الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا .
نبی اکرم ﷺ کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15237
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ: أَنَّ رَجُلًا أَقْبَلَ بِزَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَحِقَهُ رَجُلَانِ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقَاتَلَاهُ حَتَّى غَلَبَاهُ عَلَيْهَا، فَدَفَعَاهَا فَوَقَعَتْ عَلَى صَخْرَةٍ، فَأَسْقَطَتْ وَهُرِيقَتْ دَمًا، فَذَهَبُوا بِهَا إِلَى أَبِي سُفْيَانَ، فَجَاءَتْهُ نِسَاءُ بَنِي هَاشِمٍ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِنَّ، ثُمَّ جَاءَتْ بَعْدَ ذَلِكَ مُهَاجِرَةً، فَلَمْ تَزَلْ وَجِعَةً حَتَّى مَاتَتْ مِنْ ذَلِكَ الْوَجَعِ، فَكَانُوا يَرَوْنَ أَنَّهَا شَهِيدَةٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو لے کے آ رہا تھا، قریش سے تعلق رکھنے والے دو افراد پہنچے۔ ان دونوں نے اس شخص کے ساتھ لڑائی کی یہاں تک کہ وہ اس شخص پر غالب آ گئے، ان دونوں نے اس خاتون کو دھکا دیا وہ خاتون ایک پتھر پر گریں اور ان کا حمل ضائع ہو گیا اور خون بہنے لگا وہ لوگ انہیں ساتھ لے کر ابوسفیان کے پاس چلے لے گئے بنو ہاشم کی خواتین ابوسفیان کے پاس آئیں تو اس نے اس خاتون کو ان خواتین کے حوالے کر دیا پھر اس کے بعد سیدہ زینب رضی اللہ عنہا ہجرت کر کے گئیں تھیں وہ اسی تکلیف میں مسلسل مبتلاء رہیں یہاں تک کہ اسی تکلیف کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا، لوگ یہ سمجھتے تھے وہ شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے
یہ روایت مرسل ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15237]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے
یہ روایت مرسل ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15237]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (432/22)»
الحكم على الحديث:
مرسل
105. بَابُ مَا جَاءَ فِي رُقَيَّةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُخْتِهَا أُمِّ كُلْثُومٍ
نبی اکرم ﷺ کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا اور ان کی بہن اُم کلثوم رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15238
عَنْ قَتَادَةَ بْنِ دِعَامَةَ قَالَ: كَانَتْ رُقَيَّةُ عِنْدَ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ، فَلَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: (تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ) سَأَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عُتْبَةَ طَلَاقَ رُقَيَّةَ، وَسَأَلَتْهُ رُقَيَّةُ ذَلِكَ، فَطَلَّقَهَا، فَتَزَوَّجَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - رُقَيَّةَ، وَتُوُفِّيَتْ عِنْدَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زُهَيْرُ بْنُ الْعَلَاءِ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ; فَالْإِسْنَادُ حَسَنٌ.
قتادہ بن دعامہ بیان کرتے ہیں: سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا ابولہب کے بیٹے عتبہ کے نکاح میں تھیں جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”ابولہب کے دونوں ہاتھ برباد ہو جائیں۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عتبہ سے یہ کہا: کہ وہ سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دیدے، سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا نے بھی اس سے یہ مطالبہ کیا، تو اس نے اس خاتون کو طلاق دے دی، پھر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی اور سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ان کی زوجیت میں ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زہیر بن علاء ہے جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، تو اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15238]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زہیر بن علاء ہے جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، تو اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15238]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (434/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15239
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ قَالَ: وَكَانَتْ رُقَيَّةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ، فَفَارَقَهَا، فَتَزَوَّجَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رُقَيَّةَ بِمَكَّةَ، وَهَاجَرَتْ مَعَهُ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَوَلَدَتْ لَهُ عَبْدَ اللَّهِ، وَبِهِ كَانَ يُكَنَّى، وَقَدِمَتْ مَعَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَتَخَلَّفَ عَنْ بَدْرٍ عَلَيْهَا بِإِذْنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ سُهْمَانِ أَهْلِ بَدْرٍ. قَالَ: وَأَجْرِي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَأَجْرُكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَى عَنِ الزُّهْرِيِّ بَعْضَهُ، وَرِجَالُهُمَا إِلَى قَائِلِهِمَا ثِقَاتٌ.
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی عتبہ بن ابولہب کے نکاح میں تھیں اس نے اس خاتون کو طلاق دے دی پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے مکہ میں سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی، سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہمراہ حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کی، سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا نے ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو جنم دیا اور انہی صاحبزادے کے حوالے سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کنیت اختیار کرتے تھے پھر سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدینہ منورہ آ گئیں سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی وجہ سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شریک نہیں ہو سکے، ایسا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل بدر کے حصوں کے ہمراہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا بھی حصہ مقرر کیا تو انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ! میرا اجر؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں اجر بھی ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے زہری کے حوالے سے اس کا کچھ حصہ منقول ہے اور ان دونوں روایات کے قائلین تک ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15239]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے زہری کے حوالے سے اس کا کچھ حصہ منقول ہے اور ان دونوں روایات کے قائلین تک ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15239]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (434/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15240
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: تُوُفِّيَتْ رُقَيَّةُ يَوْمَ جَاءَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبُشْرَى بَدْرٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زہری بیان کرتے ہیں: سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کا انتقال اس دن ہوا تھا جب سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ غزوہ بدر کی کامیابی کی خوشخبری لے کے آئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے
یہ روایت مرسل ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15240]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے
یہ روایت مرسل ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15240]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (435/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 15241
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: تَزَوَّجَ عُثْمَانُ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتُوُفِّيَتْ عِنْدَهُ، وَلَمْ تَلِدْ لَهُ شَيْئًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ.
زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شادی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی تھی اور اس خاتون نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں انتقال کیا، اس خاتون نے کسی بچے کو جنم نہیں دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جو اس سے پہلے روایت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15241]
یہ روایت امام طبرانی نے اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جو اس سے پہلے روایت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15241]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (436/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15242
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ قَالَ: وَكَانَتْ أُمُّ كُلْثُومٍ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ الَّذِي أَكَلَهُ الْأَسَدُ فَفَارَقَهَا، وَلَمَّا تُوُفِّيَتْ رُقَيَّةُ عِنْدَ عُثْمَانَ زَوَّجَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُمَّ كُلْثُومٍ، فَتُوُفِّيَتْ عِنْدَهُ، وَلَمْ تَلِدْ لَهُ شَيْئًا، وَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ لِي عَشْرٌ لَزَوَّجْتَكَهُنَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ قِصَّةُ طَلَاقِ عُتَيْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ إِيَّاهَا فِي الْمَغَازِي فِيمَا لَقِيَ مِنْ أَذَى الْمُشْرِكِينَ، وَبَعْضُهَا فِي مَنَاقِبِ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
وَقَدْ تَقَدَّمَ قِصَّةُ طَلَاقِ عُتَيْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ إِيَّاهَا فِي الْمَغَازِي فِيمَا لَقِيَ مِنْ أَذَى الْمُشْرِكِينَ، وَبَعْضُهَا فِي مَنَاقِبِ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی عتبہ بن ابولہب کے نکاح میں تھیں یہ وہ شخص تھا جسے شیر نے کھا لیا تھا اس شخص نے اس خاتون کو طلاق دی تھی جب سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں انتقال ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کی شادی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کر دی تھی، تو سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا انتقال ان کی زوجیت میں ہوا، انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے کسی بچے کو جنم نہیں دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرمایا تھا: ”اگر میری دس بیٹیاں بھی ہوتیں تو میں ان کی شادی (یکے بعد دیگرے) تمہارے ساتھ کر دیتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے۔ اس سے پہلے یہ واقعہ گزر چکا ہے کہ عتیبہ بن ابولہب نے اس خاتون کو طلاق دے دی تھی یہ مغازی سے متعلق کتاب میں گزرا ہے جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مشرکین کی طرف سے جن اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا ان کا ذکر ہے، اور اس کا کچھ حصہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے مناقب میں بھی گزرا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15242]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے۔ اس سے پہلے یہ واقعہ گزر چکا ہے کہ عتیبہ بن ابولہب نے اس خاتون کو طلاق دے دی تھی یہ مغازی سے متعلق کتاب میں گزرا ہے جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مشرکین کی طرف سے جن اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا ان کا ذکر ہے، اور اس کا کچھ حصہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے مناقب میں بھی گزرا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15242]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (436/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ واقعہ
106. بَابٌ فِي أَوْلَادِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
نبی اکرم ﷺ کی اولاد امجاد کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15243
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ خَدِيجَةَ وَلَدَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتَّةً: عَبْدَ اللَّهِ، وَالْقَاسِمَ، وَزَيْنَبَ، وَرُقَيَّةَ، وَأُمَّ كُلْثُومٍ، وَفَاطِمَةَ، وَوَلَدَتْ لَهُ مَارِيَةُ الْقِبْطِيَّةُ إِبْرَاهِيمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چھ بچوں کو جنم دیا تھا۔ سیدنا عبداللہ، سیدنا قاسم، سیده زینب، سیدہ رقیہ، سیدہ ام کلثوم اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہم۔ سیده ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ابراہیم بن عثمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15243]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ابراہیم بن عثمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15243]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1486) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12115)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 15244
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ قَالَ: وُلِدَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَاسِمُ، وَهُوَ أَكْبَرُ وَلَدِهِ، ثُمَّ زَيْنَبُ، ثُمَّ عَبْدُ اللَّهِ، وَكَانَ يُقَالُ لَهُ: الطَّيِّبُ، وَيُقَالُ لَهُ: الطَّاهِرُ، وُلِدَ بَعْدَ النُّبُوَّةِ، وَمَاتَ صَغِيرًا، ثُمَّ أُمُّ كُلْثُومٍ، ثُمَّ فَاطِمَةُ، ثُمَّ رُقَيَّةُ. هَكَذَا الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ. مَاتَ الْقَاسِمُ بِمَكَّةَ، ثُمَّ عَبْدُ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں سیدنا قاسم رضی اللہ عنہ کی پیدائش ہوئی جو آپ کی اولاد میں سب سے بڑے ہیں، پھر سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی پیدائش ہوئی پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی ہوئی جنہیں طیب بھی کہا: جاتا ہے، اور انہیں طاہر بھی کہا: جاتا ہے، یہ اعلان نبوت کے بعد پیدا ہوئے تھے اور کمسنی میں انتقال کر گئے تھے، پھر سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور پھر سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا پیدا ہوئیں، بچوں کی ترتیب یہی ہے، سیدنا قاسم رضی اللہ عنہ کا انتقال مکہ میں ہوا تھا پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15244]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15244]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
107. بَابُ مَا جَاءَ مِنَ الْفَضْلِ لِمَرْيَمَ وَآسِيَةَ وَغَيْرِهِمَا
سیدہ مریم رضی اللہ عنہا سیدہ آسیہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15245
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الصَّخْرَةُ صَخْرَةُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ عَلَى نَخْلَةٍ، وَالنَّخْلَةُ عَلَى نَهَرٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ، وَتَحْتَ النَّخْلَةِ آسِيَةُ بِنْتُ مُزَاحِمٍ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ وَمَرْيَمُ ابْنَةُ عِمْرَانَ، يُنْظِمَانِ سُمُوطَ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الرُّعَيْنِيُّ، وَهَذَا الْحَدِيثُ مِنْ مُنْكَرَاتِهِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ پتھر جو بیت المقدس کا پتھر ہے وہ کھجور کے درخت پر ہے، اور وہ کھجور کا درخت جنت کی نہروں میں سے ایک نہر کے کنارے پر ہو گا اور کھجور کے اس درخت کے نیچے آسیہ بنت مزاحم ہوں گی، جو فرعون کی اہلیہ ہیں اور مریم بنت عمران ہوں گی اور یہ دونوں قیامت کے دن تک اہل جنت کے ہاروں کو پروتی رہیں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مخلدر عینی ہے اور یہ حدیث اس کے منکرات میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15245]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مخلدر عینی ہے اور یہ حدیث اس کے منکرات میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15245]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منکر
حدیث نمبر: 15246
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعَائِشَةَ:" أَشْعَرْتِ أَنَّ اللَّهَ قَدْ زَوَّجَنِي فِي الْجَنَّةِ مَرْيَمَ بِنْتَ عِمْرَانَ، وَكَلْثَمَ أُخْتَ مُوسَى، وَامْرَأَةَ فِرْعَوْنَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کیا تم یہ بات جانتی ہو کہ اللہ تعالیٰ نے جنت میں میری شادی مریم بنت عمران سے اور سیدنا موسیٰ کی بہن کلثوم سے اور فرعون کی بیوی (سیدہ آسیہ رضی اللہ عنہا) سے کروا دی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یوسف سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15246]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یوسف سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15246]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8006)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8006»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف