🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا .
باقی رہ جانے والی نیکیوں، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16843
وَعَنْ مَوْلًى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بَخٍ بَخٍ لِخَمْسٍ مَا أَثْقَلَهُنَّ فِي الْمِيزَانِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَالْوَلَدُ الصَّالِحُ، يُتَوَفَّى فَيَحْتَسِبُهُ وَالِدُهُ" قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، قُلْتُ: وَالصَّحَابِيُّ الَّذِي لَمْ يُسَمَّ هُوَ ثَوْبَانُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ چیزیں بہت خوب ہیں، بہت خوب ہیں، یہ میزان میں کتنی وزنی ہیں۔ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» - اور «اللَّهَ أَكْبَر» - اور «سُبْحَانَ الله» - اور «الحمد الله» پڑھنا۔ اور وہ نیک اولاد جو فوت ہو جائے، اور آدمی اُس کے حوالے سے ثواب کی امید رکھے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: جن صحابی کا نام انہوں نے بیان نہیں کیا وہ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ ہوں گے، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16843]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (443/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17610، 22590، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1928، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10220»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16844
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَخٍ بَخٍ لِخَمْسٍ مَا أَثْقَلَهُنَّ فِي الْمِيزَانِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَالْوَلَدُ الصَّالِحُ يَمُوتُ لِلْمَرْءِ فَيَحْتَسِبُهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَحَسُنَ إِسْنَادُهُ، إِلَّا أَنَّ شَيْخَهُ: الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْبَاشَانِيَّ، لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ چیزیں بہت خوب ہیں، بہت خوب ہیں، یہ میزان میں کتنی وزنی ہیں۔ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» - اور «سُبْحَانَ اللَّهِ» - اور «الْحَمْدُ اللَّهُ» اور «الله اكبر» پڑھنا۔ اور وہ نیک اولاد جو فوت ہو جائے، اور آدمی اُس کے حوالے سے ثواب کی امید رکھے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے، البتہ ان کے استاد عباس بن عبدالعظیم باشانی کا معاملہ مختلف ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16844]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16845
وَعَنْ أَبِي سَلْمَى - رَاعِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" بَخٍ بَخٍ لِخَمْسٍ مَا أَثْقَلَهُنَّ فِي الْمِيزَانِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، وَالْوَلَدُ الصَّالِحُ يُتَوَفَّى لِلْمَرْءِ الْمُسْلِمِ فَيَحْتَسِبُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے، سیدنا ابوسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”پانچ چیزیں بہت خوب ہیں، بہت خوب ہیں، وہ میزان میں کتنی وزنی ہیں۔ «لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ» - اور «اللَّهُ أَكْبَر» - اور «سُبْحَانَ الله وبحمده» پڑھنا۔ اور وہ نیک اولاد جو کسی مسلمان شخص کی فوت ہو جائے، اور وہ اُس کے حوالے سے ثواب کی امید رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16845]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (348/22)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 833»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16846
وَعَنْ سَفِينَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «بَخٍ بَخٍ لِخَمْسٍ مَا أَثْقَلَهُنَّ فِي الْمِيزَانِ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَفَرْطٌ صَالِحٌ يُفْرَطُ لِلرَّجُلِ» .
، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ چیزیں بہت خوب ہیں، بہت خوب ہیں، وہ میزان میں کتنی وزنی ہیں۔ «سُبْحَانَ اللَّهِ» - اور «الحمد لله» - اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» ۔ اور «الله اكبر» پڑھنا۔ اور وہ نیک اولاد جسے آدمی آگے بھجوا دیتا ہے (یعنی آدمی کی جو اولاد فوت ہو جاتی ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16846]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16847
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ لِجُلَسَائِهِ:" خُذُوا جَنَّتَكُمْ". قَالُوا: بِأَبِينَا أَنْتَ وَأُمِّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَضَرَ عَدُوٌّ؟ قَالَ:" خُذُوا جَنَّتَكُمْ مِنَ النَّارِ، قُولُوا: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهُنَّ مُقَدِّمَاتٌ، وَهُنَّ مُنْجِيَاتٌ، وَهُنَّ مُعَقِّبَاتٌ، وَهُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَالضُّعَفَاءِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے افراد سے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے بچاؤ کی تیاری کر لو! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، کیا دشمن آ گیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جہنم سے بچاؤ کی تیاری کر لو! تم لوگ «سبحان الله» اور «الْحَمْدُ الله» - اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» اور «الله اكبر» اور «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھو! کیونکہ یہ آگے کرنے والی چیزیں ہیں، اور یہ نجات دینے والی چیزیں ہیں، اور یہ معقبات ہیں، اور یہ باقی رہ جانے والی نیکیاں ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن سلیم ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الضعفاء“ اور کتاب ”الثقات“ دونوں میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16847]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16848
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" خُذُوا جَنَّتَكُمْ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِنْ عَدُوٍّ حَضَرَ؟ فَقَالَ:" خُذُوا جَنَّتَكُمْ مِنَ النَّارِ. قُولُوا: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهُنَّ يَأْتِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُسْتَقْدِمَاتٍ، وَمُنْجِيَاتٍ، وَمُجَنِّبَاتٍ، وَهُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ فِي الصَّغِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ دَاوُدَ بْنِ بِلَالٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے بچاؤ کی تیاری کر لو! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا دشمن آ گیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جہنم سے بچاؤ کی تیاری کر لو! تم لوگ۔ ”سُبْحَانَ اللهِ“ - اور الْحَمْدُ الله“”“”اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» - اور «اللَّهُ أَكْبَر» اور «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بالله» پڑھو! کیونکہ یہ کلمات جب قیامت کے دن آئیں گے، تو یہ آگے آگے ہوں گے، نجات دلانے والے ہوں گے، الگ کرنے والے ہوں گے، اور یہ باقی رہ جانے والی نیکیاں ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم صغیر میں اُن کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ داؤد بن بلال کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16848]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (407)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 381»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16849
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، [ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ] ، خَتَمَ عَلَيْهِنَّ مَلَكٌ بِجَنَاحِهِ، فَلَا يَنْتَهِي حَتَّى يَبْلُغَ بِهِنَّ الْعَرْشَ، فَلَا يَمُرُّ بِشَيْءٍ إِلَّا صَلَّى عَلَيْهِنَّ، وَعَلَى قَائِلِهِنَّ، وَالتَّسْبِيحُ تَنْزِيهٌ [ مِنَ ] اللَّهِ مِنْ كُلِّ [ سُوءٍ ] ، وَمَنْ قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ قَالَ: أَسْلَمَ عَبْدِي وَاسْتَسْلَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ اللہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھتا ہے: «سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔“ تو ایک فرشتہ اپنے ”پر“ کے ذریعے اُن پر مہر لگا دیتا ہے، اور وہ اس وقت تک نہیں رکھتا، جب تک انہیں لے کر عرش کے پاس نہیں پہنچ جاتا، وہ جس بھی چیز کے پاس سے گزرتا ہے، وہ چیز ان کلمات اور انہیں پڑھنے والے کے لیے دعائے رحمت کرتی ہے ”تسبیح“ سے مراد یہ ہے: کہ اللہ تعالیٰ کو ہر اس چیز سے پاک قرار دیا جائے جو بری ہو (یعنی جو اُس کی شان کے لائق نہ ہو) اور جو شخص - «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ» -- پڑھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے اطاعت و فرمانبرداری کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ابراہیم بن عثمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16849]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5148»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16850
وَعَنِ الْحَارِثِ مَوْلَى عُثْمَانَ قَالَ: جَلَسَ عُثْمَانُ يَوْمًا وَجَلَسْنَا مَعَهُ، فَجَاءَهُ الْمُؤَذِّنُ - قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي تَكْفِيرِ الصَّلَاةِ الْمَفْرُوضَةِ لِلذُّنُوبِ - وَقَالَ:" وَهُنَّ الْحَسَنَاتُ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ". قَالُوا: هَذِهِ الْحَسَنَاتُ، فَمَا الْبَاقِيَاتُ يَا عُثْمَانُ؟ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدٍ مَوْلَى عُثْمَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے غلام حارث بیان کرتے ہیں: ایک دن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تشریف فرما تھے، ہم بھی آپ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، مؤذن اُن کے پاس آیا۔۔۔۔۔۔“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری روایت ذکر کی ہے، جس میں یہ بات مذکور ہے: ”فرض نماز گناہوں کو ختم کر دیتی ہے۔“ آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: ”اور یہی وہ نیکیاں ہیں، جو برائیوں کو ختم کر دیتی ہیں، لوگوں نے کہا: یہ تو نیکیاں ہوئیں، تو باقی رہنے والی چیزیں کیا ہیں؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ یہ کلمات ہیں: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَسُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حارث بن عبد کا معاملہ مختلف ہے جو سیدنا عثمان کا غلام ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16850]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3076) اخرجه احمد فى المسند (513)، أخرجه مسند أحمد برقم: 515»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16851
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يُسَبِّحُ لِلَّهِ تَسْبِيحَةً، أَوْ يَحْمَدُهُ تَحْمِيدَةً، أَوْ يُكَبِّرُهُ تَكْبِيرَةً، إِلَّا غَرَسَ اللَّهُ لَهُ بِهَا شَجَرَةً فِي الْجَنَّةِ، أَصْلُهَا مِنْ ذَهَبٍ، وَأَعْلَاهَا مِنْ جَوْهَرٍ، مُكَلَّلَةٌ بِالدُّرِّ وَالْيَاقُوتِ، ثِمَارُهَا كَثَدْيِ الْأَبْكَارِ، أَلْيَنُ مِنَ الزَّبَدِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، كُلَّمَا جَنَى مِنْهَا شَيْئًا عَادَ مَكَانَهُ". ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (لَا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ)
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مَوْقُوفًا عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جو بھی بندہ ایک مرتبہ «سبحان الله» پڑھتا ہے، یا ایک مرتبہ ”الحمد للہ“ پڑھتا ہے، یا ایک مرتبہ «الله اكبر» پڑھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اُس کی وجہ سے اس شخص کے لئے جنت میں ایک درخت لگا دیتا ہے، جس کی جڑ سونے کی ہوتی ہے، اور اس کا اوپر والا حصہ جواہرات سے بنا ہوا ہوتا ہے، جو قیمتی پتھروں اور یاقوت سے آراستہ ہوتے ہیں، اس درخت کے پھل کنواری لڑکیوں کی چھاتیوں کی مانند ہوتے ہیں اور جھاگ سے زیادہ نرم ہوتے ہیں، اور شہد سے زیادہ میٹھے ہوتے ہیں، آدمی جب بھی اس میں سے کوئی پھل اتارے گا تو وہ پہلے کی مانند ہو جائے گا (یعنی اس جگہ دوسرا پھل آ جائے گا)۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: نہ وہ ایسے ہیں کہ وہ ختم ہو جائیں اور نہ ہی ممنوعہ ہیں۔“ یہی روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوکریمہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16851]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3195»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16852
وَعَنْ سَلْمَانَ - يَعْنِي الْفَارِسِيَّ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ قِيعَانًا، فَأَكْثِرُوا غَرْسَهَا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا غَرْسُهَا؟ قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عُلْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جنت میں صاف زمین ہے، تو تم اُس میں زیادہ پودے لگاؤ! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اُن میں پودے لگانے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» پڑھنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن علوان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16852]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6105)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6105»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں