الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ .
فقراء کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 17899
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: كُنْتُ فِي أَصْحَابِ الصُّفَّةِ، فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا مِنَّا إِنْسَانٌ عَلَيْهِ ثَوْبٌ تَامٌّ، وَأَخَذَ الْعَرَقُ فِي جُلُودِنَا طُرُقًا مِنَ الْغُبَارِ وَالْوَسَخِ، إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لِتُبَشَّرْ فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ". إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ عَلَيْهِ شَارَةٌ حَسَنَةٌ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَتَكَلَّمُ بِكَلَامٍ إِلَّا كَلَّفَتْهُ نَفْسُهُ أَنْ يَأْتِيَ بِكَلَامٍ يَعْلُو كَلَامَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ هَذَا وَضَرَبَهُ، يَلْوُونَ أَلْسِنَتَهُمْ كَلَيِّ الْبَقَرِ بِلِسَانِهَا الْمَرْعَى، كَذَلِكَ يَلْوِي اللَّهُ تَعَالَى أَلْسِنَتَهُمْ وَوُجُوهَهُمْ فِي النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اصحاب صفہ میں تھا، مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ ہم میں سے کسی شخص کے جسم پر مکمل لباس نہیں ہوتا تھا اور ہماری جلد پر غبار اور میل کچیل میں پسینے نے لکیریں بنا دی تھیں، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: غریب مہاجرین کے لیے خوشخبری ہے، راوی بیان کرتے ہیں: اسی دوران ایک شخص جو ظاہری حلیے سے خوشحال لگ رہا تھا وہ آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو بھی بات کرتے تھے تو وہ شخص یہ کوشش کرتا تھا کہ اس کی بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سے زیادہ نمایاں ہو، جب وہ شخص واپس چلا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس شخص اور اس جیسے لوگوں کو ناپسند کرتا ہے جو لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنی زبان کو یوں موڑ لیتے ہیں جس طرح چراگاہ میں گائے اپنی زبان کو موڑتی ہے اور جہنم میں، اللہ تعالی ان کی زبانوں اور ان کے چہروں کو موڑ دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17899]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17899]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (70/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17900
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اطَّلَعْتُ فِي الْجَنَّةِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الْفُقَرَاءَ، وَاطَّلَعْتُ فِي النَّارِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الْأَغْنِيَاءَ [ وَالنِّسَاءَ ] ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جنت کا جائزہ لیا تو میں نے اہل جنت میں اکثریت غریبوں کی دیکھی، میں نے جہنم کا جائزہ لیا، تو میں نے اہل جہنم میں اکثریت خوشحال لوگوں اور عورتوں کی دیکھی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17900]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17900]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6611)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6574»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
حدیث نمبر: 17901
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اطَّلَعْتُ فِي الْجَنَّةِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الضُّعَفَاءَ وَالْفُقَرَاءَ، وَاطَّلَعْتُ فِي النَّارِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا النِّسَاءَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الضَّحَّاكِ بْنِ يَسَارٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے جنت کا جائزہ لیا، تو میں نے اہل جنت میں اکثریت کمزور لوگوں اور غریبوں کی دیکھی، اور میں نے جہنم کا جائزہ لیا، تو میں نے اہل جہنم میں اکثریت عورتوں کی دیکھی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ضحاک بن یسار کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17901]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (111/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17902
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَسَمِعْتُ فِيهَا خَشَفَةً بَيْنَ يَدِي فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالَ: بِلَالٌ. فَمَضَيْتُ فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْمُهَاجِرُونَ، وَذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ، وَلَمْ أَرَ فِيهَا أَحَدًا أَقَلَّ مِنَ الْأَغْنِيَاءِ وَالنِّسَاءِ، قِيلَ لِي: أَمَّا الْأَغْنِيَاءُ فَهُمْ هَهُنَا [ بِالْبَابِ ] يُحَاسَبُونَ وَيُمَحَّصُونَ، وَأَمَّا النِّسَاءُ فَأَلْهَاهُمُ الْأَحْمَرَانِ: الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ".
قَالَ:" ثُمَّ خَرَجْنَا مِنْ أَحَدِ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ، فَلَمَّا كُنْتُ عِنْدَ الْبَابِ أُتِيتُ بِكِفَّةٍ فَوُضِعْتُ فِيهَا، وَوُضِعَتْ أُمَّتِي [ فِي كِفَّةٍ ] فَرَجَحْتُ بِهَا، ثُمَّ أُتِيَ بِأَبِي بَكْرٍ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ، وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعَتْ فِي كِفَّةٍ، فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ جِيءَ بِعُمَرَ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ، وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعُوا، فَرَجَحَ عُمَرُ، وَعُرِضَتْ عَلَيَّ أُمَّتِي رَجُلًا رَجُلًا فَجَعَلُوا يَمُرُّونَ، فَاسْتَبْطَأْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، ثُمَّ جَاءَ بَعْدَ الْإِيَاسِ فَقُلْتُ: عَبْدَ الرَّحْمَنِ! فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ [ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ ] مَا خَلَصْتُ إِلَيْكَ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنِّي لَا أَخْلُصُ إِلَيْكَ أَبَدًا إِلَّا بَعْدَ الْمُشِيبَاتِ، قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: مِنْ كَثْرَةِ مَالِي أُحَاسَبُ فَأُمَحَّصُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِمَا مُطَرِّحُ بْنُ يَزِيدَ، وَعَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُمَا مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِمَا، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ أَحَدُ أَصْحَابِ بَدْرٍ وَالْحُدَيْبِيَةِ، وَأَحَدُ الْعَشَرَةِ الْمَشْهُودِ لَهُمْ بِالْجَنَّةِ، وَهُمْ مِنْ أَفْضَلِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا، میں نے اپنے آگے کوئی آہٹ سنی، میں نے دریافت کیا: یہ کس کی ہے؟ اس (فرشتے) نے بتایا: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی ہے، میں چلتا رہا، تو اہل جنت میں اکثریت مہاجرین اور مسلمانوں کے بچوں کی تھی، اور وہاں سب سے کم تعداد خوشحال لوگوں اور عورتوں کی تھی، مجھے بتایا گیا کہ جہاں تک خوشحال لوگوں کا تعلق ہے تو وہ دروازے پر رکے ہوئے ہیں، ان سے حساب لیا جا رہا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے، جہاں تک عورتوں کا تعلق ہے تو دو سرخ چیزوں، یعنی سونے اور ریشم نے انہیں غافل کر دیا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ”پھر ہم جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک دروازے سے باہر آئے، جب میں دروازے کے پاس موجود تھا تو ایک ترازو لایا گیا، مجھے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو میرا پلڑا وزنی تھا پھر ابوبکر کو لایا گیا اور اسے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری پوری امت کو لا کر دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو ابوبکر کا پلڑا وزنی تھا پھر عمر کو لا کر ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری پوری امت کو لا کر دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو عمر کا پلڑا وزنی تھا پھر میری امت کے ایک، ایک فرد کو پیش کیا گیا، وہ لوگ گزرتے رہے، عبدالرحمن کو آنے میں تاخیر ہو گئی، وہ اس وقت آیا جب اس کے حوالے سے مایوسی ہو چکی تھی، میں نے کہا: اے عبدالرحمن! (تم کہاں رہ گئے تھے؟) اس نے کہا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں خلاصی پا کر اس وقت آپ کے پاس آیا ہوں، جب میں یہ گمان کر رہا تھا کہ میں کبھی بھی نجات پا کر آپ کے پاس نہیں آ سکوں گا، سوائے اس کے کہ (حساب دیتے ہوئے) بوڑھا ہو جاؤں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کسی چیز کا؟ سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اپنے مال کے زیادہ ہونے کا مجھ سے حساب لیا جاتا رہا اور تفتیش کی جاتی رہی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے ان دونوں کی سند میں ایک راوی مطرح بن یزید ہے اور ایک راوی علی بن یزید ہے اور ان دونوں کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ان حضرات میں سے ایک ہیں، جنہیں غزوہ بدر، صلح حدیبیہ میں شرکت کا شرف حاصل ہے اور یہ ان دس افراد میں سے ایک ہیں، جن کے بارے میں جنت کی گواہی دی گئی، اور یہ فضیلت رکھنے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ایک ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17902]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (259/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21729»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17903
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: اسْتَعْمَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ عَلَى الشَّامِ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ أَنْ أَعْطِ النَّاسَ أَعْطِيَاتِهِمْ، وَاغْزُ بِهِمْ، فَبَيْنَا هُوَ يُعْطِي النَّاسَ - وَذَلِكَ فِي آخِرِ النَّهَارِ - جَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الرَّسَاتِيقِ فَقَالَ لَهُ: يَا مُعَاذُ، مُرْ لِي بِعَطَائِي فَإِنِّى بِرَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الرُّسْتَاقِ مِنْ مَكَانِ كَذَا فَلَعَلِّي آوِي إِلَى أَهْلِي قَبْلَ اللَّيْلِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ، لَا أُعْطِيكَ حَتَّى أُعْطِيَ هَؤُلَاءِ - يَعْنِي أَهْلَ الْمَدِينَةِ - ; سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَنْبِيَاءُ كُلُّهُمْ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ بِأَلْفَيْ عَامٍ، وَفُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِأَرْبَعِينَ عَامًا، وَإِنَّ أَهْلَ الْمَدَائِنِ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَهْلِ الرَّسَاتِيقِ بِأَرْبَعِينَ عَامًا، تَفْضُلُ الْمَدَائِنُ بِالْجُمُعَةِ، وَالْجَمَاعَاتِ، وَحِلَقِ الذِّكْرِ، وَإِذَا كَانَ بَلَاءٌ خُصُّوا بِهِ دُونَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِذَاكَ تَفَرَّدَ بِأَشْيَاءَ، وَقَالَ ابْنُ يُونُسَ: كَانَ يَفْهَمُ وَيَحْفَظُ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: حَافِظٌ رَحَّالٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو شام کا گورنر مقرر کیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں خط میں لکھا: کہ تم لوگوں کو ان کی تنخواہیں ادا کر دو اور پھر انہیں ساتھ لے کر جنگ میں حصہ لو، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ لوگوں کو ادائیگیاں کر رہے تھے، یہ دن کے آخری حصے کی بات ہے، اسی دوران دیہاتی علاقے کا رہنے والا ایک شخص ان کے پاس آیا، اس نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے کہا: اے سیدنا معاذ! آپ مجھے ادائیگی کرنے کا حکم جاری کر دیں، کیونکہ میں فلاں دیہاتی علاقے کا رہنے والا شخص ہوں اور میں چاہتا ہوں، میں رات ہونے سے پہلے اپنے گھر واپس چلا جاؤں، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں تمہیں اس وقت تک ادائیگی نہیں کروں گا، جب تک ان لوگوں کو ادائیگی نہیں کر دیتا، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی مراد شہر والے لوگ تھے، پھر انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تمام انبیاء کرام علیہم السلام، سیدنا داؤد علیہ السلام اور سیدنا سلیمان علیہ السلام سے دو ہزار سال پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گے، اور غریب مسلمان، امیر مسلمانوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، اور شہروں کے رہنے والے لوگ، دیہاتی علاقوں کے رہنے والوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، شہروں کو جمعہ، اجتماعات، ذکر کے حلقوں کی وجہ سے فضیلت حاصل ہے اور اگر کوئی آزمائش ہو تو وہ بھی شہر میں آتی ہے دیہاتوں میں نہیں آتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے , وہ کہتے ہیں:
یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن سعید بن بشیر ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ اتنے پائے کا نہیں ہے اور کچھ روایات نقل کرنے میں منفرد ہے، ابن یونس کہتے ہیں: یہ سمجھ بھی رکھتا تھا اور حافظہ بھی رکھتا تھا، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ حافظ ہے اور اس نے علم کی طلب میں سفر کیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17903]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (77/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17904
وَعَنْ أُمَيَّةَ بْنِ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَسِيدٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَفْتِحُ بِصَعَالِيكِ الْمُسْلِمِينَ.
سیدنا امیہ بن خالد بن عبداللہ بن اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غریب مسلمانوں کے وسیلے سے فتح طلب کیا کرتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17904]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (858 و 857)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد
حدیث نمبر: 17905
وَفِي رِوَايَةٍ: يَسْتَنْصِرُ بِصَعَالِيكِ الْمُسْلِمِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں:“”“”غریب مسلمانوں کے وسیلے سے مدد طلب کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17905]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17905]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (859)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17906
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مِسْكِينًا، وَتَوَّفَنِي مِسْكِينًا، وَاحْشُرْنِي فِي زُمْرَةِ الْمَسَاكِينِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ الْأَوْزَاعِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! تو مجھے غریب ہونے کے طور پر زندہ رکھنا، مجھے غریب ہونے کے طور پر موت دینا اور (قیامت کے دن) مجھے غریبوں کے گروہ میں اٹھانا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے امام طبرانی کے استاد اور عبیداللہ بن زیاد اوزاعی نامی راوی، ان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17906]

حدیث نمبر: 17907
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَمَرَنِي خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَبْعٍ: بِحُبِّ الْمَسَاكِينِ وَالدُّنُوِّ مِنْهُمْ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ دُونِي، وَلَا أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقِي، وَأَمَرَنِي أَنْ أَصِلَ الرَّحِمَ وَإِنْ أَدْبَرَتْ، وَأَمَرَنِي أَنْ لَا أَسْأَلَ أَحَدًا شَيْئًا، وَأَمَرَنِي أَنْ أَقُولَ الْحَقَّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا، وَأَمَرَنِي أَنْ لَا يَأْخُذَنِي فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ، وَأَمَرَنِي أَنْ أُكْثِرَ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهُنَّ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے خلیل علیہ السلام نے مجھے سات چیزوں کا حکم دیا تھا: ”غریبوں سے محبت رکھنا اور ان کے قریب رہنا، آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں اپنے سے نیچے والے کی طرف دیکھوں اپنے سے اوپر والے کی طرف نہ دیکھوں اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں صلہ رحمی کروں اگرچہ میرے ساتھ اچھا سلوک نہ ہو رہا ہو اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں کسی سے کوئی چیز نہ مانگوں اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں حق بات کہوں، اگرچہ وہ کڑوی ہو اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی میں پرواہ نہ کروں، اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں کثرت کے ساتھ «”لا حول ولا قوۃ الا باللہ“» پڑھوں، کیونکہ یہ عرش کے نیچے موجود خزانوں میں سے ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17907]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (159/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20906، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3005/4»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح
حدیث نمبر: 17908
وَفِي رِوَايَةٍ: وَأَمَرَنِي أَنْ أَرْحَمَ الْمَسَاكِينَ وَأُجَالِسَهُمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں غریبوں پر رحم کروں اور اُن کے ساتھ اُٹھتا بیٹھتا رہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17908]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17908]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 173/5»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح