🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ .
جب آدمی اپنے بستر پر جائے، یا جب بیدار ہو، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17043
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" مَا تَقُولُ إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ؟". قَالَ: أَقُولُ: بِاسْمِكَ وَضَعْتُ جَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَصَبْتَ، وَفَّقَكَ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ قُبِلَ مِنْهُ مَا حَدَّثَ بِهِ فِي فَضَائِلِ الْأَعْمَالِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے دریافت کیا: تم جب اپنے بستر پر جاتے ہو، تو تم کیا پڑھتے ہو؟ اس نے جواب دیا: میں یہ کہتا ہوں: بِاسْمِكَ وَضَعْتُ جَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي ”میں تیرے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اپنا پہلو رکھ رہا ہوں، تو میرے گناہوں کی مغفرت کر دے۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ٹھیک کرتے ہو، اللہ تعالیٰ نے تمہیں، توفیق دی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے، اس کے حوالے سے ایسی روایات قبول کی گئی ہیں، جو اعمال کے فضائل کے بارے میں ہوتی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17043]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6583»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17044
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" مَا تَقُولُ عِنْدَ مَنَامِكَ؟". قَالَ: أَقُولُ: بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ وَضَعْتُ جَنْبِي فَاغْفِرْ لِي. قَالَ:" غَفَرَ اللَّهُ لَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے دریافت کیا: تم سوتے وقت کیا پڑھتے ہو؟ اس نے جواب دیا: میں یہ پڑھتا ہوں: «بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ وَضَعْتُ جَنْبِي فَاغْفِرْ لِي» ”اے اللہ! تیرے اسم سے برکت حاصل کرتے ہوئے، میں نے اپنا پہلو رکھ دیا ہے، تو میری مغفرت کر دے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17044]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6620)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17045
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا اضْطَجَعَ لِلنَّوْمِ يَقُولُ:" بِاسْمِكَ رَبِّي فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کے لیے لیٹتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے: «بِاسْمِكَ رَبِّي فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي» ”اے میرے پروردگار! تیرے اسم سے برکت حاصل کرتے ہوئے، تو میرے ذنب کی مغفرت کر دے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17045]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6583»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17046
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" مَا تَقُولُونَ عِنْدَ النَّوْمِ؟". حَتَّى انْتَهَى إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ، قَالَ: أَقُولُ: أَنْتَ خَلَقْتَ هَذِهِ النَّفْسَ، لَكَ مَحْيَاهَا وَمَمَاتُهَا، فَإِنْ تَوَفَّيْتَهَا فَعَافِهَا وَاعْفُ عَنْهَا، وَإِنْ رَدَدْتَهَا فَاحْفَظْهَا وَاهْدِهَا. فَعَجِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ قَوْلِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ عُمَرَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مَجَالِدٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے دریافت کیا: تم لوگ سوتے وقت کیا پڑھتے ہو؟ جب سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کی باری آئی تو انہوں نے یہ کہا: میں یہ پڑھتا ہوں:
«أَنْتَ خَلَقْتَ هَذِهِ النَّفْسَ، لَكَ مَحْيَاهَا وَمَمَاتُهَا، فَإِنْ تَوَفَّيْتَهَا فَعَافِهَا وَاعْفُ عَنْهَا، وَإِنْ رَدَدْتَهَا فَاحْفَظْهَا وَاهْدِهَا»
”تو نے اس جان کو پیدا کیا ہے، اس کی زندگی اور اس کی موت تیرے لیے ہے، اگر تو اسے وفات دیدے تو اس کو عافیت عطا کرنا اور اس سے درگزر کرنا اور اگر تو اسے لوٹا دے تو اس کی حفاظت کرنا اور اسے ہدایت پر ثابت قدم رکھنا۔“
راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے کلمات اچھے لگے۔
یہ روایت امام بزار نے عمر بن اسماعیل بن مجالد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17046]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3111)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17047
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ تَقُولُ يَا حَمْزَةُ، إِذَا آوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ؟". قَالَ: أَقُولُ: كَذَا وَكَذَا.
قَالَ:" كَيْفَ تَقُولُ يَا عَلِيُّ،؟". قَالَ: أَقُولُ كَذَا وَكَذَا - أَحْسَبُهُ قَالَ: -" إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَقُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَنَّ عَلَيَّ، وَأَفْضَلَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ، وَإِلَهِ كُلِّ شَيْءٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ أَبُو النَّضْرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے حمزہ! جب آپ بستر پر جاتے ہیں، تو کیا پڑھتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: میں یہ یہ پڑھتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے علی! تم کیا پڑھتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: میں یہ یہ پڑھتا ہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو یہ پڑھو:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَنَّ عَلَيَّ، وَأَفْضَلَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ، وَإِلَهِ كُلِّ شَيْءٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے مجھ پر احسان اور فضل کیا، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ہر چیز کا پروردگار ہے اور ہر چیز کا معبود ہے، میں جہنم سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن کثیر ابونضر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17047]
تخریج الحدیث: «خرجه البزار فى المسند (3112)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4389»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17048
وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْوَلِيدِ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَجِدُ وَحْشَةً، قَالَ:" إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ فَقُلْ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ، وَعِقَابِهِ، وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ ; فَإِنَّهُ لَا يَضُرُّكَ، وَبِالْحَرِيِّ [ أَنْ ] لَا يَقْرَبَكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الْوَلِيدِ بْنِ الْوَلِيدِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِيمَا يَقُولُ إِذَا أَرَّقَ.
سیدنا ولید بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے وحشت محسوس ہوتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو یہ پڑھو:
«أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ، وَعِقَابِهِ، وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ»
”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، اُس کے غضب سے، اس کی سزا، سے اور اس کے بندوں کے شر سے، اور شیاطین کے وسوسوں سے، کہ وہ میرے پاس آ جائیں۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تو پھر کوئی چیز تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گی، بلکہ یہ زیادہ مناسب ہے کہ تمہاری قریب نہیں آ پائے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ محمد بن یحیی بن حبان کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ اس نے سیدنا ولید بن ولید رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی مختلف احادیث اس باب میں آئیں گی کہ جب آدمی کو بے چینی محسوس ہو رہی ہو تو وہ کیا پڑھے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17048]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (57/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16137، 23327»

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17049
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ قَالَ:" اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے تھے تو آپ یہ پڑھتے تھے: اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ ”اے اللہ! تو اس دن مجھے اپنے عذاب سے بچانا، جب تو اپنے بندوں کو زندہ کرے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17049]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3110)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17050
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ وَلُوعًا، وَمِنَ الْجُوعِ ضَجِيعًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر آتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ وَلُوعًا، وَمِنَ الْجُوعِ ضَجِيعًا»
”اے اللہ! میں برائی کی طرف راغب ہونے اور بھوکا سونے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“

یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17050]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (896)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 860»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17051
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَلَا فَقَهَرَ، وَبَطَنَ فَخَبَرَ، وَمَلَكَ فَقَدَرَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بستر پر آ کر یہ پڑھے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَلَا فَقَهَرَ، وَبَطَنَ فَخَبَرَ، وَمَلَكَ فَقَدَرَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے بلندی اختیار کی، تو غلبہ پایا، جو باطن والا ہے، لیکن باخبر ہے، جو مالک ہے اور اس نے تقدیر مقرر کی ہے، اللہ تعالیٰ کے لیے ہر طرح کی حمد مخصوص ہے جو زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو وہ شخص اپنے گناہوں سے یوں نکل جائے گا جیسے اس دن تھا، جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17051]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7887»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17052
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِيَقُلْ أَحَدُكُمْ حِينَ يُرِيدُ الْمَنَامَ: آمَنْتُ بِاللَّهِ، وَكَفَرْتُ بِالطَّاغُوتِ، وَعْدُ اللَّهِ حَقٌّ، وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ، اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ طَوَارِقِ هَذَا اللَّيْلِ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک شخص جب سونے لگے تو اسے یہ پڑھنا چاہیے:
«آمَنْتُ بِاللَّهِ، وَكَفَرْتُ بِالطَّاغُوتِ، وَعْدُ اللَّهِ حَقٌّ، وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ، اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ طَوَارِقِ هَذَا اللَّيْلِ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ»
”میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا اور میں نے طاغوت کا کفر کیا، اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے اور رسولوں نے سچ بیان کیا ہے، اے اللہ! میں اس رات میں آنے والے (فتنوں یا آزمائشوں) سے تیری پناہ مانگتا ہوں، البتہ رات کو آنے والے، اس (امر) کا معاملہ مختلف ہے، جو بھلائی لے کر آئے۔“

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17052]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3454)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3454»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں