🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ مَا جَاءَ فِي لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ .
”لا الہ الا اللہ واللہ اکبر“ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16833
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، أَعْتَقَ اللَّهُ رُبْعَهُ مِنَ النَّارِ، وَلَا يَقُولُهَا اثْنَتَيْنِ إِلَّا أَعْتَقَ اللَّهُ شَطْرَهُ مِنَ النَّارِ، وَإِنْ قَالَهَا أَرْبَعًا أَعْتَقَهُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِمَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:“”“”جو شخص۔ «لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ» پڑھ لیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کے ایک چوتھائی وجود کو جہنم سے آزاد کرتا ہے، اور جو شخص دو مرتبہ اسے پڑھ لیتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے نصف وجود کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے اور اگر وہ شخص چار مرتبہ اسے پڑھ لے، تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے آزاد کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان دونوں میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16833]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8936»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابٌ فِيمَنْ أَشْهَدَ اللَّهَ تَعَالَى وَمَلَائِكَتَهُ عَلَى التَّوْحِيدِ وَرِسَالَةِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس شخص کا بیان، جو توحید اور ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ کی رسالت کے بارے میں اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں کو گواہ بنا لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16834
عَنْ سَلْمَانَ بْنِ الْإِسْلَامِ - يَعْنِي الْفَارِسِيَّ - قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ، وَحَمَلَةَ عَرْشِكَ، وَالسَّمَاوَاتِ وَمِنْ فِيهِنَّ، وَالْأَرَضِينَ وَمِنْ فِيهِنَّ، وَأُشْهِدُ جَمِيعَ خَلْقِكَ بِأَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَأُكَفِّرُ مَنْ أَبَى ذَلِكَ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ. مَنْ قَالَهَا أَعْتَقَ اللَّهُ ثُلُثَهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ قَالَهَا مَرَّتَيْنِ أَعْتَقَ اللَّهُ - تَعَالَى - ثُلُثَيْهِ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ قَالَهَا ثَلَاثًا أُعْتِقُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسَنَادَيْنِ، وَفِي أَحَدِهِمَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصُّوفِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ، وَحَمَلَةَ عَرْشِكَ، وَالسَّمَاوَاتِ وَمِنْ فِيهِنَّ، وَالْأَرَضِينَ وَمِنْ فِيهِنَّ، وَأُشْهِدُ جَمِيعَ خَلْقِكَ بِأَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَأُكَفِّرُ مَنْ أَبَى ذَلِكَ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ» ”اے اللہ! بے شک میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے فرشتوں کو اور تیرے عرش کو اُٹھانے والوں کو اور آسمانوں اور اُن میں موجود (یعنی ساری مخلوق کو) اور زمینوں اور ان میں موجود (یعنی ساری مخلوق) کو گواہ بناتا ہوں، اور میں تیری ساری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ بے شک تو اللہ ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور پہلے والوں اور بعد والوں میں سے، جو بھی اُس بات کا انکار کرے، میں اس کو کافر قرار دیتا ہوں، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ بے شک سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ایک مرتبہ ان کلمات کو پڑھ لے گا اللہ تعالیٰ اس کے ایک تہائی وجود کو جہنم سے آزاد کر دے گا اور جو شخص دو مرتبہ ان کلمات کو پڑھ لے گا اللہ تعالیٰ اس کے دو تہائی وجود کو جہنم سے آزاد کر دے گا اور جو شخص تین مرتبہ ان کلمات کو پڑھ لے گا، اُسے جہنم سے آزاد کر دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک سند میں ایک راوی أحمد بن اسحاق صوفی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16834]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6062 و 6061)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6062»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابٌ فِيمَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ .
اس شخص کا بیان، جو یہ پڑھتا ہے: لا الہ الا اللہ وسبحان اللہ وبحمدہ“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16835
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ قَالَ ] :" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ كُتِبَ لَهُ مِائَةُ أَلْفِ حَسَنَةٍ، وَأَرْبَعَةٌ وَعِشْرُونَ أَلْفَ حَسَنَةٍ، وَمَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، كَانَ لَهُ بِهَا عَهْدٌ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص - ”سبحان اللہ وبحمدہ“۔ پڑھتا ہے، اس کے لیے ایک لاکھ چوبیس ہزار نیکیاں نوٹ کر لی جاتی ہیں، اور جو شخص «لا إله إلا الله» پڑھ لیتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالی کے نزدیک اس کلمہ کے حوالے سے ایک عہد ہو گا، جو اس شخص کے لیے ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن عبید ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16835]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (13597)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13597»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا .
باقی رہ جانے والی نیکیوں، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16836
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اسْتَكْثِرُوا مِنَ الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ". قِيلَ: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" التَّكْبِيرُ، وَالتَّهْلِيلُ، وَالتَّحْمِيدُ، وَالتَّسْبِيحُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَمَا هُنَّ؟ بَدَلَ: وَمَا هِيَ؟ وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”باقی رہ جانے والی نیکیاں کثرت سے کرو! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ کون سی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «الله اكبر» “ پڑھنا - ” «لا إِلهَ إِلَّا الله» “ پڑھنا - ” «الْحَمْدُ لِله» “ پڑھنا۔ ” «سُبْحَانَ اللَّهِ» “ پڑھنا۔ اور ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» “ پڑھنا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے، ان دونوں روایات کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16836]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1384) اخرجه احمد فى المسند (75/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11316»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16837
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى مِنَ الْكَلَامِ أَرْبَعًا: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ. فَمَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، كُتِبَ لَهُ عِشْرُونَ حَسَنَةً، وَحُطَّتْ عَنْهُ عِشْرُونَ سَيِّئَةً، وَمَنْ قَالَ: وَاللَّهُ أَكْبَرُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، وَمَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، وَمَنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ، كُتِبَتْ لَهُ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً، وَحُطَّتْ عَنْهُ ثَلَاثُونَ سَيِّئَةً".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے کلام میں سے، چار کلمات کو منتخب کیا ہے: ” «سُبحَانَ اللَّهِ - الحمد لله - لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ۔۔ اللَّهُ اكبر» “۔ تو جو شخص ” «سبحان الله» “ پڑھتا ہے، اس کے لئے بیس نیکیاں نوٹ کر لی جاتی ہیں اور اس کے بیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے، جو شخص ” «الله اكبر» “ پڑھتا ہے، اسے بھی اس کی مانند اجر و ثواب ملتا ہے، جو شخص ” «لا إله إلا الله» “ پڑھتا ہے، اسے بھی اس کی مانند اجر و ثواب ملتا ہے، اور جو شخص ” «الحمد لله رب العالمين» “ اپنی طرف سے پڑھتا ہے، اسے تیس نیکیاں دی جاتی ہیں، اور اس کے تیس گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16837]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7999)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7952»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16838
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، كُتِبَ لَهُ عِشْرُونَ حَسَنَةً، وَحُطَّتْ عَنْهُ عِشْرُونَ سَيِّئَةً". مِنْ غَيْرِ شَكٍّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَمَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، كُتِبَتْ لَهُ عِشْرُونَ حَسَنَةً، وَحُطَّتْ عَنْهُ عِشْرُونَ سَيِّئَةً، وَمَنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ فَمِثْلُ ذَلِكَ، وَمَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، وَمَنْ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ، كُتِبَ لَهُ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً، وَحُطَّتْ عَنْهُ ثَلَاثُونَ سَيِّئَةً".
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص ”سبحان الله“ پڑھتا ہے اس کے لئے بیس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں اور اس کے بیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے“۔ یعنی اس روایت کے الفاظ میں راوی کو شک نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جو شخص ”سبحان الله“ پڑھتا ہے اس کے لیے بیس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں اور اس کے بیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے، جو شخص ”الحمد للہ“ پڑھتا ہے، اُسے اس کی مانند اجر ملتا ہے، جو شخص ”لا الہ الا الله“ پڑھتا ہے، اُسے اس کی مانند اجر ملتا ہے، اور جو شخص اپنی طرف سے ”اللہ اکبر“ پڑھتا ہے، اُس کے لیے تیس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں اور اس کے تیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے۔“ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16838]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3074) اخرجه احمد فى المسند (8079)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16839
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَفْضَلُ الْكَلَامِ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ایک صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے زیادہ فضیلت والا کلام۔ ” «سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ» “ - پڑھنا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16839]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (36/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15977»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16840
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَفْضَلُ الْكَلَامِ بَعْدَ الْقُرْآنِ - وَهُنَّ مِنَ الْقُرْآنِ - أَرْبَعٌ، لَا يَضُرُّكَ بِأَيَّتِهِنَّ بَدَأْتَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ قَوْلِهِ:" بَعْدَ الْقُرْآنِ، وَهُنَّ مِنَ الْقُرْآنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والا کلام چار کلمات ہیں، ویسے یہ بھی قرآن کا حصہ ہی ہیں، تم ان میں سے، جس کے ذریعے بھی آغاز کرو گے، تمہیں کوئی نقصان نہیں ہو گا، وہ کلمات یہ ہیں: ” «سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”قرآن کے بعد“ اور ”ویسے یہ قرآن ہی کا حصہ ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16840]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (20/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19732»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16841
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ اخْتَارَ مِنَ الْكَلَامِ أَرْبَعًا، لَيْسَ بِقُرْآنٍ - وَهُنَّ مِنَ الْقُرْآنِ -: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَمَا رَوَى عَنْهُ إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ أَضْعَفُ، وَهَذَا مِنْهُ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے کلام میں سے تمہارے لیے چار کلمات منتخب کیے ہیں، وہ قرآن نہیں ہیں، لیکن وہ قرآن کا حصہ ہیں «سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ وَاللَّهُ أَكْبَرُ»
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور اسحاق بن سلیمان رازی نے اس سے جو روایات نقل کی ہیں، وہ زیادہ ضعیف ہیں، اور
یہ روایت بھی اُن میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16841]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3071)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16842
وَعَنْ أَبِي الْمُنْذِرِ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، عَلِّمْنِي أَفْضَلَ الْكَلَامِ، قَالَ:" يَا أَبَا الْمُنْذِرِ، قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، مِائَةَ مَرَّةٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ، فَإِنَّكَ يَوْمَئِذٍ أَفْضَلُ النَّاسِ عَمَلًا إِلَّا مَنْ قَالَ مِثْلَ مَا قُلْتَ، وَأَكْثِرْ مِنْ قَوْلِ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهَا سَيِّدُ الِاسْتِغْفَارِ، وَإِنَّهَا مِمْحَاةٌ لِلْخَطَايَا". أَحْسَبُهُ قَالَ:" مُوجِبَةٌ لِلْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومندر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ مجھے افضل کلام کی تعلیم دیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابومندر! تم یہ پڑھو: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ یکتا ہے اُس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اُسی کے لئے مخصوص ہے، حمد اسی کے لیے مخصوص ہے، وہ زندگی دیتا ہے اور وہ موت دیتا ہے، اور ہر قسم کی بھلائی اُسی کے دست قدرت میں ہے، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تم روزانہ ایک سو مرتبہ یہ کلمات پڑھ لو، تو اُس دن میں، تم عمل کے اعتبار سے لوگوں میں سے سب سے زیادہ فضیلت والے ہو گے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جس نے اس کلمے کو اتنی ہی تعداد میں پڑھا ہو، جتنی تعداد میں تم نے پڑھا ہے، تم کثرت کے ساتھ «سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِالله» پڑھا کرو! کیونکہ یہ سید الاستغفار ہے، اور یہ گناہوں کو مٹانے والا ہے۔“ راوی کو شک ہے، شاید روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”یہ جنت کو واجب کرنے والے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16842]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3073)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں