🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَذْكَارِ عَقِبَ الصَّلَاةِ .
نماز کے بعد اذکار کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16933
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَشْرٌ مَنْ قَالَهُنَّ فِي دُبُرِ صَلَوَاتِهِ إِذَا صَلَّى: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهِنَّ عَشْرَ حَسَنَاتٍ وَمَحَا عَنْهُ بِهِنَّ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَ لَهُ بِهِنَّ عَشْرَ دَرَجَاتٍ، وَكُنَّ لَهُ عَدْلَ عَشْرِ رَقَبَاتٍ، وَكُنَّ لَهُ حَرِيسًا مِنَ الشَّيْطَانِ حَتَّى يُمْسِيَ، وَمَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُمْسِي كَانَ مِثْلُ ذَلِكَ حَتَّى يُصْبِحَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دس کلمات ایسے ہیں، جو شخص نماز ادا کرنے کے بعد انہیں پڑھے: «‏‏‏‏لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ‏‏‏‏”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ ان کلمات کی وجہ سے ان کے لئے دس نیکیاں نوٹ کر لیتا ہے اور ان کی وجہ سے اس شخص کے دس گناہ مٹا دیتا ہے، اور ان کلمات کی وجہ سے، اس شخص کے دس درجات بلند کرتا ہے اور یہ کلمات اُس شخص کے لئے دس غلام آزاد کرنے کے ثواب کے برابر ہوتے ہیں، اور یہ کلمات اس شخص کے لئے شام تک کے لئے شیطان سے بچاؤ کا باعث ہوتے ہیں، اور جو شخص شام کے وقت ان کلمات کو پڑھ لے گا، تو صبح ہونے تک اسے یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16933]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4092)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4092، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6079/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابُ الِاسْتِغْفَارِ عَقِبَ الصَّلَوَاتِ .
نماز کے بعد استغفار پڑھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16934
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ [ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ] ، وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، غُفِرَ لَهُ وَإِنْ كَانَ فَرَّ مِنَ الزَّحْفِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ فَرْقَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ہر نماز کے بعد یہ پڑھے: «أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ، وَأَتُوبُ إِلَيْهِ» ”میں اُس اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور وہ ”حی“ اور ”قیوم“ ہے اور میں اُس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اس آدمی کی مغفرت ہو جائے گی اگرچہ وہ میدان جنگ سے فرار ہوا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن فرقد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16934]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (839)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7734، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 807، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1400»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ .
(آدمی) فجر کی دو رکعت کے بعد کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16935
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ، ثُمَّ يَقُولُ [ فِي مُصَلَّاهُ ] :" اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ، وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ، وَرَبَّ مُحَمَّدٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ". ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى الصَّلَاةِ. قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِنَحْوِهِ مِنْ غَيْرِ تَقْيِيدٍ بِرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، عَنْ شَيْخِهِ سُفْيَانَ بْنِ وَكِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح صادق ہونے سے پہلے دو رکعت ادا کرتے تھے، پھر آپ اپنی جائے نماز پر موجود رہتے ہوئے یہ پڑھتے تھے: اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ، وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ، وَرَبَّ مُحَمَّدٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ“”“”۔ ”اے اللہ! اے جبرائیل اور میکائیل کے پروردگار! اور اسرافیل کے پروردگار! اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پروردگار! میں جنہم سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے تشریف لے جاتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں فجر کی دو رکعت کی قید ذکر نہیں کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد سفیان بن وکیع کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16935]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4779)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1150، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24699»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابُ مَا يَفْعَلُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعَصْرِ .
صبح مغرب اور عصر کی نماز کے بعد آدمی کیا کرے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16936
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَأَنْ أَقْعُدَ أَذْكُرُ اللَّهَ، وَأُكَبِّرُهُ، وَأَحْمَدُهُ، وَأُسَبِّحُهُ، وَأُهَلِّلُهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ رَقَبَتَيْنِ [ أَوْ أَكْثَرَ ] مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ. وَمِنْ بَعْدِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رَقَبَاتٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں (صبح کی نماز کے بعد) بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا ہوں، اس کی کبریائی بیان کروں، اس کی حمد بیان کروں اس کی تسبیح بیان کروں، لا اله الا اللہ پڑھوں، اور ایسا اس وقت تک کروں کہ سورج طلوع ہو جائے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے دو یا اس سے زیادہ غلام آزاد کر دوں، اور میں عصر کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک ایسا کروں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں نے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلام آزاد کیے ہوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16936]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (255/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21690، 21681، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6512»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16937
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنْ أَذْكُرَ اللَّهَ [ مِنْ طُلُوعِ الْفَجْرِ ] إِلَى طُلُوعِ الشَّمْسِ: أُكَبِّرُ، وَأُهَلِّلُ، وَأُسَبِّحُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعًا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَلَأَنْ أَذْكُرَ اللَّهَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ كَذَا وَكَذَا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ، وَأَسَانِيدُهُ حَسَنَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں صبح صادق کے بعد سے لے کر سورج طلوع ہونے تک تکبیر، تہلیل اور تسبیح پڑھتا رہوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں نے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلاموں کو آزاد کیا ہو، اور میں عصر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک اللہ کا ذکر کرتا رہوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے اتنے اتنے غلام آزاد کروں۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، اور امام طبرانی نے دوسری روایت کی مانند روایت نقل کی ہے، ان کی اسانید حسن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16937]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8028) اخرجه احمد فى المسند (253/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16938
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى صَلَاةَ الْغَدَاةِ فِي جَمَاعَةٍ، ثُمَّ جَلَسَ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، انْقَلَبَ بِأَجْرِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کی نماز باجماعت ادا کرے اور پھر بیٹھ کر سورج طلوع ہونے تک اللہ کا ذکر کرتا رہے، پھر وہ اُٹھ کر دو رکعت نماز ادا کرے، تو وہ حج اور عمرے کا اجر لے کر واپس جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16938]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكم (77411)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7741»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16939
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ: أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ، وَعُتْبَةَ بْنَ عَبْدٍ حَدَّثَاهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ فِي [ مَسْجِدِ ] جَمَاعَةٍ، ثُمَّ ثَبَتَ حَتَّى يُسَبِّحَ اللَّهَ سُبْحَةَ الضُّحَى [ كَانَ ] ، لَهُ كَأَجْرِ حَاجٍّ وَمُعْتَمِرٍ، تَامٌ لَهُ حَجَّتُهُ وَعُمْرَتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ، وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ لَا يَضُرُّ.
عبداللہ بن عامر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کی نماز مسجد میں باجماعت ادا کرے، پھر اپنی جگہ ٹھہرا رہے، یہاں تک کہ وہ چاشت کی نماز ادا کر لے، تو اسے حج کرنے والے اور عمرہ کرنے والے ایسے فرد کی مانند اجر ملتا ہے جس کا حج اور عمرہ مکمل ہوا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی احوص بن حکیم ہے جسے عجلی اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ایک جماعت نے اس کو ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں ایسا اختلاف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16939]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7649 و 7663)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 656، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1204»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16940
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الْفَجْرَ لَمْ يَقُمْ مِنْ مَجْلِسِهِ حَتَّى يُمْكِنَهُ الصَّلَاةُ وَقَالَ:" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ، ثُمَّ جَلَسَ مَجْلِسَهُ حَتَّى يُمْكِنَهُ الصَّلَاةُ، كَانَتْ بِمَنْزِلَةِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مُتَقَبَّلَتَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ مُوَفَّقٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَ حَدِيثَهُ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی نماز ادا کر لیتے تھے تو آپ اپنی جگہ سے اُس وقت تک نہیں اٹھتے تھے، جب تک آپ کے لیے نماز ادا کرنا ممکن نہیں ہو جاتا تھا (یعنی جب تک سورج نکل نہیں آتا تھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنی جگہ بیٹھا رہے، یہاں تک کہ اس کے لیے نماز ادا کرنا ممکن ہو جائے، تو یہ اس کے لئے مقبول حج اور عمرے کی منزلت میں ہے (اُسے مقبول حج اور عمرہ کا ثواب ملتا ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن موفق ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ابوحاتم رازی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16940]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5598»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16941
وَعَنْ عَمْرَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ - يَعْنِي عَائِشَةَ - تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى الْفَجْرِ - أَوْ قَالَ: الْغَدَاةِ - فَقَعَدَ فِي مَقْعَدِهِ، فَلَمْ يَلْغُ بِشَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا، وَيَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى يُصَلِّيَ الضُّحَى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ، لَا ذَنْبَ لَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ الطَّيِّبُ بْنُ سَلْمَانَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمرہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے اُم المؤمنین، یعنی سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ فرماتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص فجر کی نماز ادا کر لے۔ راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:)۔ صبح کی نماز ادا کر لے اور پھر اپنی جگہ پر بیٹھا رہے، اس دوران وہ دنیا کے کسی کام سے تعلق رکھنے والی کوئی لغو حرکت نہ کرے، بلکہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہے، یہاں تک کہ چاشت کی نماز کی چار رکعات ادا کر لے، تو وہ اپنے گناہوں سے نکل کر یوں ہو جاتا ہے جیسے اُس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا، اس کا کوئی گناہ نہیں تھا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی طیب بن سلمان ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دارقطنی نے اسے ضعیف کہا: ہے، ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16941]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4365)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3397، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1771، 6073»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16942
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ جَلَسَ يُمْلِي خَيْرًا حَتَّى يُمْسِيَ، كَانَ أَفْضَلَ مِمَّنْ أَعْتَقَ ثَمَانِيَةً مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ وَأَبِي دَاوُدَ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص عصر کی نماز ادا کر لے اور پھر بیٹھ کر بھلائی املاء کرواتا رہے (یعنی ذکر اذکار کرتا رہے) یہاں تک کہ شام ہو جائے (یعنی سورج غروب ہو جائے) تو یہ سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے آٹھ افراد کو آزاد کرنے سے افضل ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ترمذی نے اور امام ابوداؤد نے ایک حدیث نقل کی ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16942]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4086 و 4087) اخرجه احمد فى المسند (562/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13349»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں