🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَمْدِ .
حمد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16893
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا، طَيِّبًا، مُبَارَكًا فِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَاحِبُ الْكَلِمَةِ؟". فَسَكَتَ الرَّجُلُ، وَرَأَى أَنَّهُ قَدْ هَجَمَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى شَيْءٍ يَكْرَهُهُ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ هُوَ؟ فَإِنَّهُ لَمْ يَقُلْ إِلَّا صَوَابًا". فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا قُلْتُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرْجُو بِهَا الْخَيْرَ، فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ رَأَيْتُ ثَلَاثَةَ عَشَرَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَ كَلِمَتَكَ أَيُّهُمْ يَرْفَعُهَا إِلَى اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ کلمات پڑھے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا، طَيِّبًا، مُبَارَكًا فِيهِ»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو کثرت والی ہو، پاکیزہ ہو، اُس میں برکت موجود ہو۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کلمہ کس نے پڑھا ہے؟ وہ شخص خاموش رہا، اس نے یہ سمجھا کہ شاید اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص کون ہے؟ اس نے ٹھیک بات کہی ہے، اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میں نے پڑھا ہے، اور میں نے اس کے ذریعے بھلائی کی امید رکھی ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میں نے تیرہ فرشتوں کو دیکھا کہ وہ تمہارے کلمے کی طرف لپکے، اس لیے کہ اُن میں سے کون اس کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں لے جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16893]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (4088)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4088، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3384، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6046»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16894
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا فِي الْحَلْقَةِ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْقَوْمِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، وَرَحْمَةُ اللَّهِ، فَرَدَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْهِ:" وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ، وَرَحْمَةُ اللَّهِ، وَبَرَكَاتُهُ". فَلَمَّا جَلَسَ الرَّجُلُ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا، طَيِّبًا، مُبَارَكًا فِيهِ، كَمَا يُحِبُّ رَبُّنَا أَنْ يُحْمَدَ وَيَنْبَغِي لَهُ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ قُلْتَ؟". فَرَدَّ عَلَيْهِ كَمَا قَالَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدِ ابْتَدَرَهَا عَشَرَةُ أَمْلَاكٍ كُلُّهُمْ حَرِيصٌ عَلَى أَنْ يَكْتُبَهَا، فَمَا دَرَوْا كَيْفَ يَكْتُبُونَهَا حَتَّى رَفَعُوهَا إِلَى ذِي الْعِزَّةِ فَقَالَ: اكْتُبُوهَا كَمَا قَالَ عَبْدِي".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدَ فِي الِاسْتِفْتَاحِ فِي الصَّلَاةِ غَيْرَ هَذَا بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک محفل میں بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ایک شخص آیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور حاضرین کو سلام کیا، اس نے کہا: ” «السلام عليكم ورحمته الله» “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب دیتے ہوئے فرمایا: ” «وعليكم السلام ورحمته الله و بركاته» “ جب وہ شخص بیٹھ گیا تو اس نے یہ کلمات پڑھے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا، طَيِّبًا، مُبَارَكًا فِيهِ، كَمَا يُحِبُّ رَبُّنَا أَنْ يُحْمَدَ وَيَنْبَغِي لَهُ» ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، ایسی حمد جو زیادہ ہو، پاکیزہ ہو، اس میں برکت موجود ہو، وہ ایسی ہو کہ ہمارا پروردگار اس طرح سے حمد بیان کرنے کو پسند کرتا ہو، اور وہ حمد اُس کی شان کے لائق ہو۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم نے کیا کہا: ہے؟ اس نے جو پہلے پڑھا تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دہرا دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، دس فرشتے اس کی طرف لپکے تھے، اُن میں سے ہر ایک اس بات کا خواہش مند تھا کہ وہ اس کو نوٹ کرے، انہیں یہ سمجھ نہیں آئی کہ وہ اس کو کیسے لکھیں؟ یہاں تک کہ وہ اسے لے کر رب العزت کی بارگاہ میں چلے گئے، تو پروردگار نے فرمایا: تم اسے اُسی طرح نوٹ کرو، جس طرح میرے بندے نے کہا: ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے ان صحابی کے حوالے سے نماز کے آغاز میں پڑھی جانے والی دعا کے بارے میں روایت نقل کی ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے، اور وہ اس سے مختصر ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16894]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (158/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12201»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16895
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ قَبْلَ كُلِّ أَحَدٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ بَعْدَ كُلِّ أَحَدٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ، أُعْطِيَ مِنَ الْأَجْرِ كَعِبَادَةِ مَنْ عَبَدَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس یا نبی اکرم صلی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جو شخص یہ کلمات پڑھے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ قَبْلَ كُلِّ أَحَدٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ بَعْدَ كُلِّ أَحَدٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ہر ایک سے پہلے تھا، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ہر ایک کے بعد ہو گا، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ہر حال میں ہو۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تو اُس شخص کو اتنا اجر ملے گا، جتنا اس شخص کی عبادت کا ہوتا ہے، جس نے اللہ تعالیٰ کی عبادت کی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16895]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1013)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1013»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16896
وَعَنْ عَلِيٍّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ نَزَلَ عَلَيْهِ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنْ سَرَّكَ أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ لَيْلَةً حَقَّ عِبَادَتِهِ فَقُلِ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا خَالِدًا مَعَ خُلُودِكَ، وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا دَائِمًا لَا مُنْتَهَى لَهُ دُونَ مَشِيئَتِكَ، وَعِنْدَ كُلِّ طَرْفَةِ عَيْنٍ، وَتَنَفُّسِ نَفْسٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الصَّلْتِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مُتَعَلِّقَةٌ بِالْحَمْدِ فِي بَابٍ جَامِعِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ قَبْلَ هَذَا بِأَرْبَعَةِ أَبْوَابٍ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئے اور انہوں نے یہ کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ ایک رات اللہ تعالیٰ کی یوں عبادت کریں، جو اس کی عبادت کا حق ہے تو آپ یہ پڑھیں:
«اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا خَالِدًا مَعَ خُلُودِكَ، وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا دَائِمًا لَا مُنْتَهَى لَهُ دُونَ مَشِيئَتِكَ، وَعِنْدَ كُلِّ طَرْفَةِ عَيْنٍ، وَتَنَفُّسِ نَفْسٍ»
”اے اللہ! حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے، ایسی حمد جو تیرے ہمیشہ رہنے کے ہمراہ ہمیشہ رہے اور حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے، جو دائمی ہو، جس کی تیری مشیت کے علاوہ اور کوئی انتہاء نہ ہو، اور وہ (حمد) ہر آنکھ جھپکنے کے وقت اور ہر سانس لینے کے وقت ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن صلت ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے حمد سے متعلق کچھ احادیث تسبیح و تحمید کے مجموعہ سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں، جو اس سے چار ابواب پہلے گزرا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16896]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5534»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابُ مَا جَاءَ فِي لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ .
”لا حول ولا قوۃ الا باللہ“ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16897
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ؟". قَالَ: وَمَا هُوَ؟ قَالَ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟".
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، وَقَدْ حَدَّثَ عَنْهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَبْلَ الِاخْتِلَاطِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کی طرف نہ کروں؟ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کیا ہے؟ نبی نے فرمایا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ الَّا بِاللهِ پڑهنا» ۔“ ”
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے , تاہم امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”کیا میں تمہاری رہنمائی جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کی طرف نہ کروں؟۔۔۔۔۔۔ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عطاء بن سائب کا معاملہ مختلف ہے، حماد بن سلمہ نے اس کے حوالے سے اس کے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے روایات نقل کی تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16897]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (174/20) اخرجه احمد فى المسند (228/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16898
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ مَرَّ عَلَى إِبْرَاهِيمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: يَا جِبْرِيلُ، مَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: هَذَا مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ إِبْرَاهِيمُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: مُرْ أُمَّتَكَ فَلْيُكْثِرُوا مِنْ غِرَاسِ الْجَنَّةِ ; فَإِنَّ تُرْبَتَهَا طَيِّبَةٌ، وَأَرْضَهَا وَاسِعَةٌ، قَالَ:" وَمَا غِرَاسُ الْجَنَّةِ؟". قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي مَرَرْتُ بِإِبْرَاهِيمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا جِبْرِيلُ، مَنْ هَذَا مَعَكَ؟ فَقَالَ: مُحَمَّدٌ فَسَلَّمَ عَلَيَّ، وَرَحَّبَ بِي وَقَالَ: مُرْ أُمَّتَكَ". وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَهُوَ ثِقَةٌ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس سے ہوا، انہوں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ تمہارے ساتھ کون ہیں؟ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا: یہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ اپنی امت کو یہ حکم دیں کہ وہ کثرت کے ساتھ جنت میں پودے لگائے، کیونکہ اس کی مٹی پاکیزہ ہے اور زمین کھلی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اُس میں پودے لگانے سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھنا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میرا گزر سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس سے ہوا، انہوں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! تمہارے ساتھ کون ہیں؟ تو جبرائیل نے بتایا: یہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، انہوں نے مجھے سلام کیا اور مجھے خوش آمدید کہا: اور یہ فرمایا: آپ اپنی امت کو یہ حکم دیں۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت حسب سابق ذکر کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن عبدالرحمن بن عبداللہ بن عمر بن خطاب کا معاملہ مختلف ہے، وہ ثقہ ہے، کسی نے اس کے بارے میں کلام نہیں کیا ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16898]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3898) اخرجه احمد فى المسند (418/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23040»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16899
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ: أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَةً عَلَّمَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: بَلَى يَا عَمِّ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ نَزَلَ عَلَيَّ قَالَ:"أَلَا أُعَلِّمُكَ - يَا أَبَا أَيُّوبَ - كَلِمَةً مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ؟". قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، قَالَ:" أَكْثِرْ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے کلمہ کی تعلیم نہ دوں، جس کی تعلیم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دی تھی؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے فرمایا: ”جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں آ کر ٹھہرے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوایوب! کیا میں تمہیں ایک ایسے کلمے کی تعلیم نہ دوں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم کثرت کے ساتھ «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھا کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16899]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1964) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3899)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16900
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"" أَكْثِرُوا مِنْ غَرْسِ الْجَنَّةِ، فَإِنَّهُ عَذْبٌ مَاؤُهَا، طَيِّبٌ تُرَابُهَا، فَأَكْثِرُوا مِنْ غِرَاسِهَا لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں زیادہ پودے لگاؤ! کیونکہ اس کا پانی میٹھا ہے اور اس کی مٹی پاکیزہ ہے اور اس میں زیادہ پودے لگانے کا طريقه «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھنا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16900]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13354)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13354»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16901
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ دَوَاءٌ مِنْ تِسْعَةٍ وَتِسْعِينَ دَاءً، أَيْسَرُهَا الْهَمُّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ الْحَارِثِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ النُّسْخَةَ مِنَ الطَّبَرَانِيِّ الْأَوْسَطِ سَقَطَ مِنْهَا عَجْلَانُ وَالِدُ مُحَمَّدٍ الَّذِي بَيَّنَهُ وَبَيْنَ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِالله» پڑھنا ننانوے بیماریوں کی دوا ہے، جن میں سے سب سے ہلکی بیماری پریشانی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن رافع حارثی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ معجم اوسط کے نسخے میں، محمد نامی راوی کے والد عجلان کا نام نہیں ہے، جو اس کے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے درمیان موجود راوی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16901]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5024»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16902
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟ تُكْثِرُونَ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کی رہنمائی جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کی طرف نہ کروں؟ تم لوگ کثرت کے ساتھ «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھا کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16902]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4809)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4809، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3426، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6131/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں