🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. بَابٌ فِيمَنْ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
اس شخص کا بیان، جس سے اللہ تعالیٰ راضی ہوا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17969
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ إِذَا رَضِيَ عَنِ الْعَبْدِ أَثْنَى عَلَيْهِ سَبْعَةَ أَضْعَافٍ مِنَ الْخَيْرِ لَمْ يَعْمَلْهُ، وَإِذَا سَخِطَ عَلَى الْعَبْدِ أَثْنَى عَلَيْهِ سَبْعَةَ أَضْعَافٍ مِنَ الشَّرِّ لَمْ يَعْمَلْهُ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے راضی ہوتا ہے تو بھلائی کے حوالے سے اس کی سات گنا تعریف کرتا ہے، جو بھلائی اس نے کی بھی نہیں ہوتی، اور جب وہ کسی بندے پر ناراض ہوتا ہے تو برائی کے حوالے سے اس کا سات گنا ذکر کرتا ہے جو برائی اس نے کی بھی نہیں ہوتی۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17969]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (389/3)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17970
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِذَا أَحَبَّ وَإِذَا أَبْغَضَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" تِسْعَةَ أَضْعَافٍ". وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب وہ محبت کرتا ہے“ اور یہ الفاظ ہیں: ”جب وہ ناپسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ”نو گنا“ کے الفاظ نقل کئے ہیں، اس کے رجال میں سے بعض کے ضعیف ہونے کے باوجود، ان کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17970]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (76/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
85. بَابٌ فِي أَهْلِ الْبَيْتِ يَتَتَابَعُونَ فِي الْجَنَّةِ وَالنَّارِ .
کسی گھرانے والوں کا، یکے بعد دیگرے، جنت یا جہنم میں جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17971
عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: أُخْبِرْتُ أَنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ يَتَتَابَعُونَ فِي النَّارِ حَتَّى لَا يَبْقَ مِنْهُمْ حُرٌّ، وَلَا عَبْدٌ، وَلَا أَمَةٌ، وَإِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ يَتَتَابَعُونَ فِي الْجَنَّةِ حَتَّى مَا يَبْقَى مِنْهُمْ حُرٌّ، وَلَا عَبْدٌ، وَلَا أَمَةٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقٍ كَبِيرٍ، وَلَمْ يَنْسُبْهُ إِلَى أَبِي جُحَيْفَةَ وَلَمْ أَعْرِفْ كَبِيرًا هَذَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے یہ بات بتائی گئی ہے کہ کسی گھرانے کے لوگ یکے بعد دیگرے جہنم میں جائیں گے، یہاں تک کہ ان میں سے کوئی آزاد یا غلام یا کنیز باقی نہیں بچے گا اور کسی گھرانے کے لوگ یکے بعد دیگرے جنت میں جائیں گے، یہاں تک کہ ان میں سے کوئی آزاد یا غلام یا کنیز باقی نہیں بچے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے کبیر کے طریق سے نقل کی ہے، انہوں نے سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ تک اس کی نسبت بیان نہیں کی ہے اور میں اس کبیر سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17971]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (130/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
86. بَابُ الْأَرْوَاحِ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ ; فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ .
ارواح، گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں، ان میں سے جو ایک دوسرے سے متعارف تھیں وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17972
عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمِيرَةَ قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى الْمَدَائِنِ فَإِذَا أَنَا بَرْجَلٍ عَلَيْهِ ثِيَابٌ خَلْقَانُ، وَمَعَهُ أَدِيمٌ أَحْمَرُ يَعْزِلُهُ، فَالْتَفَتَ فَنَظَرَ إِلَيَّ فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ: مَكَانَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ، فَقُمْتُ فَقُلْتُ لِمَنْ كَانَ عِنْدِي: مَنْ هَذَا الرَّجُلُ؟ قَالُوا: هَذَا سَلْمَانُ، فَدَخَلَ بَيْتَهُ فَلَبِسَ ثِيَابًا بِيضًا، ثُمَّ أَقْبَلَ وَأَخَذَ بِيَدِي وَصَافَحَنِي وَسَاءَلَنِي، فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا رَأَيْتَنِي فِيمَا مَضَى، وَلَا رَأَيْتُكَ، وَلَا عَرَفْتَنِي، وَلَا عَرَفْتُكَ، قَالَ: بَلَى. وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ عَرَفَ رُوحِي رُوحَكَ حِينَ رَأَيْتُكَ، أَلَسْتَ الْحَارِثَ بْنَ عَمِيرَةَ؟ قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ ; فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا فِي اللَّهِ ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا فِي اللَّهِ اخْتَلَفَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ضَعِيفَةٍ.
حارث بن عمیرہ بیان کرتے ہیں: میں مدائن آیا، وہاں ایک شخص موجود تھا، جس کے جسم پر پرانا سا لباس تھا، اس کے پاس ایک سرخ چمڑا تھا، جسے وہ صاف کر رہا تھا، اس نے توجہ کی، جب اس کی نظر مجھ پر پڑی تو اس نے مجھے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کیا: اے اللہ کے بندے! تم اپنی جگہ پر رہو، راوی کہتے ہیں: میں کھڑا ہو گیا، میں نے اپنے پاس موجود شخص سے دریافت کیا: یہ کون صاحب ہیں؟ اس نے جواب دیا: یہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ہیں، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں گئے، انہوں نے سفید لباس پہنا پھر وہ تشریف لائے، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر میرے ساتھ مصافحہ کیا اور مجھ سے حال احوال دریافت کیا، میں نے کہا: اے ابوعبداللہ! ماضی میں نہ تو کبھی آپ نے مجھے دیکھا ہے اور نہ میں نے آپ کو دیکھا ہے، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایسا ہی ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جب میں نے تمہیں دیکھا تو میری روح نے تمہاری روح کو پہچان لیا، کیا تم حارث بن عمیرہ نہیں ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ارواح (عالم ارواح میں) گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں، ان میں سے جو (عالم ارواح میں) اللہ تعالیٰ کی ذات کے حوالے سے ایک دوسرے سے متعارف تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں، اور جو (عالم ارواح میں) اللہ تعالیٰ کی ذات کے حوالے سے ایک دوسرے سے ناآشنا تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے لاتعلق رہتی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ضعیف اسانید کے ہمراہ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17972]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1677) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6172)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6172»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17973
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ ; فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ارواح گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں، ان میں سے جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے متعارف تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں، اور جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے ناآشنا تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے لاتعلق رہتی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17973]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10557)، أخرجه مسند البزار برقم: 2671، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10557»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17974
وَعَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ: كَانَتِ امْرَأَةً بِمَكَّةَ مَزَّاحَةً، فَنَزَلَتْ عَلَى امْرَأَةٍ شَبَهًا لَهَا، فَبَلَغَ ذَاكَ عَائِشَةَ فَقَالَتْ: صَدَقَ حِبِّي ; سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ". قَالَ: وَلَا أَعْلَمُ إِلَّا قَالَ فِي الْحَدِيثِ: وَلَا تُعْرَفُ تِلْكَ الْمَرْأَةُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ َوالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
عمرہ بنت عبدالرحمن بیان کرتی ہیں: مکہ میں ایک خاتون تھی، جس کے مزاج میں مزاح کا عنصر غالب تھا، وہ اپنے جیسی ایک خاتون کے ہاں ٹھہری، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے فرمایا: میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ ارشاد فرمایا ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ارواح گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں، ان میں سے جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے متعارف تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں اور جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے ناآشنا تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے لاتعلق رہتی ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے: روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: وہ (عورت) اُس خاتون سے واقف نہیں تھی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17974]

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
87. بَابُ الْمُؤْمِنِ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ .
مومن الفت رکھتا ہے اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17975
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُؤْمِنُ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مؤمن الفت رکھتا ہے اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے اور اس شخص میں بھلائی نہیں ہے جو نہ الفت رکھتا ہو اور نہ اس سے الفت رکھی جائے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17975]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3591) اخرجه احمد فى المسند (400/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8945، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 67»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17976
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤْمِنُ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن الفت رکھتا ہے اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے اور اس شخص میں بھلائی نہیں ہے جو نہ الفت رکھتا ہو اور نہ اس سے الفت رکھی جائے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17976]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5744) اخرجه احمد فى المسند (335/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8945، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 67»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17977
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤْمِنُ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ بَهْرَامٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن الفت رکھتا ہے اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے اور اس شخص میں بھلائی نہیں ہے جو نہ الفت رکھتا ہو اور نہ اس سے الفت رکھی جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن بہرام ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17977]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8945، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 67»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
88. بَابُ أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا مَا عَسَى أَنْ يَكُونَ بَغِيضَكَ يَوْمًا مَا، وَكَذَلِكَ بَابُ تَنَقِّهِ وَتَوَقِّهِ .
مومن الفت رکھتا ہے اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17978
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: الْمُؤْمِنُ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَانِ الْبَابَانِ فِي كِتَابِ الْأَدَبِ، وَكَذَلِكَ بَابُ أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا مَا عَسَى أَنْ يَكُونَ بَغِيضَكَ يَوْمًا مَا، وَكَذَلِكَ بَابُ تَنَقِّهِ وَتَوَقِّهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”مومن الفت رکھتا ہے اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے اور اس شخص میں بھلائی نہیں ہے جو نہ الفت رکھتا ہو اور نہ اس سے الفت رکھی جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے یہ دو باب، کتاب الادب میں گزر چکے ہیں، اسی طرح یہ باب ہے: تم اپنے دوست کے ساتھ مناسب دوستی رکھو، کیونکہ ہو سکتا ہے، کبھی وہ تمہاری ناپسندیدگی کا شکار بن جائے، اسی طرح یہ باب ہے: ”تنقہ وتوقہ۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17978]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8976)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں