🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ تَرْكِ الدُّنْيَا لِأَهْلِهَا .
دنیا کو اہل دنیا کے لئے چھوڑ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17859
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ يَرْفَعُهُ قَالَ: يُنَادِي مُنَادٍ: دَعُوا الدُّنْيَا لِأَهْلِهَا، دَعُوا الدُّنْيَا لِأَهْلِهَا، دَعُوا الدُّنْيَا لِأَهْلِهَا، مَنْ أَخَذَ مِنَ الدُّنْيَا أَكْثَرَ مِمَّا يَكْفِيهِ أَخَذَ جِيفَةً، وَهُوَ لَا يَشْعُرُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.، وَفِيهِ هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”ایک منادی یہ اعلان کرتا ہے: دنیا کو، اہل دنیا کے لئے چھوڑ دو! دنیا کو اہل دنیا کے لئے چھوڑ دو! دنیا کو اہل دنیا کے لئے چھوڑ دو! جو شخص اپنے بنیادی ضرورت سے زیادہ دنیا لیتا ہے، وہ مردار کو لیتا ہے اور اُسے اس کا شعور بھی نہیں ہوتا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17859]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3695)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
54. بَابٌ فِيمَا يَرْتَفِعُ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا .
جب کوئی دنیاوی معاملہ سربلند ہو، تو اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17860
عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: كَانَتْ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَضْبَاءُ لَا تُسْبَقُ، فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى قَعُودٍ فَسَبَقَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَقٌّ عَلَى اللَّهِ لَا يَرْتَفِعُ شَيْئًا مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا وَضَعَهُ". قَالَ مَعْنُ بْنُ عِيسَى: كَانَ مَالِكٌ لَا يُسْنِدُهُ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا يَوْمًا نَشِيطًا فَحَدَّثَنَاهُ بِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الْبَزَّارِ: أَحْمَدَ بْنِ الرَّبِيعِ، فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی ”عضباء“ سے دوڑ میں آگے نہیں نکلا جا سکتا تھا، ایک دفعہ ایک دیہاتی اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی سے دوڑ میں آگے نکل گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ دنیا میں سے جو بھی چیز بلند ہو، اللہ تعالیٰ اسے پست کر دے۔“ معن بن عیسیٰ بیان کرتے ہیں: امام مالک اس کی سند بیان نہیں کرتے تھے، ایک دن وہ ہمارے پاس تشریف لائے ان کا مزاج خوشگوار تھا، تو انہوں نے ہمیں
یہ روایت زہری کے حوالے سے، سعید بن مسیب کے حوالے سے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہونے کے طور پر بیان کی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام بزار کے استاد أحمد بن ربیع کا معاملہ مختلف ہے، میں ان سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17860]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3694)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11599»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
55. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَمَلِ وَالْأَجَلِ .
آرزو اور موت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17861
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَرَزَ بَيْنَ يَدَيْهِ غَرْزًا، ثُمَّ غَرَزَ إِلَى جَنْبِهِ آخَرُ، ثُمَّ غَرَزَ الثَّالِثُ فَأَبْعَدَهُ، ثُمَّ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا هَذَا؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" هَذَا الْإِنْسَانُ، وَهَذَا أَجَلُهُ، وَهَذَا أَمَلُهُ، يَتَعَاطَى الْأَمَلَ، يَخْتَلِجُهُ الْأَجَلُ دُونَ ذَلِكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آگے ایک (لکڑی) گاڑ دی، پھر آپ نے اس کے ساتھ ایک اور (لکڑی) گاڑ دی، پھر آپ نے ایک اور (لکڑی) گاڑ دی، لیکن اس کو ذرا دور رکھا، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ یہ کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ اور اُس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ انسان ہے، یہ اُس کی موت ہے اور یہ اس کی اُمیدیں (یعنی خواہشات) ہیں، یہ امیدیں (یعنی خواہشات) یکے بعد دیگرے آتی رہتی ہیں، اور اُن کے درمیان میں، اُن (کے ختم یا پورے ہونے) سے پہلے ہی موت آ جاتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن علی رفاعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ شخص ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17861]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (18/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10748، وأخرجه شرح السنة برقم: 4091، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7294»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17862
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا رَفَعَهُ - قَالَ:" صَلَاحُ أَوَّلِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بِالزَّهَادَةِ وَالْيَقِينِ، وَهَلَاكُهَا بِالْبُخْلِ وَالْأَمَلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس اُمت کے ابتدائی حصے کی بہتری زہد اور یقین کے ذریعے ہو گی، اور ان کی ہلاکت، بخل اور خواہشات کے ذریعے ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عصمہ بن متوکل ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17862]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7646»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17863
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَهِيَ لَا تَزْدَادُ مِنْهُمْ إِلَّا بُعْدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت قریب آ رہی ہے اور لوگ اُس سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17863]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9787) اخرجه احمد فى المسند (198/5)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9787»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17864
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اقْتِرَابُ السَّاعَةِ أَنْ تَكُونَ السَّنَةُ كَالشَّهْرِ، وَالشَّهْرُ كَالْجُمُعَةِ، وَالْجُمُعَةُ كَالْيَوْمِ، وَالْيَوْمُ كَالسَّاعَةِ، وَالسَّاعَةُ كَضَرَمَةِ نَارٍ، وَلَيَنَامَنَّ أَحَدُكُمْ وَأَجَلُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، عَنْ شَيْخِهِ: الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ قِيلَ: إِنَّهُ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت قریب آئے گی تو ایک سال، ایک مہینے کی مانند ہو گا، ایک مہینہ، ایک ہفتے کی مانند ہو گا، ایک ہفتہ، ایک دن کی مانند ہو گا، ایک دن، ایک پہر کی مانند ہو گا اور ایک پہر، آگ کے انگارے (یا چنگاری) کی مانند ہو گا، تم میں سے کوئی ایک شخص سوئے گا اور اس کی موت، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ہو گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے یہ بات کہی گئی ہے: کہ اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17864]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2332، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8899»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
56. بَابُ مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى .
جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے، اور جو چیز زیادہ ہو اور غافل کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17865
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا طَلَعَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنْبِهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ يُسْمِعَانِ أَهْلَ الْأَرْضِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ، مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ:" وَلَا آبَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنْبِهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" اللَّهُمَّ مَنْ أَنْفَقَ فَأَعْطِهِ خَلَفًا، وَمَنْ أَمْسَكَ فَأَعْطِهِ تَلَفًا". وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَبَعْضُ رِجَالِ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی سورج طلوع ہوتا ہے، تو اُس کے ساتھ دو فرشتے ہوتے ہیں، جو اعلان کرتے ہیں: اور دو گروہوں (یعنی جنات اور انسانوں) کے علاوہ تمام اہل زمین کو اُن (فرشتوں) کی آواز آتی ہے (وہ یہ کہتے ہیں:) ”اے لوگو! اپنے پروردگار کی طرف آ جاؤ! جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے، وہ اُس سے زیادہ بہتر ہے، جو زیادہ ہو اور غافل کر دے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زاند نقل کیے ہیں: ”جب سورج غروب ہوتا ہے تو اس کے ہمراہ دو فرشتوں کو بھیجا جاتا ہے، جو بلند آواز میں یہ کہتے ہیں: اے اللہ! (اپنی راہ میں) خرچ کرنے والے کو اُس کی جگہ مزید عطا فرما! اور (اپنی راہ میں) خرچ نہ کرنے والے (کے مال کو) ضائع کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اے اللہ! جو خرچ کرے، تو اُس کی جگہ اسے عطا فرما، اور جو خرچ نہ کرے، اُس (کے مال) کو ضائع کر دے۔“ امام أحمد کے رجال اور طبرانی کی معجم کبیر میں اسانید کے بعض رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17865]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21214»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17866
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ - أُرَاهُ عَنْ أَبِيهِ، شَكَّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْأَعْوَادِ، وَهُوَ يَقُولُ:" مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى". رَوَاهُ أَبُو يُعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَدَقَةَ بْنِ الرَّبِيعِ، وَهُوَ ثِقَةٌ..
عبدالرحمن بن ابوسعید بیان کرتے ہیں: (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے
یہ روایت اپنے والد کے حوالے سے نقل کی ہے، یہ شک ابوعبداللہ نامی راوی کو ہے) وہ (یعنی سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے، وہ اُس سے بہتر ہے، جو زیادہ ہو اور غافل کر دے۔“
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف صدقہ بن ربیع کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17866]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1053)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17867
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ، مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى. يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّمَا هِيَ نَجْدَانِ: نَجْدُ خَيْرٍ، وَنَجْدُ شَرٍّ، فَمَا جُعِلَ نَجْدُ الشَّرِّ أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِنْ نَجْدِ الْخَيْرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ حَدِيثِ فَضَالٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، وَفَضَالٌ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اپنے پروردگار کی طرف آ جاؤ! جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے، وہ اُس سے بہتر ہے جو زیادہ ہو اور غافل کر دے، اے لوگو! یہ دو ہی راستے ہیں، بھلائی کا راستہ اور شر کا راستہ، تو شر کے راستے کو تمہارے نزدیک، بھلائی کے راستے سے زیادہ محبوب نہیں بنایا گیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے فضال کی، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور فضال نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17867]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8020)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8020»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
57. بَابٌ فِيمَنْ قَلَّ مَالُهُ، وَكَثُرَتْ عِيَالُهُ .
اس شخص کا بیان، جس کا مال کم ہو اور اس کے زیر کفالت لوگ زیادہ ہوں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17868
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَلَّ مَالُهُ، وَكَثُرَتْ عِيَالُهُ، وَحَسُنَتْ صَلَاتُهُ، وَلَمْ يَغْتَبِ الْمُسْلِمِينَ، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَهُوَ مَعِي كَهَاتَيْنِ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کا مال کم ہو اور اُس کے زیر کفالت لوگ زیادہ ہوں، اور اس کی نماز عمدہ ہو، اور وہ مسلمانوں کی غیبت نہ کرتا، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا تو وہ میرے ساتھ ان دو (یعنی انگلیوں) کی طرح ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی خشنی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17868]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (990)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں