🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15117
وَفِي رِوَايَةٍ: صَدَقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; أَرْضُ كَرْبٍ وَبَلَاءٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے یہ کرب و بلا کی جگہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15117]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2812 و 2902)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15118
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ يَلْعَبَانِ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِي، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنْ أَمَتَّكَ تَقْتُلُ ابْنَكَ هَذَا مِنْ بَعْدِكَ، وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى الْحُسَيْنِ، فَبَكَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَضَمَّهُ إِلَى صَدْرِهِ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أُمَّ سَلَمَةَ، وَدِيعَةٌ عِنْدَكَ هَذِهِ التُّرْبَةُ". فَشَمَّهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" وَيْحٌ، وَكُرَبٌ، وَبَلَاءٌ". قَالَتْ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أُمَّ سَلَمَةَ، إِذَا تَحَوَّلَتْ هَذِهِ التُّرْبَةُ دَمًا، فَاعْلَمِي أَنَّ ابْنِي قَدْ قُتِلَ". قَالَ: فَجَعَلَتْهَا أُمُّ سَلَمَةَ فِي قَارُورَةٍ، ثُمَّ جَعَلَتْ تَنْظُرُ إِلَيْهَا كُلَّ يَوْمٍ وَتَقُولُ: إِنَّ يَوْمًا تَحَوَّلِينَ فِيهِ دَمًا لَيَوْمٌ عَظِيمٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ النُّكْرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میرے گھر میں کھیل رہے تھے اسی دوران سیدنا جبرائیل نازل ہوئے، انہوں نے بتایا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی امت آپ کے بعد آپ کے اس بیٹے کو قتل کر دے گی، انہوں نے حسین کی طرف اشارہ کر کے یہ بات کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رونے لگے، آپ نے انہیں اپنے سینے کے ساتھ چمٹا لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ام سلمہ یہ مٹی تمہارے پاس ودیعت کے طور پر رہے گی۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو سونگھا تھا اور فرمایا تھا: بربادی اور کرب اور بلا ہے۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب یہ مٹی خون میں تبدیل ہو جائے تو تم یہ بات جان لینا کہ میرے بیٹے کو قتل کر دیا گیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے وہ مٹی ایک شیشی میں رکھ لی تھی اور وہ روزانہ اس کا جائزہ لیا کرتی تھیں اور یہ فرماتی تھیں: جس دن تم خون میں تبدیل ہو گئی وہ بڑا دن ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت نکری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2817)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2817»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15119
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِنِسَائِهِ:" لَا تُبَكُّوا هَذَا الصَّبِيَّ". يَعْنِي حُسَيْنًا قَالَ: وَكَانَ يَوْمَ أُمِّ سَلَمَةَ، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الدَّاخِلَ، وَقَالَ لِأُمِّ سَلَمَةَ:" لَا تَدَعِي أَحَدًا أَنْ يَدْخُلَ عَلَيَّ". فَجَاءَ الْحُسَيْنُ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْبَيْتِ أَرَادَ أَنْ يَدْخُلَ، فَأَخَذَتْهُ أُمُّ سَلَمَةَ فَاحْتَضَنَتْهُ، وَجَعَلَتْ تُنَاغِيهِ وَتُسَكِّتُهُ، فَلَمَّا اشْتَدَّ فِي الْبُكَاءِ خَلَّتْ عَنْهُ، فَدَخَلَ حَتَّى جَلَسَ فِي حِجْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ جِبْرِيلُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ أَمَّتَكَ سَتَقْتُلُ ابْنَكَ هَذَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقْتُلُونَهُ وَهُمْ مُؤْمِنُونَ بِي؟". قَالَ: نَعَمْ يَقْتُلُونَهُ، فَتَنَاوَلَ جِبْرِيلُ تُرْبَةً فَقَالَ: بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِ احْتَضَنَ حُسَيْنًا، كَاسِفَ الْبَالِ مَغْمُومًا، فَظَنَّتْ أُمُّ سَلَمَةَ أَنَّهُ غَضِبَ مِنْ دُخُولِ الصَّبِيِّ عَلَيْهِ، فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، جُعِلْتُ لَكَ الْفِدَاءَ، إِنَّكَ قُلْتَ لَنَا:" لَا تُبَكُّوا هَذَا الصَّبِيَّ". وَأَمَرْتَنِي أَنْ لَا أَدَعَ أَحَدًا يَدْخُلُ عَلَيْكَ، فَجَاءَ فَخَلَّيْتُ عَنْهُ. فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهَا، فَخَرَجَ إِلَى أَصْحَابِهِ وَهُمْ جُلُوسٌ، فَقَالَ:" إِنَّ أُمَّتِي يَقْتُلُونَ هَذَا". وَفِي الْقَوْمِ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ وَكَانَا أَجْرَأَ الْقَوْمِ عَلَيْهِ، فَقَالَا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَهُمْ مُؤْمِنُونَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَهَذِهِ تُرْبَتُهُ". وَأَرَاهُمْ إِيَّاهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج سے فرمایا: اس بچے کو رونے نہ دینا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدنا حسین رضی اللہ عنہ تھے۔ راوی کہتے ہیں: یہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی مخصوص باری کا وقت تھا۔ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اندر داخل ہوئے اور آپ نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: تم کسی کو میرے پاس اندر نہ آنے دینا، اسی دوران حسین رضی اللہ عنہ آ گئے، جب انہوں نے گھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، تو اندر داخل ہونے کا ارادہ کیا۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے انہیں پکڑ لیا اور گود میں اٹھا لیا وہ انہیں چپ کروانے لگیں، لیکن جب ان کا رونا زیادہ ہو گیا تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے انہیں چھوڑ دیا، وہ اندر داخل ہوئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں جا کے بیٹھ گئے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ کی امت آپ کے اس بیٹے کو قتل کر دے گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا وہ لوگ مجھ پر ایمان رکھنے کے باوجود اسے قتل کر دیں گے؟ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے جواب دیا: جی ہاں وہ لوگ اسے قتل کر دیں گے، پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے مٹی لی اور بتایا: فلاں فلاں جگہ پر ایسا ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو آپ نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو گود میں اٹھایا ہوا تھا اور آپ پریشان تھے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سمجھیں کہ شاید وہ بچے کے اپنے پاس آنے کی وجہ سے غصے میں ہیں، تو انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں آپ پر فدا ہو جاؤں، آپ نے ہم سے یہ کہا: تھا کہ تم اس بچے کو رونے نہ دینا، اور پھر آپ نے مجھے یہ بھی حکم دیا تھا کہ میں کسی کو آپ کے پاس نہ آنے دوں، یہ آیا تو میں نے اسے چھوڑ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو کوئی جواب نہیں دیا، آپ اپنے اصحاب کے پاس تشریف لے گئے، وہ لوگ بیٹھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت اس کو قتل کر دے گی، حاضرین میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سب لوگوں کی بہ نسبت زیادہ بے تکلف تھے۔ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کیا وہ مومن ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اور یہ اس کی تربت ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو وہ مٹی دکھائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15119]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8096)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8096»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15120
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُتَغَيِّرَ اللَّوْنِ، فَقَالَ:" أَنَا مُحَمَّدٌ، أُوتِيتُ فَوَاتِحَ الْكَلَامِ وَخَوَاتِمَهُ، فَأَطِيعُونِي مَا دُمْتُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ، فَإِذَا ذُهِبَ بِي فَعَلَيْكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ، أَحِلُّوا حَلَالَهُ، وَحَرِّمُوا حَرَامَهُ، أَتَتْكُمُ الْمَوْتَةُ، أَتَتْكُمْ بِالرُّوحِ وَالرَّاحَةِ، كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ. أَتَتْكُمْ فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، كُلَّمَا ذَهَبَ رَسْلٌ جَاءَ رَسْلٌ، تَنَاسَخَتِ النُّبُوَّةُ ; فَصَارَتْ مُلْكًا رَحِمَ اللَّهُ مَنْ أَخَذَهَا بِحَقِّهَا، وَخَرَجَ مِنْهَا كَمَا دَخَلَهَا، أَمْسِكْ يَا مُعَاذُ وَأَحْصِ". قَالَ: فَلَمَّا بَلَغْتُ خَمْسًا قَالَ:" يَزِيدُ، لَا بَارَكَ اللَّهُ فِي يَزِيدَ". ثُمَّ ذَرَفَتْ عَيْنَاهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ قَالَ:" نُعِيَ إِلَيَّ حُسَيْنٌ، وَأُتِيتُ بِتُرْبَتِهِ، وَأُخْبِرْتُ بِقَاتِلِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَقْتُلُوهُ بَيْنَ ظَهَرَانَيْ قَوْمٍ لَا يَمْنَعُوهُ إِلَّا خَالَفَ اللَّهُ بَيْنَ صُدُورِهِمْ وَقُلُوبِهِمْ، وَسَلَّطَ عَلَيْهِمْ شِرَارَهُمْ، وَأَلْبَسَهُمْ شِيَعًا". قَالَ:" وَاهًا لِفِرَاخِ آلِ مُحَمَّدٍ مِنْ خَلِيفَةٍ يُسْتَخْلَفُ مُتْرَفًا، يَقْتُلُ خَلَفِي وَخَلَفَ الْخَلَفِ، أَمْسِكْ يَا مُعَاذُ". فَلَمَّا بَلَغْتُ عَشْرَةً قَالَ:" الْوَلِيدُ اسْمُ فِرْعَوْنَ، هَادِمُ شَرَائِعِ الْإِسْلَامِ، بَيْنَ يَدَيْهِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ يُسِلُّ اللَّهُ سَيْفَهُ، فَلَا غِمَادَ لَهُ، وَاخْتَلَفَ فَكَانُوا هَكَذَا". فَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، ثُمَّ قَالَ:" بَعْدَ الْعِشْرِينَ وَمِائَةٍ يَكُونُ مَوْقَتٌ سَرِيعٌ - وَقَتْلٌ ذَرِيعٌ - فَفِيهِ هَلَاكُهُمْ، وَيَلِي عَلَيْهِمْ رَجُلٌ مِنْ وَلَدِ الْعَبَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ کی رنگت تبدیل تھی، آپ نے فرمایا: ”میں محمد ہوں، مجھے کلام کے فواتح اور اس کے خواتم عطا کیے گئے ہیں، تو جب تک میں تمہارے درمیان موجود ہوں تم لوگ میری اطاعت کرو اور جب میری رخصتی ہو جائے تو تم پر اللہ کی کتاب کو اختیار کرنا لازم ہے، تم اس کے حلال کو حلال قرار دو، اس کے حرام کو حرام قرار دو۔ تمہارے پاس موت آئے گی، وہ تمہارے پاس آرام اور راحت لے کر آئے گی، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے سے طے شدہ ہے، تمہارے پاس فتنے آئیں گے جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے جب ایک قسم کا فتنہ چلا جائے گا، تو دوسرا آ جائے گا، نبوت ختم ہو چکی ہے، بادشاہی آ جائے گی، اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے جو اس کے حق کے ہمراہ اسے لیتا ہے، اور اس سے اسی طرح نکلتا ہے جس طرح اس میں داخل ہوا تھا: اے معاذ! تم پکڑو اور گنتی کرو (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نام گنوانے شروع کیے:)۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پانچویں فرد پر پہنچے تو آپ نے فرمایا: یزید، اللہ تعالیٰ یزید میں برکت نہ رکھے، پھر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، پھر آپ نے فرمایا: مجھے حسین کے قتل ہونے کی اطلاع دی گئی اور وہاں کی مٹی میرے پاس لائی گئی اور اس کے قاتل کے بارے میں مجھے بتایا گیا، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے جن لوگوں کے درمیان اسے قتل کیا جائے گا اور وہ اسے نہیں بچائیں گے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے دلوں اور سینوں کے درمیان اختلاف پیدا کر دے گا، اور ان کے بدترین لوگوں کو ان پر مسلط کر دے گا، اور انہیں مختلف گروہوں میں تقسیم کر دے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آل محمد کے بچوں کے لیے اس خلیفہ کے حوالے سے افسوس ہے، جسے زیادتی کرنے والے کے طور پر خلیفہ بنایا جائے گا، وہ میری اولاد کو اور میری اولاد کی اولاد کو قتل کرے گا، اے معاذ! تم گنتی کرو! پھر جب آپ دس پر پہنچے تو آپ نے فرمایا: ولید ہو گا، یہ فرعون کا نام ہے، وہ شخص اسلام کے شرعی احکام کو منہدم کرنے والا ہو گا اس کے سامنے اس کے اہل بیت کا ایک فرد ہو گا تاکہ اللہ تعالیٰ اپنی تلوار کو میان سے نکال لے گا، تو پھر وہ میان میں نہیں جائے گی، وہ لوگ اسی طرح رہیں گے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پیوست کیں اور پھر ارشاد فرمایا: ایک سو بیس کے بعد ایسا وقت ایسا آئے گا کہ جس میں وقت تیزی سے گزرے اور قتل و غارت گری بہت زیادہ ہو گی اس زمانے میں ان لوگوں کی ہلاکت ہو جائے گی اور اس وقت ان لوگوں پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی اولاد سے تعلق رکھنے والا ایک شخص حکمران بن جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجاشع بن عمرو ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15120]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2861)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2861»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15121
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: اسْتَأْذَنَ مَلَكُ الْقَطْرِ أَنْ يُسَلِّمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، فَقَالَ:" لَا يَدْخُلْ عَلَيْنَا أَحَدٌ". فَجَاءَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَدَخَلَ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: هُوَ الْحُسَيْنُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعِيهِ". فَجَعَلَ يَعْلُو رَقَبَةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَعْبَثُ بِهِ، وَالْمَلَكُ يَنْظُرُ، فَقَالَ الْمَلَكُ: أَتُحِبُّهُ يَا مُحَمَّدُ؟ قَالَ:" إِي وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّهُ". قَالَ: أَمَا إِنَّ أَمَّتَكَ سَتَقْتُلُهُ، وَإِنْ شِئْتَ أَرَيْتُكَ الْمَكَانَ. فَقَالَ بِيَدِهِ فَتَنَاوَلَ كَفًّا مِنْ تُرَابٍ، فَأَخَذَتْ أُمُّ سَلَمَةَ التُّرَابَ فَصَرَّتْهُ فِي خِمَارِهَا، فَكَانُوا يَرَوْنَ أَنَّ ذَلِكَ التُّرَابَ مِنْ كَرْبَلَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بارش کے فرشتے نے یہ اجازت مانگی کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرے، اس نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے) فرمایا: تم کسی کو ہمارے پاس نہ آنے دینا، اسی دوران سیدنا حسین رضی اللہ عنہ آ گئے اور اندر داخل ہو گئے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: یہ حسین ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے رہنے دو! وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن پر چڑھ گئے اور آپ کے ساتھ کھیلنے لگے، فرشتہ یہ چیز دیکھ رہا تھا، فرشتے نے دریافت کیا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا آپ اس سے محبت رکھتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ اللہ کی قسم! میں اس سے محبت رکھتا ہوں، فرشتے نے کہا: لیکن آپ کی امت اسے عنقریب قتل کر دے گی، اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو اس کی جگہ دکھا دیتا ہوں، پھر اس نے ہاتھ بڑھایا اور مٹھی میں کچھ مٹی لی، وہ مٹی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے لے لی تھی اور اسے اپنی چادر میں باندھ لیا تھا، لوگ یہ سمجھتے تھے وہ مٹی کربلا کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15121]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2807)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15122
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُقْتَلُ حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَلَى رَأْسِ سِتِّينَ مِنْ مُهَاجَرِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ طَرِيفٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حسین بن علی کو میری ہجرت کے ساٹھ سال بعد قتل کر دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعد بن طریف ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15122]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2807»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15123
قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُقْتَلُ الْحُسَيْنُ حِينَ يَعْلُوهُ الْقَتِيرُ".
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: الْقَتِيرُ: الشَّيْبُ.
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حسین کو اس وقت قتل کر دیا جائے گا جب اس کے بال سفید ہونے لگیں گے۔“ طبرانی کہتے ہیں: لفظ قتیر سے مراد سفید بال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15123]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2808)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15124
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: لَيُقْتَلَنَّ الْحُسَيْنُ، [ قَتْلًا ] وَإِنِّي لَأَعْرِفُ التُّرْبَةَ الَّتِي يُقْتَلُ فِيهَا، قَرِيبًا مِنَ النَّهْرَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حسین کو قتل کر دیا جائے گا، میں اس مٹی سے واقف ہوں جہاں اسے قتل کر دیا جائے گا، وہ نہرین کے قریب ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15124]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2824)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15125
وَعَنْ شَيْبَانَ بْنِ مُخَرَّمٍ - وَكَانَ عُثْمَانِيًّا - قَالَ: إِنِّي لَمَعَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - إِذْ أَتَى كَرْبَلَاءَ، فَقَالَ: يُقْتَلُ بِهَذَا الْمَوْضِعِ شَهِيدٌ لَيْسَ مِثْلُهُ شُهَدَاءُ إِلَّا شُهَدَاءَ بَدْرٍ، فَقُلْتُ: بَعْضُ كِذْبَاتِهِ، وَثَمَّ رِجْلُ حِمَارٍ مَيِّتٍ، فَقُلْتُ لِغُلَامِي: خُذْ رِجْلَ هَذَا الْحِمَارِ، فَأَوْتِدْهَا فِي مَقْعَدِهِ، وَغَيِّبْهَا، فَضَرَبَ الظَّهْرَ ضَرْبَةً، فَلَمَّا قُتِلَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ انْطَلَقْتُ وَمَعِي أَصْحَابِي، فَإِذَا جُثَّةُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَلَى رِجْلِ ذَلِكَ الْحِمَارِ، وَإِذَا أَصْحَابُهُ رُبَضَةٌ حَوْلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
شیبان بن مخرم، جو عثمانی تھے۔ وہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا وہ کربلا آئے تو انہوں نے فرمایا: اس مقام پر ایک شخص شہید کیا جائے گا، اس طرح کا شہید اور کوئی نہیں ہو گا البتہ شہداء بدر کا معاملہ مختلف ہے، میں نے سوچا شاید یہ کوئی غلط بیانی ہے، وہاں ایک مردہ گدھے کی ٹانگ پڑی ہوئی تھی، میں نے اپنے غلام کو کہا: تم اس گدھے کی ٹانگ کو لو اور اسے ان کے بیٹھنے کی جگہ میں گاڑ دو اور اسے چھپا دو، تو اس نے ایک ضرب لگا کر اسے گاڑ دیا، راوی کہتے ہیں: جب سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو شہید کیا گیا، تو میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جا رہا تھا، وہاں سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی لاش اس گدھے کی ٹانگ پر پڑی ہوئی تھی اور ان کے ساتھیوں کی لاشیں ارگرد پڑی ہوئی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15125]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2826)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15126
وَعَنْ أَبِي هَرْثَمَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِنَهْرِ كَرْبَلَاءَ، فَمَرَّ بِشَجَرَةٍ تَحْتَهَا بَعْرُ غِزْلَانٍ، فَأَخَذَ مِنْهُ قَبْضَةً فَشَمَّهَا، ثُمَّ قَالَ: يُحْشَرُ مِنْ هَذَا الظَّهْرِ سَبْعُونَ أَلْفًا، يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوہرثمہ بیان کرتے ہیں: میں کربلا کی نہر کے پاس سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا وہ ایک درخت کے پاس سے گزرے جس کے نیچے ہرن کی مینگنیاں پڑی ہوئی تھیں انہوں نے اس مٹی میں سے مٹھی بھر مٹی لے کر اسے سونگھا اور پھر فرمایا: یہاں سے ستر ہزار ایسے لوگوں کو حشر کے دن اٹھایا جائے گا جو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15126]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2825)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں