الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا .
باقی رہ جانے والی نیکیوں، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16851
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يُسَبِّحُ لِلَّهِ تَسْبِيحَةً، أَوْ يَحْمَدُهُ تَحْمِيدَةً، أَوْ يُكَبِّرُهُ تَكْبِيرَةً، إِلَّا غَرَسَ اللَّهُ لَهُ بِهَا شَجَرَةً فِي الْجَنَّةِ، أَصْلُهَا مِنْ ذَهَبٍ، وَأَعْلَاهَا مِنْ جَوْهَرٍ، مُكَلَّلَةٌ بِالدُّرِّ وَالْيَاقُوتِ، ثِمَارُهَا كَثَدْيِ الْأَبْكَارِ، أَلْيَنُ مِنَ الزَّبَدِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، كُلَّمَا جَنَى مِنْهَا شَيْئًا عَادَ مَكَانَهُ". ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (لَا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ)
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مَوْقُوفًا عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مَوْقُوفًا عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جو بھی بندہ ایک مرتبہ «سبحان الله» پڑھتا ہے، یا ایک مرتبہ ”الحمد للہ“ پڑھتا ہے، یا ایک مرتبہ «الله اكبر» پڑھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اُس کی وجہ سے اس شخص کے لئے جنت میں ایک درخت لگا دیتا ہے، جس کی جڑ سونے کی ہوتی ہے، اور اس کا اوپر والا حصہ جواہرات سے بنا ہوا ہوتا ہے، جو قیمتی پتھروں اور یاقوت سے آراستہ ہوتے ہیں، اس درخت کے پھل کنواری لڑکیوں کی چھاتیوں کی مانند ہوتے ہیں اور جھاگ سے زیادہ نرم ہوتے ہیں، اور شہد سے زیادہ میٹھے ہوتے ہیں، آدمی جب بھی اس میں سے کوئی پھل اتارے گا تو وہ پہلے کی مانند ہو جائے گا (یعنی اس جگہ دوسرا پھل آ جائے گا)۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: نہ وہ ایسے ہیں کہ وہ ختم ہو جائیں اور نہ ہی ممنوعہ ہیں۔“ یہی روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوکریمہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16851]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3195»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16851 in Urdu