🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
دنیا کے زائل ہو جانے کے بارے میں، غور و فکر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17641
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ كَانَ فِي مُلْكِهِ، فَتَفَكَّرَ فَعَلِمَ أَنَّ ذَلِكَ مُنْقَطِعٌ عَنْهُ، وَأَنَّهُ قَدْ شَغَلَهُ عَنْ عِبَادَةِ رَبِّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَتَسَرَّبَ فَانْسَابَ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنْ قَصْرِهِ فَأَصْبَحَ فِي مَمْلَكَةِ غَيْرِهِ، فَأَتَى سَاحِلَ الْبَحْرِ، فَكَانَ بِهِ يَضْرِبُ اللَّبِنَ بِالْآجُرِّ، وَيَأْكُلُ وَيَتَصَدَّقُ بِالْفَضْلِ، فَلَمْ يَزَلْ كَذَلِكَ حَتَّى رَقِيَ أَمْرُهُ إِلَى مَلِكِهِمْ، وَعِبَادَتُهُ، وَفَضْلُهُ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ مَلِكُهُمْ أَنْ يَأْتِيَ فَأَبَى، ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْهِ، فَأَبَى أَنْ يَأْتِيَهُ، وَقَالَ: مَا لَهُ وَمَا لِي؟ قَالَ: فَرَكِبَ الْمَلِكُ فَلَمَّا رَآهُ الرَّجُلُ وَلَّى هَارِبًا، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ الْمَلِكُ رَكَضَ فِي أَثَرِهِ فَلَمْ يُدْرِكْهُ، قَالَ: فَنَادَاهُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكَ مِنِّي بَأْسٌ، فَأَقَامَ حَتَّى أَدْرَكَهُ فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ - رَحِمَكَ اللَّهُ -؟! قَالَ: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ صَاحِبُ مُلْكِ كَذَا وَكَذَا، تَفَكَّرْتُ فِي أَمْرِي فَعَلِمْتُ أَنَّ مَا أَنَا فِيهِ مُنْقَطِعٌ، وَأَنَّهُ قَدْ شَغَلَنِي عَنْ عِبَادَةِ رَبِّي، فَتَرَكْتُهُ وَجِئْتُ هَهُنَا، أَعْبُدُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ: مَا أَنْتَ بِأَحْوَجَ إِلَى مَا صَنَعْتَ مِنِّي. قَالَ: ثُمَّ نَزَلَ عَنْ دَابَّتِهِ، وَسَيَّبَهَا فَتَبِعَهُ، فَكَانَا جَمِيعًا يَعْبُدَانِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - فَدَعَوُا اللَّهَ أَنْ يُمِيتَهُمَا جَمِيعًا. قَالَ: فَمَاتَا. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَلَوْ كُنْتَ بِرُمَيْلَةِ مِصْرَ لَأَرَيْتُكُمْ قُبُورَهُمَا بِالنَّعْتِ الَّذِي نَعَتَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يُعْلَى بِنَحْوِهِ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا الْمَسْعُودِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”تم لوگوں سے پہلے کے زمانے میں ایک شخص تھا، وہ اپنی حکومت میں تھا، اس نے غور و فکر کیا تو اسے یہ بات پتہ چلی کہ یہ چیز اس سے جدا ہو جائے گی اور اس حکومت نے اسے اس کے پروردگار کی عبادت سے مشغول (یعنی غافل) رکھا ہوا ہے، اس نے طے کیا اور ایک رات اپنے محل سے نکل کھڑا ہوا، پھر وہ کسی اور ریاست میں پہنچ گیا، وہ سمندر کے ساحل پر آیا اور وہاں اینٹیں بنانے کی مزدوری کرنے لگا، وہ کھانا کھا لیتا تھا اور اضافی رقم صدقہ کر دیتا تھا، وہ مسلسل اسی حالت میں رہا، یہاں تک کہ اس کی عبادت اور فضیلت کے بارے میں اطلاع، وہاں کے بادشاہ تک پہنچ گئی، وہاں کے بادشاہ نے اسے پیغام بھیج کر بلوایا لیکن اس نے انکار کر دیا، بادشاہ نے پھر پیغام بھیجا، اس نے پھر انکار کر دیا، اس کا یہ کہنا تھا: میرا بادشاہ کے ساتھ کیا واسطہ ہے؟ وہ بادشاہ خود سوار ہو کر آیا، جب اس شخص نے اس بادشاہ کو دیکھا، تو وہ بھاگ کھڑا ہوا، جب بادشاہ نے یہ صورتحال دیکھی تو اس نے بھی اس کے پیچھے گھوڑا دوڑا دیا، بادشاہ اس تک نہیں پہنچ سکا، تو اس نے بلند آواز میں پکار کر اس سے یہ کہا: اے اللہ کے بندے! تمہیں میری طرف سے کوئی نقصان نہیں ہو گا، تو وہ شخص ٹھہر گیا، بادشاہ اس کے پاس آیا اور اس نے دریافت کیا: تم کون ہو؟ اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، اس نے بتایا: میں فلاں بن فلاں ہوں، جو فلاں ملک کا بادشاہ تھا، میں نے اپنے معاملے کے بارے میں غور و فکر کیا، تو مجھے یہ بات پتہ چلی کہ جو چیز میرے پاس ہے وہ چھن جائے گی اور اس چیز (یعنی حکومت) نے مجھے اپنے پروردگار کی عبادت سے مشغول رکھا ہوا ہے، تو میں نے اس (یعنی حکومت) کو چھوڑ دیا اور یہاں آ گیا تاکہ اپنے پروردگار کی عبادت کرتا رہوں، بادشاہ نے کہا: تم نے جو کیا ہے اس حوالے سے تم اس کے مجھ سے زیادہ محتاج نہیں ہو، پھر بادشاہ اپنی سواری سے اترا، اس نے اپنی سواری کو چھوڑ دیا اور اس شخص کے پیچھے ہو لیا، پھر وہ دونوں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہے، ان دونوں نے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کی: کہ اُن دونوں کو ایک ساتھ موت آئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو ان دونوں کا انتقال ہو گیا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر میں مصر کے چھوٹے ٹیلے کے پاس ہوتا تو تمہیں ان دونوں افراد کی قبریں دکھاتا، جو اس صفت کے مطابق تھیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے بیان کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17641]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5383) اخرجه احمد فى المسند (4312)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4300، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7251»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17642
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ اسْتَخْلَفُوا خَلِيفَةً عَلَيْهِمْ بَعْدَ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ يُصَلِّي ذَاتَ لَيْلَةٍ فَوْقَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ فِي الْقَمَرِ، فَذَكَرَ أُمُورًا كَانَ صَنَعَهَا، فَخَرَجَ فَتَدَلَّى بِسَبَبٍ فَأَصْبَحَ السَّبَبُ مُعَلَّقًا فِي الْمَسْجِدِ وَقَدْ ذَهَبَ". قَالَ:" فَانْطَلَقَ حَتَّى أَتَى قَوْمًا عَلَى شَطِّ الْبَحْرِ، فَوَجَدَهُمْ يَضْرِبُونَ لَبِنًا، - أَوْ يَصْنَعُونَ لَبِنًا - فَسَأَلَهُمْ: كَيْفَ تَأْخُذُونَ عَلَى هَذَا اللَّبِنِ؟". قَالَ:" فَأَخْبَرُوهُ، فَلَبَّنَ مَعَهُمْ، فَكَانَ يَأْكُلُ مِنْ عَمَلِ يَدِهِ، فَإِذَا كَانَ حِينُ الصَّلَاةِ قَامَ يُصَلِّي، فَرَفَعَ ذَلِكَ الْعُمَّالُ إِلَى دِهْقَانِهِمْ: أَنَّ فِينَا رَجُلًا يَفْعَلُ كَذَا وَكَذَا، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَأَبَى أَنْ يَأْتِيَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ إِنَّهُ جَاءَ يَسِيرُ عَلَى دَابَّتِهِ، فَلَمَّا رَآهُ فَرَّ، فَاتَّبَعَهُ فَسَبَقَهُ فَقَالَ: انْتَظِرْنِي أُكَلِّمْكَ، فَقَامَ حَتَّى كَلَّمَهُ، فَأَخْبَرَهُ خَبَرَهُ، فَلَمَّا أَخْبَرَهُ أَنَّهُ كَانَ مَلِكًا، وَأَنَّهُ فَرَّ مِنْ رَهْبَةِ رَبِّهِ، قَالَ: إِنِّي لَأَظُنُّنِي لَاحِقٌ بِكَ". قَالَ:" فَاتَّبَعَهُ فَعَبْدَا اللَّهَ حَتَّى مَاتَا بِرُمَيْلَةِ مِصْرَ". قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَوْ أَنِّي كُنْتُ ثَمَّ لَاهْتَدَيْتُ إِلَى قَبْرَيْهِمَا بِصِفَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّذِي وَصَفَ لَنَا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ”بنی اسرائیل نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے بعد ایک فرد کو اپنا خلیفہ مقرر کیا، ایک رات وہ چاندنی میں بیت المقدس کی چھت پر کھڑا ہو کر نماز ادا کر رہا تھا، اسے اپنے کیے ہوئے بعض کاموں کے بارے میں خیال آیا، تو وہ نکلا اس نے ایک رسی لٹکائی، اگلے دن صبح وہ رسی مسجد میں لٹکی ہوئی تھی اور وہ شخص جا چکا تھا، وہ شخص گیا، یہاں تک کہ وہ سمندر کے کنارے موجود ایک قوم کے پاس آیا، اس نے ان لوگوں کو پایا کہ وہ اینٹیں اُٹھا رہے تھے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اس نے انہیں پایا کہ وہ اینٹیں بنا رہے تھے، اس نے ان سے دریافت کیا: تم لوگ اینٹوں کا کیا معاوضہ وصول کرتے ہو؟ ان لوگوں نے اسے بتایا، تو وہ بھی ان کے ساتھ اینٹیں بنانے لگا، وہ اپنے ہاتھ کے ذریعے کام کر کے اس کی کمائی کھاتا تھا اور جب نماز کا وقت ہو جاتا تھا، تو وہ کھڑا ہو کر نماز ادا کرنے لگتا تھا، ان مزدوروں نے اپنے زمیندار کو اس بارے میں بتایا کہ ہمارے درمیان ایک فرد ہے، جو ایسا ایسا کرتا ہے، زمیندار نے اس شخص کو پیغام بھیجا، لیکن اس نے جانے سے انکار کر دیا، ایسا تین مرتبہ ہوا، پھر وہ زمیندار اپنی سواری پر سوار ہو کر اس کے پاس آیا، اس شخص نے جب زمیندار کو دیکھا تو بھاگ کھڑا ہوا، زمیندار اس کے پیچھے گیا، لیکن وہ فرد آگے نکل گیا، زمیندار نے اس سے کہا: تم ٹھہر جاؤ! میں تمہارے ساتھ بات کرنا چاہتا ہوں، وہ شخص رک گیا، زمیندار نے اس کے ساتھ بات چیت کی، اس شخص نے اس زمیندار کو اپنی صورت حال کے بارے میں بتایا، جب اس نے یہ بتایا کہ میں ایک بادشاہ تھا اور میں نے اپنے پروردگار کے خوف کی وجہ سے سب کچھ چھوڑ دیا ہے، تو زمیندار نے کہا: اپنے بارے میں میرا یہ گمان ہے کہ مجھے بھی تمہارے ساتھ مل جانا چاہیے، تو زمیندار اس کے ساتھ ہو لیا اور پھر وہ دونوں مرتے دم تک اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہے، یہاں تک کہ مصر میں ایک چھوٹے ٹیلے کے پاس اُن دونوں کا انتقال ہوا۔“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر میں وہاں ہوتا تو اُن دونوں کی قبر کے بارے میں رہنمائی کرتا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان کیے ہوئے نقشے کے مطابق ہوتی۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17642]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3689) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10307)، أخرجه مسند البزار برقم: 1990، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10370، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6595»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَوَاعِظِ . قُلْتُ: قَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْعِلْمِ، فِي بَابِ مَا جَاءَ فِي الْقِصَصِ أَدَبُ الْقَاصِّ .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: N29
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: N29]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17643
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى:" الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ" الْآيَةَ. قَالَ: نَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَلَاهُ عَلَيْهِمْ زَمَانًا، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ قَصَصْتَ عَلَيْنَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْنَا: الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا. الْآيَةَ. فَتَلَاهُ عَلَيْهِمْ زَمَانًا، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ حَدَّثْتَنَا. فَأَنْزَلَ اللَّهُ:" اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُتَشَابِهًا" الْآيَةَ. كُلُّ ذَلِكَ يُؤْمَرُونَ بِالْقُرْآنِ. قَالَ خَلَّادٌ: وَزَادَ فِيهِ غَيْرُهُ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ ذَكَّرَتْنَا. فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى:" أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ نَحْوَهُ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَمْرٍو الْعَنْقَزِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ غَيْرُ خَلَّادٍ، هَذَا أَقْدَمُ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”الٓرٰ، یہ کتاب مبین کی آیات ہیں، بے شک ہم نے عربی میں قرآن نازل کیا ہے، تاکہ تم سمجھ بوجھ حاصل کرو، ہم تمہارے سامنے عمدہ ترین واقعہ بیان کریں گے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن نازل ہوا، آپ ایک طویل عرصے تک لوگوں کے سامنے اس کی تلاوت کرتے رہے، پھر لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! اگر آپ ہمیں واقعات سنائیں، تو یہ مناسب ہو گا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ نازل کیا: ”الٓرٰ، یہ کتاب مبین کی آیات ہیں، بے شک ہم نے عربی میں قرآن نازل کیا ہے۔۔۔۔۔۔“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک طویل عرصے تک لوگوں کے سامنے یہ تلاوت کرتے رہے، پھر لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! اگر آپ ہمیں کوئی بات بیان کریں، تو یہ مناسب ہو گا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ نازل کیا: ”اللہ تعالیٰ نے سب سے خوبصورت بات نازل کی ہے، جو کتاب (کی شکل میں) ہے، (جو نظم وغیرہ کے حوالے سے) ایک دوسرے سے مشابہت رکھنے والے (مضامین پر مشتمل ہے)۔“ یعنی ہر صورتحال میں لوگوں کو قرآن کے بارے میں حکم دیا گیا۔ خلاد نامی راوی بیان کرتے ہیں: دیگر لوگوں نے یہ بات زائد نقل کی ہے: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ ہمیں نصیحت کریں، تو یہ مناسب ہو گا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”کیا ایمان والوں کے لیے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لیے، اور جو حق نازل ہوا ہے، اس کے لیے جھک جائیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عمرو عنقزی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں صرف خلاد صفار کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے اور یہ خلاد بن مسلم کے علاوہ ہے، یہ مقدم ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17643]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3218) أخرجه ابر بعلي فى المسند (740)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3372، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6209، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1069، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5734/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابُ الْإِيجَازِ فِي الْمَوْعِظَةِ .
مختصر وعظ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17644
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، عِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ، وَاعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَجْزِيٌّ بِهِ، وَأَحْبِبْ مَنْ شِئْتَ فَإِنَّكَ مُفَارِقُهُ، وَاعْلَمْ أَنَّ شَرَفَ الْمُؤْمِنِ صَلَاتُهُ بِاللَّيْلِ، وَعِزَّهُ اسْتِغْنَاؤُهُ عَنِ النَّاسِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ جتنا چاہیں زندہ رہیں، لیکن آپ نے مرنا ہے، آپ جو چاہیں عمل کر لیں، آپ کو اس کا بدلہ دیا جائے گا، آپ جس سے چاہیں محبت رکھیں آپ کو اس سے جدا ہونا ہو گا اور آپ یہ بات جان لیں کہ مؤمن کا شرف اس کی رات کی نفل نماز میں ہے، اور اس کی عزت، لوگوں سے اس کی بے نیازی میں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17644]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17645
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ لِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: أَحْبِبْ مَنْ شِئْتَ فَإِنَّكَ مُفَارِقُهُ، وَاعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مُلَاقِيهِ، وَعِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوْجَزَ لِي جِبْرِيلٌ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فِي الْخُطْبَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل نے مجھ سے کہا: آپ جس سے چاہیں محبت رکھیں، آپ نے اس سے جدا ہونا ہو گا، آپ جو چاہیں عمل کریں، آپ نے اس کا (یعنی اس کے بدلے کا) سامنا کرنا ہو گا اور آپ جتنا چاہیں زندہ رہیں، آپ کو مرنا ہو گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: خطاب کرتے ہوئے، جبرائیل نے مجھے مختصر بات کہی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17645]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (704)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّيَاءِ .
ریاکاری کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17646
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَشِّرْ هَذِهِ الْأُمَّةَ بِالسَّنَاءِ وَالرِّفْعَةِ، وَالدِّينِ وَالنَّصْرِ وَالتَّمْكِينِ فِي الْأَرْضِ. - وَهُوَ يَشُكُّ فِي الثَّالِثَةِ - قَالَ: فَمَنْ عَمِلَ مِنْهُمْ عَمَلَ الْآخِرَةِ لِلدُّنْيَا لَمْ يَكُنْ لَهُ فِي الْآخِرَةِ نَصِيبٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابی بن کعب روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس امت کو چمک، بلندی، دین، مدد، زمین میں حکومت کی خوشخبری دیدو (تیسری چیز کے بارے میں راوی کو شک ہے) اُن لوگوں میں سے، جو شخص آخرت سے متعلق عمل کو، دنیا کے لئے کرے گا، اُس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور ان کے صاحبزادے نے مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17646]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (134/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20715، 20717، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7932»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17647
وَعَنِ الْجَارُودِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ طَلَبَ الدُّنْيَا بِعَمَلِ الْآخِرَةِ طُمِسَ وَجْهُهُ، وَمُحِقَ ذِكْرُهُ، وَأُثْبِتَ اسْمُهُ فِي النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا جارود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص آخرت سے متعلق عمل کے ذریعے، دنیا طلب کرے گا، اس کے چہرے کو بجھا دیا جائے گا اور اس کے ذکر کو مٹا دیا جائے گا اور اس کا نام جہنم میں ثبت کر دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17647]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2128)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2128»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17648
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَزَيَّنَ بِعَمَلِ الْآخِرَةِ، وَهُوَ لَا يُرِيدُهَا، وَلَا يَطْلُبُهَا لُعِنَ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرَضِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص آخرت سے متعلق عمل کے ذریعے آراستگی اختیار کرے اور وہ آخرت کا ارادہ نہ رکھتا ہو، یا وہ آخرت کا طلبگار نہ ہو، تو آسمانوں اور زمینوں میں اُس پر لعنت کی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی تیمی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17648]

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17649
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُؤْمَرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِنَاسٍ مِنَ النَّاسِ إِلَى الْجَنَّةِ حَتَّى إِذَا دَنَوْا مِنْهَا، وَاسْتَنْشَقُوا رِيحَهَا، وَنَظَرُوا إِلَى قُصُورِهَا، وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لِأَهْلِهَا فِيهَا، نُودُوا: أَنِ اصْرِفُوهُمْ عَنْهَا لَا نَصِيبَ لَهُمْ فِيهَا، فَيَرْجِعُونَ بِحَسْرَةٍ مَا رَجَعَ الْأَوَّلُونَ بِمِثْلِهَا، فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، لَوْ أَدْخَلْتَنَا النَّارَ قَبْلَ أَنْ تُرِيَنَا مَا أَرَيْتَنَا مِنْ ثَوَابِكَ، وَمَا أَعْدَدْتَ فِيهَا لِأَوْلِيَائِكَ ; كَانَ أَهْوَنَ عَلَيْنَا، قَالَ: ذَاكَ أَرَدْتُ بِكُمْ، كُنْتُمْ إِذَا خَلَوْتُمْ بَارَزْتُمُونِي بِالْعَظَائِمِ، وَإِذَا لَقِيتُمُ النَّاسَ لَقِيتُمُوهُمْ مُخْبِتِينَ تُرَاؤُونَ النَّاسَ بِخِلَافِ مَا تُعْطُونِي مِنْ قُلُوبِكُمْ، هِبْتُمُ النَّاسَ وَلَمْ تَهَابُونِي، أَجْلَلْتُمُ النَّاسَ وَلَمْ تُجِلُّونِي، وَتَرَكْتُمْ لِلنَّاسِ وَلَمْ تَتْرُكُوا لِي، فَالْيَوْمَ أُذِيقُكُمْ أَلِيمَ الْعَذَابِ مَعَ مَا حَرَمْتُكُمْ مِنَ الثَّوَابِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو جُنَادَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن کچھ لوگوں کو جنت کی طرف جانے کا حکم دیا جائے گا، یہاں تک کہ جب وہ لوگ اس کے قریب پہنچ جائیں گے، اور اس کی خوشبو کو محسوس کریں گے اور اس کے محلات کو دیکھیں گے اور اس میں موجود ان چیزوں کو دیکھیں گے، جو اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کے لیے تیار کی ہیں، تو انہیں پکار کر یہ کہا: جائے گا: تم اس (جنت کے قریب کے مقام) سے پھر جاؤ! ان لوگوں کا اس جنت میں کوئی حصہ نہیں ہو گا، تو وہ لوگ ایسی حسرت کے ہمراہ پلٹ جائیں گے، کہ پہلے کے لوگ اس طرح کی حسرت کے ہمراہ واپس نہیں گئے ہوں گے، وہ لوگ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! تو نے اپنا جو ثواب ہمیں دکھایا ہے، اور اس میں تو نے اپنے دوستوں کے لئے جو کچھ تیار کیا ہے، اگر تو وہ ہمیں دکھانے سے پہلے، تو ہمیں جہنم میں داخل کر دیتا، تو یہ ہمارے لئے زیادہ آسان ہونا تھا، پروردگار فرمائے گا: میں تمہارے بارے میں یہی ارادہ رکھتا تھا، جب تم لوگ خلوت میں ہوتے تھے، تو تم بڑی بڑی باتوں کے ذریعے مجھے للکارتے تھے، اور جب تم لوگوں سے ملتے تھے تو تم تواضع کا اظہار کرتے تھے، تم لوگوں کے سامنے اس چیز کا دکھاوا کرتے تھے جو اس چیز کے برخلاف تھی، جو تم اپنے دلوں کے حوالے سے مجھے دیتے تھے، تم لوگوں سے ڈرتے رہے اور تم مجھ سے نہیں ڈرے، تم نے لوگوں کا احترام کیا اور تم نے میرا احترام نہیں کیا، تم نے لوگوں کے لئے ترک کر دیا اور میرے لئے ترک نہیں کیا، آج میں تمہیں دردناک عذاب چکھاؤں گا اور یہ اس کے ہمراہ ہو گا، جو میں نے تمہیں ثواب سے محروم رکھا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابوجنادہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17649]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (85/17)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5474»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں