🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابٌ فِي الْبِقَاعِ الَّتِي يُذْكَرُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهَا .
زمین کے ان حصوں کا بیان، جن پر اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16783
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ الْجَبَلَ يُنَادِي الْجَبَلَ بِاسْمِهِ: أَيْ فُلَانُ هَلْ مَرَّ بِكَ [ الْيَوْمَ ] أَحَدٌ ذَكَرَ اللَّهَ؟ فَإِذَا قَالَ: نَعَمْ. اسْتَبْشَرَ.
قَالَ عَوْنٌ: فَيَسْمَعْنَ الشَّرَّ، وَلَا يَسْمَعْنَ الْخَيْرَ؟ هُنَّ لِلْخَيْرِ أَسْمَعُ. وَقَرَأَ: (وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدًا لَقَدْ جِئْتُمْ شَيْئًا إِدًّا تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُّ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا أَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا وَمَا يَنْبَغِي لِلرَّحْمَنِ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ مَرَّ فِي فَضْلِ الْمَسَاجِدِ وَالْبِقَاعِ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ایک پہاڑ دوسرے پہاڑ کا نام لے کر اسے بلند آواز میں مخاطب کر کے یہ کہتا ہے: اے فلاں! کیا آج تم پر سے کوئی ایسا فرد گزرا ہے جس نے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا ہو؟ تو اگر دوسرا پہاڑ جواب دے: جی ہاں! تو وہ خوشخبری حاصل کرتا ہے۔“ عون نامی راوی کہتے ہیں: وہ بری چیزیں سن لیں گے اور بھلائی کی چیزیں نہیں سنیں گے؟ وہ بھلائی کی چیزیں تو زیادہ بہتر طور پر سنتے ہیں، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور وہ (یعنی کفار) یہ کہتے ہیں: رحمن کی اولاد ہے، تحقیق تم نے بڑی غلط بات کہی ہے، قریب ہے کہ (تمہاری) اس بات کی وجہ سے آسمان پھٹ جائیں یا زمین شق ہو جائے اور پہاڑ (ٹکڑے ہو کر) گر جائیں، اس بات پر کہ انہوں نے رحمن کے لیے اولاد مانی ہے، حالانکہ رحمن کی یہ شان نہیں ہے کہ اس کی اولاد ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے مساجد اور زمین کے ان حصوں کی فضیلت کے بارے میں روایات گزر چکی ہیں، جن میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16783]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8542)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ تَعَالَى .
اس شخص کا بیان، جو اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16784
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ: يَا ابْنَ آدَمَ، إِنَّكَ إِذَا ذَكَرْتِنِي شَكَرْتَنِي، وَإِذَا نَسِيتَنِي كَفَرْتَنِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! جب تم میرا ذکر کرتے ہو تو تم میرا شکر ادا کرتے ہو، اور جب تم مجھے بھول جاتے ہو تو تم میری ناشکری کرتے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16784]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7261»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُكْثِرْ ذِكْرَ اللَّهِ تَعَالَى .
اس شخص کا بیان، جو کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16785
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَمْ يُكْثِرْ ذِكْرَ اللَّهِ - تَعَالَى - فَقَدْ بَرِئَ مِنَ الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ: مُحَمَّدِ بْنِ سَهْلٍ الْمُهَاجِرِ، عَنْ مُؤَمَّلِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ وَفِي الْمِيزَانِ: مُحَمَّدِ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ مُؤَمَّلِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، يَرْوِي الْمَوْضُوعَاتِ، فَإِنْ كَانَ هُوَ ابْنَ الْمُهَاجِرِ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَالْحَدِيثُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا ہے، وہ ایمان سے لاتعلق ہو جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں، اپنے استاد محمد بن سہل بن مہاجر کے حوالے سے مؤمل بن اسماعیل سے نقل کی ہے میزان الاعتدال میں یہ بات مذکور ہے: محمد بن سہل نے مؤمل بن اسماعیل سے ”موضوع“ روایات نقل کی ہیں، اگر تو یہ ابن مہاجر ہے تو پھر یہ ضعیف ہے، اور اگر اُس کے علاوہ کوئی اور ہے تو پھر یہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16785]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابٌ: ذِكْرُ اللَّهِ تَعَالَى فِي الْأَحْوَالِ كُلِّهَا، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
تمام احوال میں، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا، اور نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام پڑھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16786
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا قَعَدَ قَوْمٌ مَقْعَدًا لَمْ يَذْكُرُوا فِيهِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَيُصَلُّوا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا كَانَ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِنْ دَخَلُوا الْجَنَّةَ لِلثَّوَابِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کچھ لوگ کسی محفل میں بیٹھیں اور اس محفل میں اللہ کا ذکر نہ کریں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجیں، تو یہ چیز قیامت کے دن اُن کے لیے ثواب کے حوالے سے حسرت کا باعث ہو گی، اگرچہ وہ جنت میں داخل ہو جائیں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16786]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (463/2)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3380، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5059، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9649، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1853»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16787
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ قَوْمٍ جَلَسُوا مَجْلِسًا ثُمَّ قَامُوا مِنْهُ لَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ، وَلَمْ يُصَلُّوا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا كَانَ ذَلِكَ الْمَجْلِسُ عَلَيْهِمْ تِرَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کچھ لوگ کسی محفل میں بیٹھتے ہیں اور پھر وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کئے بغیر، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے بغیر، اس محفل سے اُٹھ جاتے ہیں، تو یہ چیز (یعنی یہ عمل) اُن کے لئے کمی (یعنی حسرت کا) باعث ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16787]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (974) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7751)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7751»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16788
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ قَوْمٍ جَلَسُوا مَجْلِسًا لَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ فِيهِ، إِلَّا رَأَوْهُ حَسْرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کچھ لوگ کسی محفل میں بیٹھے ہوں اور اس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کریں، تو قیامت کے دن وہ لوگ اس محفل کو حسرت کے باعث کے طور پر دیکھیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے جال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16788]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7093)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7053»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16789
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ قَوْمٍ جَلَسُوا مَجْلِسًا لَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ فِيهِ إِلَّا كَانَ عَلَيْهِمْ تِرَةً، وَمَا مِنْ رَجُلٍ مَشَى طَرِيقًا فَلَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا كَانَ عَلَيْهِ تِرَةً، وَمَا مِنْ رَجُلٍ أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ فَلَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا كَانَ عَلَيْهِ تِرَةً".
قُلْتُ: عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو إِسْحَاقَ: مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ، لَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کچھ لوگ کسی محفل میں بیٹھ کر اُس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتے تو یہ چیز اُن کے لیے کمی یا حسرت کا باعث ہو گی، اور جب کوئی شخص راستے پر چلتے ہوئے، اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا، تو یہ چیز اس کے لیے کمی یا حسرت کا باعث ہو گی، اور جو شخص اپنے بستر پر جا کر، اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا تو یہ چیز اس کے لیے کمی یا حسرت کا باعث ہو گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور عبداللہ بن حارث بن نوفل کے غلام ابواسحاق کی کسی نے توثیق نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی نے اس پر جرح کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16789]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3380، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5059، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9300»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16790
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ قَوْمٍ اجْتَمَعُوا فِي مَجْلِسٍ فَتَفَرَّقُوا وَلَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا كَانَ ذَلِكَ الْمَجْلِسُ حَسْرَةً [ عَلَيْهِمْ ] يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کچھ لوگ کسی محفل میں اکٹھے ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کئے بغیر اُٹھ جاتے ہیں، تو قیامت کے دن وہ محفل اُن کے لیے حسرت کا باعث ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16790]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3756»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16791
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ سَاعَةٍ تَمُرُّ بِابْنِ آدَمَ لَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ فِيهَا بِخَيْرٍ إِلَّا حَسَرَ عِنْدَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ابن آدم پر جو بھی ایسی گھڑی گزرتی ہے کہ اُس نے اس گھڑی میں، بھلائی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کیا ہو، تو قیامت کے دن وہ گھڑی اُس کے لیے حسرت کا باعث ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16791]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (432/2)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8312»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابُ ذِكْرِ نِعَمِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا ذکر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16792
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى عَلَى أَصْحَابِهِ وَهُمْ يَتَحَدَّثُونَ، فَقَالُوا: كُنَّا نَذْكُرُ مَا كُنَّا فِيهِ مِنَ الْجَاهِلِيَّةِ وَمَا هَدَانَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَا كُنَّا فِيهِ مِنَ الضَّلَالَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَحْسَنْتُمْ" وَأَعْجَبَهُ" هَكَذَا كُونُوا، وَهَكَذَا فَافْعَلُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے پاس تشریف لائے، وہ لوگ آپس میں بات چیت کر رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ ہم یہ یاد کر رہے تھے کہ زمانہ جاہلیت میں ہم کس طرح کی صورتحال کا شکار تھے؟ اور اللہ تعالیٰ نے کیسے ہمیں ہدایت نصیب کی، حالانکہ پہلے ہم گمراہی کا شکار تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے اچھا کیا۔ راوی کہتے ہیں: یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھی لگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اسی طرح رہو! تم لوگ اسی طرح کرو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16792]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2068»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں