🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
99. بَابٌ فِيمَا اشْتَرَكَ فِيهِ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - مِنَ الْفَضْلِ .
اس چیز کا بیان، جس میں حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ فضیلت کے حوالے سے شریک ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15067
وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ:" إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا - أَوْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا -".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يَهِمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرمایا: ”میں ان دونوں سے محبت رکھتا ہوں تو بھی ان دونوں سے محبت رکھ! راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: اے اللہ! بے شک میں ان دونوں سے محبت رکھتا ہوں تو بھی ان دونوں سے محبت رکھ۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن ابوزیاد ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ وہم کا شکار ہو جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15067]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2625)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15068
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرمایا: ”اے اللہ! بے شک میں ان دونوں سے محبت رکھتا ہوں تو بھی ان دونوں سے محبت رکھ۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15068]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2626)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9467، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9736»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15069
وَعَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ:" مَنْ أَحَبَّنِي فَلْيُحِبَّهُمَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِيهِمْ خِلَافٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے اسے ان دونوں سے محبت رکھنی چاہیے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15069]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2628)، أخرجه مسند البزار برقم: 1834، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9735»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15070
وَعَنْهُ قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَيْتِ فَاطِمَةَ، فَسَلَّمَ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ الْحَسَنُ أَوِ الْحُسَيْنُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْقَ بِأَبِيكَ عَيْنَ بَقَّةٍ". وَأَخَذَ بِإِصْبَعَيْهِ فَرَقَى عَلَى عَاتِقِهِ، ثُمَّ خَرَجَ الْآخَرُ مِنْ بُقْعَةٍ أُخْرَى، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْقَ بِأَبِيكَ أَنْتَ عَيْنُ الْبَقَّةِ". وَأَخَذَ بِإِصْبَعَيْهِ، فَاسْتَوَى عَلَى عَاتِقِهِ الْآخَرِ. وَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَقْفِيَتِهِمَا، حَتَّى وَضَعَ أَفْوَاهَهُمَا عَلَى فِيهِ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُمَا، فَأَحِبَّهُمَا، وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُمَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے پاس ٹھہرے، آپ نے سلام کیا، تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نکل کر آپ کے پاس آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اپنے (نانا) ابوپر چڑھ جاؤ، اے چھوٹی آنکھوں والے! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی انگلیاں پکڑیں اور انہیں اپنی گردن پر بٹھا لیا پھر دوسرے صاحبزادے دوسرے گوشے سے نکل کر آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اپنے ابوپر چڑھ جاؤ اے چھوٹی آنکھوں والے! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی انگلیاں پکڑیں اور انہیں گردن کے دوسرے حصے پر بٹھا لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی گردن پکڑ کر ان کا منہ اپنے منہ پر رکھا اور پھر یہ فرمایا: ”اے اللہ! بے شک میں ان دونوں سے محبت رکھتا ہوں، تو بھی ان دونوں سے محبت رکھ اور اس شخص سے بھی محبت رکھنا جو ان دونوں سے محبت رکھے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15070]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2652)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2652»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15071
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَيْضًا: أَنَّ مَرْوَانَ أَتَاهُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، فَقَالَ مَرْوَانُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ: مَا وَجَدْتُ عَلَيْكَ فِي شَيْءٍ مُنْذُ اصْطَحَبْنَا إِلَّا فِي حُبِّكَ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ، قَالَ: فَتَحَفَّزَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَجَلَسَ، فَقَالَ: أَشْهَدُ لَخَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ، سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ وَهُمَا يَبْكِيَانِ، وَهَمَا مَعَ أُمِّهِمَا، فَأَسْرَعَ السَّيْرَ حَتَّى أَتَاهُمَا، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَا شَأْنُ ابْنَيَّ؟". فَقَالَتْ: الْعَطَشُ، قَالَ: فَأَخْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى شَنَّةٍ يَبْتَغِي فِيهَا مَاءً، وَكَانَ الْمَاءُ يَوْمَئِذٍ أَغْدَارًا، وَالنَّاسُ يُرِيدُونَ الْمَاءَ، فَنَادَى:" هَلْ أَحَدٌ مِنْكُمْ مَعَهُ مَاءٌ؟". فَلَمْ يُبْقِ أَحَدٌ إِلَّا أَخْلَفَ بِيَدِهِ إِلَى كَلَامِهِ يَبْتَغِي الْمَاءَ فِي شَنَّةٍ، فَلَمْ يَجِدْ أَحَدٌ مِنْهُمْ قَطْرَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَاوِلِينِي أَحَدَهُمَا". فَنَاوَلَتْهُ إِيَّاهُ مِنْ تَحْتِ الْخِدْرِ، فَرَأَيْتُ بَيَاضَ ذِرَاعَيْهَا حِينَ نَاوَلَتْهُ، فَأَخَذَهُ، فَضَمَّهُ إِلَى صَدْرِهِ وَهُوَ يَضْغُو مَا يَسْكُتُ، فَأَدْلَعَ لِسَانَهُ، فَجَعَلَ يَمُصُّهُ حَتَّى هَدَأَ أَوْ سَكَنَ، فَلَمْ أَسْمَعْ لَهُ بُكَاءً، وَالْآخَرُ يَبْكِي كَمَا هُوَ مَا يَسْكُتُ، ثُمَّ قَالَ:" نَاوِلِينِي الْآخَرَ". فَنَاوَلَتْهُ إِيَّاهُ، فَفَعَلَ بِهِ كَذَلِكَ، فَسَكَتَا فَلَمْ أَسْمَعْ لَهُمَا صَوْتًا، ثُمَّ قَالَ:" سِيرُوا". فَصَدَعْنَا يَمِينًا وَشِمَالًا عَنِ الظَّعَائِنِ، حَتَّى لَقِينَاهُ عَلَى قَارِعَةِ الطَّرِيقِ، فَأَنَا لَا أُحِبُّ هَذَيْنِ وَقَدْ رَأَيْتُ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ان کی اس بیماری کے دوران، جس میں ان کا انتقال ہوا، مروان ان کے پاس آیا، مروان نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: مجھے آپ پر کسی چیز کے حوالے سے بھی غصہ نہیں ہے، جب سے ہم ساتھ رہے ہیں، صرف اس وجہ سے ہے کہ آپ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سیدھے ہو کر بیٹھ گئے اور انہوں نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، ہم راستے میں کسی جگہ تھے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی آواز سنی، وہ دونوں رو رہے تھے وہ دونوں اپنی والدہ کے ساتھ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیزی سے چلتے ہوئے ان دونوں کے پاس تشریف لائے، میں نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میرے بچوں کا کیا معاملہ ہے؟ تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: پیاس لگی ہوئی ہے، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مشکیزے کی طرف بڑھے تاکہ اس میں سے پانی حاصل کریں، پانی اس وقت موجود نہیں تھا، لوگ پانی کی تلاش میں تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں پکار کر کہا: کیا تم میں سے کسی کے پاس پانی ہے، تو ہر شخص نے اپنا ہاتھ اپنے مشکیزے کی طرف بڑھایا تاکہ اس میں پانی تلاش کرے، لیکن کسی شخص کو ایک قطرہ نہیں ملا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے) فرمایا: ان دونوں میں سے ایک کو مجھے پکڑا دو، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے پردے کے پیچھے سے ایک صاحبزادے کو پکڑایا، میں نے ان کی کلائی کی سفیدی دیکھی، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے ان صاحبزادے کو پکڑا دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صاحبزادے کو پکڑ کر اپنے سینے کے ساتھ لگایا، وہ صاحبزادے رو رہے تھے اور خاموش نہیں ہو رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان باہر نکالی اور ان صاحبزادے نے اسے چوسنا شروع کیا، یہاں تک کہ وہ پرسکون ہو گئے، پھر میں نے ان کے رونے کی آواز نہیں سنی، دوسرے صاحبزادے پہلے کی طرح ہی رو رہے تھے اور خاموش نہیں ہو رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دوسرے کو مجھے پکڑاؤ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے دوسرے صاحبزادے آپ کو پکڑائے تو آپ نے ان کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا، یہاں تک کہ وہ دونوں خاموش ہو گئے اور مجھے ان دونوں کی آواز سنائی نہیں دی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ روانہ ہو جاؤ! تو ہم خواتین سے دائیں بائیں پیچھے ہٹ گئے، یہاں تک کہ بعد میں راستے میں ہماری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، تو جب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے، تو کیا میں ان دونوں سے محبت نہ رکھوں؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15071]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (2656)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15072
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ مَنْ أَحَبَّهُمَا أَحْبَبْتُهُ، وَمَنْ أَحْبَبْتُهُ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَحَبَّهُ اللَّهُ أَدْخَلَهُ جَنَّاتِ نَعِيمٍ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمَا أَوْ بَغَى عَلَيْهِمَا أَبْغَضْتُهُ، وَمَنْ أَبْغَضْتُهُ أَبْغَضَهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَهُ اللَّهُ أَدْخَلَهُ جَهَنَّمَ، وَلَهُ عَذَابٌ مُقِيمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حسن اور حسین سے جو محبت رکھے گا میں اس سے محبت رکھوں گا، اور جس سے میں محبت رکھوں گا اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت رکھے گا، اور جس سے اللہ تعالیٰ محبت رکھے گا، اللہ تعالیٰ اسے نعمتوں والی جنتوں میں داخل کرے گا، اور جو شخص ان دونوں سے بغض رکھے گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ان کے خلاف سرکشی کرے گا، میں اس سے بغض رکھوں گا، جس سے میں بغض رکھوں گا، اللہ تعالیٰ بھی اس سے بغض رکھے گا، اور جس سے اللہ تعالیٰ بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ اسے جہنم میں داخل کر دے گا، اس شخص کے لیے ہمیشہ رہنے والا عذاب ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15072]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2655)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15073
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - يَلْعَبَانِ بَيْنَ يَدَيْهِ - أَوْ فِي حِجْرِهِ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتُحِبُّهُمَا؟ فَقَالَ:" وَكَيْفَ لَا أُحِبُّهُمَا وَهُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا أَشُمُّهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَنْبَسَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ (جو بچے تھے) وہ آپ کے آگے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) آپ کی گود میں کھیل رہے تھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ان دونوں سے محبت رکھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں ان دونوں سے کیوں نہ محبت رکھوں؟ جبکہ یہ دنیا میں میرے پھول ہیں جنہیں میں سونگھتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عنبسہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15073]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2990)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15074
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ يَلْعَبَانِ عَلَى بَطْنِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتُحِبُّهُمَا؟ فَقَالَ:" وَمَا لِي لَا أُحِبُّهُمَا وَهُمَا رَيْحَانَتَايَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ (جو بچے تھے) وہ آپ کے پیٹ پر کھیل رہے تھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ان دونوں سے محبت رکھتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں ان دونوں سے محبت کیوں نہ رکھوں؟ جبکہ یہ دونوں میرے پھول ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15074]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2622)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15075
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حُسَيْنٌ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، أَحَبَّ اللَّهُ مَنْ أَحَبَّهُ، الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ سِبْطَانِ مِنَ الْأَسْبَاطِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ ذِكْرِ الْحَسَنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حسین مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اللہ تعالیٰ اس شخص سے محبت رکھے جو اس سے محبت رکھتا، ہو حسن اور حسین، اسباط میں سے ”سبط“ (یعنی زبردست نواسے) ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے ذکر کو حذف کر کے نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15075]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2586)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15076
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ، فَإِذَا سَجَدَ وَثَبَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ عَلَى ظَهْرِهِ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ أَخَذَهُمَا مِنْ خَلْفِهِ أَخْذًا رَفِيقًا، وَيَضَعُهُمَا عَلَى ظَهْرِهِ، فَإِذَا عَادَ عَادَا، حَتَّى قَضَى صَلَاتَهُ أَقْعَدَهُمَا عَلَى فَخِذَيْهِ. قَالَ: فَقُمْتُ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرُدُّهُمَا؟ فَبَرَقَتْ بَرْقَةٌ، فَقَالَ لَهُمَا:" الْحَقَا بِأُمِّكُمَا". قَالَ: فَمَكَثَ ضَوْؤُهَا حَتَّى دَخَلَا عَلَى أُمِّهِمَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَقَالَ: فِي لَيْلَةٍ مُظْلِمَةٍ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشاء کی نماز ادا کی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں گئے، تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ آپ کی پشت پر چڑھ گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا تو آپ نے ان دونوں کو پیچھے سے پکڑا، آپ نے انہیں نرمی سے پکڑا اور انہیں اپنی پشت سے ہٹا دیا، جب آپ دوبارہ سجدے میں گئے، تو ان دونوں صاحبزادوں نے دوبارہ یہی حرکت کی، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی، تو آپ نے ان دونوں کو اپنی گود میں بٹھا لیا، راوی کہتے ہیں: میں اٹھ کر آپ کے پاس آیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ان دونوں کو واپس چھوڑ آؤں، راوی کہتے ہیں: اسی دوران بجلی چمکی (یا روشنی سی ہوئی) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے فرمایا: تم دونوں اپنی ماں کے پاس چلے جاؤ! راوی کہتے ہیں: تو وہ روشنی اس وقت تک رہی، جب تک وہ دونوں اپنی والدہ کے پاس نہیں پہنچ گئے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ایک تاریک رات میں۔۔۔۔۔۔“۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15076]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2630 و 2629) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (513/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں