الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 17819
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَصْبَحَ حَزِينًا عَلَى الدُّنْيَا أَصْبَحَ سَاخِطًا عَلَى رَبِّهِ تَعَالَى، وَمَنْ أَصْبَحَ يَشْكُو مُصِيبَةً نَزَلَتْ بِهِ، فَإِنَّمَا يَشْكُو اللَّهَ تَعَالَى، وَمَنْ تَضَعْضَعَ لِغَنِيٍّ لِيَنَالَ مِمَّا فِي يَدَيْهِ أَسْخَطَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَنْ أُعْطِيَ الْقُرْآنَ فَدَخَلَ النَّارَ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ الْبَصْرِيُّ صَاحِبُ ثَابِتٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ایسی حالت میں صبح کرتا ہے کہ وہ دنیا کے حوالے سے پریشان ہو، تو وہ ایسی حالت میں صبح کرتا ہے کہ وہ اپنے پروردگار سے ناراض ہوتا ہے اور جو شخص ایسی حالت میں صبح کرتا ہے کہ وہ کسی نازل ہونے والی مصیبت کا شکوہ کر رہا ہو، تو وہ شخص دراصل اللہ تعالیٰ کی شکایت کر رہا ہوتا ہے، اور جو شخص کسی مالدار کے سامنے عاجزی کا اظہار کرتا ہے، تاکہ اس کے پاس موجود مال میں سے کچھ حاصل کر لے، تو وہ اللہ تعالیٰ کو ناراض کر دیتا ہے، اور جس شخص کو قرآن دیا جائے اور پھر بھی وہ جہنم میں جائے، اللہ تعالیٰ اُسے دور کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی وہب بن راشد بصری ہے، جو ثابت کا شاگرد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17819]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی وہب بن راشد بصری ہے، جو ثابت کا شاگرد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17819]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (726)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 694»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 17820
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَضَى نَهْمَتَهُ فِي الدُّنْيَا حِيلَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ شَهْوَتِهِ فِي الْآخِرَةِ، وَمَنْ فَدَّ عَيْنَيْهِ إِلَى زِينَةِ الْمُتْرَفِينَ كَانَ مَهِينًا فِي مَلَكُوتِ السَّمَاوَاتِ، وَمَنْ صَبَرَ عَلَى الْقُوتِ الشَّدِيدِ صَبْرًا جَمِيلًا أَسْكَنَهُ اللَّهُ مِنَ الْفِرْدَوْسِ حَيْثُ شَاءَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دنیا میں کھانے پینے کے حوالے سے اپنی خواہش پوری کر لیتا ہے، آخرت میں اس شخص، اور اس کی خواہش کے درمیان رکاوٹ آ جائے گی، اور جو شخص اپنی نگاہیں خوش حال لوگوں کی زینت کی طرف رکھتا ہے، وہ آسمانوں کی بادشاہی میں بے عزت ہوتا ہے، جو شخص بنیادی ضروریات پر صبر جمیل سے کام لیتا ہے، اللہ تعالیٰ فردوس میں اُسے وہاں ٹھہرائے گا جہاں وہ چاہے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمرو بجلی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17820]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1071)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1027»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17821
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ وَعَبْدُ الدِّرْهَمِ، الَّذِي إِنَّمَا هَمُّهُ دِينَارٌ أَوْ دِرْهَمٌ يُصِيبُهُ فَيَأْخُذُهُ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ: أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دینار کا بندہ اور درہم کا بندہ برباد ہو جائے، جس کی تمام تر توجہ دینار اور درہم کے بارے میں ہوتی ہے کہ وہ (درہم یا دینار) اسے مل جائے، تو وہ (کسی بھی طرح) اُسے حاصل کر لے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم ابویحیی تیمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17821]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 2730، 6071، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4135، 4136، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2616»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17822
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَخِطَ رِزْقَهُ، وَبَثَّ شَكْوَاهُ لَمْ يَصْعَدْ لَهُ إِلَى اللَّهِ عَمَلٌ، وَلَقِيَ اللَّهَ، وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّامِيُّ الْأُمَوِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے رزق کے حوالے سے ناراض ہو، اور اپنے شکوے کو پھیلا دے، اُس کا کوئی عمل، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش نہیں ہوتا، اور جب وہ شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اس پر غضب ناک ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبداللہ شامی اموی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17822]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبداللہ شامی اموی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17822]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3722»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
42. بَابُ مَا جَاءَ فِي الطَّمَعِ .
لالچ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17823
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكُمْ وَالطَّمَعَ ; فَإِنَّهُ هُوَ الْفَقْرُ، وَإِيَّاكُمْ وَمَا يَعْتَذِرُ مِنْهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لالچ سے بچ کے رہو! کیونکہ وہ غربت ہے، اور تم اُن چیزوں سے بچ کے رہو! جن کی وجہ سے معذرت کرنی پڑے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17823]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17823]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7749، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2199»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17824
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ: أَنَّ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ خَرَجَ إِلَى النَّاسِ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَكُمْ أَنْ تَتَعَوَّذُوا مِنْ ثَلَاثٍ: مِنْ طَمَعٍ حَيْثُ لَا مَطْمَعَ، وَمِنْ طَمَعٍ يَهْدِي إِلَى طَبْعٍ، وَمَنْ طَمِعَ إِلَى غَيْرِ مَطْمَعٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الِاسْتِعَاذَةِ مِنَ الطَّمَعِ وَغَيْرِهِ فِي آخِرِ الْأَذْكَارِ، وَأَوَاخِرِ الْأَدْعِيَةِ فِي بَابِ الِاسْتِعَاذَةِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الِاسْتِعَاذَةِ مِنَ الطَّمَعِ وَغَيْرِهِ فِي آخِرِ الْأَذْكَارِ، وَأَوَاخِرِ الْأَدْعِيَةِ فِي بَابِ الِاسْتِعَاذَةِ.
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ لوگوں کے پاس تشریف لائے اور انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تم لوگوں کو یہ حکم دیا ہے کہ تم تین چیزوں سے پناہ مانگو: ایسے لالچ سے جہاں لالچ نہ بنتا ہو، ایسے لالچ سے جو طبع کی طرف لوٹا دے، اور ایسے لالچ سے جہاں لالچ نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ان میں سے بعض کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے لالچ اور دیگر چیزوں سے پناہ مانگنے کے بارے میں کچھ احادیث گزر چکی ہیں، جو کتاب الاذکار کے آخر میں ہیں، اور کتاب الادعیہ میں، پناہ مانگنے سے متعلق باب میں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17824]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21623»
الحكم على الحديث:
صحیح
43. بَابٌ فِيمَنْ أَحَبَّ الدُّنْيَا .
اس شخص کا بیان، جو دنیا سے محبت کرتا ہے
حدیث نمبر: 17825
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ دُنْيَاهُ أَضَرَّ بِآخِرَتِهِ، وَمَنْ أَحَبَّ آخِرَتَهُ أَضَرَّ بِدُنْيَاهُ، فَآثِرُوا مَا يَبْقَى عَلَى مَا يَفْنَى". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دنیا سے محبت رکھتا ہے، وہ آخرت کا نقصان کرتا ہے اور جو شخص آخرت سے محبت رکھتا ہے، وہ دنیا کا نقصان کرتا ہے، تو تم باقی رہ جانے والی چیز (یعنی آخرت) کو، اُس (یعنی دنیا) پر ترجیح دو، جو فنا ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17825]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17825]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (412/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19198، 19199، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7923، 7967»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17826
وَعَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَضْرَمِيِّ: أَنَّ أَبَا مَالِكٍ الْأَشْعَرِيَّ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ: يَا سَامِعَ الْأَشْعَرِيِّينَ لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" حُلْوَةُ الدُّنْيَا مُرَّةُ الْآخِرَةُ، وَمُرَّةُ الدُّنْيَا حُلْوَةُ الْآخِرَةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
شریح بن عبید حضرمی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا، تو انہوں نے فرمایا: اے اشعر قبیلے کے سننے والو! تم میں سے موجود افراد، غیر موجود تک اس بات کی تبلیغ کر دیں، میں نے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دنیا کی مٹھاس، آخرت کی کڑواہٹ ہے، اور دنیا کی کڑواہٹ، آخرت کی مٹھاس ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17826]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17826]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3439) أخرجه احمد فى المسند (342/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22392، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3438»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17827
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أُشْرِبَ قَلْبُهُ حُبَّ الدُّنْيَا الْتَاطَ مِنْهَا بِثَلَاثٍ: شَقَاءٍ لَا يَنْفَدُ عَنَاهُ، وَحِرْصٍ لَا يَبْلُغُ غِنَاهُ، وَأَمَلٍ لَا يَبْلُغُ مُنْتَهَاهُ. فَالدُّنْيَا طَالِبَةٌ وَمَطْلُوبَةٌ، فَمِنْ طَلَبَ الدُّنْيَا طَلَبَتْهُ الْآخِرَةُ حَتَّى يُدْرِكَهُ الْمَوْتُ فَيَأْخُذَهُ، وَمَنْ طَلَبَ الْآخِرَةَ طَلَبَتْهُ الدُّنْيَا حَتَّى يَسْتَوْفِيَ مِنْهَا رِزْقَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ: جَبْرُونَ بْنِ عِيسَى الْمُقْرِئِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْحَفْرِيِّ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ، وَلَمْ أَعْرِفْ جَبْرُونَ، وَأَمَّا يَحْيَى فَقَدْ ذَكَرَ الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ فِي آخِرِ تَرْجَمَةِ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ فَقَالَ: فَأَمَّا سَمِيُّهُ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَفْرِيُّ فَمَا عَلِمْتُ بِهِ بَأْسًا، ثُمَّ ذَكَرَ بَعْدَهُ يَحْيَى بْنَ سُلَيْمَانَ الْقُرَشِيَّ، قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ: فِيهِ مَقَالٌ، وَذَكَرَهُ ابْنُ الْجَوْزِيِّ، فَإِنْ كَانَا اثْنَيْنِ فَالْجَفْرِيُّ ثِقَةٌ وَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الْخُطْبَةِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کے دل میں دنیا کی محبت ہو، اسے تین چیزیں لاحق ہو جاتی ہیں، ایسی بدنصیبی جس کی مشقت ختم نہیں ہوتی، ایسی حرص جو خوشحالی تک نہیں پہنچتی، اور ایسی امید جس کی کوئی آخری حد نہیں ہوتی، دنیا طالب بھی ہے اور مطلوب بھی، جو شخص دنیا طلب کرتا ہے اسے آخرت تلاش کرتی ہے، یہاں تک کہ موت اس کے پاس آ کر اسے گرفت میں لے لیتی ہے، اور جو شخص آخرت طلب کرتا ہے اسے دنیا تلاش کرتی ہے، یہاں تک کہ وہ دنیا میں سے اپنا پورا رزق وصول کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد جبرون بن عیسیٰ مقری کے حوالے سے، یحیی بن سلیمان جفری کے حوالے سے فضیل بن عیاض سے نقل کی ہے، میں جبرون سے واقف نہیں ہوں، جہاں تک یحیی کا تعلق ہے تو امام ذہبی نے ”میزان الاعتدال“ میں یحیی بن سلیمان جعفی کے حالات کے آخر میں یہ بات ذکر کی ہے: جہاں تک اس کے ہم نام یحیی بن سلیمان جفری کا تعلق ہے، تو مجھے اس کے بارے میں کسی حرج کا علم نہیں ہے، اس کے بعد انہوں نے یحیی بن سلیمان قرشی کا ذکر کیا ہے، ابونعیم نے کہا: ہے: اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کا ذکر ابن جوزی نے کیا ہے اگر تو یہ دو افراد ہیں، تو پھر جفری ثقہ ہے اور یہ حدیث، خطبہ کی شرط کے مطابق صحیح ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17827]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10328)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10328»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17828
وَعَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: مَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ أَضَرَّ بِالدُّنْيَا، وَمَنْ أَرَادَ الدُّنْيَا أَضَرَّ بِآخِرَتِهِ، وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَضُرُّوا بِالْفَانِي لِلْبَاقِي.
وَقَالَ: إِنَّكُمْ فِي زَمَانٍ كَثِيرٍ عُلَمَاؤُهُ، قَلِيلٍ خُطَبَاؤُهُ، كَثِيرٍ مُعْطُوهُ قَلِيلٍ سُؤَالُهُ، فَأَطِيلُوا الصَّلَاةَ، وَاقْصُرُوا الْخُطْبَةَ. وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ السِّحْرَ وَإِنَّ مِنْ بَعْدِكُمْ زَمَانًا كَثِيرٌ خُطَبَاؤُهُ، قَلِيلٌ عُلَمَاؤُهُ، كَثِيرٌ سُؤَالُهُ، قَلِيلٌ مُعْطُوهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ قَيْسٍ.

ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو شخص آخرت کا ارادہ کرتا ہے، وہ دنیا کا نقصان کرتا ہے، اور جو شخص دنیا کا ارادہ رکھتا ہے وہ آخرت کا نقصان کرتا ہے اور میں ان لوگوں کو یہ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ باقی (رہ جانے والی آخرت) کے لئے، فانی (دنیا) کا نقصان برداشت کر لیں۔“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بھی فرمایا: ”تم لوگ ایک ایسے زمانے میں ہو، جس میں علماء بکثرت ہیں اور خطیب کم ہیں، دینے والے زیادہ ہیں اور مانگنے والے کم ہیں، تم لوگ نماز طویل ادا کرو اور خطبہ مختصر دو، بے شک بعض بیان جادو ہوتے ہیں، تمہارے بعد ایک ایسا زمانہ آئے گا، جس میں خطیب زیادہ ہوں گے، علماء کم ہوں گے، مانگنے والے زیادہ ہوں گے، دینے والے کم ہوں گے“”“”۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال، قیس کے علاوہ صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17828]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال، قیس کے علاوہ صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17828]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8756)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن