الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
حدیث نمبر: 15137
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ: خَرَجَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ إِلَى الْكُوفَةِ سَاخِطًا لِوِلَايَةِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ، فَكَتَبَ يَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ إِلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ - وَهُوَ وَالِيهِ عَلَى الْعِرَاقِ - أَنَّهُ قَدْ بَلَغَنِي أَنَّ حُسَيْنًا قَدْ سَارَ إِلَى الْكُوفَةِ، وَقَدِ ابْتُلِيَ بِهِ زَمَانُكَ مِنْ بَيْنِ الْأَزْمَانِ، وَبَلَدُكَ مِنْ بَيْنِ الْبِلَادِ، وَابْتُلِيتَ بِهِ مِنْ بَيْنِ الْعُمَّالِ، وَعِنْدَهَا تُعْتَقُ أَوْ تَعُودُ عَبْدًا كَمَا يُعْتَبَدُ الْعَبِيدُ. فَقَتَلَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ، وَبَعَثَ بِرَأْسِهِ إِلَيْهِ، فَلَمَّا وُضِعَ بَيْنَ يَدَيْهِ تَمَثَّلَ بِقَوْلِ الْحُصَيْنِ بْنِ حِمَامٍ الْمُرِّيِّ:
نُفَلِّقُ هَامًا مِنْ رِجَالٍ أَحِبَّةٍ إِلَيْنَا وَهُمْ كَانُوا أَعَقَّ وَأَظْلَمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الضَّحَّاكَ لَمْ يُدْرِكِ الْقِصَّةَ.
نُفَلِّقُ هَامًا مِنْ رِجَالٍ أَحِبَّةٍ إِلَيْنَا وَهُمْ كَانُوا أَعَقَّ وَأَظْلَمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الضَّحَّاكَ لَمْ يُدْرِكِ الْقِصَّةَ.
ضحاک بن عثمان بیان کرتے ہیں: سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کوفہ کی طرف جانے کے لئے نکلے وہ یزید بن معاویہ کی حکومت سے اختلاف رکھتے تھے، یزید بن معاویہ نے عبیداللہ بن زیاد کو خط لکھا، جو عراق پر اس کا مقرر کردہ گورنر تھا کہ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کوفہ کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔ یہ آزمائش باقی تمام زمانوں کے مقابلے میں تمہارے زمانے میں سامنے آئی ہے، اور باقی تمام شہروں کے مقابلے میں تمہارے شہر میں سامنے آئی ہے، اور باقی تمام اہلکاروں کے مقابلے میں تمہیں اس حوالے سے آزمایا گیا ہے، تو اس آزمائش کے نتیجے میں یا تو تم آزاد ہو جاؤ گے یا پھر پہلے کی طرح بندے بن جاؤ گے جس طرح کسی غلام کو بندہ بنایا جاتا ہے، تو عبیداللہ بن زیاد نے امام حسین کو شہید کروا دیا، اس نے امام حسین کا سر یزید کو بھجوایا، جب امام حسین کا سر اس کے آگے رکھا گیا تو اس نے حصین بن حمام مری کے یہ اشعار مثال کے طور پر پڑھے: ”ہم ایسے لوگوں کی کھوپڑیاں پھاڑ دیتے ہیں جو ہمیں محبوب ہیں حالانکہ وہ لوگ زیادہ نافرمان اور زیادہ ظالم تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ضحاک نامی راوی نے اس معاملے کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15137]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ضحاک نامی راوی نے اس معاملے کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15137]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2846)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 15138
وَعَنِ ابْنِ وَائِلٍ - أَوْ وَائِلِ بْنِ عَلْقَمَةَ - أَنَّهُ شَهِدَ مَا هُنَاكَ قَالَ: قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: أَفَيَكِمُ حُسَيْنٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: أَبْشِرْ بِالنَّارِ. قَالَ: أَبْشِرْ بِرَبٍّ رَحِيمٍ، وَشَفِيعٍ مُطَاعٍ. قَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا ابْنُ جُوَيْرَةَ - أَوْ حُوَيْزَةَ -. قَالَ: اللَّهُمَّ حُزَّهُ إِلَى النَّارِ، فَنَفَرَتْ بِهِ الدَّابَّةُ فَتَعَلَّقَتْ رِجْلُهُ فِي الرِّكَابِ، قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا بَقِيَ عَلَيْهَا مِنْهُ إِلَّا رَجْلُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
ابن وائل، شاید وائل بن علقمہ بیان کرتے ہیں: وہ اس وقت وہاں موجود تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک شخص کھڑا ہوا اس نے دریافت کیا: کیا تمہارے درمیان حسین ہے، لوگوں نے بتایا جی ہاں، اس نے کہا: تم جہنم کی اطلاع حاصل کرو، تو انہوں نے کہا: تم رحم کرنے والے پروردگار کی اطلاع حاصل کرو اور شفاعت کرنے والی ایسی ہستی کی جن کی اطاعت کی جاتی ہے، لوگوں نے کہا: تم کون ہو؟ اس نے کہا: میں این جویرہ ہوں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ابن حویزہ ہوں، انہوں نے کہا: اے اللہ! اسے جہنم کی طرف لے جا، تو اس کے جانور نے اسے گرا دیا، اس کا پاؤں رکاب میں پھنس گیا، راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اس کے جسم میں سے صرف وہ پاؤں ہی بچا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ و اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15138]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ و اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15138]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2849)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15139
وَعَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: قَالَ حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ حِينَ أَحَسَّ بِالْقَتْلِ: ائْتُونِي ثَوْبًا لَا يَرْغَبُ فِيهِ أَحَدٌ أَجْعَلْهُ تَحْتَ ثِيَابِي لَا أُجَرَّدُ. فَقِيلَ لَهُ: تُبَّانٌ. فَقَالَ: لَا، ذَاكَ لِبَاسُ مَنْ ضُرِبَتْ عَلَيْهِ الذِّلَّةُ، فَأَخَذَ ثَوْبًا فَحَرَقَهُ، فَجَعَلَهُ تَحْتَ ثِيَابِهِ، فَلَمَّا أَنْ قُتِلَ جَرَّدُوهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَائِلِهِ ثِقَاتٌ.
ابن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں: سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ کو یہ اندازہ ہو گیا کہ انہیں شہید کر دیا جائے گا، تو انہوں نے فرمایا: میرے پاس ایسا کپڑا لے کے آؤ، جس میں کسی کو دلچسپی نہ ہو (یعنی جو غیر ضروری ہو) تاکہ میں اسے اپنے کپڑوں کے نیچے رکھ لوں، تاکہ مجھے برہنہ نہ کیا جائے۔ ان سے کہا: گیا ایک لنگوٹ ہے۔ انہوں نے فرمایا: جی نہیں۔ یہ تو اس شخص کا لباس ہوتا ہے، جس پر ذلت مسلط کر دی گئی ہو، پھر انہوں نے ایک کپڑا لیا اور اسے اپنے کپڑے کے نیچے باندھ لیا، جب انہیں شہید کر دیا گیا، تو لوگوں نے ان کے کپڑے اتار لئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے قائل تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15139]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے قائل تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15139]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2850)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15140
وَعَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ قَالَ: مَرَّ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَلَى كَعْبِ الْأَحْبَارِ، فَقَالَ: يُقْتَلُ مِنْ وَلَدِ هَذَا الرَّجُلِ رَجُلٌ فِي عِصَابَةٍ، لَا يَجِفُّ عَرَقُ خُيُولِهِمْ حَتَّى يَرِدُوا عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَمَرَّ حَسَنٌ، فَقَالُوا: هَذَا يَا أَبَا إِسْحَاقَ؟ قَالَ: لَا. فَمَرَّ حُسَيْنٌ، فَقَالُوا: هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عَمَّارًا لَمْ يُدْرِكِ الْقِصَّةَ.
عمار دہنی بیان کرتے ہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا گزر کعب احبار کے پاس سے ہوا تو انہوں نے کہا: ان صاحب کی اولاد میں سے ایک شخص کو ساتھیوں سمیت قتل کیا جائے گا، اور ان کے گھوڑوں کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے وہ لوگ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ جائیں گے، اس دوران سیدنا حسن رضی اللہ عنہ وہاں سے گزرے تو لوگوں نے کہا: اے ابواسحاق وہ صاحب یہ ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! پھر سیدنا حسین رضی اللہ عنہ گزرے، لوگوں نے دریافت کیا: یہ ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ عمار دہنی نامی راوی نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15140]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ عمار دہنی نامی راوی نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15140]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2851)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 15141
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَنَامِ بِنِصْفِ النَّهَارِ أَشْعَثَ أَغْبَرَ، مَعَهُ قَارُورَةٌ فِيهَا دَمٌ يَلْتَقِطُهُ، أَوْ يَتَتَبَّعُ فِيهَا شَيْئًا، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالَ: دَمُ الْحُسَيْنِ وَأَصْحَابِهِ، فَلَمْ أَزَلْ أَتَتَبَّعُهُ مُنْذُ الْيَوْمِ [ قَالَ عَمَّارٌ: فَحَفِظْنَا وَذَلِكَ الْيَوْمَ، فَوَجَدْنَاهُ قُتِلَ ذَلِكَ الْيَوْمَ ] . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے دوپہر کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا، آپ کے بال بکھرے ہوئے تھے اور غبار آلود تھے آپ کے پاس ایک شیشی تھی جس میں خون موجود تھا اور آپ اس میں سے کچھ تلاش کر رہے تھے، میں نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ حسین اور اس کے ساتھیوں کا خون ہے، آج میں مسلسل اس کا سامنا کر رہا ہوں۔ عمار کہتے ہیں۔ ہم نے وہ دن یاد رکھا تو ہمیں یہ بات پتہ چلی کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اسی دن شہید ہوئے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15141]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15141]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2842) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2265 و 553)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15142
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ عَرْفَطَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ يَوْمَ قَتْلِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ لَنَا خَالِدٌ: هَذَا مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ يَقُولُ ] :" إِنَّكُمْ سَتُبْتَلَوْنَ فِي أَهْلِ بَيْتِي مِنْ بَعْدِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُمَارَةَ، وَعُمَارَةُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
عمارہ بن یحیی بن خالد بن عرفطہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی شہادت کے دن خالد بن عرفطہ کے پاس موجود تھے۔ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے ہم سے کہا: یہ وہ چیز ہے جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ میرے بعد میرے اہل بیت کے حوالے سے آزمائش میں مبتلاء کیے جاؤ گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف عمارہ بن یحیی کا معاملہ مختلف ہے اور عمارہ کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15142]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف عمارہ بن یحیی کا معاملہ مختلف ہے اور عمارہ کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15142]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4111)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4111»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15143
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: لَمَّا أُصِيبَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَامَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ إِلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: أَفَعَلْتُمُوهَا؟ أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَوْدِعُكَهُمَا وَصَالَحَ الْمُؤْمِنِينَ". فَقِيلَ لِعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ: إِنَّ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ قَالَ: كَذَا وَكَذَا. قَالَ: ذَاكَ شَيْخٌ قَدْ ذَهَبَ عَقْلُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ بَزِيعٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حبیب بن یسار بیان کرتے ہیں: جب سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو شہید کیا گیا، تو سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ مسجد کے دروازے پر کھڑے ہوئے، انہوں نے دریافت کیا: تم لوگوں نے ایسا کیا ہے؟ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے اللہ! میں ان دونوں کو تیرے اور نیک مومنین کے سپرد کرتا ہوں۔“ عبیداللہ بن زیاد سے کہا: گیا کہ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے یہ یہ بات فرمائی ہے، تو اس نے کہا: وہ ایک بوڑھے آدمی ہیں جن کی عقل رخصت ہو چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن بزیع ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15143]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن بزیع ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15143]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5037)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5037»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15144
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ قَالَ: وُلِدَ الْحُسَيْنُ لِخَمْسِ لَيَالٍ خَلَوْنَ مِنْ شَعْبَانَ، سَنَةَ أَرْبَعٍ مِنَ الْهِجْرَةِ، وَقُتِلَ يَوْمَ الْجُمْعَةِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فِي الْمُحَرَّمِ سَنَةَ إِحْدَى وَسِتِّينَ، قَتَلَهُ سِنَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ، وَأَجْهَزَ عَلَيْهِ خَوْلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَصْبَحِيُّ مِنْ حِمْيَرَ، وَحَزَّ رَأْسَهُ وَأَتَى بِهِ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ زِيَادٍ، فَقَالَ سِنَانٌ:
أَوْقِرْ رِكَابِي فِضَّةً وَذَهَبَا أَنَا قَتَلْتُ الْمَلِكَ الْمُحَجَّبَا قَتَلْتُ خَيْرَ النَّاسِ أُمًّا وَأَبَا
.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
أَوْقِرْ رِكَابِي فِضَّةً وَذَهَبَا أَنَا قَتَلْتُ الْمَلِكَ الْمُحَجَّبَا قَتَلْتُ خَيْرَ النَّاسِ أُمًّا وَأَبَا
.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: سیدنا حسین رضی اللہ عنہ پانچ شعبان سن چار ہجری میں پیدا ہوئے تھے اور وہ جمعہ کے دن عاشورہ کے دن محرم کے مہینے میں اکسٹھ ہجری میں شہید ہوئے، سنان بن ابوانس نے انہیں قتل کیا تھا اور خولی بن یزید اصبحی جس کا تعلق حمیر سے تھا، اس نے ان کا سر اتارا تھا اور وہ اسے لے کے عبیداللہ بن زیاد کے پاس آیا تھا، تو سنان نے یہ کہا: ”میری سواری کو سونے اور چاندی سے لاد دو! کیونکہ میں نے ایک صاحب حیثیت بادشاہ کو قتل کیا ہے، میں نے ان کو قتل کیا ہے جو ماں اور باپ کے حوالے سے سب سے بہتر تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15144]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15144]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2852)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15145
وَعَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ حِينَ جَاءَ نَعْيُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ لَعَنَتْ أَهْلَ الْعِرَاقِ، وَقَالَتْ: قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - غَرُّوهُ وَذَلُّوهُ ; لَعَنَهُمُ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
شہر بن حوشب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو سنا جب ان کے پاس سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی شہادت کی اطلاع آئی تو انہوں نے اہل عراق پر لعنت کی اور یہ فرمایا: ان لوگوں نے انہیں شہید کر دیا ہے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو قتل کر دے ان لوگوں نے انہیں دھوکہ دیا اور انہیں پسپائی کا شکار کیا اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر لعنت کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15145]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15145]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2818)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15146
وَعَنْ أَسْلَمَ الْمِنْقَرِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى الْحَجَّاجِ، فَدَخَلَ سِنَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ - قَاتِلُ الْحُسَيْنِ - فَإِذَا شَيْخٌ آدَمُ فِيهِ حِنَّاءُ، طَوِيلُ الْأَنْفِ، فِي وَجْهِهِ بَرَشٌ، فَأُوقِفَ بِحِيَالِ الْحَجَّاجِ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ الْحَجَّاجُ فَقَالَ: أَنْتَ قَتَلْتَ الْحُسَيْنَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَكَيْفَ صَنَعْتَ بِهِ؟ قَالَ: دَعَمْتُهُ بِالرُّمْحِ، وَهَبَرْتُهُ بِالسَّيْفِ هَبْرًا. فَقَالَ لَهُ الْحَجَّاجُ: أَمَا إِنَّكُمَا لَنْ تَجْتَمِعَا فِي دَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
اسلم منقری بیان کرتے ہیں: میں حجاج کے پاس آیا اسی دوران امام حسین رضی اللہ عنہ کا قاتل سنان بن ابوانس بھی وہاں آیا وہ گندمی رنگت کا بوڑھا شخص تھا، جس نے مہندی لگائی ہوئی تھی، اس کی ناک لمبی تھی اور اس کے چہرے پر داغ تھے، وہ حجاج کے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا حجاج نے اس کی طرف دیکھا اور دریافت کیا: کیا تم نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کیا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں، حجاج نے دریافت کیا: تم نے ان کے ساتھ کیا کیا؟ اس نے کہا: میں نے ان پر نیزے کا وار کیا اور تلوار کے ذریعے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا، تو حجاج نے کہا: تم دونوں (یعنی تم اور امام حسین رضی اللہ عنہ) ایک جگہ پر (یعنی جنت میں) کبھی اکٹھے نہیں ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15146]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15146]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2828)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح