🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
64. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُؤْبَهُ لَهُ .
اس شخص کا بیان، جس کی پرواہ نہ کی جاتی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17929
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَفَعَهُ - قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟ الضُّعَفَاءُ الْمَظْلُومُونَ. أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ؟ كُلُّ جَعْظَرِيٍّ. أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟ مَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا. أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟ الثَّرْثَارُونَ، الْمُتَشَدِّقُونَ، الْمُتَفَيْهِقُونَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ يَزِيدَ، فَإِنْ كَانَ هُوَ الْبَرَاءَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِنْ كَانَ هُوَ الْبَرَاءَ بْنَ يَزِيدَ الْهَمَذَانِيَّ، فَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:)“”“”کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ کمزور اور مظلوم لوگ (جنتی ہوں گے) کیا میں تمہیں اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر بدمزاج شخص (یا زیادہ کھانے والا موٹا شخص جہنمی ہو گا) کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جن کے اخلاق اچھے ہوں، کیا میں تمہیں، تمہارے بدترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ لوگ جو مصنوعی طریقے سے منہ بنا کر تکبر آمیز انداز میں کلام کرتے ہیں۔“ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ہمارے علم کے مطابق
یہ روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، اس کی سند میں ایک راوی براء بن یزید ہے، اگر تو یہ براء بن عبداللہ بن یزید ہے، تو پھر یہ ضعیف ہے، اور اگر یہ براء بن یزید ہمدانی ہے تو پھر ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17929]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزارة المسند (3631)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9442»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17930
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مُوسَى بْنَ عِمْرَانَ مَرَّ بِرَجُلٍ، وَهُوَ يَضْطَرِبُ فَقَامَ يَدْعُو اللَّهَ لَهُ أَنْ يُعَافِيَهُ، فَقَالَ لَهُ: يَا مُوسَى، إِنَّهُ لَيْسَ الَّذِي يُصِيبُهُ خَبْطٌ مِنْ إِبْلِيسَ، وَلَكِنَّهُ جُوعُ نَفْسِهِ لِي فَهُوَ الَّذِي تَرَى، أَنْظُرُ إِلَيْهِ فِي كُلِّ يَوْمٍ مَرَّاتٍ، أَتَعَجَّبُ مِنْ طَاعَتِهِ فَمُرْهُ فَلْيَدْعُ لَكَ ; فَإِنَّ لَهُ عِنْدِي كُلَّ يَوْمٍ دَعْوَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جو اضطراب کا شکار تھا، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کھڑے ہو گئے اور اللہ تعالی سے یہ دعا کرنے لگے کہ وہ اسے عافیت عطا کر دے، ان سے کہا: گیا: اے موسیٰ! یہ وہ فرد نہیں ہے جسے ابلیس کی طرف سے کوئی خبط لاحق ہو گیا ہو، بلکہ اس نے اپنے آپ کو میرے لئے بھوکا رکھا ہے تو اب اس کا یہ حال ہے، جو تم دیکھ رہے ہو، میں روزانہ کئی مرتبہ اس کی طرف دیکھتا ہوں اور اس کی فرمانبرداری پر خوش ہوتا ہوں، تم اسے کہو: کہ یہ تمہارے لئے دعا کرے، کیونکہ میری بارگاہ کی طرف سے اسے روزانہ ایک مخصوص دعا کا حق حاصل ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17930]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1695)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11695»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17931
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ فِي بَعْضِ سِكَكِ الْمَدِينَةِ فَرَأَى رَجُلًا أَسْوَدَ مَيِّتًا، قَدْ رَمَوْا بِهِ فِي الطَّرِيقِ، فَسَأَلَ بَعْضَ مَنْ ثَمَّ عَنْهُ! فَقَالَ:" مَمْلُوكُ مَنْ هَذَا؟". قَالُوا: مَمْلُوكٌ لِآلِ فُلَانٍ، فَقَالَ:" أَكُنْتُمْ تَرَوْنَهُ يُصَلِّي؟". قَالُوا: كُنَّا نَرَاهُ أَحْيَانًا يُصَلِّي، وَأَحْيَانًا لَا يُصَلِّي، فَقَالَ:" قُومُوا فَاغْسِلُوهُ، وَكَفِّنُوهُ". فَقَامُوا فَغَسَّلُوهُ وَكَفَّنُوهُ، وَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى عَلَيْهِ، فَلَمَّا كَبَّرَ قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ". فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاتَهُ قَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِعْنَاكَ لَمَّا كَبَّرْتَ تَقُولُ:" سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ". فَلِمَ قُلْتَ سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ؟ قَالَ:" كَادَتِ الْمَلَائِكَةُ أَنْ تَحُولَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ مِنْ كَثْرَةِ مَا صَلَّوْا عَلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر مدینہ منورہ کی کسی گلی سے ہوا، وہاں آپ نے ایک سیاہ فام شخص کی لاش دیکھی جسے راستے میں ڈال دیا گیا تھا، آپ نے دریافت کیا: اس کا تعلق کن لوگوں سے ہے؟ پھر آپ نے دریافت کیا: یہ کن کا غلام ہے؟ لوگوں نے بتایا: آل فلاں کا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگوں نے اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ہم بعض اوقات اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے تھے اور بعض اوقات نہیں بھی دیکھتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اُٹھو! اُسے غسل دو! اُسے کفن دو! وہ لوگ اُٹھے انہوں نے اسے غسل دیا انہوں نے اسے کفن دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی، جب آپ نے تکبیر کہی، تو آپ نے کہا: سبحان اللہ! سبحان اللہ! جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کر لی، تو آپ کے اصحاب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے آپ کو سنا کہ جب آپ نے تکبیر کہی، تو آپ نے فرمایا: سبحان الله! سبحان اللہ! آپ نے سبحان اللہ! سبحان اللہ کیوں کہا:؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی نماز جنازہ میں اتنے زیادہ فرشتے شریک ہوئے کہ قریب تھا کہ وہ میرے اور اس کے درمیان آ جاتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17931]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1537»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. بَابٌ فِيمَا يَتَمَنَّاهُ الْغَنِيُّ فِي الْآخِرَةِ .
اس بات کا بیان کہ مال دار شخص آخرت میں کیا آرزو کرے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17932
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمْ يُصَّلُونَ وَيَدْعُونَ فَقَالَ:" خُذُوا فِيمَا كُنْتُمْ فِيهِ". وَقَالَ:" أَبْشِرُوا - أَحْسَبُهُ قَالَ: - يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ، بِالْفَوْزِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى الْأَغْنِيَاءِ بِخَمْسِمِائَةِ عَامٍ، حَتَّى إِنَّ الْغَنِيَّ يَوَدُّ لَوْ كَانَ سَائِلًا". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرَ قَوْلِهِ:" حَتَّى إِنَّ الْغَنِيَّ يَوَدُّ أَنَّهُ كَانَ سَائِلًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ اس وقت نماز پڑھ چکے تھے اور دعا کر چکے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ جس صورتحال میں ہو اسے اختیار کیے رکھو! آپ نے فرمایا: تم لوگ خوشخبری حاصل کرو! میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: اے مہاجرین کے گروه! (تم یہ خوشخبری حاصل کرو) کہ قیامت کے دن تم لوگ، امیر لوگوں کے مقابلے میں پانچ سو سال پہلے (جنت میں داخل ہونے کی) کامیابی حاصل کر لو گے یہاں تک کہ مالدار شخص یہ آرزو کرے گا کہ کاش وہ مانگنے والا ہوتا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کئے ہیں: مالدار شخص یہ آرزو کرے گا کہ کاش وہ مانگنے والا ہوتا“ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17932]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3621)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. بَابُ مَا يَصِيرُ إِلَيْهِ الْفَقِيرُ الْمُؤْمِنُ، وَالْغَنِيُّ الْكَافِرُ .
غریب مومن اور مال دار کافر کا انجام کیا ہو گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17933
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مُوسَى قَالَ: أَيْ رَبِّ، إِنَّ عَبْدَكَ الْمُؤْمِنَ تَقْتُرُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا، قَالَ: فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ فَيَنْظُرُ إِلَيْهَا فَيَقُولُ: يَا مُوسَى، هَذَا مَا أَعْدَدْتُ لَهُ. فَيَقُولُ مُوسَى: وَعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ، لَوْ كَانَ أَقْطَعَ الْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ يُسْحَبُ عَلَى وَجْهِهِ مُنْذُ [ يَوْمِ ] خَلَقْتَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَكَانَ هَذَا مَصِيرَهُ لَمْ يَرَ بُؤْسًا قَطُّ". قَالَ:" ثُمَّ قَالَ مُوسَى: أَيْ رَبِّ، عَبْدُكَ الْكَافِرُ تُوَسِّعُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا، قَالَ: فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ مِنَ النَّارِ فَيَقُولُ: يَا مُوسَى، هَذَا مَا أَعْدَدْتُ لَهُ. فَقَالَ مُوسَى: أَيْ وَعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ، لَوْ كَانَتْ لَهُ الدُّنْيَا مُنْذُ يَوْمَ خَلَقْتَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَكَانَ هَذَا مَصِيرَهُ، لَمْ يَرَ خَيْرًا قَطُّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَدَرَّاجٌ، وَقَدْ وُثِّقَا عَلَى ضَعْفٍ فِيهِمَا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تیرے مومن بندے کا یہ حال ہوتا ہے کہ تو اس کو دنیا میں تنگی کا شکار کر دیتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ان کے لیے جنت کا دروازہ کھولا گیا انہوں نے جنت کو دیکھا، پروردگار نے فرمایا: اے موسیٰ! یہ میں نے اس (غریب مومن) کے لئے تیار کی ہے، تو سیدنا موسیٰ علیہا السلام نے عرض کی: تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم ہے، اگر اس کے دونوں بازو اور دونوں پاؤں کاٹ دیے جائیں اور پھر اس کی پیدائش کے دن سے لے کر قیامت کے دن تک اسے چہرے کے بل گھسیٹا جائے، لیکن اس کا انجام یہ ہو، تو اس شخص نے کبھی کوئی پریشانی نہیں دیکھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے میرے پروردگار! تو اپنے کافر بندے کو دنیا میں کشادگی نصیب کرتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ان کے لئے جہنم کا دروازہ کھولا گیا پروردگار نے فرمایا: اے موسیٰ! یہ میں نے اس (خوشحال کافر) کے لئے تیار کی ہے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم ہے! جس دن تو نے اس کو پیدا کیا تھا، اس دن سے لے کر قیامت کے دن تک اگر اسے ساری دنیا بھی مل جائے اور اس کا انجام یہ ہو، تو گویا اس نے کبھی کوئی بھلائی نہیں دیکھی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ اور ایک راوی دراج ہے اور ان دونوں میں پائے جانے والے ضعف کے باوجود ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17933]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (81/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11358»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
67. بَابٌ فِيمَنِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِ فَقْرُ الدُّنْيَا، وَعَذَابُ الْآخِرَةِ .
اس شخص کا بیان، جس پر دنیا کی غربت اور آخرت کا عذاب اکٹھے ہو جائیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17934
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَشْقَى الْأَشْقِيَاءِ مَنِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِ فَقْرُ الدُّنْيَا، وَعَذَابُ الْآخِرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ: فِي أَحَدِهِمَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي مَالِكٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي الْأُخْرَى أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرِ بْنِ حَرْمَلَةَ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سب سے زیادہ بدنصیب وہ شخص ہو گا، جس پر دنیا کی غربت اور آخرت کا عذاب اکٹھے ہو جائیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ہمراہ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک سند میں ایک راوی خالد بن یزید بن عبدالرحمن بن ابومالک ہے جسے امام ابوزرعہ نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ دوسری سند میں ایک راوی أحمد بن طاہر بن حرملہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17934]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1908)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1908، 9265»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
68. بَابُ مَا يُسْأَلُ عَنْهُ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
قیامت کے دن کس چیز کے بارے میں بندے سے حساب لیا جائے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17935
عَنْ أَبِي عَسِيبٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةً فَمَرَّ بِي فَدَعَانِي، فَخَرَجْتُ إِلَيْهِ، ثُمَّ مَرَّ بِأَبِي بَكْرٍ - رَحِمَهُ اللَّهُ - فَدَعَاهُ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ، ثُمَّ مَرَّ بِعُمَرَ فَدَعَاهُ فَخَرَجَ إِلَيْهِ، فَانْطَلَقَ حَتَّى دَخَلَ حَائِطًا لِبَعْضِ الْأَنْصَارِ فَقَالَ لِصَاحِبِ الْحَائِطِ:" أَطْعِمْنَا [ بُسْرًا ] ". فَجَاءَ بِعِذْقٍ فَوَضَعَهُ، فَأَكَلَ [ فَأَكَلَ ] رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ بَارِدٍ فَشَرِبَ فَقَالَ:" لَتُسْأَلُنَّ عَنْ هَذَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قَالَ: فَأَخَذَ عُمَرُ الْعِذْقَ فَضَرَبَ بِهِ الْأَرْضَ حَتَّى تَنَاثَرَ الْبُسْرُ قِبَلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَمَسْئُولُونَ عَنْ هَذَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ:" نَعَمْ. إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ: خِرْقَةٍ كَفَّ بِهَا عَوْرَتَهُ، أَوْ كَسْرَةٍ سَدَّ بِهَا جَوْعَتَهُ، أَوْ جُحْرٍ يَنْدَخِلُ فِيهِ مِنَ الْحَرِّ وَالْقَرِّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوعسیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت باہر تشریف لائے، آپ کا گزر میرے پاس سے ہوا آپ نے مجھے بلایا میں نکل کر آپ کے پاس آیا پھر آپ کا گزر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا آپ نے انہیں بلایا وہ نکل کر آپ کے پاس آ گئے پھر آپ کا گزر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا آپ نے انہیں بلایا، وہ نکل کر آپ کے پاس آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چلتے رہے، یہاں تک کہ آپ ایک انصاری کے باغ میں داخل ہو گئے آپ نے باغ کے مالک سے کہا: ہمیں تازہ کھجوریں کھلاؤ وہ کھجوروں کا ایک گچھا لے کے آیا اور اس کو آگے رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے انہیں کھانا شروع کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹھنڈا پانی منگوایا وہ پیا گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن تم سے ان کے بارے میں حساب لیا جائے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہ گچھا پکڑا اور اسے زمین پر مارا، یہاں تک کہ اس کی کھجوریں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بکھر گئیں، پھر انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا قیامت کے دن ہم سے ان کے بارے میں حساب لیا جائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! البتہ تین چیزوں کا معاملہ مختلف ہے، وہ کپڑا جس کے ذریعے آدمی اپنی شرمگاہ کو ڈھانپ لیتا ہے یا روٹی کا وہ ٹکڑا جس کے ذریعے وہ اپنی بھوک کو ختم کرتا ہے یا وہ مکان کہ گرمی یا سردی سے بچنے کے لئے جس میں وہ داخل ہوتا ہے (یعنی اس میں رہتا ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17935]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (81/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20244، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 467»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17936
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا فَوْقَ الْإِزَارِ، وَظِلُّ الْحَائِطِ، وَجَرُّ الْمَاءِ، فَضْلٌ يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، أَوْ يُسْأَلُ عَنْهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفٍ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْمَرْوَزِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تہبند کے علاوہ جو لباس ہے، دیوار کا سایہ اور پانی کا مٹکا، یہ اضافی چیزیں ہیں، قیامت کے دن بندے سے ان کے بارے میں حساب لیا جائے گا (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں) ان کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صبح کے رجال ہیں، صرف قاسم بن محمد بن یحیی مروزی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17936]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3643)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
69. بَابٌ فِيمَا يَشْتَهِيهِ الْفَقِيرُ وَلَا يَقْدِرُ عَلَيْهِ .
غریب شخص جس چیز کی خواہش کرتا ہے اور وہ اس پر قدرت نہیں رکھتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17937
عَنْ عِصْمَةَ قَالَ: جَاءَ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ،إِنَّا نَمُرُّ بِهَذِهِ الْأَسْوَاقِ فَنَنْظُرُ إِلَى هَذِهِ الْفَوَاكِهِ فَنَشْتَهِيهَا، وَلَيْسَ مَعَنَا نَاضٌّ نَشْتَرِي بِهِ، فَهَلْ لَنَا فِي ذَلِكَ مِنْ أَجْرٍ؟ فَقَالَ:" وَهَلِ الْأَجْرُ إِلَّا ذَلِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ صحابہ کرام رضی الل عنہم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ان بازاروں سے گزرتے ہیں اور پھلوں کی طرف دیکھتے ہیں، ہمیں ان کی خواہش محسوس ہوتی ہے، لیکن ہمارے پاس رقم نہیں ہوتی، جس کے ذریعے ہم خریداری کر سکیں، تو کیا ہمیں اس کا اجر ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا اجر صرف اسی کا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17937]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
70. بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّوَاضُعِ لِلْأَغْنِيَاءِ .
خوشحال لوگوں کے سامنے، تواضع اختیار کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17938
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَدَّهِنَ الْأَغْنِيَاءُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ خوشحال لوگوں کے لئے تواضع اختیار کی جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن زبرقان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17938]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں