🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. بَابٌ فِيمَنْ آذَى أَوْلِيَاءَ اللَّهِ .
اس شخص کا بیان، جو اولیاء اللہ کو اذیت پہنچائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17949
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدِ اسْتَحَلَّ مُحَارَبَتِي". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِهِ: هَارُونَ بْنِ كَامِلٍ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو شخص میرے کسی ولی کے ساتھ دشمنی رکھتا ہے وہ میرے ساتھ جنگ کو حلال قرار دے دیتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے روایت کے الفاظ ان کی نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن قیس ہے جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں اور معجم اوسط میں امام طبرانی کے رجال بھی ایسے ہیں، صرف ان کے استاد ہارون بن کامل کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17949]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3627 و 3648)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25661، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9348»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17950
وَعَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: مَنْ آذَى لِي وَلِيًّا فَقَدِ اسْتَحَلَّ مُحَارَبَتِي، وَمَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدِي بِمِثْلِ أَدَاءِ فَرِيضَتِي، وَإِنَّهُ لَيَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ، فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ رِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا، وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا، وَلِسَانَهُ الَّذِي يَنْطِقُ بِهِ، وَقَلْبَهُ الَّذِي يَعْقِلُ بِهِ، وَإِنْ سَأَلَنِي أَعْطَيْتُهُ، وَإِنْ دَعَانِي أَجَبْتُهُ، وَمَا تَرَدَّدْتُ عَنْ شَيْءٍ أَنَا فَاعِلُهُ كَتَرَدُّدِي عَنْ مَوْتِهِ، وَذَلِكَ أَنَّهُ يَكْرَهُ الْمَوْتَ وَأَنَا أَكْرَهُ مَسَاءَتَهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو شخص میرے ولی کو اذیت پہنچاتا ہے وہ میرے ساتھ جنگ کو حلال قرار دے دیتا ہے اور میرا بندہ کسی ایسی چیز کے ذریعے میرا قرب حاصل نہیں کرتا، جو میرے مقرر کردہ فرض کی ادائیگی جیسی ہوا اور بندہ نوافل کے ذریعے میرا قرب حاصل کرتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں اور جب میں اس سے محبت کرتا ہوں تو میں اس کے پاؤں بن جاتا ہوں، جن سے وہ چلتا ہے، اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ پکڑتا ہے، اس کی زبان بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ گفتگو کرتا ہے، اس کا دل بن جاتا ہوں جس کے ذریعے وہ سمجھتا ہے، اگر وہ مجھ سے مانگے تو میں اسے عطا کرتا ہوں، اگر وہ مجھ سے دعا مانگے تو میں وہ قبول کرتا ہوں، مجھے کسی بھی کام کو کرنے کے بارے میں اتنا تردد نہیں ہوتا، جتنا مجھے اپنے بندے کی موت کے حوالے سے تردد ہوتا ہے، وہ موت کو ناپسند کرتا ہے اور جو چیز اسے بری لگے، میں بھی اسے ناپسند کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17950]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7087)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25661، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9348، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 575، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 768»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17951
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَنِ اللَّهِ تَعَالَى قَالَ:" مَنْ أَهَانَ لِي وَلِيًّا فَقَدْ بَارَزَنِي بِالْمُحَارَبَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ: أَبُو حَفْصٍ الدِّمَشْقِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص میرے ولی کی توہین کرتا ہے وہ مجھے جنگ کی دعوت دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن سعید ابوحفص دمشقی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17951]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (613)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 613»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17952
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ نَاصَبَنِي بِالْمُحَارَبَةِ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو شخص میرے ولی سے دشمنی رکھتا ہے وہ میرے ساتھ جنگ کرتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17952]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12719)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12719»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
77. بَابٌ فِيمَا يَصْلُحُ لِلْمُؤْمِنِينَ عَلَى الْغِنَى وَالْفَقْرِ .
اس بات کا بیان، مومن کے لئے خوشحالی یا غربت میں سے کیا مناسب ہوتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17953
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ نَاصَبَنِي بِالْمُحَارَبَةِ، وَمَا تَرَدَّدْتُ عَنْ شَيْءٍ أَنَا فَاعِلُهُ كَتَرَدُّدِي عَنْ مَوْتِ الْمُؤْمِنِ، يَكْرَهُ الْمَوْتَ وَأَكْرَهُ مَسَاءَتَهُ، وَرُبَّمَا سَأَلَنِي وَلِيِّيَ الْمُؤْمِنُ الْغِنَى فَأَصْرِفُهُ مِنَ الْغِنَى إِلَى الْفَقْرِ، وَلَوْ صَرَفْتُهُ إِلَى الْغِنَى لَكَانَ شَرًّا لَهُ، وَرُبَّمَا سَأَلَنِي وَلِيِّيَ الْمُؤْمِنُ الْفَقْرَ فَأَصْرِفُهُ إِلَى الْغِنَى، وَلَوْ صَرَفْتُهُ إِلَى الْفَقْرِ لَكَانَ شَرًّا لَهُ. إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَالَ: وَعِزَّتِي، وَجَلَالِي، وَعُلُوِّي، وَبَهَائِي، وَجَمَالِي، وَارْتِفَاعِ مَكَانِي، لَا يُؤْثِرُ عَبْدِي هَوَايَ عَلَى هَوَى نَفْسِهِ إِلَّا أَثْبَتُّ أَجَلَهُ عِنْدَ نَصْرِهِ، وَضَمِنَتْ لَهُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ رِزْقَهُ، وَكُنْتُ لَهُ مِنْ وَرَاءِ تِجَارَةِ كُلِّ تَاجِرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو شخص میرے ولی کے ساتھ دشمنی رکھتا ہے وہ میرے ساتھ جنگ کرتا ہے اور مجھے کسی بھی کام کو کرنے میں اتنا تردد نہیں ہوتا، جتنا مومن کی موت کے حوالے سے تردد ہوتا ہے کیونکہ وہ موت کو ناپسند کرتا ہے اور میں اس چیز کو ناپسند کرتا ہوں جو اسے بری لگتی ہے، بعض اوقات میرا مومن ولی مجھ سے خوشحالی مانگتا ہے اور میں اسے خوشحالی سے پھیر کر غربت کی طرف کر دیتا ہوں، اگر میں اسے خوشحالی کی طرف کرتا تو یہ اس کے حق میں برا ہوتا، اسی طرح بعض اوقات میرا کوئی مومن ولی مجھ سے غربت مانگتا ہے اور میں اسے خوشحالی کی طرف کر دیتا ہوں، اگر میں اسے غربت کی طرف پھیرتا تو یہ اس کے حق میں برا ہوتا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: مجھے اپنی عزت، اپنے جلال، اپنے بلند مرتبے، اپنی عظمت، اپنے جمال، اپنے مقام کی بلندی کی قسم ہے! جب بھی میرا بندہ میری پسند کو اپنی خواہش پر ترجیح دیتا ہے تو میں اس کی اجل کو اس کی نگاہ کے پاس ثابت رکھتا ہوں اور زمین و آسمان اس کے لئے رزق کے ضامن ہو جاتے ہیں اور میں اس کے لئے ہر تاجر کی تجارت سے پرے ہو جاتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17953]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12719)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12719»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
78. بَابٌ فِيمَنْ لَا صَبْوَةَ لَهُ، وَمَنْ يَنْشَأُ فِي الْعِبَادَةِ .
اس شخص کا بیان، جس میں، لہو و لعب کی طرف میلان نہ ہو اور اس کی نشوونما عبادت کرتے ہوئے ہوئی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17954
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيَعْجَبُ مِنَ الشَّابِّ لَيْسَتْ لَهُ صَبْوَةٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ اور روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایسے نوجوان کو پسند کرتا ہے جس کا لہو و لعب کی طرف میلان نہ ہو۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17954]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (309/17) اخرجه احمد فى المسند (151/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16920»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17955
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ نَاشِئٍ يَنْشَأُ فِي الْعِبَادَةِ حَتَّى يُدْرِكَهُ الْمَوْتُ، إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ أَجْرَ تِسْعَةٍ وَتِسْعِينَ صِدِّيقًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ الصَّفَّارُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نشوونما پانے والے کی نشوونما عبادت کرتے ہوئے ہوئی ہو، یہاں تک کہ اسے موت آ جائے، تو اللہ تعالی اسے ننانوے صدیقین کا اجر عطا کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ صفار ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17955]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (784)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 784»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
79. بَابٌ فِيمَنْ تَشَبَّهَ مِنَ الشَّبَابِ بِالْكُهُولِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
اس شخص کا بیان، جو نوجوان ہو اور بوڑھوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرے، اور دیگر لوگوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17956
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَيْرُ شَبَابِكُمْ مَنْ تَشَبَّهَ بِكُهُولِكُمْ، وَشَرُّ كُهُولِكُمْ مَنْ تَشَبَّهَ بِشَبَابِكُمْ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تمہارے نوجوانوں میں سب سے بہتر وہ ہیں جو بوڑھوں کے ساتھ مشابہت اختیار کریں، اور تمہارے بوڑھوں میں سب سے برے وہ ہیں جو نوجوانوں کے ساتھ مشابہت اختیار کریں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17956]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى الم (748)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17957
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ شَبَابِكُمْ مَنْ تَشَبَّهَ بِكُهُولِكُمْ، وَشَرُّ كُهُولِكُمْ مَنْ تَشَبَّهَ بِشَبَابِكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِمَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عوام نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے نوجوانوں میں سب سے بہتر وہ ہیں جو تمہارے ادھیڑ عمر افراد کے ساتھ مشابہت اختیار کریں اور تمہارے ادھیڑ عمر افراد میں سب سے زیادہ برے وہ ہیں، جو تمہارے نوجوانوں کے ساتھ مشابہت اختیار کریں۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے ان دونوں کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17957]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3219)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5900»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17958
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ ابْنَ سَبْعِينَ فِي هَيْئَةِ ابْنِ عِشْرِينَ فِي مِشْيَتِهِ وَمَنْظَرِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالی ستر سال کے ایسے فرد کو ناپسند کرتا ہے جو چلنے میں اور دیکھنے میں بیس سال کے فرد کا حلیہ اختیار کئے ہوئے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم بن حارث ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17958]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں