🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
86. بَابُ مَنَاقِبِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14843
عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: قُتِلَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ يَوْمَ الْجَمَلِ فِي جُمَادَى - لَا أَدْرِي الْأُولَى أَوِ الْآخِرَةُ - سَنَةَ سِتٍّ وَثَلَاثِينَ.
وَأَخْبَرَنِي اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عُرْوَةُ: أَنَّ الزُّبَيْرَ أَسْلَمَ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ، وَكَانَ يُكَنَّى أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، فَإِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقَامَ بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً فَهُوَ يَوْمَ قُتِلَ ابْنُ سَبْعٍ وَخَمْسِينَ، وَإِنْ كَانَ أَقَامَ عَشْرَ سِنِينَ، فَالزُّبَيْرُ ابْنُ أَرْبَعٍ وَخَمْسِينَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ جنگ جمل کے موقع پر جمادی کے مہینے میں سن چھتیس ہجری میں شہید ہوئے تھے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ جمادی الاول تھا یا جمادی الثانی تھا۔ لیث نے ابواسود کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ عروہ نے انہیں بتایا ہے کہ جب سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تھا، تو اس وقت ان کی عمر آٹھ سال تھی اور ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اگر مکہ میں تیرہ سال مقیم رہے ہوں تو شہادت کے موقع پر سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی عمر ستاون سال ہونی چاہیے اور اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دس سال مکہ میں رہے ہوں تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی عمر چون سال ہونی چاہیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14843]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (238)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14843 in Urdu