الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا .
باقی رہ جانے والی نیکیوں، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16850
وَعَنِ الْحَارِثِ مَوْلَى عُثْمَانَ قَالَ: جَلَسَ عُثْمَانُ يَوْمًا وَجَلَسْنَا مَعَهُ، فَجَاءَهُ الْمُؤَذِّنُ - قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي تَكْفِيرِ الصَّلَاةِ الْمَفْرُوضَةِ لِلذُّنُوبِ - وَقَالَ:" وَهُنَّ الْحَسَنَاتُ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ". قَالُوا: هَذِهِ الْحَسَنَاتُ، فَمَا الْبَاقِيَاتُ يَا عُثْمَانُ؟ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدٍ مَوْلَى عُثْمَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدٍ مَوْلَى عُثْمَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے غلام حارث بیان کرتے ہیں: ایک دن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تشریف فرما تھے، ہم بھی آپ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، مؤذن اُن کے پاس آیا۔۔۔۔۔۔“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری روایت ذکر کی ہے، جس میں یہ بات مذکور ہے: ”فرض نماز گناہوں کو ختم کر دیتی ہے۔“ آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: ”اور یہی وہ نیکیاں ہیں، جو برائیوں کو ختم کر دیتی ہیں، لوگوں نے کہا: یہ تو نیکیاں ہوئیں، تو باقی رہنے والی چیزیں کیا ہیں؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ یہ کلمات ہیں: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَسُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حارث بن عبد کا معاملہ مختلف ہے جو سیدنا عثمان کا غلام ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16850]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3076) اخرجه احمد فى المسند (513)، أخرجه مسند أحمد برقم: 515»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16850 in Urdu