الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. بَابُ مَا جَاءَ مِنَ الْفَضْلِ لِمَرْيَمَ وَآسِيَةَ وَغَيْرِهِمَا
سیدہ مریم رضی اللہ عنہا سیدہ آسیہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15247
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ جُنَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ زَوَّجَنِي فِي الْجَنَّةِ مَرْيَمَ بِنْتَ عِمْرَانَ، وَامْرَأَةَ فِرْعَوْنَ، وَأُخْتَ مُوسَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سعد بن جنادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت میں میری شادی مریم بنت عمران اور فرعون کی اہلیہ (سیدہ آسیہ رضی اللہ عنہا سے) اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی بہن سے کروا دی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15247]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15247]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5485)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15248
وَعَنْ أَبِي رَوَّادٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى خَدِيجَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فِي مَرَضِهَا الَّذِي تُوُفِّيَتْ فِيهِ، فَقَالَ لَهَا:" بِالْكُرْهِ مِنِّي مَا الَّذِي أَرَى مِنْكِ يَا خَدِيجَةُ، وَقَدْ يَجْعَلُ اللَّهُ فِي الْكُرْهِ خَيْرًا كَثِيرًا، أَمَا عَلِمْتِ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - زَوَّجَنِي مَعَكِ فِي الْجَنَّةِ مَرْيَمَ بِنْتَ عِمْرَانَ، وَامْرَأَةَ فِرْعَوْنَ، وَكَلْثَمَ أُخْتَ مُوسَى؟". قَالَتْ: وَقَدْ فَعَلَ اللَّهُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ". فَقَالَتْ: بِالرِّفَاءِ وَالْبَنِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَبَقِيَّةُ الْأَحَادِيثِ الَّتِي فِيهَا:" كَمُلَ مِنَ الرِّجَالِ كَثِيرٌ، وَلَمْ يَكْمُلْ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا أَرْبَعَةٌ". فِي مَوَاضِعِهَا مُفَرَّقَةٌ فِي فَضْلِ آدَمَ، وَفَاطِمَةَ، وَخَدِيجَةَ.
وَبَقِيَّةُ الْأَحَادِيثِ الَّتِي فِيهَا:" كَمُلَ مِنَ الرِّجَالِ كَثِيرٌ، وَلَمْ يَكْمُلْ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا أَرْبَعَةٌ". فِي مَوَاضِعِهَا مُفَرَّقَةٌ فِي فَضْلِ آدَمَ، وَفَاطِمَةَ، وَخَدِيجَةَ.
سیدنا ابورواد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پاس ان کی اس بیماری کے دوران تشریف لائے جس بیماری میں ان کا انتقال ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: اے خدیجہ! میں تمہاری جو صورت حال دیکھ رہا ہوں یہ مجھے ناپسند ہے، اور اللہ تعالیٰ اس ناپسندیدہ چیز میں بہت زیادہ بھلائی رکھ دے گا، کیا تم یہ بات نہیں جانتی ہو کہ اللہ تعالیٰ نے جنت میں تمہارے ساتھ، میری شادی مریم بنت عمران سے کروائی ہے، اور فرعون کی بیوی سے کروائی ہے، اور کلثوم سے کروائی ہے جو سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی بہن ہیں۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ نے ایسا کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے کہا: بہت بہت مبارک ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے منقطع سند کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ بقیہ حدیث وہ ہے جس میں یہ بات مذکور ہے: ”مردوں میں بہت سے لوگ کامل ہوئے ہیں، خواتین میں سے صرف چار خواتین کامل ہوئی ہیں۔“ یہ حدیث اپنے مخصوص مقام پر آئے گی، اس کا کچھ حصہ سیدنا آدم علیہ السلام کی فضیلت سے متعلق باب میں ہے کچھ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت سے متعلق باب میں ہے، کچھ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے متعلق باب میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15248]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (451/22)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6739»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15249
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ فِرْعَوْنَ أَوْتَدَ لِزَوْجَتِهِ أَرْبَعَةَ أَوْتَادٍ فِي يَدَيْهَا وَرِجْلَيْهَا، فَكَانَ إِذَا تَفَرَّقُوا عَنْهَا أَظَلَّتْهَا الْمَلَائِكَةُ، فَقَالَتْ: رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ. فَكَشَفَ لَهَا عَنْ بَيْتِهَا فِي الْجَنَّةِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فرعون نے اپنی بیوی کے لئے چار کیل لگوائے تھے، دو ان کے ہاتھوں میں لگے تھے اور دو ان کے پاؤں میں لگے تھے، جب وہ لوگ اس خاتون کو چھوڑ کر چلے گئے تو فرشتوں نے اس خاتون پر سایہ کر لیا تو اس خاتون نے کہا: ”میرے پروردگار تو اپنے پاس میرے لئے جنت میں ایک گھر بنا دے اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے نجات دیدے اور مجھے ظالم لوگوں سے نجات دیدے۔“ تو اس خاتون کے لئے جنت میں گھر سامنے آیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15249]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15249]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6431)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
108. بَابُ فَضْلِ خَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ زَوْجَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15250
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ قَالَ: وَأُمُّ بَنِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَنَاتِهِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ: خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ - وَكَانَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ: الطَّاهِرَةُ - بْنِ أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قُصَيٍّ، وَأُمُّهَا: فَاطِمَةُ بِنْتُ زَائِدَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، وَهُوَ الْأَصَمُّ بْنُ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ مَعِيصِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ، وَأُمُّهَا هَالَةُ بِنْتُ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ مُنْقِذِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مَعِيصِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ، وَأُمُّهَا: الْعَرِقَةُ، وَاسْمُهَا قِلَابَةُ بِنْتُ سَعْدِ بْنِ سَهْلِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هَصِيصِ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيٍّ. وَحِبَّانُ بْنُ عَبْدِ مَنَافٍ - أَخُو هَالَةَ لِأَبِيهَا وَأَمِّهَا - هُوَ الَّذِي رَمَى سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ - رَحِمَهُ اللَّهُ - يَوْمَ الْخَنْدَقِ، فَقَالَ: خُذْهَا وَأَنَا ابْنُ الْعَرِقَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَرَّقَ اللَّهُ وَجْهَكَ فِي النَّارِ". فَأَصَابَ أَكْحَلْ سَعْدٍ - رَحِمَ اللَّهُ سَعْدًا - فَمَاتَ شَهِيدًا.
وَكَانَتْ خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ قَبْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ عَتِيقِ بْنِ عَائِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مَخْزُومٍ فَوَلَدَتْ لَهُ هِنْدَ بْنَ عَتِيقٍ، ثُمَّ خَلَفَ عَلَيْهَا أَبُو هَالَةَ مَالِكُ بْنُ نَبَّاشِ بْنِ زُرَارَةَ بْنِ وَقْدَانَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ سَلَامَةَ بْنِ عَدِيٍّ مِنْ بَنِي أَسَدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ تَمِيمٍ حَلِيفُ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ بْنِ قُصَيٍّ، فَوَلَدَتْ لَهُ هِنْدًا وَهَالَةَ، فَهِنْدُ بْنُ عَتِيقِ بْنِ عَايِدٍ، وَهِنْدُ وَهَالَةُ ابْنَا أَبِي هَالَةَ مَالِكِ بْنِ نَبَّاشِ بْنِ زُرَارَةَ، إِخْوَةُ وَلَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ خَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ مِنْ أُمِّهِمْ.

زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کے علاوہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹوں اور آپ کی تمام صاحبزادیوں کی والدہ سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا ہیں جو زمانہ جاہلیت میں طاہرہ کہلاتی تھیں، (ان کا نسب یہ ہے: خدیجہ بنت خویلد) بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی ان کی والدہ کا نام فاطمہ بنت زائدہ بن جندب ہے، جندب نامی صاحب اصم بن حجر بن عبدمعیص بن عامر بن لؤی ہیں۔ فاطمہ بنت زائدہ کی والدہ کا نام ہالہ بنت عبد مناف بن حارث بن منقذ بن عمرو بن معيص بن عامر بن لؤی ہے، اور اس خاتون کی والدہ کا نام عرقہ ہے اس خاتون کا نام اصل میں کلابہ تھا، وہ سعد بن سہل بن عمرو بن حصیص بن کعب بن لؤی کی صاحبزادی ہیں، حبان بن عبد مناف ہالہ نامی اس خاتون کے سگے بھائی تھے یہ وہی صاحب ہیں جنہوں نے غزوہ خندق کے موقع پر سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو تیر مارا تھا اور یہ کہا: تھا اس کو سنبھالو میں ابن عرقہ ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: اللہ تعالیٰ تیرے چہرے کو جہنم میں عرق آلود کرے، وہ تیر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بازو کی رگ پر لگا تھا اور اسی وجہ سے وہ شہید ہوئے تھے۔ سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے عتیق بن عائذ بن عبداللہ بن عمرو بن مخزوم سے شادی کی تھی، انہوں نے ان صاحب کے بیٹے ہند بن عتیق کو جنم دیا تھا پھر اس کے بعد ان کے ساتھ ابوہالہ مالک بن نباش بن زرارہ بن وقدان بن حبیب بن سلامہ بن عدی نے شادی کی تھی جن کا تعلق بنو اسد بن عمرو بن تمیم سے تھا اور وہ بن عبدالدار بن قصی کے حلیف تھے، سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے ان صاحب کے بیٹوں ہند اور ہالہ کو جنم دیا تھا، تو ہند بن عتیق بن عائذ، اور ہند اور ہالہ جو ابوہالہ مالک بن نباش بن زرارہ کے بیٹے ہیں، یہ سب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کے، ان کی والدہ سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کے حوالے سے بہن بھائی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15250]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (448/22)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 15251
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَدِيجَةَ بِمَكَّةَ، وَهِيَ أَوَّلُ امْرَأَةٍ تَزَوَّجَ، وَكَانَتْ قَبْلَهُ عِنْدَ أَبِي هَالَةَ التَّمِيمِيِّ، وَتَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ إِحْدَى وَعِشْرِينَ سَنَةً، وَتُوُفِّيَتْ لِسَبْعِ سِنِينَ مَضَيْنَ مِنْ مَبْعَثِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی یہ وہ پہلی خاتون ہیں جن کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی کی تھی، یہ خاتون اس سے پہلے ابوہالہ تمیمی کی اہلیہ تھیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے ساتھ شادی کی تو ان کی عمر اکیس سال تھی اور ان کا انتقال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے سات سال گزرنے کے بعد ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15251]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15251]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (449/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15252
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْمُؤَمَّلِيِّ أَنَّ عَمْرَو بْنَ أَسَدٍ زَوَّجَ خَدِيجَةَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ سَنَةً، وَقُرَيْشٌ تَبْنِي الْكَعْبَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعُمَرُ هَذَا مَتْرُوكٌ.
عمر بن ابوبکر مؤملی بیان کرتے ہیں: عمرو بن اسد نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی شادی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کروائی تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اس وقت آپ کی عمر پچیس سال تھی اور قریش اس وقت خانہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عمر نامی یہ راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15252]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عمر نامی یہ راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15252]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (449/22)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 15253
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: نَكَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ سَبْعٍ وَثَلَاثِينَ سَنَةً. وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابن جریج بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی کی تھی اس وقت آپ کی عمر سینتیس سال تھی۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15253]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (449/22)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 15254
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ أَسَدٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَخْطُبُ خَدِيجَةَ بِنْتَ خُوَيْلِدٍ، هَذَا الْفَحْلُ لَا يُقْرَعُ أَنْفُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبدالله بن محمد بن یحیی بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”عمرو بن اسد نے کہا: محمد بن عبداللہ نے، خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کے لئے شادی کا پیغام دیا ہے اور وہ ایک ایسے نوجوان ہیں، جن کی ناک پر نہیں مارا جا سکتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15254]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15254]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (449/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15255
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: كَانَتْ خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ، ثُمَّ نَزَلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ وَهِيَ عِنْدَهُ، وَهِيَ أَوَّلُ مَنْ صَدَّقَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَآمَنَ بِهِ، وَتُوُفِّيَتْ بِمَكَّةَ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَدِينَةِ بِثَلَاثِ سِنِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ زُبَالَةَ أَيْضًا، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن نازل ہونے سے پہلے آپ کی اہلیہ تھیں پھر آپ پر قرآن نازل ہوا تو وہ آپ کی اہلیہ رہیں وہ پہلی خاتون ہیں: جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کی اور آپ پر ایمان لائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ منورہ کی طرف تشریف لے جانے سے تین سال پہلے مکہ میں ہی ان کا انتقال ہو گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں بھی ایک راوی ابن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15255]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں بھی ایک راوی ابن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15255]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (450/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15256
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ مِنَ الرِّجَالِ عَلِيٌّ، وَمِنَ النِّسَاءِ خَدِيجَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي رِجَالِهِ ضَعْفٌ، وَوَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.
مالک بن حویرث بیان کرتے ہیں: مردوں میں سب سے پہلے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تھا اور خواتین میں سب سے پہلے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے اسلام قبول کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کے رجال میں ضعف پایا جاتا ہے ابن حبان نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15256]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کے رجال میں ضعف پایا جاتا ہے ابن حبان نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15256]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (291/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف