الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
”لا الہ الا اللہ“ کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16803
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ عَبْدٍ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فِي سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ إِلَّا طَمَسَتْ مَا فِي الصَّحِيفَةِ مِنَ السَّيِّئَاتِ حَتَّى تَسْكُنَ إِلَى مِثْلِهَا مِنَ الْحَسَنَاتِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص رات یا دن کے کسی بھی حصے میں «لا اله الا الله» پڑھ لیتا ہے، تو اس کے صحیفے میں موجود گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ اتنی ہی نیکیاں نوٹ کر لی جاتی ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن زہری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16803]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن زہری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16803]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3611)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6116/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 16804
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - عَمُودًا مِنْ نُورٍ بَيْنَ يَدَيِ الْعَرْشِ، فَإِذَا قَالَ الْعَبْدُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ اهْتَزَّ ذَلِكَ الْعَمُودُ، فَيَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: اسْكُنْ، فَيَقُولُ: كَيْفَ أَسْكُنُ وَلَمْ تَغْفِرْ لِقَائِلِهَا؟ فَيَقُولُ: إِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَهُ، فَيَسْكُنُ عِنْدَ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَمْرٍو، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَمْرٍو، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے عرش کے آگے، نور کا ایک ستون بنایا ہے، جب کوئی بندہ «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» پڑھتا ہے تو وہ ستون ہلنے لگتا ہے، اللہ تعالیٰ اُس سے فرماتا ہے، تم ٹھہر جاؤ! تو وہ عرض کرتا ہے: میں کیسے ٹھہر جاؤں؟ جبکہ تو نے اس کو پڑھنے والے کی مغفرت نہیں کی ہے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے اُس کی مغفرت کر دی ہے، تو اس وقت وہ ستون ٹھہر جاتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابراہیم بن ابوعمرو ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16804]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابراہیم بن ابوعمرو ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16804]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3066)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16805
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُوضَعُ الْمَوَازِينُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُؤْتَى بِالرَّجُلِ فَيُوضَعُ فِي كِفَّةٍ، وَيُوضَعُ مَا أُحْصِيَ عَلَيْهِ فِي كِفَّةٍ، فَيَتَمَايَلُ بِهِ الْمِيزَانُ، فَيُبْعَثُ بِهِ إِلَى النَّارِ". قَالَ:" فَإِذَا أَدْبَرَ بِهِ إِذَا صَائِحٌ يَصِيحُ مِنْ عِنْدِ الرَّحْمَنِ يَقُولُ: لَا تُعَجِّلُوا لَا تُعَجِّلُوا فَإِنَّهُ قَدْ بَقِيَ لَهُ، فَيُؤْتَى بِبِطَاقَةٍ فِيهَا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَتُوضَعُ مَعَ الرَّجُلِ فِي كِفَّةٍ حَتَّى يَمِيلَ بِهِ الْمِيزَانُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن میزان رکھے جائیں گے، ایک شخص کو لایا جائے گا اور اُسے ایک پلڑے میں رکھا جائے گا، اور اس کے خلاف جو کچھ ہو گا اُسے شمار کر کے دوسرے پلڑے میں رکھا جائے گا، تو وہ (گناہوں والا) پلڑا بھاری ہو جائے گا، اس شخص کو جہنم کی طرف بھیجا جائے گا، جب وہ اُس طرف بڑھے گا تو اسی دوران ”رحمن“ کی طرف سے کوئی کہنے والا بلند آواز میں مخاطب ہو کر کہے گا: تم جلدی نہ کرو! تم جلدی نہ کرو! کیونکہ اس کے حق میں ایک چیز باقی ہے، پھر ایک کاغذ لایا جائے گا جس میں «لا اله الا الله» لکھا ہوا ہو گا، اُس کو آدمی کے ساتھ اُس کے پلڑے میں رکھا جائے گا تو اُس کا (نیکیوں والا) پلڑا بھاری ہو جائے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16805]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7066)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7026»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16806
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِكُلِّ شَيْءٍ مِفْتَاحٌ، وَمِفْتَاحُ السَّمَاوَاتِ قَوْلُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر چیز کی کوئی کنجی ہوتی ہے اور آسمانوں کی کنجی «لا اله الا الله» پڑھنا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اغلب بن تمیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16806]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اغلب بن تمیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16806]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (215/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16807
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ عَلَى أَهْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْشَةٌ فِي قُبُورِهِمْ، وَلَا مَنْشَرِهِمْ، وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَهْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَهُمْ يَنْفُضُونَ التُّرَابَ عَنْ رُءُوسِهِمْ، وَيَقُولُونَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبُ عَنَّا الْحَزَنَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «لا إله إلا الله» والوں پر قبر میں، اور جب انہیں (قیامت کے دن) دوبارہ زندہ کیا جائے گا، اس وقت وحشت طاری نہیں ہو گی، میں گویا اس وقت بھی «لا اله الا الله» والوں کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ اپنے سروں سے مٹی جھاڑ رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہم سے پریشانی کو دور کر دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16807]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16807]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9474، 9441»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ۔ ¤قال الهيثمي: وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، وَفِي الْأُخْرَى مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ .
حدیث نمبر: 16808
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَيْسَ عَلَى أَهْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْشَةٌ عِنْدَ الْمَوْتِ، وَلَا عِنْدَ الْقَبْرِ".
وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَفِي الْأُخْرَى مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَفِي الْأُخْرَى مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: «لا اله الا الله» والوں پر موت کے وقت اور قبر میں وحشت نہیں ہو گی۔“ پہلی روایت میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور دوسری میں ایک راوی مجاشع بن عمرو ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16808]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16809
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ -: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا؟". فَقَالَ: لَا. وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا فَعَلْتُ، قَالَ:" بَلَى. قَدْ فَعَلْتَ، وَلَكِنْ غُفِرَ لَكَ بِالْإِخْلَاصِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے دریافت کیا: کیا تم نے فلاں فلاں کام (یعنی گناہ کا کام) کیا ہے؟ اس نے عرض کی: جی نہیں! اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، یا رسول اللہ! میں نے وہ نہیں کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تم نے وہ کیا ہے، لیکن اخلاص (یعنی کلمہ توحید پڑھنے) کی وجہ سے تمہاری مغفرت ہو گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16809]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5361)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5950، 5338»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 16810
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ لَهُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ فَعَلَ، وَلَكِنْ قَدْ غُفِرَ لَهُ بِقَوْلِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ قَالَ: لَمْ يَسْمَعْ ثَابِتٌ هَذَا مِنِ ابْنِ عُمَرَ بَيْنَهُمَا رَجُلٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ قَالَ: لَمْ يَسْمَعْ ثَابِتٌ هَذَا مِنِ ابْنِ عُمَرَ بَيْنَهُمَا رَجُلٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا: اس شخص نے ایسا کیا ہے، لیکن اس کے «لا اله الا الله» پڑھنے کی وجہ سے اس کی مغفرت ہو گئی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ حماد بن سلمہ یہ کہتے ہیں: ثابت نے
یہ روایت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان سے نہیں سنی ہے، ان دونوں کے درمیان کوئی اور فرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16810]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5690) اخرجه احمد فى المسند (6102)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 16811
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اخْتَصَمَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلَانِ، فَوَقَعَتِ الْيَمِينُ عَلَى أَحَدِهِمَا، فَحَلَفَ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مَا لَهُ عِنْدِي شَيْءٌ، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهُ كَاذِبٌ، إِنَّ لَهُ عِنْدَهُ حَقَّةً، فَأَمَرَهُ أَنْ يُعْطِيَهُ، وَكَفَّارَةُ يَمِينِهِ مَعْرِفَتُهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَوْ شَهَادَتُهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو آدمیوں نے اپنا مقدمہ پیش کیا، اُن میں سے ایک پر قسم اُٹھانا لازم ہوا، تو اس نے اُس اللہ کے نام کا حلف اٹھایا، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور یہ کہا: کہ میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: یہ جھوٹ بول رہا ہے، اس کے ذمہ لازم ادائیگی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو یہ حکم دیا کہ وہ اس ادائیگی کو کرے، اور اس کی قسم کا کفارہ یہ ہے کہ وہ یہ بات جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:)۔ اُس نے اس بات کی گواہی دی ہے (یعنی کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے)۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عطا بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16811]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (253/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2690»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16812
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا فُلَانُ، فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا؟". قَالَ: لَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مَا فَعَلْتُ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْلَمُ أَنَّهُ قَدْ فَعَلَهُ، فَكَرَّرَ عَلَيْهِ مِرَارًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُفِّرَ عَنْكَ بِتَصْدِيقِكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" كَفَّرَ اللَّهُ عَنْكَ كَذِبَكَ بِتَصْدِيقِكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ". وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" كَفَّرَ اللَّهُ عَنْكَ كَذِبَكَ بِتَصْدِيقِكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ". وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے فلاں! کیا تم نے اس، اس طرح کا کام کیا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں نے ایسا نہیں کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات جانتے تھے کہ اُس نے ایسا کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سامنے چند مرتبہ یہ بات دہرائی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے «لا اله الا الله» کی تصدیق کرنے کی وجہ سے تمہارا یہ گناہ معاف ہو گیا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تمہارے «لا اله الا الله» کی تصدیق کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے تمہارے جھوٹ کو تم سے دور کر دیا ہے (یعنی اُسے معاف کر دیا ہے)۔“ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16812]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3068)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6903، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4830/1، 6103/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح