الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَمْدِ .
حمد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16883
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ مَنْ يُدْعَى إِلَى الْجَنَّةِ الْحَمَّادُونَ، الَّذِينَ يَحْمَدُونَ اللَّهَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ بِأَسَانِيدَ، وَفِي أَحَدِهَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَغَيْرُهُمَا، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت کی طرف سب سے پہلے حمد بیان کرنے والوں کو بلایا جائے گا، جو آسانی اور تنگی ہر حال میں، اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں، مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی قطان اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16883]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (288) اخرجه البزار فى المسند (3114) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 12345، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1894، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12345، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3057، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 262»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 16884
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَفْضَلُ عِبَادِ اللَّهِ - تَعَالَى - يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْحَمَّادُونَ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سب سے زیادہ فضیلت والے لوگ، حمد بیان کرنے والے ہوں گے۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16884]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16884]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (124/18)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19394»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16885
وَعَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: قَالَ لِي عِمْرَانُ: إِنِّي لَأُحَدِّثُكَ بِالْحَدِيثِ الْيَوْمَ لَعَلَّ اللَّهَ يَنْفَعُكَ بِهِ بَعْدَ الْيَوْمِ، اعْلَمْ أَنَّ خِيَارَ عِبَادِ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْحَمَّادُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا، وَهُوَ شِبْهُ الْمَرْفُوعِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا، وَهُوَ شِبْهُ الْمَرْفُوعِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مطرف بیان کرتے ہیں: سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: آج میں تمہیں ایک حدیث بیان کروں گا، ہو سکتا ہے آج کے بعد اللہ تعالیٰ تمہیں اس حدیث کے حوالے سے نفع دے، ”تم یہ بات جان لو! کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں میں قیامت کے دن سب سے بہتر، حمد بیان کرنے والے لوگ ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہ ”مرفوع“ ہونے کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16885]
یہ روایت امام أحمد نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہ ”مرفوع“ ہونے کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16885]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (434/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16886
وَعَنِ الْأُسُودِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي حَمِدْتُ رَبِّي - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بِمَحَامِدَ وَمَدْحٍ وَإِيَّاكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا إِنَّ رَبَّكَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يُحِبُّ الْمَدْحَ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَدَبِ بِتَمَامِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِتَمَامِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ:" إِنَّ رَبَّكَ يُحِبُّ الْحَمْدَ". بَدَلَ:" الْمَدْحِ".
وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اپنے پروردگار کے بارے میں کچھ کلمات کہے ہیں اور آپ کی تعریف کے بارے میں کچھ کلمات کہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہاں تک تمہارے پروردگار کا معاملہ ہے، تو وہ مدح کو پسند کرتا ہے۔۔۔۔۔۔“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: پھر اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے کتاب ”الادب“ میں مکمل روایت گزر چکی ہے۔ یہ مکمل روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام طبرانی کی روایت میں لفظ ”مدح“ کی جگہ یہ الفاظ ہیں: ”بیشک تمہارا پروردگار حمد کو پسند کرتا ہے۔۔۔۔۔۔“۔ امام أحمد کی اسانید میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16886]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (823 و 822 و 821 و 820) اخرجه احمد فى المسند (435/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16887
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَنْعَمَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَى عَبْدٍ نِعْمَةً، فَحَمِدَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْهَا، إِلَّا كَانَ ذَلِكَ أَفْضَلُ مِنْ تِلْكَ النِّعْمَةِ وَإِنْ عَظُمَتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو کوئی نعمت عطا کرے اور وہ بندہ اُس نعمت کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرے، تو یہ چیز اس نعمت سے بھی افضل ہوتی ہے، خواہ وہ نعمت کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16887]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16887]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7794)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7794»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16888
وَعَنْ حُذَيْفَةَ: أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" بَيْنَا أَنَا أُصَلِّي إِذْ سَمِعْتُ مُتَكَلِّمًا يَقُولُ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كُلُّهُ، وَلَكَ الْمُلْكُ كُلُّهُ، بِيَدِكَ الْخَيْرُ كُلُّهُ، إِلَيْكَ يَرْجِعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ، عَلَانِيَتُهُ وَسِرُّهُ، فَأَهْلٌ أَنْ تُحْمَدَ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي جَمِيعَ مَا مَضَى مِنْ ذُنُوبِي، وَاعْصِمْنِي فِيمَا بَقِيَ مِنْ عُمْرِي، وَارْزُقْنِي عَمَلًا زَاكِيًا تَرْضَى بِهِ عَنِّي". فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَاكَ مَلَكٌ أَتَاكَ يُعَلِّمُكَ تَحْمِيدَ رَبِّكَ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے بتایا: میں نماز ادا کر رہا تھا، اسی دوران میں نے کسی کہنے والے کو یہ کہتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كُلُّهُ، وَلَكَ الْمُلْكُ كُلُّهُ، بِيَدِكَ الْخَيْرُ كُلُّهُ، إِلَيْكَ يَرْجِعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ، عَلَانِيَتُهُ وَسِرُّهُ، فَأَهْلٌ أَنْ تُحْمَدَ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي جَمِيعَ مَا مَضَى مِنْ ذُنُوبِي، وَاعْصِمْنِي فِيمَا بَقِيَ مِنْ عُمْرِي، وَارْزُقْنِي عَمَلًا زَاكِيًا تَرْضَى بِهِ عَنِّي»
”اے اللہ! ساری کی ساری حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے اور ساری کی ساری بادشاہی تیرے ہی لئے مخصوص ہے، اور ساری بھلائی تیرے ہی دست قدرت میں ہے، ہر معاملہ تیری ہی طرف لوٹتا ہے، خواہ وہ علانیہ ہو یا پوشیدہ ہو، تو اس بات کا اہل ہے کہ تیری حمد بیان کی جائے، بیشک تو ہر شے پر قدرت رکھتا ہے، اے اللہ! میرے جتنے گناہ گزر چکے ہیں، تو ان سب کی مغفرت کر دے اور باقی کی عمر میں، مجھے گناہوں سے محفوظ رکھنا، اور مجھے ایسا عمل نصیب کرنا جو پاکیزہ ہو، جس کی وجہ سے تو مجھ سے راضی ہو جائے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایک فرشتہ تھا جو تمہارے پاس آیا تھا تاکہ تمہیں اس بات کی تعلیم دے کہ تم نے اپنے پروردگار کی حمد کیسے بیان کرنی ہے؟“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16888]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (395/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16889
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: إِنَّ عَبْدِي الْمُؤْمِنَ عِنْدِي بِمَنْزِلَةِ كُلِّ خَيْرٍ يَحْمَدُنِي، وَأَنَا أَنْزِعُ نَفْسَهُ مِنْ بَيْنِ جَنْبَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرا مؤمن بندہ میری بارگاہ میں ہر قسم کی بھلائی کی منزلت میں ہوتا ہے، وہ اس وقت بھی میری حمد بیان کرتا ہے جب میں اس کے دونوں پہلوؤں کے درمیان سے اس کی جان نکال رہا ہوتا ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16889]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16889]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (341/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8287»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16890
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" آيَةُ الْعِزِّ: (الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمِلْكِ) إِلَى آخَرِ السُّورَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”غلبہ والی آیت یہ ہے: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمِلْكِ﴾ ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اولاد سے پاک ہے اور بادشاہی میں اُس کا کوئی شریک نہیں ہے۔۔۔۔۔۔“۔ یہ سورت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کے رجال میں سے بعض کے ضعیف ہونے کے باوجود اُن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16890]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کے رجال میں سے بعض کے ضعیف ہونے کے باوجود اُن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16890]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (439/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16891
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي تَوَاضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِعَظَمَتِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَلَّ كُلُّ شَيْءٍ لِعِزَّتِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِمُلْكِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي اسْتَسْلَمَ كُلُّ شَيْءٍ لِقُدْرَتِهِ، فَقَالَهَا يَطْلُبُ بِهَا مَا عِنْدَ اللَّهِ، كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا أَلْفَ حَسَنَةٍ، وَرَفَعَ لَهُ بِهَا أَلْفَ دَرَجَةٍ وَوَكَّلَ بِهَا سَبْعِينَ أَلْفَ مَلِكٍ، يَسْتَغْفِرُونَ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابِلُتِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابِلُتِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص یہ کلمات پڑھ لے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي تَوَاضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِعَظَمَتِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَلَّ كُلُّ شَيْءٍ لِعِزَّتِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِمُلْكِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي اسْتَسْلَمَ كُلُّ شَيْءٍ لِقُدْرَتِهِ»
”ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لیے مخصوص ہے، جس کی عظمت کے سامنے ہر چیز تواضع اختیار کیے ہوئے ہے، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جس کے غلبے کے آگے ہر چیز کم تر ہے، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس کی بادشاہی کے سامنے ہر چیز جھکی ہوئی ہے، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس کی قدرت کے لئے، ہر چیز خود کو سونپے ہوئے ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) اور وہ شخص، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں موجود اجر و ثواب کے حصول کے لیے انہیں پڑھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ ان کلمات کے عوض میں اس کے لئے ایک ہزار نیکیاں نوٹ کرتا ہے، اور ان کی وجہ سے اس کے ایک ہزار درجات بلند کرتا ہے اور ان کی وجہ سے اس شخص کے لئے ستر ہزار فرشتے مقرر کرتا ہے، جو قیامت کے دن تک اُس کی مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16891]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (13562)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13562»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16892
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ رَجُلٌ: الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا، فَأَعْظَمَهَا الْمَلَكُ أَنْ يَكْتُبَهَا، فَرَاجَعَ فِيهَا رَبَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقِيلَ لَهُ: اكْتُبْهَا كَمَا قَالَهَا عَبْدِي كَثِيرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوَاسِطِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوَاسِطِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص نے یہ کلمات پڑھے: «الحمد الله كثيرا» (ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو بہت زیادہ ہو) تو ایک فرشتے نے اسے نوٹ کرنے کو بہت بڑا کام سمجھا، اس نے اس کلمے کے بارے میں اپنے پروردگار کی طرف رجوع کیا، تو اس سے یہ کہا: گیا: تم اسے اُسی طرح نوٹ کر لو، جس طرح میرے بندے نے کہا: ہے کہ وہ کثیر تعداد میں ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عبد الملک واسطی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16892]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2082»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف