الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
99. بَابٌ فِيمَا اشْتَرَكَ فِيهِ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - مِنَ الْفَضْلِ .
اس چیز کا بیان، جس میں حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ فضیلت کے حوالے سے شریک ہیں
حدیث نمبر: 15097
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْعَصْرِ، فَلَمَّا كَانَ فِي الرَّابِعَةِ، أَقْبَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ حَتَّى رَكِبَا عَلَى ظَهْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا سَلَّمَ وَضَعَهُمَا بَيْنَ يَدَيْهِ، وَأَقْبَلَ الْحَسَنُ، فَحَمَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَسَنَ عَلَى عَاتِقِهِ الْأَيْمَنِ، وَالْحُسَيْنَ عَلَى عَاتِقِهِ الْأَيْسَرِ، ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ جَدًّا وَجِدَّةً؟ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ عَمًّا وَعَمَّةً؟ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ خَالًا وَخَالَةً؟ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ أَبًا وَأُمًّا؟ [ هُمَا ] الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ.
جَدُّهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَدَّتُهُمَا خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ، وَأُمُّهُمَا فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُوهُمَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَعَمُّهُمَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَعَمَّتُهُمَا أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ، وَخَالُهُمَا الْقَاسِمُ ابْنُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخَالَاتُهُمَا زَيْنَبُ، وَرُقَيَّةُ، وَأُمُّ كُلْثُومٍ بَنَاتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. جَدُّهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَأَبُوهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَأُمُّهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَعَمُّهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَعَمَّتُهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَخَالَاتُهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَمَنْ أَحَبَّهُمَا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِمَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ يُونُسَ الْيَمَامِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی جب آپ چوتھی رکعت میں تھے، تو حسن اور حسین آئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر سوار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سلام پھیرا تو آپ نے ان دونوں کو اپنے سامنے کھڑا کیا، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ آگے بڑھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی گود میں اٹھایا، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں کندھے پر بیٹھ گئے اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ آپ کے بائیں کندھے پر بیٹھ گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! کیا میں تمہیں لوگوں میں نانا اور نانی کے حوالے سے سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ کیا میں تمہیں سب سے بہتر کے بارے میں نہ بتاؤں جو چچا اور پھوپھی کے حوالے سے سب سے بہتر ہے، کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں نہ بتاؤں جو لوگوں میں ماموں اور خالہ کے حوالے سے سب سے بہتر ہے، کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں نہ بتاؤں جو لوگوں میں ماں اور باپ کے حوالے سے سب سے بہتر ہے، وہ دو افراد حسن اور حسین ہیں، ان دونوں کے نانا اللہ کے رسول ہیں، ان دونوں کی نانی خدیجہ بنت خویلد ہیں، ان دونوں کی ماں فاطمہ بنت رسول اللہ ہے، ان دونوں کا باپ علی بن ابوطالب ہے، ان دونوں کا چچا جعفر بن ابوطالب ہے، ان دونوں کی پھوپھی اُم ہانی بنت ابوطالب ہے، ان دونوں کے ماموں قاسم ہیں جو اللہ کے رسول کے صاحبزادے ہیں، اور ان کی دونوں کی خالائیں زینب، رقیہ اور ام کلثوم ہیں، جو اللہ کے رسول کی صاحبزادیاں ہیں، ان دونوں کے نانا جنت میں ہوں گے، ان دونوں کا باپ جنت میں ہو گا۔ ان دونوں کی ماں جنت میں ہو گی، ان دونوں کے چچا جنت میں ہوں گے، ان دونوں کی پھوپھی جنت میں ہو گی، ان دونوں کی خالائیں جنت میں ہوں گی، یہ دونوں جنت میں ہوں گے، اور جو شخص ان سے محبت رکھے گا، وہ بھی جنت میں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ان دونوں کی سند میں ایک راوی أحمد بن محمد بن عمر بن یونس یمامی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15097]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ان دونوں کی سند میں ایک راوی أحمد بن محمد بن عمر بن یونس یمامی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15097]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2682)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2682، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6458»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 15098
وَعَنْ فَاطِمَةَ ابْنَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهَا أَتَتْ بِالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي شَكْوَاهُ الَّتِي تُوُفِّيَ فِيهَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَانِ ابْنَاكَ ; فَوَرِّثْهُمَا شَيْئًا. فَقَالَ:" أَمَّا حَسَنٌ فَلَهُ هَيْبَتِي وَسُؤْدُدِي، وَأَمَّا حُسَيْنٌ فَلَهُ جَرَاءَتِي وُجُودِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو لے کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بیماری کی بات ہے، جس میں آپ کا وصال ہو گیا تھا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ دونوں آپ کے بیٹے ہیں، آپ انہیں وراثت میں کوئی چیز دیجئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاں تک حسن کا تعلق ہے، تو اسے میری ہیبت اور میری سرداری ملے گی، اور جہاں تک حسین کا تعلق ہے، تو اسے میری جرأت اور میری سخاوت ملے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15098]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15098]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (423/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15099
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَسَنٍ وَحُسَيْنٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ فِي مَرَضِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ، فَقَالَتْ: هَذَانِ ابْنَاكَ ; فَوَرِّثْهُمَا شَيْئًا. فَقَالَ لَهَا:" أَمَّا حَسَنٌ فَلَهُ ثَبَاتِي وَسُؤْدُدِي، وَأَمَّا حُسَيْنٌ فَإِنَّ لَهُ حَزَامَتَيْ وُجُودِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، یہ اس بیماری کی بات ہے، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تھا۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یہ دونوں آپ کے دو بیٹے ہیں، آپ انہیں وراثت میں کوئی چیز دے دیجئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: جہاں تک حسن کا تعلق ہے، تو اسے میری ثابت قدمی اور میری سرداری ملے گی اور جہاں تک حسین کا تعلق ہے، تو اسے میری مضبوطی اور میری سخاوت ملے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15099]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15099]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6241»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15100
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَتَاهُ رَجُلٌ يَقُولُ: عَلَيَّ رَقَبَةٌ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، يَقُولُ:" عَلَيْكَ بِحَسَنٍ وَحُسَيْنٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی شخص آتا تھا اور یہ کہتا تھا کہ مجھ پر اولاد اسماعیل میں سے ایک غلام آزاد کرنا لازم ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”تم حسن اور حسین کو (مثال کے طور پر) لازم پکڑو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15100]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15100]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15101
عَنْ أَبِي شَدَّادٍ قَالَ: كُنْتُ أُلَاعِبُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ بِالْمَدَاحِي، فَإِذَا مَادَحَّانِي رَكِبَانِي، وَإِذَا مَا دَحْتُهُمَا قَالَا: تَرْكَبُ بَضْعَةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟!.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَبُو شَدَّادٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَفِي أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

ابوشداد بیان کرتے ہیں: میں سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ مداحی کھیلتا تھا، جب وہ دونوں صاحبان مجھ سے جیت جاتے تھے تو وہ دونوں مجھ پر سوار ہو جاتے تھے اور جب میں ان دونوں سے جیت جاتا تھا تو وہ دونوں کہتے تھے: کیا تم اللہ کے رسول کے ٹکڑے پر سوار ہو گے؟
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ابوشداد نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، دو میں سے ایک سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمرو بجلی ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15101]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2595)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
100. بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
حدیث نمبر: 15102
عَنْ بِشْرِ بْنِ غَالِبٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَرَأَى الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ وَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدَ اللَّهِ، لَقَدْ رَأَيْتُكَ عَلَى يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ خَضَّبْتَهُمَا دَمًا حِينَ أَتَى بِكَ حِينَ وُلِدْتَ فَسُرِرْتُ، فَلَفَّكَ فِي خِرْقَةٍ، وَلَقَدْ تَفَلَ فِي فِيكَ، وَلَقَدْ تَكَلَّمَ بِكَلَامٍ لَا أَدْرِي مَا هُوَ، وَلَقَدْ كَانَتْ فَاطِمَةُ سَبَقَتْهُ بِسُرَّةِ الْحَسَنِ، فَقَالَ:" لَا تَسْبِقِينِي بِهَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
بشر بن غالب بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، انہوں نے سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو کہا: ”اے ابوعبداللہ! میں نے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ہاتھوں پر دیکھا تھا، آپ نے ان دونوں ہاتھوں کو خون سے رنگ دیا تھا، یہ اس وقت کی بات ہے جب آپ کی پیدائش ہوئی اور آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو میں خوش ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو ایک کپڑے میں لپیٹا، آپ کے منہ میں لعاب دہن ڈالا اور کچھ کلمات ارشاد فرمائے، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیا تھے، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی ناف (کاٹنے) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہل کر لی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس معاملے میں مجھ سے پہل نہ کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15102]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15102]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2767»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 15103
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ الْحِزَامِيِّ قَالَ: كَانَ جَسَدُ الْحُسَيْنِ شِبْهَ جَسَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا.
محمد بن ضحاک بن عثمان حزامی بیان کرتے ہیں: سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا جسم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم سے مشابہت رکھتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15103]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15103]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2845)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15104
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمْ يَكُنْ بَيْنَ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ إِلَّا طُهْرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ لَمْ يُدْرِكْ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ لَمْ يُدْرِكْ ذَلِكَ.
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے درمیان صرف ایک طہر کا فرق ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام باقر رحمہ اللہ نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15104]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام باقر رحمہ اللہ نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15104]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2766)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 15105
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ:" مَنْ أَحَبَّ هَذَا فَقَدَ أَحَبَّنِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے بارے میں فرمایا: ”جو شخص اس سے محبت رکھے گا، وہ مجھ سے محبت رکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15105]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15105]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2643)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2643»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15106
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ يُحِبُّهُ حُبًّا شَدِيدًا، فَقَالَ: أَذْهَبُ إِلَى أُمِّي، فَقُلْتُ: أَذْهَبُ مَعَهُ؟ فَجَاءَتْ بَرْقَةٌ مِنَ السَّمَاءِ، فَمَشَى فِي ضَوْئِهَا حَتَّى بَلَغَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، ان سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شدید محبت کرتے تھے، انہوں نے دریافت کیا: کیا میں اپنی والدہ کے پاس چلا جاؤں؟ (راوی کہتے ہیں:) میں نے عرض کی: میں ان کے ساتھ چلا جاتا ہوں، راوی کہتے ہیں: تو اسی دوران آسمان سے ایک روشنی آئی اور وہ اس کی روشنی میں چلتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عثمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15106]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عثمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15106]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2660)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً