🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
”لا الہ الا اللہ“ کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16813
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ رَجُلًا حَلَفَ [ بِاللَّهِ ] الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ كَاذِبًا فَغُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ”ایک شخص نے اس اللہ کے نام کا جھوٹا حلف اُٹھایا، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، لیکن اُس کی مغفرت ہو گئی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16813]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15669، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 281، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6241»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16814
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَرَكْتُ حَاجَةً وَلَا دَاجَّةً إِلَّا [ قَدْ ] أَتَيْتُ، قَالَ:" أَلَيْسَ تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟" - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" ذَاكَ يَأْتِي عَلَى ذَاكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا طُرُقٌ فِي الْإِيمَانِ فِي بَابِ الْإِسْلَامِ يَجُبُّ مَا قَبْلَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ہر قسم کی برائی کا ارتکاب کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ دریافت کی، اُس نے عرض کی: جی ہاں! (یعنی میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس پر آ جائے گا۔“ (یعنی یہ گواہی تمہارے ان گناہوں کو ختم کر دے گی)۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے مختلف طرق، کتاب الایمان میں، اس باب میں گزر چکے ہیں کہ اسلام اپنے سے پہلے کی چیزوں (یعنی گناہوں) کو ختم کر دیتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16814]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1025) اخرجه البزار فى المسند (3067) اخرجه أبو يعلى فى المسند (3433)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1773، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6114/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16815
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعِي نَفَرٌ مِنْ قَوْمِي. فَقَالَ:" أَبْشِرُوا وَبَشِّرُوا مَنْ وَرَاءَكُمْ، أَنَّهُ مَنْ شَهِدَ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ صَادِقًا بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ".
فَخَرَجْنَا مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نُبَشِّرُ النَّاسَ، فَاسْتَقْبَلَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَرَجَعَ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذًا يَتَّكِلُ النَّاسُ! فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ فِي الْإِيمَانِ، فِي بَابِ مَنْ شَهْدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میرے ساتھ میری قوم کے کچھ افراد تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ خوشخبری حاصل کرو اور اپنے پیچھے موجود لوگوں کو بھی یہ خوشخبری سنا دو! کہ جو شخص اس بات کی سچی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکلئے تاکہ ہم لوگوں کو خوشخبری سنائیں، ہماری ملاقات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ہوئی، وہ ہمیں ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آ گئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایسی صورت میں لوگ اسی بات پر اکتفاء کر لیں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ اس روایت کے مختلف طرق اس سے پہلے، کتاب الایمان میں، باب، جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16815]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (402/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19100، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6105/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16816
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِوَصِيَّةِ نُوحٍ ابْنَهُ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" أَوْصَى نُوحٌ ابْنَهُ فَقَالَ لِابْنِهِ: يَا بُنَيَّ، إِنِّي أُوصِيكَ بِاثْنَتَيْنِ، وَأَنْهَاكَ عَنِ اثْنَتَيْنِ. أُوصِيكَ بِقَوْلِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ; فَإِنَّهَا لَوْ وُضِعَتْ فِي كِفَّةِ الْمِيزَانِ وَوُضِعَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ فِي كِفَّةٍ لَرَجَحَتْ بِهِنَّ، وَلَوْ كَانَتْ حَلْقَةً لَقَصَمَتْهُنَّ حَتَّى تَخْلُصَ إِلَى اللَّهِ. وَبُقُولِ: سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ ; فَإِنَّهَا عِبَادَةُ الْخَلْقِ، وَبِهَا تُقْطَعُ أَرْزَاقُهُمْ. وَأَنْهَاكَ عَنِ اثْنَتَيْنِ: الشِّرْكُ وَالْكِبْرُ ; فَإِنَّهُمَا يَحْجُبَانِ عَنِ اللَّهِ".
قَالَ: فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ يَتَّخِذَ الرَّجُلُ الطَّعَامَ فَيَكُونُ عَلَيْهِ الْجَمَاعَةُ؟ أَوْ يَلْبَسُ النَّظِيفَ؟ قَالَ:" لَيْسَ [ ذَاكَ ] - يَعْنِي بِالْكِبْرِ - إِنَّمَا الْكِبْرُ أَنْ تُسَفِّهَ الْحَقَّ وَتَغْمِصَ النَّاسَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فِي الْوَصَايَا فِي وَصِيَّةِ نُوحٍ - عَلَى نَبِيِّنَا وَعَلَيْهِ السَّلَامُ -.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کو سیدنا نوح علیہ السلام کی اپنے بیٹے کو کی گئی وصیت کے بارے میں بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا نوح علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو وصیت کرتے ہوئے، اپنے بیٹے سے فرمایا: اے میرے بیٹے! میں تمہیں دو باتوں کی تلقین کرتا ہوں اور میں تمہیں دو چیزوں سے باز رہنے کی تلقین کرتا ہوں، میں تمہیں یہ تلقین کرتا ہوں کہ ”لا الہ الا اللہ“ پڑھو! کیونکہ اگر اس کو میزان کے ایک پلڑے میں رکھا جائے اور آسمانوں اور زمین کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو اس کا پلڑا بھاری ہو گا اور اگر کوئی حلقہ موجود ہو، تو یہ اس کو چیر کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پہنچ جائے گا اور تم ”سبحان الله العظيم و بحمدہ“ پڑھو! کیونکہ یہ مخلوق کی عبادت ہے اور اسی کی وجہ سے اُن کا رزق تقسیم ہوتا ہے، اور میں تمہیں دو چیزوں سے باز رہنے کی تلقین کرتا ہوں، شرک اور تکبر، کیونکہ یہ دونوں اللہ تعالیٰ سے دور کر دیتے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا یہ چیز تکبر میں داخل ہو گی؟ کہ آدمی کھانا لائے اور اس پر ایک جماعت کھانے والی آ جائے، یا آدمی صاف ستھرا لباس پہنے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ نہیں ہے (یعنی تکبر نہیں ہے) تکبر یہ ہے کہ تم حق سے روگردانی کرو اور لوگوں کو حقیر سمجھو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ ”مدلس“ ہے، اور وہ ثقہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب الوصایا میں، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے جو سیدنا نوح علیہ السلام کی وصیت کے بارے میں ہے، ہمارے نبی پر اور ان پر سلام ہو! [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16816]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3069)، أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10893، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 107، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6124/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16817
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنَ الذِّكْرِ أَفْضَلُ مَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَلَا مِنَ الدُّعَاءِ [ أَفْضَلُ مَنْ ] أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ". ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْإِفْرِيقِيُّ وَغَيْرُهُ مِنَ الضُّعَفَاءِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی ذکر ”لا الہ الا الله“ سے افضل نہیں ہے، اور کوئی بھی دعا ”استغفراللہ“ سے افضل نہیں ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”تم یہ بات جان لو! کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور تم اپنے ذنب کے لیے اور مؤمن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے دعائے مغفرت کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں افریقی اور دیگر ضعیف راوی موجود ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16817]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابُ مَا جَاءَ فِي لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ .
”لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ“ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16818
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمَلِكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، كُنَّ لَهُ كَعَدْلِ عَشْرِ رَقَبَاتٍ أَوْ رَقَبَةٍ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا فِيمَنْ قَالَهَا عَشْرًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ فِي أَحَدِ الطُّرُقِ:" كَانَ لَهُ كَعَدْلِ عَشْرِ رِقَابٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -". وَلَمْ يَشُكَّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ الْحَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيَهِمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھے:
«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمَلِكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ»
”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے، حمد اُسی کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“
تو یہ کلمات اُس کے لئے 10 غلام آزاد کرنے، یا ایک غلام آزاد کرنے کی مانند ہوں گے۔“ یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں ان صحابی کے حوالے سے ایک حدیث مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے، اور اس شخص کے بارے میں ہے جو یہ کلمہ دس مرتبہ پڑھتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے ایک طریق میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہ اُس کے لئے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے 10 غلام آزاد کرنے کی مانند ہو گا۔“
اس روایت میں، انہوں نے راوی کا شک ذکر نہیں کیا ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں اور طبرانی کے رجال میں ایک شخص حجاج بن نصیر ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے، اور وہم کا شکار ہو جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16818]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (84/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23034»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16819
وَعَنْ أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، كَانَتْ لَهُ كَعَدْلِ مُحَرَّرٍ أَوْ مُحَرَّرَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ پڑھے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اُسی کے لئے مخصوص ہے، حمد اس کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“ تو یہ پڑھنا، اُس کے لیے ایک غلام۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) دو غلام آزاد کرنے کی مانند ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16819]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4017)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4017»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16820
وَعَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خَيْثَمٍ قَالَ:" مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، كَانَ كَمَنْ أَعْتَقَ أَرْبَعَةَ [ أَنْفُسٍ ] مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ".
فَقُلْتُ لِلرَّبِيعِ بْنِ خَيْثَمٍ: مِمَّنْ سَمِعْتَهُ؟ فَقَالَ: مِنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، فَأَتَيْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ فَقُلْتُ: مِمَّنْ سَمِعْتَهُ؟ فَقَالَ: مِنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، فَأَتَيْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى فَقُلْتُ: مِمَّنْ سَمِعْتَهُ؟ فَقَالَ: مِنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، يُحَدِّثُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ربیع بن خیثم فرماتے ہیں جو شخص یہ پڑھے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اُسی کے لئے مخصوص ہے، حمد اس کے لیے مخصوص ہے، وہ زندگی دیتا ہے اور وہ موت دیتا ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو یہ اس کے لیے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں چار غلام آزاد کرنے کی مانند ہو گا۔“
راوی بیان کرتے ہیں: میں نے ربیع بن خیثم سے دریافت کیا: آپ نے یہ روایت کس سے سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا عمرو بن میمون سے، راوی کہتے ہیں: میں عمرو بن میمون کے پاس آیا اور میں نے دریافت کیا: آپ نے
یہ روایت کس سے سنی ہے، انہوں نے جواب دیا: ابن ابولیلیٰ سے، میں ابن ابولیلیٰ کے پاس آیا، میں نے دریافت کیا: آپ نے یہ روایت کس سے سنی ہے؟ انہوں نے بتایا: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے، اور انہوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16820]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4021)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4021، 4018»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16821
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى رَوَاهَا الطَّبَرَانِيُّ:" مَنْ قَالَ ذَلِكَ مَرَّةً أَوْ عَشْرَ مَرَّاتٍ كَانَ لَهُ ذَلِكَ بِعَدْلِ رَقَبَةٍ أَوْ عَشْرِ رِقَابٍ". عَلَى الشَّكِّ فِيهِمَا. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک دوسری روایت جس کو امام طبرانی نے نقل کیا ہے اس میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص ایک مرتبہ۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:)۔ دس مرتبہ یہ کلمات پڑھ لیتا ہے، تو یہ اُس کے لئے ایک غلام آزاد کرنے۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں)۔ دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہوتا ہے۔“ ان دونوں الفاظ کے بارے میں، راوی کو شک ہے۔ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16821]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4018)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16822
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ مَنَحَ مَنِيحَةَ وَرِقٍ، أَوْ مَنِيحَةَ لَبَنٍ، أَوْ هَدَى زُقَاقًا، فَهُوَ كَعِتْقِ نَسَمَةٍ. وَمَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، فَهُوَ كَعِتْقِ نَسَمَةٍ".
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص عطیہ کے طور پر کچھ چاندی دیتا ہے، یا دودھ دیتا ہے، یا کسی کو گلی کا راستہ بتا دیتا ہے تو یہ ایک جان کو آزاد کرنے کی مانند ہے، اور جو شخص یہ کلمات پڑھ لیتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اُسی کے لئے مخصوص ہے اور حمد اُسی کے لیے مخصوص ہے، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“ تو یہ غلام کو آزاد کرنے کی مانند ہو گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16822]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (285/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18045»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں