِرَارًا، فَقَالَ الزُّبَيْرُ: قَاتَلَهُ اللَّهُ يُذَكِّرُ بِاللَّهِ ثُمَّ يَنْسَاهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن عون بیان کرتے ہیں: یہ لوگ جو بہترین لوگ تھے، یہ شہید کر دیے گئے، پھر وہ رونے لگے اور انہوں نے کہا: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کا قاتل سامنے آیا، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ اس کی طرف متوجہ ہوئے تو اس نے کہا: میں تمہیں اللہ کی یاد دلاتا ہوں، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اس سے ہاتھ روک لیا یہاں تک کہ چند مرتبہ ایسا ہوا، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اسے برباد کرے، یہ اللہ کی یاد دلاتا ہے اور پھر خود بھول جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14842]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14842]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (241)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 14843
عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: قُتِلَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ يَوْمَ الْجَمَلِ فِي جُمَادَى - لَا أَدْرِي الْأُولَى أَوِ الْآخِرَةُ - سَنَةَ سِتٍّ وَثَلَاثِينَ.
وَأَخْبَرَنِي اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عُرْوَةُ: أَنَّ الزُّبَيْرَ أَسْلَمَ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ، وَكَانَ يُكَنَّى أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، فَإِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقَامَ بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً فَهُوَ يَوْمَ قُتِلَ ابْنُ سَبْعٍ وَخَمْسِينَ، وَإِنْ كَانَ أَقَامَ عَشْرَ سِنِينَ، فَالزُّبَيْرُ ابْنُ أَرْبَعٍ وَخَمْسِينَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ جنگ جمل کے موقع پر جمادی کے مہینے میں سن چھتیس ہجری میں شہید ہوئے تھے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ جمادی الاول تھا یا جمادی الثانی تھا۔ لیث نے ابواسود کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ عروہ نے انہیں بتایا ہے کہ جب سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تھا، تو اس وقت ان کی عمر آٹھ سال تھی اور ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اگر مکہ میں تیرہ سال مقیم رہے ہوں تو شہادت کے موقع پر سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی عمر ستاون سال ہونی چاہیے اور اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دس سال مکہ میں رہے ہوں تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی عمر چون سال ہونی چاہیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14843]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14843]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (238)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14844
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: قُتِلَ الزُّبَيْرُ، وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَسِتِّينَ، وَقُتِلَ سَنَةَ سِتٍّ وَثَلَاثِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: جب سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تو ان کی عمر چونسٹھ سال تھی اور انہیں چھتیس ہجری میں شہید کیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14844]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14844]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (236)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 14845
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: أَسْلَمَ الزُّبَيْرُ وَهُوَ ابْنُ سِتَّ عَشْرَةَ، وَقُتِلَ وَهُوَ ابْنُ بِضْعٍ وَسِتِّينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ہشام بن عروہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا اس وقت ان کی عمر سولہ سال تھی اور جب وہ شہید ہوئے تو ان کی عمر ساٹھ سال سے کچھ زیادہ تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے
یہ روایت مرسل ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14845]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے
یہ روایت مرسل ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14845]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (237)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 14846
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: فَقَالَ حَسَّانٌ:
أَقَامَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ وَهَدْيِهِ حَوَارِيُّهُ وَالْقَوْلُ بِالْفِعْلِ يُعْدَلُ هُوَ الْفَارِسُ الْمَشْهُورُ وَالْبَطَلُ الَّذِي
يَصُولُ إِذَا مَا كَانَ يَوْمٌ مُحَجَّلُ إِذَا كَشَفَتْ عَنْ سَاقِهَا الْحَرْبُ حَشَّهَا
بِأَبْيَضَ سَبَّاقٍ إِلَى الْمَوْتِ يَرْمُلُ وَإِنِ امْرُؤٌ كَانَتْ صَفِيَّةُ أُمُّهُ
وَمِنْ أَسَدٍ فِي بَيْتِهَا لَمُؤَمَّلُ
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ قَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْأَدَبِ، وَيَأْتِي فِي الشِّعْرِ، وَأَبْوَابِهِ فِي أَوَاخِرِ الْكِتَابِ.

سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار کہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (سے کیے ہوئے) عہد اور آپ کے طریقے پر برقرار رہے، وہ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حواری ہیں، اور قول کو عمل کے ساتھ جانچا جاتا ہے، وہ مشہور شہوار اور جانباز تھے، اور جب جنگ کا دن آتا تھا تو وہ حملہ آور ہوتے تھے، جب جنگ اپنی پنڈلی سے کپڑا ہٹا دیتی تھی، تو وہ دوڑتے ہوئے موت کی طرف لپکتے ہیں اور اس کو کاٹ کے رکھ دیتے ہیں، وہ ایک ایسے فرد ہیں کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا ان کی والدہ ہیں، ان کا تعلق بنو اسد سے ہے اور ان کے گھرانے سے (ایسے ہی فرد کی) توقع کی جا سکتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے جو اس سے پہلے کتاب الادب میں گزر چکی ہے، اور آگے چل کر شعر اور اس کے ابواب سے متعلق کتاب کے آخر میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14846]

إسنادہ ضعیف