🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ احْتِقَارِ الْعَبْدِ عَمَلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
قیامت کے دن بندے کا اپنے عمل کو حقیر سمجھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17680
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا يَخِرُّ عَلَى وَجْهِهِ مِنْ يَوْمَ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ يَمُوتُ فِي مَرْضَاةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - ; لَحَقَّرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر کوئی شخص اپنی پیدائش کے دن سے لے کر، اپنے مرنے کے دن تک، چہرے کے بل (سجدے میں) گرا رہے، تاکہ اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضامندی حاصل ہو، تو قیامت کے دن وہ شخص اس کو بھی حقیر سمجھے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17680]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17197»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17681
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَمِيرَةَ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا خَرَّ عَلَى وَجْهِهِ مِنْ يَوْمَ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ يَمُوتُ هَرَمًا فِي مَرْضَاةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لَحَقَّرَهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ، وَلَوَدَّ أَنَّهُ رُدَّ إِلَى الدُّنْيَا كَيْمَا يَزْدَادَ مِنَ الْأَجْرِ وَالثَّوَابِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا محمد بن ابوعمیرہ رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں، وہ فرماتے ہیں: ”اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی رضامندی کی خاطر، اپنی پیدائش کے دن سے لے کر، بڑھاپے کی حالت میں، اپنے انتقال کے دن تک، چہرے کے بل (سجدے میں) گرا رہے، تو اس (یعنی قیامت کے) دن وہ اس کو بھی حقیر سمجھے گا اور یہ خواہش کرے گا کہ اسے دنیا کی طرف لوٹا دیا جائے وہ ایسا اس لئے چاہے گا، تاکہ اس کے اجر و ثواب میں اضافہ ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17681]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (249/1) اخرجه احمد فى المسند (185/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِبْرِ .
تکبر کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17682
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِيَّاكُمْ وَالْكِبَرَ ; فَإِنَّ الْكِبَرَ يَكُونُ فِي الرَّجُلِ، وَإِنَّ عَلَيْهِ الْعَبَاءَةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم تکبر سے بچو! کیونکہ تکبر آدمی میں ہوتا ہے، اگرچہ اس کے جسم پر پرانا سا لباس ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17682]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (547) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (249/19) اخرجه احمد فى المسند 185/4، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 547»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17683
وَعَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي جَهَنَّمَ وَادِيًا يُقَالُ لَهُ: هَبْهَبُ، حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُسْكِنَهُ كُلَّ جَبَّارٍ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَزْهَرُ بْنُ سِنَانٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ فِي ذَمِّ الْكِبْرِ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ فِي الْكَبَائِرِ، وَفِي كِتَابِ الزِّينَةِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام ”ہبہب“ ہے، اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ ہر متکبر کو اُس میں ٹھہرائے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ازہر بن سنان ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب الایمان میں، کبیرہ گناہوں سے متعلق باب میں اور کتاب الزینہ میں تکبر کی مذمت کے بارے میں، بہت سی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17683]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7249)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17684
وَعَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ مَعْقِلٍ: أَنَّهُ سَمِعَ وَهْبًا يَخْطُبُ النَّاسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ: احْفَظُوا مِنِّي ثَلَاثًا: إِيَّاكُمْ وَهَوًى مُتَّبَعًا، وَقَرِينَ السُّوءِ، وَإِعْجَابَ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالصمد بن معقل بیان کرتے ہیں: انہوں نے وہب کو منبر پر لوگوں کو خطبہ دینے کے دوران یہ کہتے ہوئے سنا: ”میری تین باتیں یاد رکھنا! نفسانی خواہش کی پیروی، برے دوست، اور خود پسندی سے بچ کے رہنا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17684]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6114)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابٌ فِي جُمُودِ الْعَيْنِ وَقَسْوَةِ الْقَلْبِ .
آنکھ کا جامد (یعنی خشک) ہونا اور دل کا سخت ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17685
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرْبَعَةٌ مِنَ الشَّقَاءِ: جُمُودُ الْعَيْنِ، وَقَسْوَةُ الْقَلْبِ، وَطُولُ الْأَمَلِ، وَالْحِرْصُ عَلَى الدُّنْيَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار چیزیں بدنصیبی کا حصہ ہیں، آنکھ کا جامد ہونا، دل کا سخت ہونا، امید کا لمبا ہونا اور دنیا کے بارے میں لالچ ہونا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17685]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (32320)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابُ أَيِّ الْجُلَسَاءِ خَيْرٌ .
کون سا ساتھی بہتر ہوتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17686
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ جُلَسَائِنَا خَيْرٌ؟ قَالَ:" مَنْ ذَكَّرَكُمُ اللَّهَ رُؤْيَتُهُ، وَزَادَ فِي عَمَلِكُمْ مَنْطِقُهُ، وَذَكَّرَكُمْ فِي الْآخِرَةِ عَمَلُهُ". رَوَاهُ أَبُو يُعْلَى، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ حَسَّانَ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہمارے ساتھیوں میں کون بہتر ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کو دیکھنا، تمہیں اللہ کی یاد دلا دے، اور جس کی گفتگو، تمہارے عمل میں اضافہ کروا دے، اور جس کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دلا دے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن حسان ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17686]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2537)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ إِذَا ذُكِّرْتُمْ بِاللَّهِ فَانْتَهُوا .
جب تمہیں اللہ کے حوالے سے نصیحت کی جائے تو باز آ جاؤ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17687
عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ - قَالَ:" إِذَا ذُكِّرْتُمْ بِاللَّهِ فَانْتَهُوا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سعید بن ابوسعید مقبری نے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے، میرا خیال ہے انہوں نے اسے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جب تمہیں اللہ تعالیٰ کی یاد دلائی جائے (یا اللہ تعالیٰ کے حوالے سے نصیحت کی جائے) تو تم باز آ جاؤ۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17687]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3211)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابُ طَاعَةِ الْمَخْلُوقِينَ .
مخلوقات کا (اللہ تعالیٰ کی) اطاعت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17688
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ شَيْءٌ إِلَّا، وَهُوَ أَطْوَعُ لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - مِنِ ابْنِ آدَمَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر چیز، ابن آدم سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی فرمانبردار ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17688]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1213)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابُ نَظَرِ الْمَلَائِكَةِ إِلَى أَهْلِ الطَّاعَةِ وَغَيْرِهِمْ .
فرشتوں کا اطاعت گزاروں اور دوسرے لوگوں کو دیکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17689
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مَلَائِكَةَ اللَّهِ يَعْرِفُونَ بَنِي آدَمَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - وَيَعْرِفُونَ أَعْمَالَهُمْ، فَإِذَا نَظَرُوا إِلَى عَبْدٍ يَعْمَلُ بِطَاعَةِ اللَّهِ ذَكَرُوهُ بَيْنَهُمْ، وَسَمَّوْهُ، وَقَالُوا: أَفْلَحَ اللَّيْلَةَ فُلَانٌ، نَجَا اللَّيْلَةَ فُلَانٌ. وَإِذَا نَظَرُوا إِلَى عَبْدٍ يَعْمَلُ بِمَعْصِيَةِ اللَّهِ، ذَكَرُوهُ بَيْنَهُمْ، وَسَمَّوْهُ، وَقَالُوا: هَلَكَ فُلَانٌ اللَّيْلَةَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کے فرشتے اولاد آدم کو پہچانتے ہیں، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، آپ نے یہ بھی فرمایا: اور ان کے اعمال کو پہچانتے ہیں، جب وہ کسی بندے کو دیکھتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری سے متعلق عمل کر رہا ہے، تو وہ نام لے کر آپس میں اس کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں: گزشتہ رات فلاں بندہ کامیاب ہو گیا، گزشتہ رات فلاں نے نجات پا لی، اور جب فرشتے کسی ایسے بندے کو دیکھتے ہیں، جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے متعلق عمل کرتا ہے، تو وہ فرشتے آپس میں اس کا ذکر کرتے ہوئے، اس کا نام لے کر یہ کہتے ہیں: گزشتہ رات فلاں شخص ہلاکت کا شکار ہو گیا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17689]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3214)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں