الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ فَضْلِ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى، وَالْإِكْثَارِ مِنْهُ
اللہ کا ذکر کرنے کی فضیلت اور اُسے زیادہ کرنا
حدیث نمبر: 16743
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ أَعْمَالِكُمْ وَأَزْكَاهَا عِنْدَ مَلِيكِكُمْ، وَأَرْفَعُهَا لِدَرَجَاتِكُمْ، وَخَيْرٌ لَكُمْ مِنْ إِعْطَاءِ الْوَرِقِ وَالذَّهَبِ وَالْوَرَقِ، وَخَيْرٌ لَكُمْ مِنْ أَنْ تَلْقَوْا عَدُوَّكُمْ، فَيَضْرِبُونَ رِقَابَكُمْ، وَتَضْرِبُونَ رِقَابَهُمْ؟ ذِكْرُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسے عمل کے بارے میں بتاؤں؟ جو تمہارے مالک کے نزدیک سب سے بہتر ہے اور سب سے زیادہ پاکیزہ ہے، اور تمہارے درجات کو زیادہ بلند کرنے کا باعث ہے، اور تمہارے لئے سونا اور چاندی خرچ کرنے سے بہتر ہے اور تمہارے لئے اس سے بہتر ہے کہ تم دشمن کا سامنا کرو اور وہ تمہاری گردنیں اڑائے، اور تم اس کی گردنیں اڑاؤ (یعنی وہ چیز) اللہ کا ذکر ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16743]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16743]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (447/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26977»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 16744
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا عَمِلَ آدَمِيٌّ عَمَلًا أَنْجَى لَهُ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ".
وَقَالَ مُعَاذٌ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ أَعْمَالِكُمْ لَكُمْ، أَزْكَاهَا عِنْدَ مَلِيكِكُمْ، وَأَرْفَعُهَا فِي دَرَجَاتِكُمْ، وَخَيْرٌ لَكُمْ مِنْ تَعَاطِي الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَمِنْ أَنْ تَلْقَوْا عَدُوَّكُمْ غَدًا فَتَضْرِبُوا أَعْنَاقَهُمْ، وَيَضْرِبُوا أَعْنَاقَكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" ذِكْرُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ زِيَادَ بْنَ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَى ابْنِ عَيَّاشٍ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کوئی ایسا عمل نہیں کرتا، جو اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے ذکر سے زیادہ، اللہ کے عذاب سے نجات دلانے والا ہو۔“ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے سب سے بہتر عمل کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جو تمہارے مالک کے نزدیک زیادہ پاکیزہ ہے اور تمہارے درجات کی بلندی کے لئے زیادہ مناسب ہے، اور تمہارے لیے سونا چاندی خرچ کرنے سے زیادہ بہتر ہے، اور اس سے بھی زیادہ بہتر ہے کہ کل تم دشمن کا سامنا کرو، اور تم اُن کی گردنیں اڑاؤ اور وہ تمہاری گردنیں اُڑائیں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کا ذکر کرنا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ ابن عیاش کے غلام زیاد بن ابوزیاد نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16744]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (239/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21574، 27905»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 16745
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا عَمِلَ آدَمِيٌّ عَمَلًا أَنْجَى لَهُ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ - تَعَالَى - مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى". قَالُوا: وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَلَا الْجِهَادُ، إِلَّا أَنْ يَضْرِبَ بِسَيْفِهِ حَتَّى يَنْقَطِعَ". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کوئی ایسا عمل نہیں کرتا جو اُسے اللہ کے ذکر سے زیادہ، اللہ کے عذاب سے نجات دلانے والا ہو، لوگوں نے عرض کی: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاد کرنا بھی نہیں، البتہ یہ صورت حال مختلف ہو گی کہ آدمی اپنی تلوار کے ذریعے زخم لگاتا رہے، یہاں تک کہ وہ (تلوار) ٹوٹ جائے، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16745]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16745]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (166/20)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6042/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16746
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمْ يَتَحَسَّرْ أَهْلُ الْجَنَّةِ إِلَّا عَلَى سَاعَةٍ مَرَّتْ بِهِمْ لَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ - تَعَالَى - فِيهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ: مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الصُّورِيِّ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ: مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الصُّورِيِّ خِلَافٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت کو صرف اُس گھڑی کے بارے میں حسرت ہو گی جو (دنیا میں) ان پر گزری تھی اور اس گھڑی میں اُنہوں نے اللہ کا ذکر نہیں کیا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، امام طبرانی کے استاد محمد بن ابراہیم صوری کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16746]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، امام طبرانی کے استاد محمد بن ابراہیم صوری کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16746]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (93/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16747
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ يُخَامِرَ: أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قَالَ لَهُمْ: إِنَّ آخِرَ كَلَامٍ فَارَقْتُ عَلَيْهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ قُلْتُ: أَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ قَالَ:" أَنْ تَمُوتَ وَلِسَانُكَ رَطْبٌ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَفِي هَذِهِ الطَّرِيقِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي مَالِكٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ وَغَيْرِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ غَيْرِ طَرِيقِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أَخْبِرْنِي بِأَفْضَلِ الْأَعْمَالِ وَأَقْرَبِهَا إِلَى اللَّهِ؟ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

مالک بن یخامر بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے فرمایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا ہوتے وقت جو میری آخری گفتگو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوئی تھی، اُس میں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک کون سا عمل سب سے زیادہ پسندیدہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کہ تم ایسی حالت میں مرو کہ تمہاری زبان اللہ کے ذکر سے تر ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور اس طریق میں ایک راوی خالد بن یزید بن عبدالرحمن بن ابومالک ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابوزرعہ دمشقی اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے دوسرے حوالے سے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آپ مجھے سب سے زیادہ فضیلت والے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کے بارے میں بتائیے۔۔۔۔۔۔“۔
اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16747]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3059) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (106/20)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 818، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6052/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16748
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ فَقَالَ: أَيُّ الْجِهَادِ أَعْظَمُ أَجْرًا؟ قَالَ:" أَكْثَرُهُمْ لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - ذِكْرًا".
قَالَ: فَأَيُّ الصَّالِحِينَ أَعْظَمُ أَجْرًا؟ قَالَ:" أَكْثَرُهُمْ لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - ذِكْرًا".
ثُمَّ ذَكَرَ الصَّلَاةَ، وَالزَّكَاةَ، وَالْحَجَّ، وَالصَّدَقَةَ، كُلُّ ذَلِكَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَكْثَرُهُمْ لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - ذِكْرًا". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ لِعُمَرَ: يَا أَبَا حَفْصٍ، ذَهَبَ الذَّاكِرُونَ بِكُلِّ خَيْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَجَلْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: سَأَلَهُ، فَقَالَ: أَيُّ الْمُجَاهِدِينَ أَعْظَمُ أَجْرًا؟. وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَكَذَلِكَ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک شخص نے آپ سے سوال کیا: کون سا جہاد زیادہ اجر کا باعث ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ ذکر کرنا۔“ اُس شخص نے سوال کیا: نیک لوگوں میں کن کو زیادہ اجر ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ تعالیٰ کا زیادہ ذکر کرتے ہوں۔“ پھر اُس شخص نے نماز، زکوۃ، حج اور صدقہ، سب چیزوں کا ذکر کیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہی ارشاد فرماتے رہے: وہ لوگ جو اللہ کا ذکر کثرت سے کرتے ہوں، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ابوحفص! ذکر کرنے والے لوگ، ہر قسم کی بھلائی لے گئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا ہی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اُس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے کہا: مجاہدین میں کسے زیادہ اجر ملے گا؟“۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے، اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، ابن لہیعہ کا معاملہ بھی اسی طرح ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16748]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (186/20) اخرجه احمد فى المسند (438/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15187»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16749
وَعَنْ جَابِرٍ - رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا عَمِلَ آدَمِيٌّ عَمَلًا أَنْجَى لَهُ مِنَ الْعَذَابِ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى". قِيلَ: وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟! قَالَ:" وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا أَنْ يَضْرِبَ بِسَيْفِهِ حَتَّى يَنْقَطِعَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”آدمی کوئی ایسا عمل نہیں کرتا، جو اُسے عذاب سے، اللہ کے ذکر سے زیادہ نجات دینے والا ہو، عرض کی گئی: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں، البتہ اس صورت کا معاملہ مختلف ہے کہ آدمی اپنی تلوار کے ذریعے ضرب لگاتا رہے، یہاں تک کہ وہ (تلوار) ٹوٹ جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور حجم اوسط میں نقل کی ہے، اور ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16749]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور حجم اوسط میں نقل کی ہے، اور ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16749]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (209)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2317»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16750
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ عَجَزَ مِنْكُمْ عَنِ اللَّيْلِ أَنْ يُكَابِدَهُ، وَبَخِلَ بِالْمَالِ أَنْ يُنْفِقَهُ، وَجَبُنَ عَنِ الْعَدُوِّ أَنْ يُجَاهِدَهُ، فَلْيُكْثِرْ ذِكْرَ اللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو يَحْيَى الْقَتَّاتُ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو يَحْيَى الْقَتَّاتُ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص رات کے وقت عبادت کرنے سے عاجز ہو، اور مال کو خرچ کرنے کے حوالے سے بخیل ہو، اور دشمن کے ساتھ جنگ کرنے کے حوالے سے بزدل ہو، اسے اللہ کا ذکر کثرت سے کرنا چاہیے۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابویحیی قتات ہے جس کی توثیق کی گئی ہے، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے امام بزار کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16750]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3058) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11121)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10121، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4904، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6053/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16751
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا فِي حِجْرِهِ دَرَاهِمُ يُقَسِّمُهَا، وَآخَرُ يَذْكُرُ اللَّهَ كَانَ ذِكْرُ اللَّهِ أَفْضَلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کسی شخص کی گود میں درہم موجود ہوں، جنہیں وہ تقسیم کر رہا ہو اور دوسرا شخص اللہ کا ذکر کر رہا ہو، تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16751]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16751]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5966»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16752
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ صَدَقَةٍ أَفْضَلُ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی صدقہ اللہ کے ذکر سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16752]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16752]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7410»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن