الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ السُّوقَ، وَإِذَا رَجَعَ مِنْهُ .
جب آدمی بازار میں داخل ہو، یا جب وہ وہاں سے واپس آئے، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17083
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ، أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ إِذَا رَجَعَ مِنْ سُوقِهِ أَنْ يَقْرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فَيَكْتُبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ آيَةٍ حَسَنَةً؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الرَّبِيعِ بْنِ ثَعْلَبٍ، وَأَبِي إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبِ، وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِيمَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ السُّوقَ فِي الْبُيُوعِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے تاجروں کے گروہ! کیا تم میں سے کوئی ایک شخص اس بات سے عاجز ہے کہ وہ جب بازار سے واپس جاتا ہے تو قرآن کی دس آیات پڑھ لیا کرے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر ایک آیت کے بدلے میں ایک نیکی نوٹ کر لے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ربیع بن ثعلب اور ابواسماعیل مؤدب کا معاملہ مختلف ہے، اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب ”البیوع“ میں اس بارے میں احادیث گزر چکی ہیں کہ جب آدمی بازار میں داخل ہو، تو کیا پڑھے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17083]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12119»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث حسن
41. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَرَجَ لِسَفَرٍ، أَوْ رَجَعَ مِنْهُ .
جب آدمی سفر کے لئے نکلے، یا جب سفر سے واپس آئے، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17084
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ فِي سَفَرٍ قَالَ:" اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الضِّبْنَةِ فِي السَّفَرِ، وَالْكَآبَةِ فِي الْمُنْقَلَبِ. اللَّهُمَّ اقْبِضْ لَنَا الْأَرْضَ، وَهَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ". وَإِذَا أَرَادَ الرُّجُوعَ قَالَ:" [ آيِبُونَ ] تَائِبُونَ عَابِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ".
وَإِذَا دَخَلَ إِلَى أَهْلِهِ قَالَ:" تَوْبًا تَوْبًا إِلَى رَبِّنَا أَوْبًا، وَلَا يُغَادِرُ عَلَيْنَا حَوْبًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَزَادُوا كُلُّهُمْ عَلَى أَحْمَدَ:" آيِبُونَ". وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا بَعْضَ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر پر روانہ ہونے لگتے تھے تو آپ یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الضِّبْنَةِ فِي السَّفَرِ، وَالْكَآبَةِ فِي الْمُنْقَلَبِ۔ اللَّهُمَّ اقْبِضْ لَنَا الْأَرْضَ، وَهَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ»
”اے اللہ! سفر میں، تو ہی میرا ساتھی ہے اور میرے اہل خانہ کے بارے میں نگہبان ہے، اے اللہ! سفر کے دوران کسی کمی، اور واپسی پر کسی ناپسندیدہ صورتحال کا سامنا کرنے سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں، اے اللہ! ہمارے لئے زمین کو سمیٹ دے، اور سفر ہمارے لیے آسان کر دے۔“
جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی واپسی کا ارادہ کرتے تھے تو پھر یہ پڑھتے تھے:
«آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ»
”(ہم) رجوع کرنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، اپنے پروردگار کی حمد بیان کرنے والے ہیں۔“
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اہل خانہ کے پاس تشریف لاتے تھے تو آپ یہ پڑھتے تھے:
«تَوْبًا تَوْبًا إِلَى رَبِّنَا أَوْبًا، وَلَا يُغَادِرُ عَلَيْنَا حَوْبًا»
”توبہ ہے، توبہ ہے، اور اپنے پروردگار کی طرف رجوع ہے، اور وہ ہم پر کوئی گناہ باقی نہیں رہنے دے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، ان سب حضرات نے امام أحمد کے مقابلے میں ایک لفظ ”رجوع کرنے والے“ زائد نقل کیا ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ طبرانی کی بعض اسانید کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17084]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3127) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2353) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1551) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11735) اخرجه احمد فى المسند (2311)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2718»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17085
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خَرَجَ لِسَفَرٍ قَالَ:" اللَّهُمَّ بَلَاغًا يُبَلِّغُ خَيْرًا، مَغْفِرَةً مِنْكَ وَرِضْوَانًا، بِيَدِكَ الْخَيْرُ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ، اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ، وَاطْوِ لَنَا الْأَرْضَ، اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کے لیے تشریف لے جاتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ بَلَاغًا يُبَلِّغُ خَيْرًا، مَغْفِرَةً مِنْكَ وَرِضْوَانًا، بِيَدِكَ الْخَيْرُ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ، اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ، وَاطْوِ لَنَا الْأَرْضَ، اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ»
”اے اللہ! ایسا پہنچنا ہو، جو بھلائی تک پہنچائے، جو تیری طرف سے مغفرت اور رضامندی کی شکل میں ہو، ہر قسم کی بھلائی تیرے دست قدرت میں ہے، بیشک تو ہر شے پر قدرت رکھتا ہے، اے اللہ! سفر میں تو ہی میرا ساتھی ہے، اور میری غیر موجودگی میں، گھر والوں کا نگہبان ہے، اے اللہ! سفر ہمارے لیے آسان کر دے، اور زمین کو ہمارے لئے لپیٹ دے، اے اللہ! میں سفر کی دقت اور واپسی پر ناگوار صورتحال کے سامنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف فطر بن خلیفہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17085]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1663)، أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10558، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2428، 6238/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17086
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَفَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا دَنَا مِنَ الْمَدِينَةِ قَالَ:" آيِبُونَ، تَائِبُونَ، عَابِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ. اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ، وَسُوءِ الْمَنْظَرِ فِي الْأَهْلِ وَالْمَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے واپس تشریف لا رہے تھے، جب آپ مدینہ منورہ کے قریب پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«آيِبُونَ، تَائِبُونَ، عَابِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ، وَسُوءِ الْمَنْظَرِ فِي الْأَهْلِ وَالْمَالِ» ”(ہم) رجوع کرنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، اپنے پروردگار کی حمد بیان کرنے والے ہیں، اے اللہ! میں سفر کی پریشانی اور واپسی پر ناگوار صورتحال کے سامنے اور اپنے اہل خانہ یا مال کے بارے میں برے منظر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17086]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3131)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17087
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: كَانَ إِذَا رَجَعَ مِنْ غَزْوَةٍ.
وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَفِي الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ سے واپس تشریف لائے۔۔۔۔۔۔۔ پہلی روایت میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں اور دوسری روایت میں ابوسعد بقال ہے اور وہ متروک ہے،
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17087]

إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 17088
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَرَادَ سَفَرًا قَالَ:" اللَّهُمَّ بِكَ أَصُولُ، وَبِكَ أَجُولُ، وَبِكَ أَسِيرُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کا ارادہ کرتے تھے تو یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ بِكَ أَصُولُ، وَبِكَ أَجُولُ، وَبِكَ أَسِيرُ» ”اے اللہ! تیری مدد کے ساتھ میں حملہ کرتا ہوں، اور تیری مدد کے ساتھ میں گھومتا ہوں اور تیری مدد کے ساتھ میں چلتا ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17088]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3126) اخرجه احمد فى المسند (1295 و 691)، أخرجه مسند أحمد برقم: 693»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17089
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَافَرَ فَأَقْبَلَ رَاجِعًا إِلَى الْمَدِينَةِ يَقُولُ:" آيِبُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، وَلِرَبِّنَا عَابِدُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کے بعد مدینہ منورہ کی طرف واپس آ رہے ہوتے تھے تو یہ پڑھتے تھے:
«آيِبُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، وَلِرَبِّنَا عَابِدُونَ»
”(ہم) رجوع کرنے والے ہیں، اپنے پروردگار کی حمد بیان کرنے والے ہیں، اور اپنے پروردگار کی عبادت کرنے والے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں،
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17089]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3132) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7092)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
42. بَابُ طَلَبِ الدُّعَاءِ فِي السَّفَرِ .
سفر میں، دعا طلب کرنا
حدیث نمبر: 17090
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمُ السَّفَرَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى إِخْوَانِهِ ; فَإِنَّهُمْ يَزِيدُونَهُ بِدُعَائِهِمْ إِلَى دُعَائِهِ خَيْرًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، عَنْ شَيْخِهِ عَمْرِو بْنِ الْحُسَيْنِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص سفر پر جانے لگے تو وہ اپنے بھائیوں کو سلام کر لے، کیونکہ وہ لوگ اس کی دعا کے ہمراہ اپنی دعاؤں کے ذریعے، اس کے لیے بھلائی میں اضافہ ہی کریں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد عمرو بن حصین کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17090]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6686)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2863»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
43. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا نَهَضَ لِلسَّفَرِ .
جب آدمی سفر کے لئے اٹھے، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17091
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمْ يُرِدِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَفَرًا قَطُّ إِلَّا قَالَ حِينَ يَنْهَضُ مِنْ جُلُوسِهِ:" اللَّهُمَّ بِكَ انْتَشَرْتُ، وَإِلَيْكَ تَوَجَّهْتُ، وَبِكَ اعْتَصَمْتُ، اللَّهُمَّ أَنْتَ ثِقَتِي، وَأَنْتَ رَجَائِي، اللَّهُمَّ اكْفِنِي مَا أَهَمَّنِي، وَمَا لَا أَهْتَمُّ بِهِ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، وَزَوِّدْنِي التَّقْوَى، وَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَجِّهْنِي لِلْخَيْرِ حَيْثُمَا تَوَجَّهْتُ". [ قَالَ: ثُمَّ يَخْرُجُ ]
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُسَاوِرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سفر کا ارادہ کرتے تھے تو جب آپ بیٹھنے سے (یعنی روانگی کے لیے) اُٹھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ بِكَ انْتَشَرْتُ، وَإِلَيْكَ تَوَجَّهْتُ، وَبِكَ اعْتَصَمْتُ، اللَّهُمَّ أَنْتَ ثِقَتِي، وَأَنْتَ رَجَائِي، اللَّهُمَّ اكْفِنِي مَا أَهَمَّنِي، وَمَا لَا أَهْتَمُّ بِهِ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، وَزَوِّدْنِي التَّقْوَى، وَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَجِّهْنِي لِلْخَيْرِ حَيْثُمَا تَوَجَّهْتُ»
”اے اللہ! تیری مدد سے میں نکلنے لگا ہوں، اور تیری طرف متوجہ ہو گیا ہوں، اور تیری مدد چاہتا ہوں، اے اللہ! تو میرا قابل وثوق ہے، تو میری امید ہے، اے اللہ! میرے لیے ان چیزوں کے حوالے سے کفایت کر لے، جو میرے لئے ضروری ہیں، اور ان سے بھی جو میرے لئے ضروری نہیں ہے، اور جن کے بارے میں، تو مجھ سے زیادہ بہتر جانتا ہے، اور تو مجھے تقویٰ، زاد سفر کے طور پر عطا فرما، تو میرے گناہ کی مغفرت کر دے اور مجھے بھلائی کی طرف متوجہ کر دے، خواہ میرا رخ کسی بھی سمت میں ہو۔“
راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد آپ روانہ ہو جاتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن مساور ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17091]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2770)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3374، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6240»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
44. بَابُ مَا يَقُولُ عِنْدَ الْوَدَاعِ .
رخصتی کے وقت آدمی کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17092
عَنْ هِشَامِ بْنِ قَتَادَةَ الرَّهَاوِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَتَادَةَ قَالَ: لَمَّا عَقَدَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَوْمِي، أَخَذْتُ بِيَدِهِ فَوَدَّعْتُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" جَعَلَ اللَّهُ التَّقْوَى زَادَكَ، وَغَفَرَ ذَنْبَكَ، وَوَجَّهَكَ لِلْخَيْرِ حَيْثُمَا تَوَجَّهْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.

ہشام بن قتادہ رہاوی اپنے والد قتادہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے میری قوم کا نگران مقرر کیا، تو میں نے آپ کا دست مبارک پکڑ لیا اور آپ سے رخصت ہونے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
«جَعَلَ اللَّهُ التَّقْوَى زَادَكَ، وَغَفَرَ ذَنْبَكَ، وَوَجَّهَكَ لِلْخَيْرِ حَيْثُمَا تَوَجَّهْتَ»
”اللہ تعالیٰ تمہیں تقویٰ کا زاد سفر عطا کرے اور تمہارے گناہوں کی مغفرت کر دے اور تمہیں بھلائی کی طرف متوجہ کرے خواہ تمہارا رخ کسی بھی سمت میں ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17092]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3201) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (15/19)، أخرجه شرح السنة برقم: 1345»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح